Blog

  • آپریشن بنیان مرصوص؛ پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

    آپریشن بنیان مرصوص؛ پاک فوج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا، پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے نتیجے میں پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، S -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔پاکستان نے بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔اس سے پہلے افواج پاکستان آدم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور،جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو بھی تباہ کر چکی ہیں۔پاک فوج کی جانب سے بل مقابل پھکلیاں سیکٹر میں متعدد بھارتی پوسٹیں مکمل تباہ کردی گئیں، افواج پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا، بھارتی پوسٹوں کی تباہی کے مناظر ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار کے ذریعے پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جب کہ بھارتی اودھم پور ائیر بیس کی تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی کے نتیجے میں اودھم پور ائیر بیس تباہ ہوگئی۔پاکستانی حملے کے بعد اودھم پور ائیر بیس آگ کی لپیٹ میں آگئی اور وہاں افراتفری کا عالم ہوگیا۔تباہی کے مناظر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے ابھی تک سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی انتہائی منظم، مربوط اور دفاعی حکمتِ عملی کے تحت کی جا رہی ہے۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو اور اب باقاعدہ طور پر جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے ہیں۔ پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں۔ تاہم حملوں کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) میں ان تمام بیسزکو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جہاں سے پاکستان کے عوام، ایئر بیسز اور مساجد پر حملے کیے گئے، اس کے علاوہ بھی متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں بھارتی جارحیت پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ادھم پور ایئر بیس کو پاکستان کی جانب سے داغے گئے 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کے نتیجے میں تباہ ہونے والی بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

    ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہدف پر انتہائی مہارت سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پورا اسٹوریج کمپلیکس دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ ویڈیو میں دھوئیں کے بادل اور شعلے صاف دکھائی دے رہے ہیں جس سے حملے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ایئر بیس پر بھی حملہ کر دیا۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے نتیجے میں بھارتی سورت گڑھ ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

    پاکستان کابھارت کومنہ توڑجواب جاری ہے اور پاکستانی فتح 1میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

    آپریشن مرصوص کے نتیجے میں بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جس کی تباہی کی تصدیق انڈیا میڈیا نے خود کر دی جبکہ مودی کے شہر گجرات میں بھی پچھلے تین گھنٹوں سے پاکستانی رونز کی پروازیں جاری ہیں۔

  • بھارت نے جنگ چھیڑی تو ہر پاکستانی فوجی ہوگا: اداکار نبیل

    بھارت نے جنگ چھیڑی تو ہر پاکستانی فوجی ہوگا: اداکار نبیل

    کراچی ( کنزیومر واچ نیوز)معروف اداکار و پروڈیوسر نبیل ظفر نے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنے وطن کے دفاع کیلئے پر پاکستانی فوجی بن جائے گا۔نبیل ظفر نے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کیا ہے، وار کرنا ہی ہے دل پر سینے پر کرو، مساجد بھی شہید کیں جس سے بھارتیوں کے ہندو ذہنیت کا معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ انسانیت کی ہار ہوتی ہے اور امن انسانیت کی جیت۔

  • مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان

    اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بہادری کےساتھ دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور بھرپور حکمت عملی سے جواب دیا۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، دوست ممالک کے دورے کرنے چاہیے، ملک میں ایک ہی بیانیہ ہونا چاہیے، بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہیے۔

  • ’’پاک فضائیہ نے بھارتی  فوج کے ماتھے پر سندور لگا دیا‘‘ پاکستانیوں کے جذبات

    ’’پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کے ماتھے پر سندور لگا دیا‘‘ پاکستانیوں کے جذبات

    کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)بھارت کو ایک جانب اپنے آپریشن ’سندور‘ پر ذلت آمیز ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے تو دوسری جانب پاکستانیوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ہے۔بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور درجنوں ڈرون حملوں کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب دینے پر پاکستانی عوام کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں شہریوں نے اپنے ملی جذبے کا کھل کر اظہار کیا۔عوام کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے آپریشن کا نام ’سندور‘ رکھا مگر وہ سندور ہماری پاک فوج نے اُن (بھارتی فوج) کے ہی ماتھے پر لگا دیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھے، مگر پاک فضائیہ نے ان کے بزدلانہ حملے کے جواب میں 5 رافیل طیارے تباہ کر دیے۔

