Blog

  • ڈاکٹر ٹی کی وزیر اعظم آفس میں شمولیت،شہباز شریف کے قابل اعتماد ساتھی ہیں

    ڈاکٹر ٹی کی وزیر اعظم آفس میں شمولیت،شہباز شریف کے قابل اعتماد ساتھی ہیں

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے دیرینہ قابل بھروسہ بیوروکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ وزیر اعظم آفس میں بطور مشیر ان کی ٹیم میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ورلڈ بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر توقیر شاہ نے حال ہی میں وزیراعظم کی درخواست پر ورلڈ بینک سے استعفیٰ دے دیا۔شہباز شریف نے اپنے دفتر کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ڈاکٹر توقیر کی واپسی کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ فائلوں اور معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف ڈاکٹر توقیر کو ’’ڈاکٹر ٹی‘‘ کرکے لکھتے ہیں۔ان کی وزیر اعظم کے ساتھ 28 سالہ وابستگی ہے اور انہیں وزیر اعظم کا سب سے قابل بھروسہ ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر توقیر نے 1991 میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (سابقہ ​​ڈی ایم جی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • ہرسال کی طرح آج 8 مارچ کودنیا بھر میں یومِ خواتین منایا جا رہا ہے

    ہرسال کی طرح آج 8 مارچ کودنیا بھر میں یومِ خواتین منایا جا رہا ہے

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)ہرسال کی طرح آج (8 مارچ کو) دنیا بھر میں یومِ خواتین منایا جا رہا ہے۔یہ دن خواتین کی خدمات، معاشرے میں ان کے کردار، جدوجہد اور قربایوں کو تسلیم کرنے اور انہیں سراہنے کے لیے منایا جاتا ہے۔یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ عالمی یومِ خواتین کے لیے آخر 8 مارچ کا دن ہی کیوں مخصوص کیا گیا ہے اور اس دن کو منانے کا سلسلہ کب اور کیوں شروع ہوا؟یہ 1908ء کی بات ہے جب امریکی ریاست نیویارک کی محنت کش 15 ہزار خواتین نے اپنے حق کے لیے آواز بلند کی، انہوں نے کام کے لیے ساز گار ماحول اور کم اوقات، برابر اجرت کے حق اور حقِ خود ارادیت کی خاطر تحریک شروع کی۔بعدازاں 1910ء میں سوشلسٹ انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پہلی بار تجویز پیش کی گئی جو 1977ء میں اقوامِ متحدہ نے باضابطہ طور پر قبول کی۔

  • بھارت کو بڑا جھٹکا! ویرات کوہلی فائنل سے قبل انجری کا شکار

    بھارت کو بڑا جھٹکا! ویرات کوہلی فائنل سے قبل انجری کا شکار

    دبئی (کنزیومرواچ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ فائنل میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران، کوہلی فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے جب ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔ بھارتی ٹیم کے فزیو اسٹاف نے فوراً ان کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں، بھارتی کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ کوہلی کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ فائنل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔

  • او آئی سی اجلاس: پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے،اسحاق ڈار

    او آئی سی اجلاس: پاکستان فلسطین کے ساتھ ہے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل کرنے کے کسی بھی بیان کو مسترد کر دیا۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم عرب لیگ کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر رہنے کا نہ صرف مکمل حق حاصل ہے بلکہ انہیں ایک خودمختار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کا بھی حق ہے۔

  • موقع ملا تو آئی پی ایل کھیلوں گا ، فاسٹ بائولر محمد عامر

    موقع ملا تو آئی پی ایل کھیلوں گا ، فاسٹ بائولر محمد عامر

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے سے متعلق خبروں پر لب کشائی کردی۔نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے سابق فاسٹ بولر محمد عامر سے سوال کیا کہ وہ جلد برطانوی پاسپورٹ کے حامل ہوجائیں گے، جس کے بعد وہ انڈین پریمئیر لیگ کھیل سکتے ہیں، تو کیا ارادہ ہے؟۔جس پر سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ اگلے سال تک مجھے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے کا موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا۔میزبان تابش ہاشمی نے عامر سے پوچھا کہ جب پاکستان میں آئی پی ایل کھیلنے پر تنقید کی جائے گی تو ان کا ردعمل کیا ہوگا؟، جس پر عامر نے جواب دیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔انہوں نے نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز پر آئی پی ایل میں پابندی تھی لیکن ہمارے سابق کرکٹرز کمنٹری کررہے تھے۔

