اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو وفاقی حکومت کی جانب سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ حکومت نے “آپریشن بنیان المرصوص” کے دوران قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو بہترین حکمت عملی اور بہادرانہ قیادت کے ذریعے شکست دینے پرجنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
Blog
-

شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج
اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی قوم تو نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، میں پہلی بھی کہتا رہا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔بھارت کے ساتھ تنازع اور پاک چین تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے ساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سب اہم چیز اس کا عزم اور اس کی طاقت ہے، ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔ جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا جو ہم نے دکھایا بھی تو پھر بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
-

بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ بھارتی حکومت اور انتہا پسند ہندو بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، حکومت پاکستان اور مسلح افواج اس حوالے سے کئی بار شواہد ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب خود بھارت میں ہندوتوا نظریے کے حامل شخص نے یہ اقرار کیا ہے، بھارت کی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا ہندوتوا گروپ کا رکن ’’بلوچستان آرمی‘‘ کا ایکس اکاؤنٹ چلاتا ہے۔بھومیہار ساگر نامی ہندوتوا گروپ کے رکن نے ایکس سے اپیل کی ہے کہ مجھے یہ جان کر مایوسی محسوس ہوئی کہ میرا ذاتی اکاؤنٹ @BhumiharSagar_ غیر مستند قرار دے کر معطل کر دیا گیا ہے۔بھومیہار ساگر نے کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ یہ اکاؤنٹ واقعی میرا ہے، میں بھومی ہار ساگر ہوں، جو اس پلیٹ فارم پر اپنی زندگی، خیالات اور تجربات شیئر کرتا رہا ہوں، براہ کرم میری شناخت کا جائزہ لے کر اکاؤنٹ بحال کیا جائے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھومیہار ساگر کا یہ اقرار ثابت کرتا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کیلئے فتنہ الہندوستان کی سہولت کاری بھارت سے ہوتی ہے، اس اپیل سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھومیہار ساگر بلوچستان میں ہندوستانی دہشت گرد پراکسیوں کیلئے کام کرتا ہے۔
-

پاکستان ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست ہے، چین
اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)چین نے پاکستان کو ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست قرار دے دیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے (IDCPC) کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے امور پر چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر لیو جیان چاؤ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست ہے اور چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔واضح رہے کہ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق انھیں دورے کی دعوت چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے دی تھی۔19 سے 21 مئی تک جاری رہنے والے اس دورے میں اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کے علاوہ دیگر سینیئر چینی رہنماؤں سے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات، علاقائی و عالمی پیشرفت پر بھی بات چیت ہوگی۔
-

بیلجیئم کا نوجوان سائیکل پرحج کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا
ریاض(کنزیومر واچ نیوز) بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ انس الرزقی نے 4,500 کلومیٹر کا طویل سفر سائیکل پر طے کر کے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ کر ایمان، عزم اور جذبے کی شاندار مثال قائم کر دی۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں، جب دنیا عبادات میں مصروف تھی، انس الرزقی نے روزے کی حالت میں یورپ سے حجاز مقدس کا منفرد اور صبر آزما سفر شروع کیا۔ انہوں نے آسٹریا، اٹلی، بوسنیا سمیت کئی ممالک عبور کیے اور روزانہ اوسطاً 100 کلومیٹر سائیکل چلاتے ہوئے مکہ مکرمہ کا رخ کیا۔انس نے بتایا کہ “یہ ایک خواب تھا، ایک نعمت ہے، میں نے کئی راتیں مساجد میں بسر کیں۔ یہ سفر آسان نہیں تھا، مگر ایمان اور صبر نے ہر مشکل آسان بنا دی۔”جب وہ سعودی عرب کے حلّت عمار بارڈر پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال پھولوں اور عربی قہوے کے ساتھ کیا گیا۔ حج پرمٹ کے بیج کے ساتھ وہ بارڈر سکیورٹی کے عملے کے ساتھ دستاویزات مکمل کرتے دکھائی دیے۔
-

