کراچی ( کنزیومر واچ نیوز)ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ابرار احمد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے انتہائی قریب آگئے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف میچ میں ابرار احمد نے چار اوورز میں صرف آٹھ رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔اس شاندار کاکردگی کی بدولت ابرار احمد 12 درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔سفیان مقیم تین درجے تنزلی سے چودہویں نمبر پر چلے گئے۔شاہین آفریدی دو درجے ترقی سے پچیسویں اور حارث رؤف نو درجے ترقی پاکر اٹھائیسویں پوزیشن پر آگئے۔بلے بازوں کی فہرست میں صاحبزادہ فرحان 31 درجے چھلانگ لگاکر چوبیسویں پوزیشن پر آگئے۔
Blog
-

ایلون مسک کے والد نے اپنے 5 بچوں کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا؛ نیویارک ٹائمز
نیو یارک (کنزیومر واچ نیوز)دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کے والد ایرول پر ان کے اپنے بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دستاویزات اور خاندان کے افراد کے بیانات سے ثابت ہوا کہ ایرول مسک کے خلاف ان کے 5 بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے ہیں۔پہلا واقعہ 1993 میں سامنے آیا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا کہ ایرول مسک نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا تھا۔ایک دہائی بعد جب وہ 14 سال کی ہوئیں تو اسی لڑکی نے بتایا کہ میں نے ایرول کو اپنا زیرجامہ سونگھتے ہوئے پکڑا تھا۔دیگر اہل خانہ نے بھی الزام لگایا کہ ایرول نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک سوتیلے بیٹے کو بھی ہراساں کیا۔اسی طرح 2023 میں بھی ایک سماجی کارکن اور خاندان کے افراد نے اس وقت مداخلت کی جب ایرول کے پانچ سالہ بیٹے نے کہا کہ میرے والد نے جسم کو نامناسب طور پر چھوا۔جنسی ہراسانی کے ان الزامات پر قریبی رشتہ داروں نے ایلون مسک سے بھی مدد طلب کی تھی اور بعض مواقع پر ایلون مسک نے مداخلت بھی کی۔جس کے بعد سے ایلون مسک کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات مسلسل 30 سال سے خراب ہوتے رہے اور آج بھی ایلون مسک کے لیے ایک حساس مسئلہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والد کی ان حرکات کی وجہ سے ایلون کو بار بار جنوبی افریقا جانا پڑتا ہے جہاں ایلون پیدا ہوئے اور جہاں ان کے والد اب بھی مقیم ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایلون مسک اور ان کے والد کے درمیان تعلقات میں شدید بگاڑ کا باعث بننے والے یہ الزامات اب کئی نسلوں پر محیط خاندانی المیہ بن چکا ہے۔
-

ہوائی جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر تیرہ سالہ اٍفغان لڑکا دہلی پہنچ گیا
دہلی (کنزیومر واچ نیوز)افغانستان سے انڈیا آنے والی پرواز نے سکیورٹی سمیت تمام اہلکاروں کو اُس وقت حیرانی میں مبتلا کر دیا جب لینڈنگ گیئر میں چھپ کر ایک 13 سالہ افغان لڑکا دہلی پہنچنے میں کامیا ب ہوگیا خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کا کہنا ہے کہ اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد اس لڑکے کو اُسی فلائٹ سے واپس افغانستان روانہ کر دیا گیا۔نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی کام ایئر لائن کی فلائٹ RQ 4401 جب کابل سے دہلی پہنچی تو جہاز کے عملے نے ایک لڑکے کو طیارے کے قریب چلتے ہوئے دیکھا۔انھوں نے فوری طور پر ایئر پورٹ سکیورٹی حکام کو مطلع کیا جو اُسے تحقیقات کے لیے ٹرمینل پر لے گئے
-

چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فون مالکان کے حوالے کئے جائیں گے،محمد رضوان عرفان
کراچی (رپورٹ : نشیدآفاقی )کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے کہا ہے کہ پولیس اور سی پی ایل سی کے اشتراک سے ریکور کیے گئے 22 لاکھ روپے مالیت کے 145 موبائل فون سی پی ایل سی کے حوالے کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ کنزیومرواچ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مزید 150 موبائل فون بھی جلد سی پی ایل سی کے حوالے کیے جائیں گے جس کے بعد یہ موبائل فون مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔محمدرضوان عرفان نے بتایا کہ ایسوسی ایشن اب تک 26 کروڑ روپے مالیت کے چوری شدہ یا چھینے گئے موبائل فونز فروخت کے لیے مارکیٹ آنے پر ریکور کرکے مالکان کے سپرد کرچکی ہے۔محمد رضوان عرفان نے کہا کہ پولیس، سی پی ایل سی اور ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بنائے گئے سخت ضابطہ عمل کے تحت کسی بھی نئے یا پرانے موبائل فون کی خریداری سے قبل IMEI نمبر اور شناختی کارڈ کی سی پی ایل سی سے تصدیق کرانا لازمی ہے۔ایس او پی کے تحت کوئی بھی شہری جب اپنا موبائل فون فروخت کرنے آتا ہے تو اس کا آئی ایم ای آئی نمبر سی پی ایل سی کو بھیجا جاتا ہے، اگر وہ موبائل فون چھینا یا چوری کیا گیا ہے تو وہ موبائل فون ہم سی پی ایل سی کے حوالے کر دیتے ہیں۔محمدرضوان عرفان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایس او پی ابھی صرف کراچی کی حد تک ہے، اگر پورے سندھ میں یہ ایس او پی نافذ ہو جائے تو شہریوں سے چھینے اور چوری کیے گئے مزید موبائل فون بھی ریکور ہو سکتے ہیں۔یہ صورتحال کراچی کے شہریوں کے لئے خوش آئندہے شہریوں نے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان ،سی پی ایل سی اور پولیس سے اظہارتشکر کیا ہے
-

کراچی : بالوں کی پیوندکاری کےماہرین کی کہکشاں سجےگی
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)کراچی میں بالوں کی پیوندکاری کےماہرین کی کہکشاں سجےگی، نومبر کے آخر میں منعقد ہونے والی دوروزہ پری کانفرنس ریجنل ورکشاپ کے لیےہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان ساؤتھ ریجن نےتیاریاں شروع کردیں اس ضمن میں آرگنائزنگ کمیٹی اور سائنٹیفک کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ڈاکٹر ذوالفقار تونیو کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحنیف سعید، ڈاکٹر منظور انڑ ڈاکٹرعابد ابڑو، ڈاکٹر فیصل ،ڈاکٹراقبال شیخ اورڈاکٹر پردل کمار نےشرکت کی جبکہ ایسوسی ایٹ ممبر ڈاکٹر قرطاس شیخ نےجدہ سے آن لائن تجاویز پیش کیں ، یاد رہے کہ کراچی میں مجوزہ دو روزہ پری کانفرنس ورکشاپ آئندہ سال فروری میں انٹر نیشنل سوسائٹی آف ہیئر ریسٹوریشن سرجنز ( آئی ایس ایچ ایس آر ایس) کے زیر اہتمام اسلام آبادمیں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کا حصہ ہے اور ایسی متعدد پری کانفرنس ورکشاپس مختلف ریجنز میں منعقد ہو چکی ہیں کراچی ساؤ تھ ریجن دوروزہ پری کانفرنس ورکشاپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کاچیئرمین ، بانی ممبرڈاکٹر حنیف سعید مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار تونیو سائنٹیفک کمیٹی کے چیئرمین قرار پائے ،ڈاکٹر ذوالفقار تونیو نے دونوں کمیٹیوں کےمشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ورکشاپ اور کانفرنس کو زیادہ سے زیادہ اکیڈمک اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ یہ یہ محض رسمی نشستیں بن کر نہ رہ جائیں بلکہ ایک تعلیمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کی شکل اختیار کریں اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سینئر ڈاکٹرز اپنی معلومات اور تجربات ایک دوسرے سے بھی شیئر کریں جبکہ جونیئر ڈاکٹرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی تحقیقی اور علمی صلاحیتوں کو بروئےکار لا سکیں اجلاس میں ڈاکٹر حنیف سعید نے انتظامات کے متعلق شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی، جسے تمام ماہرین نے سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز اراکین کے کیسز بھی باقاعدگی سے شیئر کیے جائیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاسوں میں پیپر پریزنٹیشنز کے لیے پہلے موضوعات کا انتخاب کرکے شرکاء کو دس منٹ کے لیکچرز کی تیاری کے ساتھ اپنے ایبسرکٹس جمع کرانے ہوں گے، کمیٹی کے اجلاس میں منظوری کے بعد ہی ورکشاپ کو کانفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔کانفرنس میں بیرون ملک سے آنے والے اراکین کی پیپر پیش کرنے کےلیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ متعدد غیر ملکی ماہرین کی فزیکل اور آن لائن شرکت بھی متوقع ہے، جس سے اس پلیٹ فارم کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ جبکہ مختلف فیسوں کے اسٹرکچر کی منظوری بھی دی گئی۔
اس دوران ڈاکٹر رانا عرفان کےلیے خاص طور پر آدھے گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا تاکہ وہ امریکن بورڈ آف ہیئر ریسٹوریشن کے امتحان کی تیاری کرنے والے ڈاکٹرز کو آگاہی ماہرانہ رائے اور تجاویز دے سکیں۔ شرکاء نے ڈاکٹر ذوالفقار تونیو کی میزبانی اور بہترین انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس ایک سنگِ میل ثابت ہوگی جس کے اثرات آئندہ ورکشاپس اور کانفرنسز پر دیرپا اور مثبت انداز میں مرتب ہوں گے اور یہ ہئیر ریسٹوریشن سوسائٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں آئندہ برس ہونے والی بین الاقوامی ہیئر ریسٹوریشن کانفرنس کو پاکستان میں بالوں کی پیوندکاری کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس دنیا بھر کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گی اور ہیئر ریسٹوریشن کی فیلڈ میں متعارف ہونے والی مستقبل نئی راہیں کھولے گی دنیابھر کےماہرین بال گرنے سے روکنے اور بالوں کی پیو ندکاری سمیت بالوں کی بحالی کے لیے طبی سائنس میں ہونے والے نت نئےتجربات کانچوڑ اس کانفرنس میں پیش کریں گے یہ بلاشبہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ پہلی مرتبہ آئی ایس ایچ آر ایس پاکستان میں کانفرنس رہی ہے انہوں نے بتایا کہ نومبر کی ورکشاپ کے لیے آرگنائز نگ کمیٹی کے اراکین کی حتمی فہرست جلد پیش کریں گے جبکہ ورکشاپ کا مقام ودیگر تفصیلات پربھی کمیٹی کےپہلے اجلاس میں غور کریں گے۔ ڈاکٹر حنیف سعید نےاس توقع کا اظہارکیا کہ ہیئر ریسٹوریشن کی فیلڈ میں آنےوالے نوجوان ڈاکٹرز کے لیے یہ ورکشاپ اور کا نفرنس بہت مفید ثابت ہوں گی جبکہ اس شعبے میں تیزی سے پھیلنے والی کویکری (اتائیت) کے خاتمے بھی معاون ثابت ہوگی عوام کا پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے حامل ڈاکٹر پر اعتماد میں اضافہ ہوگا نہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کے لیے ایک بین الاقوامی سطح پر موقع فراہم کر رہا ہے جس سے میڈیکل ریسرچ، ایجوکیشن اور اکنامک ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے خاص طور پر پاکستان میڈیکل ٹورازم کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ڈاکٹر حنیف سعید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ورکشاپ کو عالمی معیار کے مطابق منظم کیا جائے گا اور شرکا کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر حنیف سعید نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تاریخی کانفرنس پاکستان کے ہیئر ریسٹوریشن شعبے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور اس کے مثبت اثرات برسوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا سنہری موقع ہے -

