Blog

  • پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ” متعارف

    پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ” متعارف

    اسلام آباد ( کنزیومر واچ نیوز)نادرا نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ” متعارف کرایا ہے، جو ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک اہم قدم ہے۔ لانچنگ پروگرام نادرا کی سلور جوبلی تقریب کے دوران کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے محفوظ اسمارٹ فون اسٹوریج کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں انضمام کا اعلان کرتے ہوئے اس اقدام کی تعریف کی۔ ڈیجیٹل تصدیق کے لیے ایک پائلٹ مرحلہ یوم آزادی 2025 سے شروع ہوگا۔اس اقدام کا مقصد قومی سلامتی کی کوششوں کو تقویت دیتے ہوئے دور دراز علاقوں اور بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے رسائی بڑھانا ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کیلئے خوشخبری

    محکمہ موسمیات کی شدید گرمی سے پریشان کراچی والوں کیلئے خوشخبری

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز) محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان کراچی والوں کو خوشخبری سنادی تاہم آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے، محمکہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ شہر آج بھی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا فی الحال 10 سے 15 روز کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف نے موسم سرد کردیا ہے۔

  • جعفر ایکسپریس حملہ، کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، 155 مسافر بازیاب

    جعفر ایکسپریس حملہ، کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک، 155 مسافر بازیاب

    کوئٹہ (کنزیومرواچ نیوز)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے 155 مسافروں کو بازیاب کروالیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، جس نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ساتھ ہی متعدد مسافر بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جعفر ایکسپریس کو روک دیا گیا بعدازاں فائرنگ کی آوازیں کافی دیر تک آتی رہیں۔جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق آج کوئٹہ سے کوئی بھی ٹرین تاحکم ثانی نہیں چلے گی۔

  • کاسمیٹک سرجری نے اشنا شاہ کا چہرہ کس طرح بگاڑ دیا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف

    کاسمیٹک سرجری نے اشنا شاہ کا چہرہ کس طرح بگاڑ دیا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کاسمیٹک پروسیجرز پر بات کرتے ہوئے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اب کاسمیٹک سرجری کروانے سے بہت ڈرتی ہیں کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑگئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں نیند کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے انکی آنکھوں کے گرد ہلکے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ فلرز سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو سکتا ہے اس لئے انہوں نے فلرز کروا لئے اور اس سے آنکھوں کے گرد موجود ہلکے ختم بھی ہوگئے۔

  • بھارت کی کامیابی پرافغانستان میں جشن، وائرل ویڈیو کی حقیقت

    بھارت کی کامیابی پرافغانستان میں جشن، وائرل ویڈیو کی حقیقت

    دبئی (کنزیومرواچ نیوز)بھارت کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر افغانستان میں جشن کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔چند روز قبل دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔بھارت کی جیت پر کھلاڑیوں نے کامیابی کا جشن منایا۔تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کو شیئرکرکے لکھا گیا کہ افغان کے مداح بھارت کی جیت کا جشن منارہے ہیں۔اس وائرل ویڈیو کی اب حقیقت سامنے آگئی ہے۔دراصل یہ ویڈیو پاکستان کے شہر بنوں کی ہے جہاں 2021 میں شادی کی تقریب میں شہری ڈانس کررہے ہیں اور اسے افغانستان سے منسوب کردیا گیا۔

  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی قائدین کے درمیان مذاکرات، رمضان سے ہی جدوجہد شروع کرنے پر اتفاق

    پی ٹی آئی اور جے یو آئی قائدین کے درمیان مذاکرات، رمضان سے ہی جدوجہد شروع کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام کے قائدین کے درمیان مذاکرات کے لیے ہونے والی ملاقات میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو ائی کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات کیلیے پارلیمنٹ لاجز پہنچا۔ جے یو آئی کے وفد میں سینیٹر کامران مرتضی بھی شامل تھے۔ مذاکرات کی بیٹھک میں پی ٹی ائی کی جانب سے اسد قیصر بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوئے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی معاملات پر ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے بامقصد مذاکرات کیے گئے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق بھی بات چیت کی گئی

  • کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان سمیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، منیر اکرم

    کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان سمیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، منیر اکرم

