سچ کہوں تو والدہ “ڈاکٹر ساجدہ سلطانہ” کے انتقال کے بعد یہ وقت میرے لیے شدید غم اور دکھ کا تھا۔ ایسا لگتا تھا اب پاکستان آنے کی کوئی وجہ نہیں رہی۔ لیکن یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو صبر و استقامت کا دامن تھامنے اور دوراندیشی کا ثبوت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور ایسی صورت میں جب میں عمرہ کے بعد کراچی پہنچی جس طرح سے گھر والوں نے ساتھ دیا اور اردو ادب کی دنیا کے لوگوں نے جو محبت دی اس نے والدہ کے دکھ کو کم کرنے میں قابل تحسین کردار ادا کیا۔
ڈاکٹر ساجدہ سلطانہ صرف میری والدہ نہیں تھیں۔ ایک سہیلی تھیں، استاد تھیں، رہنما تھیں، ایک مرشد تھیں اور ایک سہارا تھیں جس کے چلے جانے کا صدمہ بے حد تھا، ہے اور رہے گا۔ ایسے حالات میں عام طور پر انسان خود کو سماجی تعلقات سے کاٹ کر تنہائی میں گم کر لیتا ہے مگر میں ایسا نہیں کر سکتی تھی۔ بڑی بیٹی ہونے کے ناطے کچھ ذمہ داریاں ایسی ہوتی ہیں جن کو صرف آپ ہی کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ ریت کی طرح ہاتھوں سے پھسلتے ہوئے رشتوں کو سمیٹنا ہوتا ہے۔
یہ وقت شکوے اور شکایت کا نہیں بلکہ، صبر کی اور ہمت کی جو تربیت والدہ دے کر گئیں ہیں اب اس کو سب کو پریکٹیکلی اپلائی کرنے کا وقت ہے۔ اور والدہ کی یہ وراثت صرف جذباتی وابستگی تک محدود نہیں رہی، بلکہ ان کی ادبی و ثقافتی خدمات کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری بھی اب میرے کندھوں پر آ گئی ہے۔
کراچی، پاکستان کا ثقافتی و ادبی حب ہونے کے ساتھ ساتھ اردو ادب کا ایک اہم مرکز بھی ہے۔ اس بار میرا اس شہر کا دورہ محض ایک رسمی Visit نہیں تھا، بلکہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ لگتا ہے۔ اس بار کے visit میں اردو ادب کے نامور ادیبوں، شاعروں اور ثقافتی شخصیات سے ملاقاتیں رہیں ۔ ان ملاقاتوں کا مقصد محض تعارف یا رسمی بات چیت تک محدود نہیں تھا، بلکہ اردو ادب کی ترویج مرکوز تھی ۔
جہاں ایک طرف اس دوڑتے بھاگتے وقت میں گھر و خاندان کو سمیٹنے کوشش جاری رہی وہیں دوسری طرف کراچی کے ادبی حلقوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ کچھ بہترین لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
ترقی شعراء ویلفیئر آرگنائزیشن نے والدہ کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا۔ گورنر ہاؤس جشن آزادی معرکہ حق مشاعرہ پڑھنے کا موقع ملا ۔ آرٹس کونسل کراچی گل رنگ ہال معرکہ حق مشاعرے میں والدہ کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ نشید آفاقی کی دعوت پر کنزیومرواچ واچ کے آفس visit کرنے کا موقع ملا جہاں کنزیومرواچ کے چیف ایڈیٹر شیخ راشد عالم سے ملاقات ہوئی۔ روٹری جشن آزادی مشاعرہ میں شرکت رہی ۔ اور اس کے علاوہ بالکل اچانک ہی بزم اعظم گڑھ شارجہ مشاعرے کی دعوت پر شارجہ و دبئی کے مشاعرے میں شریک ہونے کا موقع ملا۔ احمد شاہ سے ملاقات کا موقع ملا ۔ کراچی پریس کلب میں فاضل جمیلی، خانزادہ، وجیہہ ثانی اور اصغر خان صاحب سے ملاقات و گفتگو رہی۔ ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام مشاعرہ میں شامل ہوئی۔ ایف ایم 107 پر یحیٰ حسینی کے بہترین گفتگو رہی۔ اور واپس آنے سے قبل ترقی شعراء ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے کروز مشاعرہ و محفل غزل نے واپسی کے سفر پہلے کی ساری تھکان اتار دی۔ واپسی کے سفر سے چند گھنٹے قبل نہایت عجلت میں منصور ساحر نے venus tv پر اپنے مورنگ شو کی ریکارڈنگ کی اور اس کا حصہ بنی۔ اتنی ساری محبتیں سمیٹنے کے بعد کراچی کا یہ دورہ مکمل ہوا۔
زندگی اسی کا نام ہے جہاں لوگ بچھڑتے اور ملتے رہتے ہیں۔ آج کے دور میں جب ادبی دنیا بھی گروہ بندیوں، تنقید کے نام پر تخریب کاری، اور منفی تنقید کا شکار ہو چکی ہے، ایسے صورتحال میں اچھے لوگوں کا آپ سے ملنا اور مثبت تعلقات استوار ہونا آپ کے اندر ایک نیا عزم، ایک نئی امید کی کرن پیدا کرتے ہیں۔
میرے لیے والدہ کی رحلت کے بعد کراچی کا دورہ بےحد مشکل کام تھا۔ جس کے لیے آتی تھی وہ وجہ ختم ہوگئی تھی لیکن کچھ ضروریات ایسےلی ہوتی ہیں کہ ان سے منہ نہیں پھیرا جا سکتا۔ لیکن میرے گھر والوں کی محبت و ساتھ نے اس مشکل کام کو آسان کرنے میں مدد کی۔ اور اردو ادب کی دنیا کے لوگوں سے ملنے والا پیار اس بات کی علامت ہے کہ ادب محض الفاظ کا ہنر نہیں، بلکہ دلوں کو جوڑنے کا وسیلہ بھی ہے۔ اور یہی وہ legacy ہے جو کہ والدہ “ڈاکٹر ساجدہ سلطانہ” میرے لیے چھوڑ گئی ہیں۔ اور یہی وہ حقیقت ہے جو بےحد تکلیف دیتی ہے کہ وہ “چھوڑ گئی ہیں”۔
Blog
-

