دوحا (کنزیومر واچ نیوز)آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میچ ریفری سے متعلق مطالبے کو مسترد کیے جانے سے بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی اہم حکومتی عہدیداران سے آج مشاورت متوقع ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا۔ ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا اور اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔اس سے قبل بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔پاکستان نے ہینڈ شیک کےمعاملے میں آئی سی سی کومیچ ریفری پائیکرافٹ کوایشیا کپ سےہٹانےکا مطالبہ کیا تھاپی سی بی کا سخت مؤقف، اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی گئیں کپتان سمیت ٹیم نے کس کے کہنے پر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا؟ بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا
Blog
-

آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا
-

ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں،اسحاق ڈار
دوحہ(کنزیومرواچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔
-

میچ ریفری کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
ممبئی (کنزیو مر واچ نیوز)بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کےمعاملے میں آئی سی سی کومیچ ریفری پائیکرافٹ کوایشیا کپ سےہٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کایہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نےبھارتی ٹیم کےکہنے پرایسا کیا۔ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
-

کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا گھر آگیا، اہلخانہ نے کیا بتایا؟
کراچی(کنزیومر واچ نیوز) کورنگی مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا واپس آگیا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سےگمشدگی سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ جہانزیب کےاہلخانہ کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ تفصیل نہیں بتاسکتے، جہانزیب کی حالت ابھی کچھ بتانےجیسی نہیں ہےواضح رہے کہ یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد جہانزیب نامی دلہا کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ نے کہا کہ شادی کے روز شام 6 بجےجہانزیب سیلون گیا تھا، سیلون سے ساڑھے 7 بجے فون آیاکہ جہانزیب سیلون نہیں پہنچا۔والد نے الزام عائد کیا کہ جہانزیب کو اغواکیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
-

بڑے بھائی احمد کے ساتھ آخری ویڈیو وائرل، عمر نے کیا فرمائش کی تھی؟
لاہور(کنزیومر واچ نیوز)’پیچے تو دیکھو پیچے‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کی آخری ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو احمد شاہ کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 7 دن قبل شیئر کی گئی ہے ۔آخری ویڈیو میں احمد شاہ اور عمر شاہ کو اسکول سے چھٹی کے بعد یونیفارم میں اپنے کزن کے ساتھ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ یہ ویڈیو عمر اور احمد کے چچا کی جانب سے بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں عمر نے اپنے چاچو سے اسکول کیلئے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی جب کہ احمد نے اسپورٹس کیلئے گرین کلر کے یونیفارم کی فرمائش کی۔
-

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کےلیے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوتی نظر آرہی ہیں، اسرائیلی حملوں اور دوحہ میں مسلم ممالک کی کانفرنس کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ دوحہ اور ریاض کے بعد 25 ستمبر کو اس ملاقات کا امکان ہے جس کے ایجنڈے، وقت اور مقام کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔اگرچہ 23 ستمبر کو صدر ٹرمپ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے اور صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں روایتی استقبالیہ بھی دیں گے تاہم باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلی ملاقات 25 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی جب کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے
-

بچہ زندہ ہے،سوشل میڈیا پر ہے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، انتظامیہ نعمت بیگم بمدرد یونیورسٹی ہسپتال
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)گزشتہ دنوں نعمت بیگم بمدرد یونیور سٹی ہسپتال کے خلاف سوشل میڈیا پر ہے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا تارہا جس میں بچے کی نعش کے بارے میں ذکر کیا جا رہا تھا انتظامیہ نعمت بیگم بمدرد یونیورسٹی ہسپتال کے مطابق وہ بچہ حیات ہے اور ہسپتال زیر علاج رہاڈاکٹر زنے اس بچے کو 14 ستمبر 2025 کو بچے کو ڈسچارج کیا.


