Blog

  • ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے پر پاکستان کو کتنا مالی نقصان ہوسکتا تھا؟

    ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے پر پاکستان کو کتنا مالی نقصان ہوسکتا تھا؟

    کراچی:(کنزیو مرواچ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 ارب تک کا مالی نقصان ہوسکتا تھا ۔
    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں نشریاتی معاہدوں اور اسپانسرشپس سے متوقع آمدنی ضائع ہو جاتی جب کہ دوسری جانب سونی پکچرز کا 48 ارب روپے کا نشریاتی معاہدہ بھی متاثر ہوسکتا تھا۔
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی آمدنی کا 75 فیصد 5 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان میں برابر تقسیم ہوتا ہے، یعنی ہر ملک کو 15 فیصد ملتا ہے، باقی 25فیصد ایسوسی ایٹ ممالک میں تقسیم ہوتا ہے۔
    ایشیا کپ سے پی سی بی کو نشریاتی معاہدوں، اسپانسرشپس اور ٹکٹوں کی فروخت سے 12 سے 16ملین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔
    سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا نے 2024 سے 2031 تک کے لیے 48 ارب روپے( 170 ملین ڈالر )کا معاہدہ کیا ہے جس میں خواتین اور انڈر 19ایشیا کپ کے نشریاتی حقوق بھی شامل ہیں۔
    تنازع کیا تھا؟
    پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے بھارت پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
    بعدازاں پاکستان نے اینڈی پائیکرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کیا تھا اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم گزشتہ روز اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کرلی ۔

  • پاکستان کو فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل

    پاکستان کو فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل

    اسلام آباد:(کنزیومرواچ نیوز)دنیا پاکستان کی تخلیقی سوچ، جدید تعمیرات اور پائیدار ترقی کی معترف ہونے لگی، پاکستان نے فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا۔وژن پاکستان منصوبے نے آغا خان ایوارڈ فار آرکیٹیکچر 2025 اپنے نام کر لیا۔آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے جاری اعلامیہ کے مطابق فنِ تعمیر کے 7عالمی فاتحین میں شامل ’’وژن پاکستان‘‘ منصوبے کو ڈی پی اسٹوڈیوز نے ڈیزائن کیا۔ ’’وژن پاکستان‘‘ ایک فلاحی مرکز ہے جو کم مراعات یافتہ نوجوانوں کو جدید فنی تربیت فراہم کرتا ہے۔آغا خان ایوارڈ فار آرکیٹیکچر 2025 کی تقریب کرغزستان میں منعقد ہوئی۔ کامیاب منصوبوں میں سیلاب سے محفوظ رہنے والے مکانات، ثقافتی ورثہ کی بحالی کی کوششیں اور صنعتی فضلاء کے دوبارہ استعمال کے منصوبے شامل ہیں۔شہزادہ رحیم آغا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کی آب و ہوا میں معماروں کی ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیتوں سے کمزور لوگوں کو موسمی حالات سے محفوظ رکھیں۔‘‘وژن پاکستان منصوبے کے آرکیٹکٹ محمد سیف اللہ صدیقی نے کہا کہ ’’یہ ایوارڈ صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ ہمارے فنِ تعمیر کی ترقی کی اہمیت کی یاد دہانی ہے۔‘‘وژن پاکستان کا عالمی سطح پر یہ اعزاز پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

  • سعودیہ اور پاکستان۔۔ جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔سعودی وزیر دفاع

    سعودیہ اور پاکستان۔۔ جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔سعودی وزیر دفاع

    ریاض/اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے حال ہی میں ایک اہم دفاعی معاہدہ دستخط کیا ہے جسے “Strategic Mutual Defence Agreement” کہتے ہیں، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ کیا جائے گا تو اسے دونوں ممالک کے خلاف حملہ سمجھا جائے گا۔ معاہدے کی تقریب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف موجود تھے۔
    اس معاہدے کے حوالے سے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے:
    سعودیہ اور پاکستان۔۔
    جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔“
    ہمیشہ اور ابد تک‘‘ـ

    خالد بن سلمان کا یہ بیان معاہدے کی معنویت کو ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک اب نہ صرف سکیورٹی تعاون کو بہتر کریں گے بلکہ مل کر دفاع اور جارحیت کی صورت میں مشترکہ ردعمل دینے کے عہدی دار ہوں گے۔معاہدے کی تفصیلات میں یہ بات شامل ہے کہ دونوں طرف فوجی تعاون کو مضبوط کیا جائے گا، مشاورت ہوگی، مشترکہ حکمتِ عملی بنائی جائے گی، اور خطے میں وہ خطرات جن سے دونوں ممالک متاثر ہوں، ان کے خلاف مل کر تیاری کی جائے گی۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن

    پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن

    ریاض (کنزیومر واچ نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم کی طرف سے ریاض کے سرکاری دورے پر دل کی گہرائیوں کو چھونے والے استقبال سے بہت متاثر ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ‘رائل سعودی ایئرفورس کے جیٹ طیاروں کی طرف سے میرے طیارے کو فراہم کردہ بے مثال حصار اور سعودی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کے گارڈز کا شاندار استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائی جانے والی محبت اور باہمی احترام کا اظہار کرتا ہے‘۔
    ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی ولی عہد کے ساتھ میری آج کی اہم ترین بات چیت میں علاقائی چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے وسیع سلسلے کا احاطہ کیا گیا‘۔شہباز شریف نے کہا کہ ’میں سعودی ولی عہد کے وژن اور مسلم دنیا کو فراہم کردہ ان کی قیادت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہوں‘۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’میں دو طرفہ محاذ پر مسلسل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان سعودی سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری تعلقات کو وسعت دینے میں ولی عہد کی گہری دلچسپی کی قدر کرتا ہوں‘۔شہباز شریف نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی فروغ پاتی رہے اور عظمت کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔ انشاءاللہ!
    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچے جہاں سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کی خودمختاری و سالمیت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔معاہدے کے تحت پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی میں ایک اسٹریٹیجک پارٹنر بن گیا ہے
    اس معاہدہ کی تیاری اور تکمیل میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار نمایاں ہےیہ معاہدہ دونوں ممالک کے کئی دہائیوں پر محیط فوجی تعاون، مشترکہ مشقوں اور دفاعی تعلقات کو ایک باقاعدہ اسٹریٹیجک شراکت داری میں ڈھالتا ہےاس معاہدہ سے نہ صرف خطے میں امن اور عالمی سلامتی کو فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی، سفارتی اور عسکری میدانوں میں بھی وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
    معاہدے کے اہم نکات
    معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ ملکر حرمین شریفین کا تحفظ کرے گا، پاکستان یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ملک ہے جو مقدس مقامات مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے دفاع میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہوگا۔یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھانے کا مقصد رکھتا ہے ، جس کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سیکورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں، یہ معاہدہ امن کے فروغ اور علاقائی و عالمی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مشترکہ مقاصد کی بھی عکاسی ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں کے لیے سیکورٹی، معیشت اور سفارت کاری میں انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔

  • خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

    خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ (کنزیومرواچ نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں افواج پاکستان نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطلاعات تھیں کہ بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے دہشتگرد خضدار کے علاقے میں موجود ہیں۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور قوم کے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ انہوں نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

  • کراچی: سرجانی میں 11 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    کراچی: سرجانی میں 11 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)سرجانی ٹاؤن میں 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سرجانی میں پیش آنے والے واقعے میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کی پھندا لگی لاش اس کے گھر کی چھت سے ملی تھی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔پولیس نے سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • ’یقین نہیں ہو رہا عمر ہمارے ساتھ نہیں‘،  دوست شیراز

    ’یقین نہیں ہو رہا عمر ہمارے ساتھ نہیں‘، دوست شیراز

    لاہور(کنزیومر واچ نیوز)چائلڈ اسٹار عمر شاہ کی موت پر ان کا ننھا دوست محمد شیراز بھی جذباتی ہوگیا۔محمد شیراز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بہن مسکان کے ساتھ موجود ہے۔ویڈیو میں شیراز نے عمر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘مجھے بہت دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے بہت پیارے دوست عمر شاہ اللہ کو پیارے ہوگئے، میں جب اسکول سے واپس گھر آیا تو عمر کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔’محمد شیراز نے مزید کہا کہ ‘مجھے ابھی تک یہ یقین نہیں ہو رہا عمر ہمارے ساتھ نہیں ہے۔’

  • بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے

    بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے

    کراچی (کنزیومرواچ نیوز)بچوں کے ساتھ ساتھ بسکٹ کھانا بڑے بھی پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بسکٹ کہیں ناشتے تو کہیں شام کی چائے کا حصہ ہوتے ہیں۔لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ مختلف ذائقوں کے ساتھ بنائے جانے والے ان بسکٹس پر چھوٹے چھوٹے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ بالخصوص کریم والے اور ڈبے والے بسکٹ میں؟ زیادہ تر لوگ بسکٹ پر موجود ان سوراخوں کو سجاوٹ کا حصہ سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں لیکن درحقیقت یہی سوراخ بسکٹ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق بسکٹ پر موجود سوراخوں کو ’ ڈوکر ہولز‘ کہا جاتا ہے، بسکٹ پر یہ سوراخ خاص طور پر اس لیے رکھے جاتے ہیں تاکہ بیکنگ کے دوران درجہ حرارت زیادہ ہونے کی صورت گرم بھاپ ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے۔بیکنگ کے دوران اگر یہ گرم بھاپ بسکٹ سے باہر نہ نکالی جائے تو بسکٹ ٹوٹنے یا ان میں دراڑ پڑجانے کا خدشہ ہوتا ہے ۔
    بیکنگ کے عمل کے دوران بھاپ کے باہر نکلنے اور درجہ حرارت کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ان سوراخوں کے سائز اور پوزیشن کی محتاط انداز سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سوراخوں کی پوزیشننگ اور سائز آٹے کی ساخت پر منحصر ہوتی ہے۔ نرم آٹے کے لیے سانچوں کا استعمال کرتے ہوئے جب کہ سخت آٹے کے لیے خصوصی ’ڈوکرنگ رولرز‘ کا استعمال کرتے ہوئے سوراخ بنائے جاتے ہیں۔