ستمبر کے آخر میں بھارت اور پاکستان میں غیر معمولی بارش ہوسکتی ہے.اقوام متحدہ
نیویارک (کنزیومر واچ نیوز)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے ذیلی موسمی ماڈلز کا حوالہ دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ ستمبر کے آخر میں بھارت اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ ساتھ معمول سے زیادہ بارش ہوگی، حالانکہ مون سون واپس جا چکا ہوگا، اور اس کا اعادہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں بھی ممکن ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 سے مارچ 2026 تک کے عرصے میں صحرائی ٹڈیوں کی گرمی اور سردی کی افزائش کے علاقوں میں موسمی بارش کے بارے میں ایف اے او کی رپورٹ کے مطابق نومبر اور دسمبر میں حالات معمول سے زیادہ خشک رہیں گے جبکہ جنوری میں معمول کی بارش متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں اور پاکستان کے جنوب مغربی خطوں میں بہار کے افزائش والے مقامات پر فروری اور مارچ کے دوران معمول سے زیادہ یا کم از کم معمول کی بارشیں متوقع ہیں۔ایف اے او نے نشاندہی کی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی سرحد پر اکتوبر میں بہت چھوٹے پیمانے پر گرمیوں کی افزائش جاری رہ سکتی ہے لیکن نومبر میں اس کے ختم ہونے کی توقع ہے، یہ بارشیں شمالی ساحل اور سوڈان میں بھی ستمبر اور اکتوبر کے اوائل تک ٹڈیوں کی افزائش میں مددگار ہوں گی، نومبر میں افزائش کم ہونے کی توقع ہے لیکن دسمبر سے مارچ تک دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔عالمی موسمیاتی سروس کی تازہ ترین موسمی بارشوں کی پیش گوئیاں صحرائی ٹڈیوں کی بہار، گرمی اور سردیوں کی افزائش کے علاقوں کا احاطہ کرتی ہیں۔عالمی موسمیاتی سروس کی تازہ ترین موسمی بارشوں کی پیش گوئیاں بہار، گرمی اور سردیوں میں صحرائی ٹڈیوں کی افزائش کے علاقوں کا احاطہ کرتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے آخر میں شمالی ساحل، جزیرہ نما عرب کے جنوبی حصے اور پاک۔بھارت سرحد پر معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے اور یہ سلسلہ مغربی افریقہ اور پاک۔بھارت سرحد پر اکتوبر کے اوائل تک جاری رہ سکتا ہے۔اکتوبر اور نومبر میں زیادہ تر خطوں میں خشک سالی کا رجحان سامنے آنے کی توقع ہے، جس کی وجہ منفی انڈین اوشین ڈائپول بتائی گئی ہے۔
-

