کراچی (کنزیومر واچ نیوز) سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔سندھ میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے ڈبل شفٹ پر چلنے والے پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 11:30تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 2:45 منٹ تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 12:30 تک ہوگی۔جمعے کے روز پرائمری اسکولوں میں پہلی ڈبل شفٹ صبح 7:30 سے 10:30تک ہوگی، سنگل شفٹ 8:00 سے 11:30 تک ہوگی، جبکہ دوسری ڈبل شفٹ صبح 11:45 سے شام 1:15 منٹ تک ہوگی۔
Blog
-

سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد پھر اضافہ
کراچی(کنزیومر واچ نیوز) سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں ایک دن کی بڑی کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 1700 روپے بڑھ کر 303200 روپے ہوگئے۔
دس گرام سونے کے بھاؤ 1458 روپے کے اضافے سے 259945 روپے ہوگئے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر بڑھ کر 2900 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ -

دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت چکانی ہوگی، وزیراعظم
اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو بہت سخت قیمت چکانی ہوگی۔بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشت گردوں کی بس میں فائرنگ سے نہتے مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔
-

چیمپیئنزٹرافی میں کونسے نوجوان کرکٹرز مرکز نگاہ ہونگے؟
کراچی(کنزیومر واچ نیوز) چیمپیئنزٹرافی میں کونسے نوجوان کرکٹرز مرکز نگاہ ہونگے۔آئی سی سی نے 5 کھلاڑیوں کے نام بتادیےپاکستان کے نسیم شاہ، بھارت کے شبھمن گل، نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا، افغانستان کے نور احمد اور انگلینڈ کے ہیری بروک شامل ہیں۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 23 ون ڈے میچز میں 45 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، بھارتی بیٹر شبھمن گل بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ گل نے 50 میچز میں 60 کی اوسط سے دوہزار 587 رنز اسکورکئے۔دوہزارتئیس ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے ٹاپ اسکورر رچن رویندرا بھی فیوچر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہیں، افغانستان کے اسپنر نور احمد اور انگلینڈ کے ہیری بروک بھی چیمپئنزٹرافی میں مرکز نگاہ ہونگے۔
-

مصطفیٰ عامرکیس میں مقتول کی قبرکشائی کے لیےمیڈیکل بورڈ تشکیل
کراچی(کنزیومر واچ نیوز)مصطفیٰ عامرکیس میں مقتول کی قبرکشائی کے لیےمحکمہ صحت نےمیڈیکل بورڈ تشکیل دےدیا، نوٹفیکشن کےمطابق ڈاکٹر سمیعہ سید بورڈ کی چئیرمین ہوں گے،ڈاکٹر سری چند کمیٹی کے کنوینئر اور ڈاکٹر کامران بطورممبر بورڈ میں نامزد ہوئےہیں،میڈیل بورڈ 21 فروری کوقبرکشائی کریں گی،بورڈ قبر کشائی کرکےرپورٹ پیش کرےگی،جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نےگزشتہ روز مقتول کی قبرکشائی کا حکم دیا تھا۔
-

چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیرمقابلے کا اعلان
کراچی(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
-

خوبرو اداکارہ مہوش حیات اب موسیقی کی دنیا میں
کراچی(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جس میں سے ایک بھارتی معروف پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔
-

پاک بھارت مقابلہ،ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے لگے
دبئی (کنزیومر واچ نیوز)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلہ بلیک مارکیٹرز کے ریڈار پر آگیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے دبئی میں ہونیوالے ہالی وولٹیج مقابلے کا ایک بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونیوالے ٹاکرے کیلئے بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی آگے جاسکتے ہیں، ٹکٹیں بلیک کرنے والوں نے ایک ہی دن میں اپنے دکھ درد دور کرنے کی تیار مکمل کرلی ہے۔
-

پاک بھارت مقابلہ،ٹکٹ بلیک میں فروخت ہونے لگے
دبئی (کنزیومر واچ نیوز)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلہ بلیک مارکیٹرز کے ریڈار پر آگیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے دبئی میں ہونیوالے ہالی وولٹیج مقابلے کا ایک بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونیوالے ٹاکرے کیلئے بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی آگے جاسکتے ہیں، ٹکٹیں بلیک کرنے والوں نے ایک ہی دن میں اپنے دکھ درد دور کرنے کی تیار مکمل کرلی ہے۔
-

پاکستان کانام بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر
کراچی(کنزیومر واچ نیوز)پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھپوانا پڑ گیا۔بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔فینز کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر ‘پاکستان’ تحریر ہے یا نہیں؟ توجہ اس پر مرکوز تھی کیونکہ بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کی تھی کہ وہ میزبان ملک کا نام نہیں لکھیں گے۔لیکن آیء سی سی نے بھارت کو پاکستان کا نام اپنے کھلاڑیوں کی جرسیوں پر لکھوانے پر مجبور کر دیا۔
