اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے تنہائی میں ملاقات کرانے کے لیے ایک شہری کی جانب سے دائر درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد، حکومت پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے مطابق وہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی فلاسفی کی پیروی کرتا اور ان کا فالوور ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے بانی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کروائی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو جیل کے اندر اپنی بیوی یا شوہر سے ملاقات کا حق دیا جانا چاہیے، جیل حکام نے ملاقات کا حق چھین رکھا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری کی درخواست پرنوٹس جاری کردیے اور چیف کمشنراسلام آباد، حکومت پنجاب، آئی جی جیل، جیل سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی نا درخواست گزار اور نا ہی اس کیس میں فریق ہیں جبکہ پی ٹی آئی بھی اس درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔جیل میں قید خاوند کا بیوی سے ملاقات کے لیے قانونی طریقہ کار موجود ہے جس کے مطابق قیدی میاں بیوی خود ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست کرسکتے ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل اجازت نہ دے تو ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی جاتی ہے، ڈپٹی کمشنر آفس سے درخواست مسترد ہونے پر متعلقہ ٹرائل کورٹ سے اجازت لی جاسکتی ہے۔اگر ٹرائل کورٹ بھی درخواست مسترد کر دے تو ہائیکورٹ کا فورم استعمال ہوسکتا ہے۔ ایسی ملاقات کے لیے جیل میں فیملی روم کی سہولت ہونا ضروری ہے جبکہ ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں میاں بیوی کی ملاقات کے لیے فیملی روم کی سہولت دستیاب ہی نہیں ہے۔
Blog
-

دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، متعدد مسافر زخمی
کوئٹہ (کنزیومر واچ نیوز)ریلوے حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں ٹریک پر دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہیں۔ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کیلئے ایمبولینسیں دشت روانہ کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ آرہی تھی۔
-

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کرگئے
ریاض(کنزیومر واچ نیوز) سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق رائل کورٹ نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی منگل کی صبح وفات کا اعلان کیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی نمازِ جنازہ بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی
مفتی اعظم کے انتقال سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ’مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال سے مملکت اور مسلم دنیا ایک ممتاز عالم سے محروم ہوگئی ہے ، مفتی اعظم نے سائنس، اسلام اور مسلمانوں کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں‘۔
شیخ عبدالعزیز سینئر علماء کی کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور وہ حج کا خطبہ دینے کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مفتی اعظم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مزید برآں خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی غائبانہ نمازِ جنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت مملکت بھر کی تمام مساجد میں بھی بعد نماز عصر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار تعزیت
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کیجانب سے سعودی مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیزبن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیخ عبدالعزیزبن عبداللہ کی وفات سعودی عرب اور پوری امتِ مسلمہ کیلئے لمحہ غم ہے،مرحوم نے پوری زندگی قرآن وسنت کی ترویج،شریعتِ مطہرہ کی توضیح،امت کی رہنمائی میں گزاری۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اورحکومت،سعودی عوام اور قیادت کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیر اعظم نے مرحوم کے اہلِخانہ،خادم الحرمین الشریفین،ولی عہد،سعودی قیادت وعوام سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی دینی خدمات کوشرفِ قبولیت بخشے۔ -

