Blog

  • پاک بھارت کشیدگی؛  پیٹرول وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات

    پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرول وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات

    لاہور:( کنزیو مر واچ نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کو وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔احکامات میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنری کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین

    شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین

    لاہور:(کنزیو مر واچ نیوز)صوبائی دارالحکومت میں شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعی کا ملازم ہی چور نکلا۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں شہری سے 40 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چھیننے کی واردات میں مدعی مقدمہ کا نجی ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن پولیس کو ملزمان کو تلاش کرکے طلائی زیورات برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، جس پر پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عرفان علی اور اس کے ساتھی فیصل کو گرفتار کر لیا۔

  • لاہور: 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

    لاہور: 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

    لاہور(کنزیو مر واچ نیوز)دریائے روای میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچے کے ڈوبنے کا واقعہ لاہور کے کے علاقے بند روڈ ٹی نمبر 5 کے قریب پیش آیا، تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 6 سال کا نصیب اللّٰہ، 7 سال کا امیر حمزہ اور 9 سال کا قدرت اللّٰہ شامل ہیں۔

  • کوئٹہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ:(کنزیومر واچ نیوز) بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کادھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہ۔پولیس ذرائع کے مطابق سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

  • بھارت  نےمیلی آنکھ سے دیکھا تو سخت جواب ملےگا: اسحق ڈار

    بھارت نےمیلی آنکھ سے دیکھا تو سخت جواب ملےگا: اسحق ڈار

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا کہنا ہے پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، کسی نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا ہوگا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پہلگام واقعے کے بعد ہم انتظار کر رہے تھے کہ آگے کیا بات چلے گی، انہوں نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا، کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کو اس واقعے سے لنک کیا جاتا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، معاہدے میں لکھا ہے کہ اسے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہوگا

  • شادی میں فائرنگ؛19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق

    شادی میں فائرنگ؛19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)شادی کی تقریب میں فائرنگ سے فرسٹ ایئر کے امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔نیوکراچی کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ کی لاش 3 گھنٹے سے زائد دیر تک گھر کی چھت پر پڑی رہی ہے اور کسی کو پتا نہیں چلا جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے بارات لے کر حیدرآباد چلے گئے ۔

  • کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں  ہیٹ ویو الرٹ

    کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ تھرپارکر،عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔

  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”

    کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”

    ممبی (کنزیومر واچ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔

  • ربیکا خان نے ٹک ٹاک سے ہوئی پہلی کمائی کا انکشاف کردی

    ربیکا خان نے ٹک ٹاک سے ہوئی پہلی کمائی کا انکشاف کردی

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے ٹک ٹاک سے ہوئی پہلی کمائی کا انکشاف کردیا۔حال ہی میں گفتگو کرتے ہوئے ربیکا خان نے انکشاف کیا کہ ’ میں 2019 سے ویڈیو بنارہی ہوں ، پہلے میری ویڈیو پر 100 ویوز آتے ہیں لیکن اچانک ہی لوگوں کو میری ویڈیوز پسند آنے لگیں اور ویوز ملینز میں چلے گئے ‘۔میزبان کی جانب سے کمائی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ربیکا نے بتایا کہ ’ ٹک ٹاک پر پہلی کمائی 25 ہزار تھی جسے ملنے پر میں بہت خوش ہوئی تھی،

  • پہلگام واقعہ: بھارتی  آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تیاریاں

    پہلگام واقعہ: بھارتی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تیاریاں

    اسلام آ باد(کنزیو مر واچ نیوز)پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہیں، اجلاس میں پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی غیرذمےدارانہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور کمیٹی عجلت میں کیےگئے بھارتی ناقابل عمل آبی اقدامات کاجواب دینےکا بھی جائزہ لے گی۔