ناران (کنزیو مر واچ نیوز)سیاحوں کیلئے خوشخبری، خوبصورت مقام ناران کو 5 ماہ کے طویل وقفے کے بعد کھول دیا گیا۔ناران میں ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے باقاعدہ دعائیہ تقریب کے بعد سیاحتی سیزن کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر صدقے کے طور پر بیل بھی ذبح کیا گیا۔ناران میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کھلنے کے ساتھ سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کا کام شروع کر دیا۔رپورٹ کے مطابق سیاحوں کو اب برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل سکیں گے
Blog
-

مستونگ میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، دو لیویز اہلکار شہید
مستونگ (کنزیو مر واچ نیوز)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملے میں دو لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں ایک اہلکار نیک محمد موقع پر شہید ہوگئے جبکہ مقصود احمد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ دونوں اہلکار پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور تھے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ حملے کے بعد ضلع میں پولیو مہم معطل ہوگئی۔ اے ڈی سی منان ترین کا کہنا ہے کہ پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہے۔
-

اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا
راولپنڈی:(کنزیومر واچ نیوز)سعودیہ سے آنے والے شخص کا اکلوتا بیٹا، والد سے ایک کروڑ روپے لے کررفو چکر ہوگیا یا پھر اغوا، معاملہ الجھ گیا، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں انوکھی واردات سامنے آئی ہے، جس میں بھاری رقم کے لیے ایک شخص کو اغوا کرلیا گیا ہے یا پھر بیٹا ہی ایک کروڑ روپے لے کر اپنے والد کو دھوکا دے کر فرار ہوگیا ۔پولیس کے مطابق 45 سال سے سعودی عرب میں روزگار کے لیے مقیم شخص کے اکلوتا بیٹے نے اپنے والد سے ایک کروڑ روپے منگوائے اور اس کے بعد سے پراسرار طور پر غائب ہے۔ والد چھٹی پر پاکستان آیا توبیٹا رقم سمیت غائب پایا، جس پر پولیس میں مقدمہ درج کروایا گیا۔
-

سندھ حکومت ٹینکر مافیا کا خاتمہ کرے،احسن اقبال
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنائے کہ کے فور پانی منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹینکر مافیا کا خاتمہ ہو۔کراچی واٹر سپلائی کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پانی براہ راست شہریوں کے گھروں تک پہنچنا چاہیے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منصوبوں کے ڈائریکٹرز مکمل ٹائم لائنز فراہم کریں تاکہ بجٹ اصل پیشرفت کے مطابق جاری ہو
-

بھینس اور بیل کے کمرے میں گھس آنے پر خاتون 2 گھنٹے کیلئے الماری میں بند
فرید آباد(کنزیو مر واچ نیوز)بھارت میں ایک آوارہ بیل اور بھینس کے گھر میں گھس آنے پر خاتون نے خود کو الماری میں بند کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فریدآباد کے علاقے ڈبوا کالونی میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں آوارہ بیل اور بھینس نے گھس کر گھر والوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔سپنا نامی خاتون گھر میں اپنی عبادت میں مصروف تھی، سپنا کے بچے اپنے رشتے دار جب کہ اس کی ساس گھر کے کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی، گھر کا پرسکون ماحول اس وقت خراب ہوا جب ایک آوارہ بیل اور بھینس دروازہ کھلا دیکھ کر گھر میں داخل ہوئے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے سپنا کے کمرے میں گھس گئے۔بیل سپنا کے بیڈ پر چڑھ گیا اور بھینس کمرے میں فرش پر ہی کھڑی رہی، جس پر ڈر و خوف میں مبتلا سپنا نے خود کو الماری میں بند کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر سے آوازیں آنے پر اہلہ محلہ گھر کے باہر جمع ہوگئے جس کے بعد انہوں نے گھر میں گھس کر دونوں آوارہ جانوروں کو کبھی پانی ڈال کر تو کبھی مار کر بھگانے کی بھی کوشش کی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پٹاخوں کی آواز سے بھی جانوروں کو ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن جانور کمرے سے نہ ہلے۔اس کے بعد ایک پڑوسی اپنا پالتو کتا لیا اور اس نے جانوروں پر چھوڑ دیا، کتے کی آواز سن کر دونوں جانور گھر سے باہر نکل گئے، جانوروں کو گھر سے نکالنے کیلئے پڑوسیوں کو 2 گھنٹے کا وقت لگا اور اتنی دیر سپنا الماری میں ہی بند رہی۔
-

ڈکٹیشن نہیں دو…پنجاب نے سندھ کو تٹری لگا دی
لاہور(کنزیومر واچ نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا اور اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ کے کسانوں کی فکرکیوں نہیں ہوتی؟ پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدارمیں ہے، اپنی کارکردگی پردھیان دے، اگرپیپلزپارٹی غلط بیانی سے کام لےگی توجواب دینا پڑے گا۔
-

میاں بیوی کے درمیان جھگڑےکی ایک غیرمتوقع بڑی وجہ دریافت
لندن (کنزیومر واچ نیوز)سائنسدانوں نے میاں بیوی کے درمیان جھگڑوں کی ایک غیرمتوقع بڑی وجہ دریافت کی ہے جو کہ دولت سے متعلق جوڑوں کے خیالات اور رویے ہیں۔جرنل سوشل اینڈ پرسنل ریلیشن شپس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ جوڑے جو دولت کو خوشی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ان کے درمیان مالی معاملات پر کم بات چیت ہوتی ہے اور ان کا رشتہ کم اطمینان بخش ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب شادی شدہ جوڑے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دولت خوشی کے لیے اہم ہے تو ان کی ذہنیت مادہ پرست ہو جاتی ہے اور ان کا رویہ تبدیل ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ رویہ ایک دوسرے سے دوری اور تعلقات میں دراڑ کا باعث بنتا ہے۔ تاہم اگر جوڑوں کے خیالات دولت کے بارے میں ایک جیسے ہوں تو وہ آپس میں زیادہ بات چیت کرتے ہیں اور اپنے تعلق سے زیادہ مطمئن رہتے ہیں۔
-

ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی
اسلام آباد( کنزیومر واچ نیوز)این ڈی ایم اےنےملک بھرمیں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق آج خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش متوقع ہے۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ایڈوائزری کے مطابق مٹھی، بہاولنگر اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41 ، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25، اورگلگت میں 22 ڈگری رہا۔
-

چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے قطر میں عالیشان گھر خرید لیا
ممبی (کنزیومر واچ نیوز)رواں برس چاقو حملے کے بعد نوابزادہ سیف علی خان نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں عالیشان گھر خرید لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے قطر کے سینٹ ریگیس مارسا عربیہ نامی جزیرے پر قائم ’ دی پرل ‘ میں ایک عالیشان پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی ہے۔سیف علی خان کی جائیدادوں میں شامل آبائی پٹودی محل اور عالیشان باندرہ اپارٹمنٹ کے بعد یہ سرمایہ کاری میں ایک شاندار اضافہ ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان پر رواں برس 16 جنوری کی آدھی رات کو چاقو حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔
-

اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھادئیے،50 فلسطینی شہید
غزہ ( کنزیومر واچ نیوز)غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھاتے ہوئے بےگھر فلسطینیوں کے کیمپوں اور خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں جب کہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔دوسری جانب اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔اس کے علاوہ یمن میں دارالحکومت صنعا سمیت مختلف مقامات پر امریکی فضائی حملے رپورٹ ہوئے تاہم فوری جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