بھارت سے شکست ،مریم نفیس کی محسن نقوی سے دلچسپ درخواست
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپیل کی۔مریم نفیس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہلکے پھلکے انداز میں لکھا ’’محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔‘‘ان کا یہ پیغام مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کرکٹ نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے بھارتی ٹیم نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھی پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تازہ ناکامی کے بعد پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کے امکانات مزید کم ہو گئے ہیں۔ گرین شرٹس کو ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے آئندہ دونوں میچز لازمی جیتنے ہوں گے۔ اگر پاکستان کسی ایک مقابلے میں بھی ناکام ہوا تو ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔بھارت کے خلاف لگاتار شکستوں نے جہاں شائقین کو مایوس کیا ہے، وہیں مریم نفیس کی مزاحیہ اپیل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے اور یہ موضوع مداحوں کی گفتگو کا حصہ بن گیا ہے۔
-

پاکستان کی وجہ سے اسرائیل معافی مانگنے پر مجبور ہوا: رانا تنویر حسین
شیخوپورہ:(کنزیومر واچ نیوز) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معافی مانگنے پر مجبور ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا قطر پر حملہ اسرائیلی منافقت کا آخری درجہ ہے، اسرائیلی حملے کے باوجود جیل میں بند عالم اسلام کا نام نہاد لیڈر ایک لفظ نہ کہہ سکا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست پاکستانی مفادات کے خلاف ہے، خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ بانی پی ٹی آئی کے اقدامات ہیں۔سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا سعودیہ سے ہمارا جذباتی رشتہ ہے، ہمارا بچہ بچہ حرمین الشریفین کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا ہمارا ایٹمی پروگرام اپنی حفاظت اور عوام کی فلاح کے لیے ہے، ہماری خارجہ پالیسی نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سوال پر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گی، گندم کی بہتر پیداوارکے لیے شاندار کسان پیکج لا رہے ہیں۔
-

60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا، ٹیکس شکنجہ کسنے کا فیصلہ
لاہور:(کنزیومر واچ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز پر شکنجہ کسنے کے لیے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹھا اکٹھا کرلیا۔ذرائع کے مطابق جن 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا گیا ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اوران 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کی ہیں۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہےہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جن کا تعلق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سے ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں، خرید و فروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں، کئی ہزار جیولرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہو رہے، ٹیکس کم دینے والے جیولرز سے نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے، کسی تاجر اور صنعت کار کو بلاوجہ نوٹس نہیں دیں گے، ہر فرد اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے دے گا تو ملک چلے گا۔
-

فخر زمان کامتنازع آؤٹ، پاکستان نے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی
دبئی:(کنزیو مر واچ نیوز) پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر آئی سی سی سے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی۔ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹی وی امپائر کی جانب سے فخر زمان کامتنازع آوٹ دیا گیا جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ کے بعد اپنے تحفظات سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آگاہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ کے بعدکپتان کی میچ رپورٹ میں بھی پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے متنازع فیصلے کا ہائی لائٹ کیا ہے جب کہ آئی سی سی کے امپائرز اور منیجرکو بھی ٹیم انتظامیہ نے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے باضابطہ شکایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم ترین میچ میں ٹی وی امپائر کے فرائض سری لنکا کے روچیرا پالیاگروگے نے انجام دیے، انہوں نے فخر زمان کو متنازع انداز میں کاٹ بی ہائینڈ قرار دیا اور اس فیصلے سے میچ میں پاکستانی ٹیم کی پوزیشن متاثر ہوئی۔ اس حوالے سے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر امپائرز ہی فیصلہ کرتے ہیں، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔
-