عمران خان واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش، وکلا نے پھر بائیکاٹ کردیا
راولپنڈی:(کنزیومر واچ نیوز) 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر عدالت پیش کردیا گیا۔راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ عمران خان نے درخواستیں دائر کی ہیں کہ 19ستمبر کی عدالتی کارروائی اورسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے۔وکیل فیصل ملک نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت تک عدالتی کارورائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اس پر عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر آپ کی بانی پی ٹی آئی سے بات کرائی انہوں نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا، آپ واٹس ایپ کمیونیکیشن کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں، عدالتی کارروائی نہیں روکی جاسکتی۔
اس دوران پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر وکلا صفائی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، آج کی سماعت میں عدالت وکلا صفائی کے کسی سوال کا جواب دینے کی پابند نہیں، وکلاصفائی ایک دن عدالت چھوڑ کرجاتے ہیں دوسرے دن کہتے ہیں ہمیں وقت دیا جائے، وکلا صفائی کا کنڈکٹ بتارہا ہے یہ ٹرائل کیلئے سنجیدہ نہیں، یہ صرف اور صرف عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ عدالت حکومتی ہدایات پر نہیں آئین کے مطابق چلتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کال کوٹھری میں بندشخص کو واٹس ایپ کال پر پیش کریں۔
اس پر عدالت نے کہا کہ آپ کا پورا حق ہے آپ اس عدالت کے آرڈر کو چیلنج کریں، جب تک ہائیکورٹ کوئی حکم جاری نہیں کرتی عدالتی کارروائی نہیں روکی جاسکتی، پچھلی بار آپ کے وکلا کو بانی سے بات کرائی وہ تقریر کرنا شروع ہوگئے، ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کی ہدایات اور احکامات نظر انداز نہیں کرسکتی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی دونوں درخواستیں خارج کردیں۔
عمران خان کی عدالت میں پیشی
بعد ازاں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر عدالت پیش کیا گیا جہاں وکلا صفائی نے بانی پی ٹی آئی سے بات کرنے کی اجازت طلب کرلی۔
عدالت نے وکلا صفائی کی عمران خان سے بات کرائی لیکن آوازمیں خلل اوربانی کی شکل واضح نظرنہ آنےکی شکایت پر وکلا صفائی نےکارروائی کا بائیکاٹ کردیا اور عمران خان کے دونوں وکلا عدالت سے باہر چلے گئے۔
8 گواہان کے بیانات قلمبند
دوران سماعت عدالت نے استغاثہ کے 8 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پیمرا نادرخان، ٹیکنیکل اسسٹنٹس ایف آئی اے انیس الرحمان اورمحمد عمران شامل ہیں۔اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹرز پی آئی ڈی محمد طارق، حسنین وزیر، سابق اسسٹنٹ کمشنر محمدعبداللہ اور ارشاد بھٹی اور سیکشن افسر وزارت داخلہ بلال احمد بھی گواہان میں شامل تھے۔کیس میں مجموعی طور پر 41 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں اور استغاثہ کے گواہان نے اپنی اپنی رپورٹس عدالت میں پیش کردی ہیں جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔گواہان کے بیانات ریکارڈ کراتے وقت عمران خان واٹس ایپ لنک پر موجود تھے۔ -

کراچی میں 34 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار
کراچی:(کنزیومر واچ نیوز) سندھ میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا۔ ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ صوبے میں جاری حالیہ پولیو مہم کے دوران 35 ہزار والدین نے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کیا جن میں سے 34 ہزار کا تعلق کراچی سے ہے۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 8 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسن پلانے سے انکار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے 25 اضلاع میں حالیہ انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک چلائی گئی تھی، اس مہم میں کراچی میں 21 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
-

گجرات میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں
لاہور(کنزیومر واچ نیوز)گجرات میں بے زبان جانوروں کے ساتھ تشدد کا ایک اور بہیمانہ واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق گجرات کے جلال پور جٹاں میں نامعلوم افراد نے بھینس کی 2 ٹانگیں کاٹ دیں جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھینس کے مالک کی جانب سےملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھینس کے مالک کا بتانا ہے کہ بھینس خاندان کی کفالت کا واحد ذریعہ اور کل اثاثہ تھی لہٰذا ملزموں کو پکڑا جائے۔
-

سندھ حکومت رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرے گی
کراچی(کنزیومر واچ نیوز) حکومت سندھ نے رواں ہفتے میں خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت رواں ہفتہ خواتین اور طالبات کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے جارہی ہے، وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کومحفوظ اور باوقار سفر ملےگا۔سینئر وزیر نے مزید کہا کہ درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا گیا، شفاف میکنزم کے تحت میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر الیکٹرک اسکوٹیز الاٹ کی جائیں رہی ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے شفاف اور آسان طریقہ تیار کیاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو فائدہ ہو، طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
-

پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ اب اے آئی گاڑی لے گی
لاہور (کنزیومر واچ نیوز)پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے کے لیے پہلی بار مصنوعی ذہانت والی گاڑی تیار کرلی گئی۔ آرٹیفیشل انٹیلجنس کے فیچرز والی پہلی گاڑی لاہور میں تیار کی گئی ہے جس سے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔حکام کا بتانا ہےکہ جلد ہی اے آئی بیسڈ 200 گاڑیاں تیار کرکے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز میں پہنچا دی جائیں گی۔ٹیسٹ کے دوران اگر ڈرائیور نے ریورس گیئر ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا تو سافٹ ویئر اسے خود بخود فیل قرار دے کر گاڑی بند کر دے گا جب کہ گاڑی میں کیمرے بھی نصب ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس وقار نذیر کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔
-