امریکی صدر ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی خوشگوار ماحول میں غیر رسمی ملاقات
نیویارک:(کنزیومر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے خوشگوار ماحول اور غیر رسمی ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی اور مصافحہ کیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان 25 ستمبر کو ایک ون آن ون ملاقات کا امکان بھی زیر غور ہے جس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نجی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر عالمی امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے خطاب میں اہم نکات شامل تھے اور انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا، اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسائل کے پائیدار حل کی تلاش میں سرگرم رہے گا۔
-

پہلگام حملے کےبعد بھارتی اقدامات قابل مذمت، اوآئی سی رابطہ گروپ
اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ گروپ نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں کیے گئے جابرانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ناگزیر قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کا اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کی جبکہ آذربائیجان، پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور نائجر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹریٹ، انسانی حقوق کے مستقل کمیشن (OIC-IPHRC)، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور کشمیری عوام کے نمائندوں نے بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتِ حال پر بریفنگ دی۔
رابطہ گروپ نے ماضی کی قراردادوں اور مشترکہ اعلامیوں کی توثیق کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور واضح کیا کہ یہ حق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حاصل ہے۔
رکن ممالک نے جنوبی ایشیا میں حالیہ فوجی کشیدگی، پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا اور ثالثی کے لیے دیگر ممالک کی کوششوں کو سراہا۔
اجلاس میں 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں کیے گئے جابرانہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی جن میں تقریباً 2800 افراد کی گرفتاریاں، درجنوں گھروں کی مسماری، سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی طویل گرفتاری، اور کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندیاں شامل ہیں۔
رکن ممالک نے ممتاز کشمیری رہنما شبیر احمد شاہ کی کینسر کے باوجود مسلسل قید پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ جیسے مذہبی اجتماعات پر پابندیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
رابطہ گروپ نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی آئین کے تحت ہونے والے انتخابات کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا متبادل نہیں ہو سکتے۔
اجلاس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کے دورۂ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر (اپریل 2025) کو سراہا گیا، اور 2 مئی 2025 کو او آئی سی کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندوں کے مشترکہ بیان کی بھی تائید کی گئی جس میں کشمیر کو جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کا مرکزی مسئلہ قرار دیا گیا تھا۔
رکن ممالک نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اور رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کے مصائب کو عالمی فورمز، بشمول اقوام متحدہ، پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے۔ مزید یہ کہ انسانی حقوق کمیشن کو آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر حقائق جاننے کے لیے مشن بھیجنے کی درخواست کی گئی۔
ساتھ ہی او آئی سی کے مبصر مشنز (نیویارک اور جنیوا) کو ہدایت دی گئی کہ یہ مشترکہ اعلامیہ تمام رکن ممالک، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کو ارسال کیا جائے۔
آخر میں، اجلاس میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال بہتر کرے، تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ختم کرے، سخت گیر قوانین منسوخ کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
اجلاس کے اختتام پر رابطہ گروپ نے متفقہ طور پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی منظور کیا، جس میں واضح کیا گیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کا انحصار جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے، جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی قبضے کو دوام دینے کے لیے ظالمانہ قوانین، جبر، اور آبادیاتی تبدیلیوں کے اقدامات کی شدید مذمت کی، اور اگست 2019 کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ماورائے عدالت گرفتاریوں میں اضافے کو اجاگر کیا۔
طارق فاطمی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور جنوبی ایشیا میں دیرپا استحکام کے لیے جموں و کشمیر کے تنازع کا حقیقی مذاکرات کے ذریعے حل ناگزیر ہے۔
انہوں نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ کشمیریوں پر جبر کا خاتمہ کرے، سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، کالے قوانین کو منسوخ کرے، اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا موقع دے۔
رکن ممالک کے وفود نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ او آئی سی کے ایجنڈے پر ایک اہم ترجیح ہے، اور انہوں نے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس دیرینہ تنازع کے پرامن حل کے لیے نئی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ -

میئر کراچی نے سٹی وارڈنز بھیج کر گرین لائن کا کام بند کروا دیا: ترجمان حکومت پاکستان
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجا خلیق الزمان انصاری کا کہنا ہے گرین لائن کا کام اچھا چل رہا تھا لیکن پتہ چلا میئر کراچی نے سٹی وارڈنز کو بھجوا کر کام بند کروا دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ اگر کام کرنے دیا جائے تو جون 2026 تک گرین لائن کا کام مکمل کرلیں گے، یہ بے بنیاد بات ہے کہ گرین لائن کے دوسرے مرحلے کا کام 2035 تک مکمل نہیں ہو گا، کسی پوائنٹ اسکورنگ کی بات نہیں میئر کراچی سے درخواست کرتا ہوں کہ مل کر کراچی کی خدمت کریں۔راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ گرین لائن کے دوسرے مرحلے کا پچھلے دنوں جائزہ لیا، کام اچھا چل رہا تھا، پتہ چلا میئر نے گرین لائن پر کام رکوا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کو اگر اعتراض ہوتا ہے تو نوٹس بھیجا جاتا ہے، میئر کراچی نے زبردستی سٹی وارڈنز بھیج کر کام بند کروا دیا، وفاقی حکومت کو یومیہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن کا دوسرا فیز کامن کوریڈور ہے، مستقبل میں ساری بی آر ٹی بسیں اس پر چلیں گی۔راجا خلیق الزمان انصاری کا کہنا تھا وفاق نے ساڑھے 5 ارب روپے کی رقم مختص کی ہوئی ہے، وفاق چاہتا ہے کراچی کو اچھی ٹرانسپورٹ کی سہولیات ملیں، اس حوالے سے پی آئی ڈی سی ایل حکام سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن وفاقی حکومت کا فنڈڈ منصوبہ ہے جس کا سنگ بنیاد 2016 میں میاں نواز شریف نے رکھا تھا، 10 مارچ 2025کو گرین لائن کو سندھ حکومت کے حوالے کیا، پہلے باون ہزار مسافر سفر کرتے تھے، اب 82 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، چاہتے ہیں کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت، میئر آفس اور وفاقی حکومت مل کر کام کریں۔
-