چینل 5 اور میٹرو ون نیوز کے چیئرمین خالد آرائیں اسپتال میں زیر علاج
کراچی(کنزیومرواچ نیوز) چینل 5 اور میٹرو ون نیوز کے چیئرمین خالد آرائیں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اہلِ خانہ اور قریبی ذرائع نے ان کی صحت میں بہتری کے لیے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔دوستوں نے دعا کی ہےکہ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہمیشہ خوش و آباد رکھے۔
-

سابق وفاقی سیکریٹری فنانس ڈویژن ڈاکٹر وقار مسعود خان ہفتہ کو انتقال کرگئے
اسلام آبا د (کنزیو مر واچ نیوز)سابق وفاقی سیکریٹری برائے فنانس ڈویژن ڈاکٹر وقار مسعود خان ہفتہ کو انتقال کرگئے۔وقار مسعود خان ایک ممتاز معیشت دان تھے وہ بزنس ریکارڈر میں کالم بھی لکھتے تھے جنہیں عوامی اور نجی شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل تھا۔ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے معروف معیشت دان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر وقار مسعود کی حکومت پاکستان کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔آئی کیپ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، وقار مسعود خان نے وفاقی حکومت میں کئی باوقار عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں وزیر اعظم کے خصوصی سیکریٹری، سیکریٹری فنانس ڈویژن، سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن، سیکریٹری پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور سیکریٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری شامل ہیں۔اپنے کئی ادارتی اور ذاتی مطبوعات کے علاوہ، ڈاکٹر وقار مسعود خان نے معیشت سے سود (ربا) کے خاتمے کے موضوع پر دو کتابیں بھی تصنیف کیں۔انہوں نے متعدد ملکی اور بین الاقوامی مالی و بینکنگ اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی خدمات انجام دیں، جن میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک شامل ہیں۔انہوں نے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک میں پاکستان کے متبادل گورنر کے طور پر بھی نمائندگی کی۔
-

(میڈ اِن پاکستان) آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں وائپر گروپ بھرپور شرکت کرے گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش آئی ٹی سی این ایشیا 2025 23 سے 25 ستمبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ اس تین روزہ نمائش میں دنیا بھر کی نمایاں کمپنیوں کے ساتھ ساتھ مقامی ادارے بھی اپنی جدت اور مصنوعات پیش کریں گے۔نمائش میں وائپر گروپ اپنے ذیلی اداروں وائپر ٹیکنالوجی، ویژن ٹیکنالوجی اور وائپر اکیڈمی کے تعاون سے شرکت کرے گا۔ اس موقع پر گروپ کی جانب سے جدید ترین اے آئی پی سیز، مقامی طور پر تیار کردہ ہارڈویئر، جدید سافٹ ویئر ایپلی کیشنز اور اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔اس سال نمائش کا مرکزی موضوع “ٹیکنالوجی، میڈ اِن پاکستان” رکھا گیا ہے، جس کے تحت ملک میں تیار کی جانے والی آئی ٹی مصنوعات اور خدمات کو عالمی معیار پر اجاگر کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔وائپر گروپ کے ترجمان نے کہا کہ ادارے کا مقصد ایک ایسا خود کفیل ڈیجیٹل پاکستان تشکیل دینا ہے جو خطے ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی مقابلہ کر سکے۔نمائش میں شرکاء اور معزز مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ہال نمبر 1 میں قائم وائپر کے اسٹال پر آ کر براہِ راست دیکھ سکیں کہ پاکستان کس طرح ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر معزز وی آئی پی مہمانوں کے استقبال اور میزبانی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
-

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں ایٹمی تحفظ شامل‘‘ عالمی میڈیا کی رپورٹ
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلیے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں اس ہفتے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے نے خطے کی سلامتی میں پاکستان اور اس کی ایٹمی طاقت کو ایک نئے زاویے سے شامل کردیا ہے۔بدھ کو طے پانے والے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ کے تحت مبصرین کے مطابق ریاض کے مالی وسائل اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے لیس بڑی فوجی طاقت ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہے۔ابھی معاہدے کی تفصیلات محدود ہیں، اور پاکستان کا سرکاری مؤقف یہی ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام صرف روایتی حریف بھارت کے خلاف ہے۔ تاہم، ریاض کے اشاروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس معاہدے کے ذریعے وہ ایک طرح کا ’’ایٹمی ڈھال‘‘ حاصل کررہا ہے۔