  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر چیک پوسٹ لکھانی پر خوارج کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر چیک پوسٹ لکھانی پر خوارج کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    لاہور(کنزیومرواچ نیوز)پنجاب پولیس کےمطابق 15سے20دہشتگردوں نے چوکی لکھانی پرسحری کے وقت اچانک حملہ کیا،دہشت گردوں نےراکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ سےچیک پوسٹ پرچاروں اطراف سےحملہ کیا، تھرمل امیج کیمروں سے دہشتگردوں کی دورسےنشاندہی کرلی گئی،پولیس کی بروقت کارروائی،دہشتگردچیک پوسٹ کےقریب نہ پہنچ سکے۔مؤثرجوابی کارروائی کےنتیجےمیں دہشتگردوں کوبھاری جانی نقصان پہنچنا،6دن قبل بھی خوارج نےچیک پوسٹ لکھانی پرحملےکوناکام بنایاتھا۔آئی جی پنجاب کاکہنا ہےکہ پنجاب پولیس اب تک خوارجی دہشت گردوں کے19حملےناکام بناچکی ہےاہلکاروں کےالرٹ ہونےکیوجہ سےخوارجی دہشتگرد اپنے مقاصدمیں کامیاب نہیں ہو سکے۔

  • پی ٹی آئی کو میری ضرورت تھی اور رہے گی، شیر افضل مروت

    پی ٹی آئی کو میری ضرورت تھی اور رہے گی، شیر افضل مروت

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسملی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل الیکشن کمیشن کے کرتا دھرتا کے ذریعے بیرون ملک گئے۔نجی ٹی ویء کے پروگرام ’ میرے سوال ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے رابطے شروع ہوئے اور تعلقات بنتے اور بگڑتے گئے۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں پارٹی میں کمزور ہوں اور کسی گروپ کا حصہ نہیں، میں خود کو پی ٹی آئی کا حصہ سمجھتا ہوں، ہم نوٹرن کی طرف بڑھ رہے ہیں ، اس سے نقصان ہوگا، پی ٹی آئی کو میری ضرورت تھی اور ہے، میں نے پارٹی میں ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سیاسی عناد میں اداروں کے خلاف گالم گلوچ کی کبھی حمایت نہیں کی، گالم گلوچ نے ہمارا بیڑہ غرق کیا، عدت میں نکاح کا کیس غلط تھا۔

  • امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا

    امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا

    واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز)امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا۔جیونیوز کے مطابق امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ نے 56سالہ سید رضوی کو قومی سلامتی کا ترجیحی خطرہ قرار دیتے ہوئے 25 فروری کو امریکا سے بے دخل کیا۔ سید رضوی و غیر قانونی طور پر ڈالاس اور ٹیکساس میں مقیم تھے، انہیں 31 جنوری کو ایک معمول کے ٹریفک اسٹاپ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور 24 جنوری کو امیگریشن جج نے ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔ سید رضوی 20 ستمبر 2017کو نیویارک کے پورٹ آف انٹری سے قانونی طور پر امریکا داخل ہوئے تھے لیکن انہوں نے داخلے کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔

  • ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

    ٹرمپ کی حماس سے بات چیت کی تصدیق، یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا: امریکی صدر

    واشنگٹن(کنزیومرواچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے لہٰذا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں تارکین وطن کا داخلہ روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن حماس سے متعلق گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے لہٰذا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کی مدد کیلئے اربوں ڈالر دیے اس لیے چاہتا ہوں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہوجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب، روس اور یوکرین کے ساتھ امریکی سفارتکاری کا مرکز بن گیا ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے کپتان بھی بھارت کے دبئی ایڈوانٹیج پر بول پڑے

    دبئی(کنزیومرواچ نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے اپنے تمام میچز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جس پر مختلف کرکٹ شخصیات پہلے ہی آواز اٹھاچکی ہیں لیکن اب فائنل کی دوسری ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان میچل سینٹنر نے بھی اس پر بات کی ہے۔پاکستان سے دبئی پہنچنے پر نیوزی لینڈ کے کپتان نے بھی دبئی ایڈوانٹیج پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اس لیے بھارت کو دبئی کی پچز اور کنڈیشنز کا علم ہے۔میچل سینٹنر نے کہا کہ ظاہری طور پر پچز سے آپ کو پتا چلتا ہے کہ آپ نے کیسے کھیلنا ہے، لاہور کے مقابلے میں یہ پچ تھوڑی سلو ہو سکتی ہے، یہ اسکریپ کی طرح ہو سکتی ہے لیکن اس پر قابو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک اچھی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ پہلے کے مقابلے اب زیادہ رنز کریں گے، ابھی ہم رنز کرکے آ رہے ہیں، امید ہے کہ سلسلہ جاری رہے گا۔