Blog

  • اس بار بھارت نہیں جیتے گا،  ہندو بابا

    اس بار بھارت نہیں جیتے گا، ہندو بابا

    دبئی(کنزیومرواچ نیوز)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹاکرے سے قبل ہندو آئی آئی ٹی بابا کی نئی یپیشگوئی سے شائقین کرکٹ حیران کردیا ہے۔بھارت میں درست پیش گوئیوں کے لیے مشہور آئی آئی ٹی بابا نے دنیا کی سب سے بڑے حریف پاک بھارت میچ پر پیشگوئی کرکے زبردست بحث چھیڑ دی ہے۔آئی آئی ٹی بابا کے چیمپئینز ٹرافی کے ہائی ولٹیج مقابلے کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا ہے، انکا کہنا ہے کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا، ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

  • تین دن کے دوران شہر میں متفرق موسم ریکارڈ ہو سکتے  ہیں

    تین دن کے دوران شہر میں متفرق موسم ریکارڈ ہو سکتے ہیں

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز)شہر قائد میں سردی کا موسم ختم اور گرمیوں کی آمد شروع ہو گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 دن کے دوران شہر میں متفرق موسم ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ آج شہر میں تیز دھوپ رہنے کا امکان ہے جب کہ کل صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے، مطلع صاف اور دھوپ رہنے کی توقع ہے۔شہر میں دھند چھانے کے باعث حد نگاہ مختصر وقت کے لیےمتاثر ہوسکتی ہے۔ اسی طرح پیر کے روز شہر کا موسم زیادہ تر ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔

  • ارمغان اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

    ارمغان اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل میں گرفتار ملزمان ارمغان اور شیزار کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی گئی جب کہ مرکزی ملزم کمرہ عدالت میں گر پڑا۔مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جس دوران کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

  • پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم

    پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم

    ڈیرہ غازی خان (کنزیومر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب ان کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے لیے دن رات ایک کیا، میں نے بھی صحت، تعلیم اور انڈسٹری کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ کے بجائے خادم اعلیٰ کی حیثیت سے کام کیا، عوام کو روزگار دینے کے لیے منصوبوں کے جال بچھائے، میرے لیے تمام صوبے برابر ہیں، سندھ، بلوچستان، پنجاب، کے پی، جی بی کی ترقی میرا عزم ہے، میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی ہم پاکستان کی تقدیر کو بدلیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے ڈی جی خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔

  • چیف جسٹس  کی  پی ٹی آئی رہنماوں کو معاملات حل کرنے کی یقین دھانی

    چیف جسٹس کی پی ٹی آئی رہنماوں کو معاملات حل کرنے کی یقین دھانی

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں ے چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد میں جسٹس یحیٰی آفریدی سے ملاقات میں نظام انصاف میں بہتری سے متعلق تجاویز دیں ۔
    ملاقات کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں عمرایوب، بیرسٹرگوہر، علی ظفر، لطیف کھوسہ، بابراعوان،شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا شامل تھے

  • آفاق احمد کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

    آفاق احمد کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز )مہاجرقومی موؤمنٹ کےچیئرمین آفاق احمد کوضمانت کےبعد دو بارہ گرفتارکرلیا۔ سرجانی پولیس نے کراچی سینٹرل جیل میں آفاق احمد کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی۔ آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاون میں نامعلوم افراد کے خلاف گاڑی جلانے کا مقدمہ درج تھا۔ آفاق احمد کی انسداددہشت گردی کورٹ نےدومقدمات میں ضمانت منظورکی تھی۔ جاویدچھتاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ آفاق احمد کا ایف آئی آرمیں نام نہیں ہے، ہم کل اس مقدمے میں بھی درخواست ضمانت دائر کردیں گے

  • پاکستانیوں کےلئے خوشخبری۔انٹرنیٹ اسپیڈ اب بڑھ جائے گی

    پاکستانیوں کےلئے خوشخبری۔انٹرنیٹ اسپیڈ اب بڑھ جائے گی

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)پاکستان افریقہ، عرب ممالک اور فرانس سے اپنی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر کرنے جارہا ہے۔
    ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق افریقہ ون نامی زیر سمندر فائبر آپٹک انٹرنیٹ کیبل کل پاکستان کے ساحل پر پہنچ جائیگا۔
    یہ افریقہ ون سب-میرین کیبل پاکستان کی افریقہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور فرانس کے ساتھ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائیگی۔افریقہ ون انٹرنیٹ کیبل زیر سمندر دس ہزار کلومیٹر پر محیط ہے جس کے عالمی کنسورشیم میں ایتصلات، جی فورٹی ٹو، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی اور ٹیلی کام مصر شامل ہیں۔

  • ’’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘‘تنازعہ کھڑا ہوگیا

    ’’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘‘تنازعہ کھڑا ہوگیا

    پشاور(کنزیومرواچ نیوز)پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘‘ رکھا جارہا ہے۔
    اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے شاہی باغ میں واقع اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جسے صوبائی کابینہ جمعہ کے اجلاس میں حتمی شکل دے گی۔پشاور کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے سربراہ پی ٹی آئی کے نام پر رکھے جانے کے فیصلے کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ اور اس فیصلے کی ارباب نیاز کے خاندان اور دیگر حلقوں کی طرف سے سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔

  • عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز

    عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا۔وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہ اکہ عافیہ صدیقی کی امریکی عدالت میں دائر پٹیشن کے ڈرافٹ میں شامل کچھ باتوں پر تحفظات ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر بتائیں امریکی عدالت میں دائر عافیہ صدیقی کی پٹیشن پر کیا اعتراض ہے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایات لے کر اگلے جمعہ تک جواب طلب کرلیا۔

  • مستحق اور ذہین طلبہ آکسفورڈ سے ماسٹرز ڈگری حاصل کر سکیں گے

    مستحق اور ذہین طلبہ آکسفورڈ سے ماسٹرز ڈگری حاصل کر سکیں گے

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز )سندھ کے طلبہ کے لیے صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہےترجمان کے مطابق سندھ کے طلبہ کے لیے بڑی خوش خبری یہ ہے کہ صوبائی حکومت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ فراہم کرے گی۔ مستحق اور ذہین طلبہ آکسفورڈ سے ماسٹرز ڈگری حاصل کر سکیں گے۔سمعتا افضال سید نے بتایا کہ اسکالر شپس سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور میتھس کے شعبوں میں دی جائیں گی۔ مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال 6طلبہ و طالبات کو آکسفورڈ اسکالرشپس دی جائیں گی۔