Blog

  • پاکستان کا نیا جنگی ترانہ ’’تیار ہیں ہم، اللّٰہ اکبر‘‘ ریلیز

    پاکستان کا نیا جنگی ترانہ ’’تیار ہیں ہم، اللّٰہ اکبر‘‘ ریلیز

    اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستانی قوم کی دلی آواز پر نیا ملی نغمہ ریلیز کر دیا گیا۔ملی نغمے میں دل کو گرما دینے والی شاعری اور سحر انگیز آواز نے سماں باندھ دیا۔ نغمہ کے جوشیلے بول ’’غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کے لیے تیار ہیں ہم‘‘ نے چار چاند لگا دیے۔بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اُس کا مقابلہ کس قوم سے ہے، پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔پاکستان دینِ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسکی فوج اسلام کی فوج ہے۔ جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور نغمہ جو نا صرف پاک فوج بلکہ اس قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے ابھی معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے۔ برق رفتاری، جدید ہتھیاروں سے لیس سامانِ حرب اور سخت ترین ٹریننگ مسلح افواج کا طُرَّہِ امتیاز ہے۔ پاک فوج کا موٹو : ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ اللہ اکبر کا فلک شگاف نعرہ جنگ کے میدان میں دشمن کا دل دہلا دیتا ہے اور ہمیں ہمت، جرات اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔دشمن جان لے یا ہم غازی ہیں یا شہید، دونوں صورتوں میں سربلند ہیں۔

  • پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچاسکتاہے امریکی اخبار

    پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچاسکتاہے امریکی اخبار

    واشنگٹن (کنزیو مر واچ نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کو جواب دینے اور نقصان پہنچانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت جیسی دو ایٹمی طاقتیں آپس میں بات چیت نہ کریں تو یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ 1971ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُس کی حدود میں ہی مار گرائے۔ یہ اقدام پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ڈیٹرنس کا واضح اظہار ہے۔

  • بھارتی حملوں کی کوششیں ناکام، اسرائیلی ساختہ ڈرونز تباہ

    بھارتی حملوں کی کوششیں ناکام، اسرائیلی ساختہ ڈرونز تباہ

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں جاسوسی کے لیے آنے والے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے۔راولپنڈی، گجرات، اٹک، گجرانوالہ، لاہور، شیخوہ پورہ، ننکانہ، گھوٹکی اور کراچی کے علاقے ملیر میں ڈرونز تباہ کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔بھارت کے 6 اور 7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتیں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔

  • نریندر مودی کا پاگل پن خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،حاجی رفیق پردیسی

    نریندر مودی کا پاگل پن خطے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،حاجی رفیق پردیسی

    *
    *بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جنونیت صرف بھارت اور پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو جنگ کی ہولناکیوں میں جھونک سکتی ہے۔*
    *دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کی اکثریت کسی بھی صورت میں ہندو مسلم فسادات نہیں چاہتی ہے۔*
    *ہندوستانی مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہیں، بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔*
    *پاک فوج کے شوق شہادت کے سامنے ٹھہرنا بھارتی فوج کے بس کی بات نہیں،چیئر مین ورلڈ کشمیر فورم کی یو اے ای سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو*

    کراچی (اسٹاف رپورٹر)ورلڈ کشمیر فورم کے چیئر مین، ممتاز سماجی رہنما اور بزنس مین ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم ہٹلرنریندر مودی ایک جنونی، متعصب اورمسلمانوں و انسانیت کا بدترین دشمن ہے، جس کی شیطانی ذہنیت نے پورے جنوبی ایشیا کو خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات یو اے ای سے ٹیلی فون پر پاکستانی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دشمن بھارت کو جو منہ توڑ جواب دیا گیا، اس سے نہ صرف بھارتی فوج میں خوف و ہراس پھیل گیا بلکہ اس کی جارحانہ روش کو بھی واضح طور پر بے نقاب کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی نے ثابت کردیا ہے کہ ہماری بہادر افواج بالخصوص پا ک فضائیہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بھارتی فوج، جو صرف نہتے کشمیری عوام پر ظلم ڈھانے کی ماہر ہے، جب پاک فوج کے سامنے آئی تو بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نریندر مودی نے اپنی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت اور تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر رفیق پردیسی نے نریندر مودی کے پاگل پن کو خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ بستا ہے، اور نریندر مودی کی جنگی پالیسیوں نے یہاں بسنے والی دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری، بالخصوص اقوامِ متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں اور ہٹلرنریندر مودی جیسے جنونی شخص کی خطرناک پالیسیوں کا نوٹس لے کر اسے لگام دیں۔ ورنہ یہ پاگل پن صرف بھارت اور پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو جنگ کی ہولناکیوں میں جھونک سکتا ہے۔ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ نریندر مودی پانی جیسے بنیادی عنصر پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو نہ صرف انسانوں بلکہ چرندپرند کی زندگیوں کے لیے بھی اہم ہوتا ہے جس کے خطرناک نتائج پوری انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آبی وسائل پر جنگ چھیڑنا درحقیقت ایک عالمی آفت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔پاک فوج کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین افواج میں شامل پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف جدید ترین عسکری تربیت کی حامل ہیں بلکہ ان کے اندر جذبہ جہاد اور شوقِ شہادت رچا بسا ہے۔ یہی جذبہ ہے جو افواجِ پاکستان کو ناقابل شکست بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستانی قوم اور اس کی فوج بلخصوص پاک فضائیہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔جس کا مظاہرہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر جنگی طیاروں نے بھارت کے غرور رافیل سمیت پانچ طیاروں کوراکھ کا ڈھیر بنا کر کیاآخر میں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ نریندر مودی کو پاکستان سے جنگ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچنا چاہیے کیونکہ ایک مرتبہ اگر جنگ کا الاو بھڑک اٹھا تو بھارت کے لیے اس کے بھیانک نتائج قابو پانا ناممکن ہوجائے گا۔ڈاکٹر حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ آر ایس ایس کی ذہنیت رکھنے والا نریندرمودی نہ صرف دنیا بھر بلکہ بھارت کے لیے بھی نشان ملامت ہے۔ نریندر مودی کی متعصبانہ پالیسیاں بھارت اور بھارتی شہریوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ نریندر مودی کی پالیسیوں سے بھارت اور اس کے شہری دنیا بھر میں تنہا ہوتے جارہے ہیں۔