  • پاکستان ایک ایٹمی طاقت  ہے اس کے خلاف  مہم جوئی کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا،ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اس کے خلاف مہم جوئی کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا،ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی۔‏ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فوج میں اس بارے میں “بالکل کوئی تشویش نہیں ہے کہ پاکستان اگلا ہدف بن سکتا ہے بالکل کوئی تشویش نہیں۔”
    انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ان دو ممالک کے درمیان “زمین آسمان کا فرق” ہے۔
    انہوں نے کہا: “ہم ایک مستند اور اعلان شدہ ایٹمی طاقت ہیں، اور دنیا کا اس بات کا کوئی تجربہ نہیں کہ کسی مستند ایٹمی طاقت کے خلاف مہم جوئی کرے یا کرنے کی کوشش کرے۔ اگر ایسی کوئی مہم جوئی کی گئی یا اس کی کوشش بھی کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے جنہیں دنیا برداشت نہیں کر پائے گی۔”
    انہوں نے مزید کہا: “لہٰذا جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب پھر واضح طور پر کہتا ہوں — ایک مستند ایٹمی طاقت کے ساتھ عسکری یا جنگی گنجائش تلاش کرنا محض خام خیالی، سراسر بیوقوفی اور ناقابلِ تصور ہے۔”
    پاکستان ہمیشہ زندہ باد
    #PakistanZindabad
    #pakarmy_zindabad_challenge

  • 5کورکراچی نے معذور بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے جو اقدامات کیےوہ قابل ستائش ہیں، سعدیہ راشد

    5کورکراچی نے معذور بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے جو اقدامات کیےوہ قابل ستائش ہیں، سعدیہ راشد

    کراچی (پ ر ) ذہنی معذور بچے بھی ملک و قوم کا بیش قیمت اثاثہ ہیں۔ اُن کی تعلیم اور صحت کے لیے طویل مدتی بنیادوں پر اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔5کور کراچی نے معذور بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے جو اقدامات لیے وہ قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں۔ اللہ پاک ان بچوں کو دیگر کئی خوبیوں اور صلاحیتوں سے نوازتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ سعدیہ راشد نے کیا جو گزشتہ روز ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں کراچی گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) احمد فرخ ’ستارہ امتیاز۔ملٹری‘، میجرریٹائرڈ عبدالجبار اور ’کے جی ای ایس‘ کی ماتحت درس گاہ ’ اسپیشل ایجوکیشن اسکول‘ کی پرنسپل مس سبین سے معذور بچوں کے لیےمساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال کررہی تھیں۔
    محترمہ سعدیہ راشد نے کہاکہ ہمدرد فائونڈیشن پاکستان اسپیشل ایجوکیشن اسکول کے ساتھ اپنی شراکت داری اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ ذہنی معذور بچے کی تعلیم اور فنی تربیت نہ صرف اُس کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے بلکہ معاشرے کی اجتماعی بھلائی کا بھی ذریعہ ہے۔ تعلیم ان بچوںکو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور اعتماد کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جبکہ فنی تربیت اُن کے لیے روزگار کے دروازے کھولتی ہے تاکہ وہ دوسروں کا محتاج بننے کے بجائے خود کفیل ہو سکیں۔ ایسے بچوں کی فکری اور عملی تربیت اُنہیں معاشرتی دھارے میں شامل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، کیوں کہ جب یہ بچے کسی ہنر یا پیشے میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں تو نہ صرف اپنا مقام بناتے ہیں بلکہ اپنی محنت اور قابلیت سے دوسروں کے لیے مثال بھی قائم کرتے ہیں۔
    بریگیڈیئر (ر) احمد فرخ نے بتایا کہ کراچی گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے تحت ۲۰۱۹ء میں قائم ہونے والے اسپیشل ایجوکیشن اسکول‘ کا مقصد معذور بچوں کو علم سے آراستہ کرنا اور ہنرکی تربیت دے کر خود مختار بناناہے، جس کے لیے ان کی انفرادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی تعلیمی پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں اور اُنہیں فنی تربیت دی جاتی ہے۔ ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی رفاہی اداروں کو معاونت نہ صرف معذور بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں معاون ہے بلکہ انہیں فنی تربیت اور عملی زندگی کے لیے تیار کرنے میں بھی اہم کردار اداکررہی ہے۔ ادارے کی یہ کاوش دراصل محترمہ سعدیہ راشد کی انسانیت نوازی اور قوم کی خدمت کے جذبے کا روشن مظہر ہے۔
    معزز مہمانوں نے ملاقات کے دوران ہمدرد پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل ندیم اور ڈائریکٹرپروگرامز اینڈ سی ایس آر، ہمدرد فائونڈیشن پاکستان سید محمد ارسلان کے ساتھ معذور بچوں کی تعلیم اور کفالت سے جڑے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر غور و خوض ہوا۔