مسلم رہنماؤں سے ملاقات کامیاب رہی: ٹرمپ
نیو یارک (کنزیومر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیویارک میں اسلامی ملکوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، تقریباً 50 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ امریکی صدر کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، قطر اور انڈونیشیا کے سربراہان شریک ہوئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم رہنما ملاقات کے بعد ہال سے باہر نکلے تو بات کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے تاہم کچھ دیر بعد امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کے بارے میں انکی عظیم رہنماؤں کے ساتھ یہ بہت اچھی اور کامیاب ملاقات رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے علاوہ تمام بڑے پلئیرز سے انکی یہ ملاقات بہت کامیاب رہی، اسرائیلی رہنما سے بھی انکی ملاقات ہوگی اور میرے خیال میں ہم غزہ کے لیے کچھ اقدام کرسکتے ہیں۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی صدر ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو بہت مفید قرار دیا۔میٹنگ کے آغاز پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں اور اسے ختم کرکے رہیں گے، ممکن ہے کہ یہ ابھی ختم کردی جائے۔ صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ انکے لیے یہ سب سے اہم ترین ملاقاتوں میں سے ایک ہے کیونکہ ہم ایک ایسی چیز کو ختم کریں گے جو کہ ہم نے شروع نہیں کی۔مسلم رہنماؤں سے ملاقات سے قبل امریکی صدر نے قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ کچھ ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کررہے ہیں ، لیکن فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو مظالم کا انعام دینے کے برابر ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی چاہتے ہیں، حماس سے 38 یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس چاہییں۔صدر ٹرمپ نے خطاب میں دعویٰ کیا کہ حماس نے امن کی پیش کش کو مسترد کیا اور جو لوگ امن چاہتے ہیں انہیں یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ امریکی صدر اور مسلم رہنماؤں کے سربراہان کی ملاقات کے حوالے سے امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ تھا امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک غزہ میں فوجیں بھیجیں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل اور بحالی کے کاموں کے لیے رقوم بھی دیں ۔
-

گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا
نیو یارک (کنزیو مر واچ نیوز) گوگل نے پاکستان میں گوگل اے آئی پلس (Google AI Plus) پلان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کا نیا پلان صارفین کو گوگل اے آئی کے ذریعے مزید کام کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ نیا پلان لوگوں کو اپنی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنے کے لیے طاقتور AI ٹولز تک اضافی رسائی فراہم کرتا ہے اور یہ سب نہایت باکفایت قیمت پر دستیاب ہیں۔
گوگل اے آئی پلس پلان کے تحت پاکستان میں صارفین درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں:
● جیمنائی ایپ میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ یعنی Nano Banana کے لیے زیادہ گنجائش
● جیمنائی 2.5 پرو تک مزید رسائی، جو پیچیدہ سوالات کے لیے گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہے
● ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 Fast تک رسائی، جو جیمنائی، Whisk، اور Flow میں دستیاب ہے۔
● جی میل، ڈاکس، شیٹس اور دیگر گوگل سروسز میں جیمنائی کا انضمام ۔
● فوٹوز، ڈرائیو، اور جی میل میں 200 جی بی اسٹوریج کی سہولت۔
اے آئی پلس کے حوالے سے گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر،فرحان قریشی نے کہا: ”پاکستان کا ڈیجیٹل منظر نامہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور ہمیں پاکستانیوں کی تخلیقی صلاحیتوں نے متاثر کیا ہے جو انہوں نے اے آئی ٹولز کو اپنانے میں دکھائی ہیں۔
گوگل اے آئی پلس کی صورت میں ہم ان ٹولز کو ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے لیے قابل رسائی بنا رہے ہیں، یہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا بنیادی حصہ ہے تاکہ ہر شخص اپنی پیداواری صلاحیت ، تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کے عمل کو اے آئی کے ذریعے بہتر بنا سکے۔ “اس کے علاوہ ، صارفین، اپنے خاندان کے پانچ دیگر افراد کے ساتھ بھی،ورک اسپیس میں جیمنائی سے لے کر 200 جی بی اسٹوریج تک، تمام فوائد شیئر کرسکتے ہیں، اس طرح ہر فرد ایک ہی پلان کے تحت بہتر گوگل کا تجربہ حاصل کرسکتا ہے۔گوگل اے آئی پلس آج سے پاکستان میں1400 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے، محدود مدت کے لیے پہلی مرتبہ سبسکرائب کرانے والے صارفین کو ابتدائی چھ ماہ کے لیے 50فیصد رعایت دی جائے گی۔ گوگل اے آئی پلس کے بارے میں مزید معلومات دستیاب ہے۔