  • رافیل طیارے کی تباہی پر چینی میمرز ، بھارتی فوج کا مذاق بن گیا

    رافیل طیارے کی تباہی پر چینی میمرز ، بھارتی فوج کا مذاق بن گیا

    کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستانی فوج کی جانب سے رافیل طیاروں کی تباہی نے بھارتی فوج کا تمسخر اُڑا دیا، چینی میمرز کی طنزیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں پاک بھارت جنگ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہیں چائنہ سے تعلق رکھنے والے میمرز کی بھی ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے جس میں چینی میمرز نے بھارت کے رافیل طیاروں کے گرنے کے واقعے پر طنزیہ انداز اپناتے ہوئے رقص کیا ہے۔اس ویڈیو میں چار چینی نوجوانوں کو بھارت کے روایتی لباس اور پگڑی پہنے دیکھا جاسکتا ہے کہ جو مقبول بھارتی گانے کی دھن پر بھارتی رافیل طیارے کے گِرنے پر طنز کرتے ہوئے رقص کررہے ہیں۔

  • جارحیت بھارت  کےگلے پڑ گئی ، آئی پی ایل معطل

    جارحیت بھارت کےگلے پڑ گئی ، آئی پی ایل معطل

    نئی دہلی (کنزیو مر واچ نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں اعلیٰ عہدیدارن بھی شامل تھے۔گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا تھا، جب اعلیٰ حکام نے میچ رکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔

  • پاک فوج کا ایل اوسی پرگولہ باری کا دندان شکن جواب؛ بھارتی پوسٹیں تباہ

    پاک فوج کا ایل اوسی پرگولہ باری کا دندان شکن جواب؛ بھارتی پوسٹیں تباہ

    اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)بوکھلاہٹ کا شکار بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی، بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی۔ بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جبکہ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے۔

  • رافیل طیارے نہیں گرے بھارت کا غرور ملیامیٹ ہوا، وزیر اطلاعات

    رافیل طیارے نہیں گرے بھارت کا غرور ملیامیٹ ہوا، وزیر اطلاعات

    اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ رافیل طیارے نہیں بھارت کا غرور، ناز اور مورال گرا ہے، پاک فوج نے ایل او سی پر40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اس بار بھی فنٹاسٹک ٹی تیار تھی مگر دشمن بھاگ گیا ۔ اسی لیے ہوم ڈیلیوری کی۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو ایل او سی پر بھی منہ توڑ جواب دیا۔ ایل او سی پر40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے، بھارتی فوج نے سفید جھنڈے لہرائے۔ یہ پاکستان کی فتح کی نشانی تھی۔

  • ظفروال میں دیہاتیوں نے بھارتی ڈرون مار گرایا

    ظفروال میں دیہاتیوں نے بھارتی ڈرون مار گرایا

    لاہور(کنزیومرواچ نیوز)ظفروال میں دیہاتیوں نے بھارتی ڈرون مار گرایا، ملبہ پولیس کے ذریعے پاک فوج کے حوالے کردیا گیا۔پنجاب میں ظفروال کے علاقے تاراپور میں دیہاتیوں نے بھارتی ڈرون مار گرا کر بھارت کے عزائم خاک میں ملادیئے۔رپورٹ کے مطابق جانور چراتے ہوئے دیہاتیوں نے بھارتی ڈرون گرایا اور ملبہ پولیس کے ذریعے پاک فوج کے حوالے کردیا۔اس سے قبل ملک کے مختلف حصوں میں بھیجے گئے 15 سے زائد بھارتی ڈرون گرائے جاچکے ہیں۔

  • بھارت میں  بلیک آؤٹ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

    بھارت میں بلیک آؤٹ، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

    نئی دھلی (کنزیومر واچ نیوز)بھارت کے مختلف شہروں میں پاکستان کے خوف سے بلیک آؤٹ کردیا گیا جبکہ بھارتی سوشل میڈیا پر مہاراشٹر اور امرتسر میں دھماکوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں رات کو مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا جس کے بعد شہر بھر میں بے یقینی اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور لائٹیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے بلیک آؤٹ کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں، تاہم سوشل میڈیا پر امرتسر اور مہاراشٹر میں دھماکوں کی اطلاعات پر مبنی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں۔یاد رہے گزشتہ رات بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شہروں میں میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے جس پر پاکستانی فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