  • پاک  فوج  کی  کارروائیاں ،بھارتی فوجی جان بچا کر بھاگنے پر مجبور

    پاک فوج کی کارروائیاں ،بھارتی فوجی جان بچا کر بھاگنے پر مجبور

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)کنٹرول لائن پر پاک فوج کی بھارت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چری کوٹ کے بلمقابل بھارتی جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا، پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی،بھارتی فوجی جان بچا کر بھاگنے پر مجبور ہوگئی۔فوٹیج میں پوسٹ کی تباہی کے بعد دھواں اٹھاتا ہوا بخوبی دیکھا جاسکتا ہے، پونچھ سیکٹر میں 93 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے۔اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی تھی، پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔

  • ’سندور بن گیا تندور‘ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    ’سندور بن گیا تندور‘ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)وفاقی حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے پاک – بھارت کشیدگی کے باعث ملک بھر میں ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔چیئرمین پی ٹی اے نے ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ’ایکس‘ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

  • بھارتی پنجاب میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا،سکھ رہنما گرپتونت  پنوں

    بھارتی پنجاب میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا،سکھ رہنما گرپتونت پنوں

    امر تسر (کنزیومر واچ )سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انھوں نے کہاکہ بھارتی پنجاب میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا۔کالج کی دیواروں پر لکھا ہے کہ ’سکھ پاکستانی آرمی کو خوش آمدید کہتے ہیں‘۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فوج میں بغاوت شروع ہوچکی، بھارت میں سکھ فوجیوں کے فون رکھ لیے گئے ہیں، ان کے خاندانوں کو بھی پیغامات بھجوائے گئے ہیں کہ کسی سے رابطہ نہ رکھیں۔گرپتونت سنگھ پنوں نے مبینہ طور پر ایک سکھ فوجی کی آڈیو کال بھی سنوائی اور کہا کہ انہوں نے سکھ فوجیوں سے پاکستان آرمی کا ساتھ دینے کے لیے بھارت کی جانب سے نہ لڑنے کی اپیل کی تھی، جس کے بعد یہ بغاوت سامنے آئی ہے، اب سکھ فوجی پاکستان کی فوج کا ساتھ دیں گے۔

  • بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب

    بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب

    نئی دہلی (کنزیو مر واچ نیوز)بھارتی انگریزی اخبار ’دی ہندو‘ نے مقبوضہ کشمیر میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے تباہ ہونے کی خبر ویب سائٹ سے ہٹادی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر کی گئی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔ابتدائی طور پر دی ہندو نے خبر شائع کی کہ پاک فضائیہ نے تین بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ پر موجود خبر کلک کرنے پر غائب ہوگئی اور تفصیلات نظر آنا بند ہوگئیں۔ اس کے بعد خبر مکمل طور پر ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔ سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ بھی غائب کر دی گئی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی میڈیا شدید حکومتی دباؤ میں ہے۔ذرائع کے مطابق یہ طیارے گزشتہ رات پاکستان کے مختلف علاقوں پر ہونے والے بھارتی حملوں کے بعد جوابی کارروائی میں مار گرائے گئے تھے۔ پاک فضائیہ نے 3 رافیل، ایک مگ 29، ایک سخوئی اور ایک ڈرون کو نشانہ بنایا، جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کیا گیا۔

  • بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی

    بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی

    اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی۔مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ ’’آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے‘‘۔ویڈیو پیغام میں بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں کمال کی بات تو یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس جس سے ہم رافیل خریدتے ہیں، وہ امریکا جس سے ہم نے ہزاروں کروڑ کے کا اسلحہ خریدا، وہ بھی پاکستان کے ساتھ، صرف یہی نہیں روس جو ہمارا دیرینہ دوست ہے اور چین بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔

  • بھارت پر نظر رکھنے کیلیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد’

    بھارت پر نظر رکھنے کیلیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد’

    لاہور:(کنزیومرواچ نیوز)
    سرکاری ادارے، این آر ٹی سی اور نجی کمپنی، بلیو سرج کے اشتراک سے بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھتا پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM-350S ایجاد ،جسے ٹرک پر نصب کرکے کہیں بھی لے جانا ممکن ہے۔

    یہ بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظر رکھتا اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے۔450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں ،طیاروں وغیرہ کی پہچان رکھتا ہے۔

    اس میں خصوصی آلات لگے ہیں جسے دشمن جام نہیں کرسکتا،S-Band اور AESA ایک ایسا ریڈار ہے جو شدید دھند،بارش و طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اسے صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جبکہ محض 400 واٹ بجلی کی کھپت درکار ہوتی ہے۔