اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے، کل وزیراعظم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے۔اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 مارچ 2025ءکو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، محمد شہباز شریف نے 4 مارچ 2024ءکو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کی سمت کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں چل رہی تھیں، بہت سے لوگوں نے شرطیں لگا رکھی تھیں کہ معیشت نہیں سنبھلے گی، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے خلاف آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔عطا تارڑ نے کہا کہ کچھ چیزیں سیاست سے بالاتر ہوتی ہیں، ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی۔
Blog
-

پاکستان کا ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے اسکواڈ تشکیل دیدیا گیا
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کا ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے اسکواڈ تشکیل دیدیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوینٹی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے ، سلیکشن کمیٹی کے ممبر عاقب جاوید کی جانب سے کل پریس کانفرنس میں اسکواڈ ریلیز کیئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ قومی ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں بہت تبدیلیاں کی گئیں ہیں جس کا اعلان کل پریس کانفرنس کے دوران کیئے جائے گا۔ذرائع کا کہناہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، پاکستان کے نمایاں فاسٹ باولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث روف کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، عاکف جاوید، وسیم جونیئر اور محمد حارث کی شمولیت متوقع ہے ۔
-

پی سی بی کے ثقلین مشتاق سے کوچنگ کے معاملات طے نہ پاسکے
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پی سی بی کے ثقلین مشتاق سے کوچنگ کے معاملات طے نہ پاسکے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ سیریز کیلئے عاقب جاوید کو ہی کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ثقلین مشتاق سے کوچنگ کے معاملات طے نہ پاسکے، بورڈ اور ثقلین کے درمیان معاملات چند شرائط پر رک گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے عاقب جاوید کو ہی کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی تھی، جس کے بعد کوچ تبدیلی کرنے پر غور شروع کیا گیا۔
-

کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم پسند تھے، اب نہیں رہے، سونیا حسین
لاہور(کنزیومر واچ نیوز)پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں بابر اعظم بطور کھلاڑی پسند تھے تاہم اب نہیں ہیں۔معروف اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں خصوصی نشریات میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ انکشافات کیے۔پروگرام کے دوران ان سے پسندیدہ کرکٹ کھلاڑی کے بارے میں پوچھا گیا جس کے جواب نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔سونیا حسین نے کہا کہ انہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بہت پسند تھے، لیکن اب وہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی نہیں رہے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا “مجھے بابر بھائی بہت پسند تھے، مگر اب وہ میری فہرست میں نہیں ہیں۔
-

وزیر اعظم نے سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی پر نوٹس لے لیا
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ماہ رمضان کے دوران سحر و افطار میں گیس کی فراہمی میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے اس حوالے سے رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کے ساتھ سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم کی ہدایات پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ گیس ڈسٹریبیوشن مراکز کے آخری سروں پر واقع علاقوں میں سحری اور افطار کے اوقات سے 30-45 منٹ پہلے گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، جس سے ان علاقوں میں گیس کے پریشر میں بہتری آئے گی۔
-

مصطفی قتل کیس: ایف آئی اے کا سندھ پولیس کو خط، پولیس ٹیم کے بیانات لینے کا فیصلہ
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)مصطفی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کو ایک خط لکھ دیا ہے جس میں ارمغان کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے تاکہ معاملے کی گہرائی تک پہنچا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں کے بیانات لے گی تاکہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔
-

عمران خان کو یوکرینی صدر کے ساتھ ٹرمپ کے رویے سے سبق سیکھنا چاہیے، امیر مقام
پشاور(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ روا رکھے گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے سےسبق سیکھنا چاہیے۔وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا امیر مقام نے سوات کے علاقے اسلام پور میں نادرا سینٹر کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران احمد خان نیازی کو ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر کے ساتھ رویے سے سبق سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خطوط کا انجام صرف باسکٹ ہی ہوگا، کوئی پڑھنے والا نہیں، عوام ذاتی مفادات پر مبنی اتحادوں کو خوب جانتے ہیں۔
-

رمضان کے آغاز پر شہریوں کو اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے میں مشکلات
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)رواں سال رمضان المبارک کے آغاز پر کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں (اے ٹی ایمز) میں نقدی ختم ہوگئی کیونکہ لوگ بڑی تعداد میں خریداری اور گھریلو اخراجات کے لیے رقم نکالنے کے لیے امڈ آئے۔نقدی کی قلت نے بہت سے گاہکوں کو مایوس کردیا ، جس کی وجہ سے انہیں کیش کی تلاش میں متعدد اے ٹی ایم پر جانا پڑا۔دریں اثنا کچھ اور اے ٹی ایمز میں نقدی ختم ہونے کا امکان ہے کیونکہ زکوٰۃ کٹوتی کے مقصد سے پیر کو بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔
-

بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسڑیلوی کھلاڑی میتھیو شارٹ ٹورنامنٹ سے باہر
کراچی(کنزیومرواچ نیوز)بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگ گیا۔آسٹریلیا کے بیٹر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے،وہ پیر کی انجری کا شکار ہوئے تھےآسٹریلوی اسکواڈ میں میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کر لیا گیا۔21 سالہ کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں،دوسری جانب آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
-

97آسکرایوارڈز؛ فلم اے ریئل پین کے اداکار کیرن کلکن بہترین اداکار قرار
لاس اینجلس(کنزیومرواچ نیوز)97آسکرایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس میں جاری ہے،فلم اے ریئل پین کے اداکار کیرن کلکن نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔97 ویں فلمی میلےمیں بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم ان دی شیڈو آف دی سائپریس میں کامیاب رہی، بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر کا ایوارڈ فلم وِکڈ نے اپنے نام کرلیا،بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے میں فلم کانکلیو کامیاب رہی۔بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ میں فلم دی سبسٹنس نے میدان مار لیا،بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ زوئی سلڈانا نے فلم ایمیلیا پیریز میں اپنے نام کیا۔
