کراچی (کنزیومر واچ نیوز)کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوا جس میں قلندرز نے 65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر میچ کے بعد اسٹیڈیم کے کچھ مناظر شیئر کیے گئے جس میں شاہین کی گود میں ان کا بیٹا عالیار آفریدی موجود ہے۔وائرل تصاویر میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی بیٹے کے ہمراہ ایسی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں
Blog
-

43 سالہ شعیب ملک کے پی ایس ایل کھیلنے پر سوال اُٹھادیا۔
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 43 سالہ آل راؤنڈر شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اُٹھادیا۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اٹھایا۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عمر رسیدہ کرکٹرز کو کھلانے اور انہیں سلیکٹ کرنے کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔شعیب ملک رواں ایڈیشن میں بطور پلئیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ابتدائی دو میچز میں محض 14 رنز بنائے ہیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
-

کورنگی کریک ، گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی
کراچی(کنزیو مر واچ نیوز)چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کورنگی کریک پر لگی آگ بجھنے کی تفصیلات جاری کردیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں خان نے بتایا کہ کورنگی میں لگنے والی آگ کی جگہ گیس پاکٹ موجود تھا اور اس قسم کے واقعات سوئی میں بھی پیش آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آگ آج خود ہی بجھ گئی اور آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موجود ہے اور متاثرہ علاقے کے اطراف میں گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔اسی حوالے سے ڈی سی کورنگی مسعود بھٹو نے بتایا کہ بظاہر اب گیس لیکج نہیں ہے، گیس لیکج کے بارے میں حتمی طور پر ماہرین بتائیں گے تاہم آگ کے مقام پر ہائیڈروجن سلفائیڈ کی موجودگی ہے لہٰذا علاقے میں موجود پرائیویٹ یونیورسٹی آج سے بند کر رہے ہیں۔دوسری جانب سی او او پی پی ایل سکندر میمن نے کہا کہ فضا میں بو موجود ہے، آگ کو دوبارہ بھڑکایا جائے گا، قریب جانے سے گریز کیا جائے، یہ گیس زیادہ خطرناک ہے۔
-

فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری
ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ کا پہلا گانا جاری کردیا گیا۔فواد خان کا شمار ان پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے سب کے دل جیتے تاہم 2016 میں ہندو انتہاپسندوں کی وجہ سے پاکستانی اداکاروں کے بالی وڈ میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان نے فلم ‘عبیر گلال’ سے بالی وڈ میں واپسی کی ہے لیکن ان کی فلم ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہے۔تاہم ہندو انتہا پسندوں کی مخالفت کے باوجود فلم کا گانا ریلیز کردیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
-

کرک ،ٹریلر اور وین میں خوفناک ٹکر ، 10 افراد جاں بحق ، 8 زخمی
پشاور(کنزیومر واچ نیوز)کرک میں انڈس ہائی وئے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئےنجی ٹی وی کے مطابق حادثہ کرک انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا جہاں ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا جس کے باعث کئی مسافر پھنس گئے جب کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد سمیت ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 10 لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
-

مستونگ ، پولیس ٹرک پر دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید
کو ئٹہ (کنزیومر واچ نیوز)مستونگ میں پولیس کے ٹرک پر دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں شمس آباد کے قریب پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور اس دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 16 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کے مطابق دھماکا مستونگ کےعلاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا جہاں آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکاکیاگیا۔
-

راولپنڈی میں کے ایف سی برانچ پر حملہ،12گرفتار
راولپنڈی (کنزیو مر واچ نیوز )صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے علاقے کینٹ میں گذشتہ شب ’کے ایف سی‘ کی ایک برانچ میں داخل ہو کر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گالم گلوچ کے الزام میں 10-12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ فاسٹ فوڈ چین کے برانچ مینیجر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔
کے ایف سی برانچ مینیجر کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ‘وہ اپنے دفتر میں موجود تھے جب شور کی آواز سنائی دی، باہر نکل کر دیکھا تو 10-12 نامعلوم افراد بیس بال ڈنڈے اور کیل لگے ڈنڈے اٹھائے ہال میں موجود تھے۔’
ایف آئی ار میں کہا گیا ہے کہ ’انھوں نے ہال میں موجود فیملیز کو گالیاں دیں اور نعرے بازی شروع کر دی۔ روکنے پر انھوں نے ہمیں بھی گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔‘
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