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات
اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کی توقع ہے۔ماہرین کے مطابق 27 مئی کو ملک میں نیا قمری مہینہ شروع ہونے کے آثار کم ہیں کیوں کہ اُس دن غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر محض 11 گھنٹے ہوگی، جو رویت ہلال کے لیے ناکافی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے اس کی بصری رویت ممکن نہیں ہوگی، اس لیے امکان ہے کہ 27 مئی کو ذوالقعدہ کا اختتام نہ ہو سکے۔فلکیاتی مشاہدات کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہو جائے گی، جس سے ذوالحج کا چاند واضح طور پر نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو پاکستان میں یکم ذوالحج 29 مئی بروز بدھ کو ہو سکتی ہے اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔
-

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی
سورج مکھی،لال بادشاہ،میرا،شیرا،سالار،بادشاہ،شہنشاہ،راجہ،سوڈانی اور چا ر سینگوں والے دنبے کی دھوم ،یہ جانور عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے
سورج مکھی کو صرف اندھیرے میں نظر آتا ہے، لال بادشاہ اور میرا پریمی جوڑا جو بچپن سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں،مالک کا بیان
ڈھائی فٹ کے گنی نسل کے منفرد بچھڑے کی قیمت 30 لاکھ روپے ،رقص کرنے والا اونٹ دس لاکھ میں دستیاب، راجہ کی قیمت پانچ لاکھ
مویشی دوست منڈی کے نظم وضبط میں ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کااہم کردار،صفائی،پانی،بجلی،پارکنگ اور سیکورٹی کے عمدہ انتظامات
قارئین کی رہنمائی کے لئے کنزیومر واچ کی رپورٹ تیار، میڈیا سیل کے ماجد خان نے قدم قدم پر ہماری ٹیم کی بھرپور رہنمائی کی
(رپورٹ:نشید آفاقی،فوٹو گرافی حسنین احمد،جاوید احمد)
نادرن بائی پاس پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میںسورج مکھی،لال بادشاہ،میرا،شیرا،سالار،بادشاہ،شہنشاہ،راجہ،ہیرو،سوڈانی دنبہ اور چا ر سینگوں والے دنبے کی دھوم ،اعلی نسل اور منفرد خصوصیات کی وجہ سے یہ جانور عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔کنزیومر واچ نے قارئین کی رہنمائی کے لئے مویشی منڈی کی رپورٹ تیار کی ہے جو آپ کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے ،رپورٹ کی تیاری کے سلسلے میں میڈیا سیل کے ماجد بھائی نے قدم قدم پر ہماری بھرپور رہنمائی کی،چلیں چلتے ہیں سورج مکھی کے پنڈال میں سورج مکھی کے مالک نے بتایا کہ اس کو صرف اندھیرے میں نظر آتا ہے روشنی میں اس کی بینائی چلی جاتی ہے۔ہمارا سوال تھا کہ کیا اس کی قربانی جائز ہے؟ اس کے جواب میں مالک کا کہنا تھا کہ ہم نے فتوی لے لیا ہے اس کی قربانی جائز ہے ۔اسی پنڈال میں ہماری ملاقات لال بادشاہ اور میرا سے کرائی گئی جن کے بارے میں مالک نے بتایا کہ یہ پریمی جوڑا ہے اور ایک دوسرے کی بغیر نہیں رہتا بچپن سے یہ ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔بشیر کیٹل فارم میں ہم نے تین بہت خوبصورت بیل دیکھے جن کی مالیت فی بیل ایک کروڑ روپے بتائی گئی۔ بابا کیٹل فارم پر ہم نے گنی بچھیا اور بچھڑے سے ملاقات کی گنی نسل کے جانوربنیادی طور پر بنگلادیش سے تعلق رکھتے ہیں پست قامت جانور صرف ڈھائی فٹ کے ہوتے ہیں ۔گنی نسل کے ایک منفرد بچھڑے کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے دیگر 10 سے 15 لاکھ میں دستیاب ہیں،گائے منڈی کے بعد ہم اونٹ منڈی گئے وہاں بھی ہمیں ایک منفرد اونٹ نظرآیا جو رقص کرتا اور جھومتا ہے۔اس کی قیمت دس لاکھ ہے،بکرا منڈی میں بھی اعلی نسل کے جانور آئے ہوئے ہیں۔بادشاہ اور شہنشاہ آٹھ ،آٹھ لاکھ جبکہ راجہ پانچ لاکھ میں دستیاب ہے۔نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کی رونقیں مسلسل بڑھنے لگی ہیں تاہم اس مرتبہ انتظامات نہایت شاندار ہیں،1200 ایکٹر رقبے پر پھیلی مویشی دوست منڈی کا نظم وضبط ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کا کارنامہ ہے قربانی کے لیے لائے گئے نایاب اور دیدہ زیب جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں،گائے،بیل،بچھڑے، بکروں اور خوبصورت نقش ونگار والے اونٹوں کیلئے الگ الگ بلاک مختص ہیں موشی دوست منڈی میں پہلی بار شہریوں کیلئے بڑے بڑے برانڈز کی فوڈ اسٹریٹ قائم کی گئی ہے جس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ منڈی کے مختلف بلاکس میں پہلے دن سے لائیو اسٹاک کے کیمپس قائم ہیں ،کار،موٹرسائیکل پر آنے والے شہریوں کیلئے پاس کی بھی سہولت موجود ہے ، پورے مہینے کے لئے موٹرسائیکل کے 1500 اور بڑی گاڑی کی پارکنگ فیس3200 روپے ہے، ون ڈے پاس بنواکر بھی گاڑی لانے کی اجازت ہے،
منڈی میں جانوروں کے لیے چارہ،پانی اور بجلی کی سہولت 24 گھنٹے موجود
ہے،ایڈمنسٹریٹر فیصل علی کے مطابق فی جانور 30 لیٹر پانی مفت فراہم کیا جارہا ہے، مویشی دوست منڈی کے اطراف سیکیورٹی کیلئے ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماجد خان(ترجمان مویشی دوست منڈی)
ہماری کوشش ہے کہ میڈیا کے لوگوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں ہم کونٹینٹ کی تیاری کے حوالے سے بھی ان کو گائیڈ کرتے ہیں تاکہ وہ کم وقت میں اپنی نیوز رپورٹ اور پیکج تیار کرلیں،خریداروں اور بیوپارویوں کو بھی
مکمل آگہی فراہم کر رہے ہیں،ہماری ٹیم بیس افراد پر مشتمل ہے۔جو تین شفٹوں میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔جانوروں کی بیماریوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس سال منڈی میں داخل ہونے سے پہلے ہی جانوروں کا چیک اپ کیا جارہا ہے۔اگر کسی جانور میں بیماری پائی گئی تو اس کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔اور اگر کوئی جانور منڈی آنے کے بعد بیمارہوجائے تو اس کے علاج معالجے کے لئے ٹیم موجود ہے۔قیمتوں کے حوالے سے تجزیہ کرتے ہوئے ماجد خان نے بتایا کہ مہنگائی تو ہے مگر لوگوں کو ان کے بجٹ کے مطابق جانور مل ر ہے ہیں۔صحافتی تجربے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ انہیں پچیس سالہ صحافتی تجربہ ہے اور وہ مختلف معروف اخبارات اور چینلز سے منسلک رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب، بلوچستان، سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں سے بیل،بچھڑے ، بچھیا،اونٹ اور بکروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، سبی ، ساہیوال، چولستانی، آسٹریلین، سندھی نسل کی گائے ،بیل، بچھڑے اور بچھیا مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں، خوبصورت نقش و نگار والے اونٹ، ٹاپری،سندھی اور کاموری نسل کے بکروں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ، جبکہ وی وی آئی پی،وی آئی پی اور سفائر بلاکس میں بھاری،بھرکم جانوروں نے مویشی منڈی کی رونقیں بڑھادی ہیں، مارشلینگ ایریا میں ٹریلرز اور ٹرکوں پر لدے مال مویشیوں کی آمد کا سلسلہ دن رات جاری ہے ، مویشی دوست منڈی میں بیوپاریوں کو پہلے سے زیادہ سہولیات موجود ہیں کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عائد ہے غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں دو من سے لے کر دس من تک کے خوبصورت اور مختلف رنگ ونسل کے مویشی موجود ہیں۔ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے افتتاح کوکافی دن گزر چکے ہیں اور پہلے روز سے ہی جانوروں کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں لگنے والی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی نے شہریوں کی توجہ حاصل کرلی ہے یہی وجہ ہے کہ ان دنوں شہریوں کی بڑی تعداد نادرن بائی پاس مویشی منڈی کا رخ کررہی ہے۔ منڈی میں ویک اینڈ پر شہریوں کے سیر سپاٹے اس بات کا ثبوت ہیں کہ نہ صرف مویشی منڈی کو جانے والے راستے محفوظ ہیں بلکہ منڈی کے اطراف اور اندر بھی سیکیورٹی کا انتظام موثر ہے۔