    نیویارک(کنزیومر واچ نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان سمیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔ ٹی ٹی پی دہشتگرد تنظیموں کیلئے چھتری ہے۔ سلامتی کونسل میں خطاب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے یواین سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں دہشت گردی کا تذکرہ نہ ہونے پرشدید حیرت اورمایوسی کا اظہار کیا۔ کہا کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگرد تنظیموں کیلئے چھتری ہے۔منیراکرم کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے ساتھ تعلق کی وجہ سے ٹی ٹی پی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے، پاکستان اپنی قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے عالمی قوانین اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہرممکن اقدامات اُٹھائے گا۔

  • 5 سے 7 ادارے بیچ دینگے، پاکستان کی قرض حصول کیلیے آئی ایم ایف کو یقین دہانی

    5 سے 7 ادارے بیچ دینگے، پاکستان کی قرض حصول کیلیے آئی ایم ایف کو یقین دہانی

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو پی آئی اے سمیت 5 سے 7 سرکاری ادارے بیچنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن روزویلٹ ہوٹل نیویارک کا مستقبل ابھی تک غیر طے شدہ ہے جبکہ نیویارک سٹی گورنمنٹ نے ہوٹل کی لیز کا 228 ملین ڈالرکا معاہدہ قبل از وقت ختم کرنے کا نوٹس بھی دے رکھا ہے۔حکام نے آئی ایم ایف کو عملی طور پر تعطل کا شکارنجکاری پروگرام کے متعلق بتایا کہ 5 سے 7 ادارے جلد بیچنے کی کوشش کریں گے جس میں پی آئی اے، 3 مالیاتی ادارے اور3 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں، حکومت نومبر تک زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو بیچنے کیلیے پرامید ہے۔عالمی قرض دہندہ کو بتایا گیا کابینہ کمیٹی برائے نجکاری فیصلہ کرے گی آیا سب سے مہنگے روزویلٹ ہوٹل کو بیچنا ہے یا مشترکہ لیز معاہدے کے تحت دینا ہے۔پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین جائیدادوں میں شمار کیا جاتا ہے

  • اکشے کمار نے اپنا اپارٹمنٹ کروڑوں میں فروخت کردیا، کتنا منافع ملا؟

    اکشے کمار نے اپنا اپارٹمنٹ کروڑوں میں فروخت کردیا، کتنا منافع ملا؟

    ممبئی(کنزیومر واچ نیوز)بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک اکشے کمار نے اپنا ممبئی کا اپارٹمنٹ مہنگے داموں میں فروخت کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے مشہور اداکار اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے بوری ولی میں موجود اپنا ایک لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا ہے۔ اکشے کمار نے یہ لگژری اپارٹمنٹ 4 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا ہے اور اس میں انہیں منافع بھی ملا ہے کیونکہ جس وقت یہ اپارٹمنٹ خریدا گیا اس وقت اس کی قیمت قدرے کم تھی۔ایک ہزار مربع فٹ سے زائد جگہ پر محیط اس اپارٹمنٹ کے لیے دو کار پارکنگ بھی موجود ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نے اسے 2.15 کروڑ بھارتی روپے میں سن 2017 میں خریدا تھا تاہم اب نامعلوم وجوہات پر اسے فروخت کردیا ہے۔

  • جانوروں کی زبان سمجھنے پر ایک کروڑ ڈالرانعام کا اعلان

    جانوروں کی زبان سمجھنے پر ایک کروڑ ڈالرانعام کا اعلان

    لندن(کنزیومر واچ نیوز)انسان پالتو جانوروں کی ’’بدن بولی‘‘ تو پھر سمجھ جاتا مگر ان کی آوازوں کے معنی کبھی نہیں جان پایا کیونکہ وہ حیوانی بولیوں کے حروف تہجی سے ناواقف ہے۔مثلاً جان نہیں پاتا، ایک کتے کی بھونک دوسرے کی بھونک سے کیونکر مختلف ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے، اب مصنوعی ذہانت کا جمع کردہ بھاری بھرکم ڈیٹا جانوروں کی زبان سمجھنے میں مدد دے گا۔ادھربرطانوی تنظیم ، جرمی کولر فائونڈیشن نے اس سائنسی ٹیم کو 1 کروڑ ڈالر (291 کروڑ روپے) بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے جو کسی بھی جانور کی زبان کو سمجھ لے