امریکن ایگلز یونیورسٹی کی جانب سے قیصر اقبال وجدی کوڈاکٹر آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری دی گئی
ٹورنٹو کے مقامی ہال میں شاندار تقریب پذیرائی منعقد ہوئی، ادبی و ثقافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنادیا
.ڈاکٹر بشارت ریحان نے تقریب کے دوران تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سلام، نمستے، ست سریا کال کہہ کر دل جیت لیے
قیصر وجدی کو اردو زبان کا بہترین شاعر قرار دیا گیا، ان کی شاعری محبت، انسانیت اور رواداری کے پیغام سے بھرپور ہے
پنجابی زبان کے ممتاز شاعر اور فوک سنگر حسنین اکبر بابا کو اعزاز دیا گیا، جن کے کلام میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو نمایاں طور پر نظر آتی ہے
دونوں شخصیات کی خدمات تسلیم کرتے ہوئے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کرنے سے اردو اور پنجابی عالمی سطح پر نمایاں ہوئیں،بشارت ریحانکینیڈا:نمائندہ خصوصی
گزشتہ دنوں، ٹورنٹو کے مقامی ہال میں شاندار تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب ادبی و ثقافتی تنظیموں کے زیر اہتمام برپا کی گئی وشو پنجابی صبا،اور کاروان شعر و سخن کی تقریب پاکستان کی دو ممتاز شخصیات کو امریکن یونیورسٹی ایگلز کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دئیے جانے کے سلسلے میں تھی، تقریب کے روح رواں ممتاز شاعر ڈاکٹر بشارت ریحان تھے جو کہ کینیڈا کی کئی ادبی تنظیموں کے ڈائریکٹر ہیں ان کے ہمراہ عبدالحمید حمیدی بھی تھے تقریب کے آغاز میں اسٹیج پر موجود احباب نے دونوں صاحب اعزاز احباب کو مبارک باد پیش کی اور ان احباب کی خدمات پر تا دیر گفت گو کی، ہال میں سامعین و حاضرین کی تعداد قبل رشک تھی، تقریب پذیرائی میں منتظم تقریب ڈاکٹر بشارت ریحان نے شاندار خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں تقریب میں شامل تمام احباب کی خدمت میں، سلام،نمستے،ست سریا کال کہنے کی جسارت کرتاہوں،امریکن یونیورسٹی ایگلز کی جانب سے قیصر وجدی اور حسنین اکبر بابا کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں سے نوازے جانے پر،قلب و روح کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ انتہائی خوشی اور فخر کا لمحہ ہے کہ آپ دونوں بلند پایہ شخصیات کی عظیم علمی، ادبی، ثقافتی،اور سماجی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا،قیصر وجدی کو اردو زبان کا عمدہ اور بہترین شاعر قرار دینا در حقیقت اردو شاعری کے فروغ تر ویج کی جانب ایک عظیم قدم ہے،ان کا کلام نہ صرف زبان و بیان کی خوبصورتی کا مرقع ہے،بلکہ انسانیت، محبت،اور رواداری کا وہ ارفع پیش کرتا ہے جس کی آج کی دنیا میں اشد ضرورت ہے،اسی طرح حسنین اکبر بابا کو پنجابی زبان کا بہترین شاعر اور فوک سنگر قرار دیا جانا، پنجابی ثقافت،اور موسیقی کی عالمی سطح پر پذیرائی کی واضح دلیل ہے،ان کی آواز میں پنجاب کی مٹی کی خوشبو اور کلام میں پنجابی تہذیب و تمدن کی جھلک نمایاں ہے ان کی شاعری محبت اور امن کا پیغام عام کرتی ہے ،امریکن یونیورسٹی ایگلز
کے اس فیصلے نے نہ صرف آپ دونوں احباب کی عظمت کو تسلیم کیا ہے بلکہ اردو اور پنجابی زبانوں کی ثقافتی اہمیت کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے،یہ اعزاز صرف آپ کے لئے ہی نہیں بلکہ ہماری ثقافت اور ادب کے لئے بھی باعث فخر ہے،میں آپ دونوں شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے،امریکن یونیورسٹی ایگلز کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ادب و ثقافت کی قدر افزائی کا یہ خوبصورت مظاہرہ کیا ہمیں ہیرا فاو¿نڈیشن کی وائس چیئر پرسن ڈاکٹر شاہینہ کشورکا بھی دل کی اٹھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وساطت سے یہ خوبصورت تقریب سر انجام پائی، میں ڈاکٹر دلبیر سنگھ کتھوریا کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے بالیقین ایک انتہائی خوبصورت اور اعلی تقریب کا اہتمام یقینی بنایا، ڈاکٹر جاوید ٹونی وائس چانسلر کا بھی شکر گزار ہوں کہ ان کی کاوشات کا ثمر آج ہمارے سامنے ہے، آج ہمارے بہت پیارے دوست قیصر اقبال وجدی،اور حسنین اکبر بابا، ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں،آخر میں، میں آپ دونوں حضرات کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آپ کی صحت و تندرستی کے لئے دعا گو ہوں،اللہ پاک آپ کے چراغ زندگی کو ہمیشہ روشن رکھے،آمین

