اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)حکومت نے مجوزہ صنعتی پالیسی کے تحت صنعتی بجلی کے ٹیرف سے کراس سبسڈی ختم کرنے اور پیک ریٹس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔حکومت نے قوانین میں تبدیلی لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جن میں ایک جامع انسالوینسی (دیوالیہ پن سے تحفظ) قانون متعارف کرانا شامل ہے۔ وزیرِاعظم کی سطح پر یہ طے پایا ہے کہ صنعتکاروں کو نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر کے براہِ راست رابطے سے محفوظ رکھا جائے گا۔اسی مقصد کے لیے ایس ای سی پی ایکٹ 1947 کی دفعہ 41-B اور دفعہ 42-A میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ لازمی ہوگا کہ وہ کسی بھی کارروائی سے قبل ایس ای سی پی کی اجازت حاصل کریں۔ترمیمی مسودے کے مطابق، ریگولیٹڈ اداروں کے خلاف انکوائری، تحقیقات یا کارروائی خواہ وہ اسٹاک ایکسچینجز ہوں، سینٹرل ڈپازٹریز، کلیئرنگ ہاؤسز، نان بینکنگ فنانس کمپنیاں (روایتی یا ڈیجیٹل)، انشورنس کمپنیاں یا بروکرز—بغیر ایس ای سی پی کے ریفرنس کے کسی وفاقی یا صوبائی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے نہیں کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ اگر کوئی معاملہ پہلے ہی ایس ای سی پی کے سامنے ہو تو کسی بھی دوسرے ادارے کے پاس اس پر کارروائی کا اختیار نہیں ہوگا۔ترمیمی مسودہ غیر ملکی سرمایہ کاروں (بشمول نائیکوپ ہولڈرز) کو بھی واضح قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے تاکہ بیرونی اداروں کی من مانی مداخلت سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔حکومتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ”پاور ڈویژن صنعتی بجلی کے ٹیرف سے کراس سبسڈی ختم کرے گا اور پیک ریٹس بھی منسوخ کرے گا۔”مجوزہ صنعتی پالیسی کا مسودہ جلد جاری ہونے والا ہے۔ اس کے مطابق، وزارتِ تجارت نے وزارتِ خزانہ کی مشاورت اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے برآمد کنندگان کے لیے مقامی ٹیکس و لیویز کے ڈرا بیک (DLTL) اسکیم شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایف بی آر نے بھی اربوں روپے کے پھنسے ہوئے ریفنڈز کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سیلز ٹیکس (موخر ریفنڈ پیمنٹ آرڈرز ، کسٹمز ریبیٹس، انکم ٹیکس اور صوبائی ٹیکس شامل ہیں۔ سیلز ٹیکس ریفنڈز بروقت ادا کیے جائیں گے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس عمل کو مزید تیز بنایا جائے گا۔
Blog
-

کراچی: گڈاپ کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب گئے، 2 لاشیں نکال لی گئیں
کراچی(کنزیومر واچ نیوز) گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق کونکر ندی میں حادثہ دو گاڑیوں کے ڈوبنے کی وجہ سے پیش آیا، 2 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ملیر کینٹ کے راستے سعدی ٹاؤن پہنچ گئے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لٹھ ڈیم اور تھڈو ڈیم کے اوورفلو سے پانی موٹروے سے ہوتا ہوا سعدی ٹاؤن آیا۔وزیراعلیٰ سندھ نےگاڑی سے اتر کر علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور متعلقہ اداروں کو فوری نکاسی آب کے لیے ہدایات جاری کیں۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ واٹربورڈ، ریسکیو اور کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں نکاسی آب میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
-

شاہراہ بھٹو جام گوٹھ ملیر کے مقام پر سیلابی پانی میں بہہ گئی
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)جام گوٹھ ملیر کے مقام پر شاہراہ بھٹو سیلابی پانی میں بہہ گئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے شاہراہ بھٹو جام گوٹھ ملیر کے مقام پر سیلابی پانی میں بہہ گئی ہے اور سڑک پر بہت بڑا شگاف پڑگیا ہے۔دوسری جانب سیلابی پانی ملیر ندی کے درمیان تعمیر ہونے والی شاہراہ بھٹو کو کاٹ کر دوسری جانب نکل گیا ہے۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملیر ندی کے اندر شاہراہ بھٹو کی تعمیر کی وجہ سیلابی پانی کے گزرنے کی جگہ تنگ ہو گئی ہے۔
-

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سردار امیر بخش بھٹو سے ملاقات،آصف زرداری کا اہم پیغام پہنچایا
رتو ڈیرو (آغاخالد)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو قبیلے کے سربراہ اور سردار امیر بخش بھٹو کے آبائی گاؤں میر پور بھٹو پہنچ کر ان کے والد اور سابق وزیراعلٰی سندھ مرحوم ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر تعزیت کی ذرائع کا کہنا ہے کہ تعزیت کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور امیر بخش بھٹو کی ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی جس میں بلاول بھٹو زرداری نے سردار امیر بخش تلک صدر آصف علی زرداری کا خاص پیغام پہنچایا

اندرونی ذرائع کے مطابق بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے بعد بھٹو خاندان کا اثاثہ اور وہی اس کے حقیقی وارث ہیں انہوں نے سردار امیر بخش سے کہاکہ بھٹو خاندان کے سربراہ اور سردار ہونے کے ناطے پیپلز پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کے لیے آپ ہمارا ساتھ دیں،

ملاقات کے حوالہ سے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کے دوران امیر بخش بھٹو کو پیش کش کی کہ انہیں رتوڈیرو والی سیٹ سے کامیاب کروا کر سندھ میں اہم عہدہ دیا جا سکتاہے جبکہ انہیں پیپلز پارٹی سندھ کا صدر بنانے کی بھی پیشکش کی گئی انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں صدر آصف علی زرداری بھی جلد آپ سے ملاقات کر یں گے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار امیر بخش بھٹو نے بلاول سے کہاکہ میں اپنے پرانے دوستوں، ساتھیوں اور ممتاز بھٹو کے چاہنے والوں سے صلاح و مشورہ کرکے جواب دونگا انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی اور سندھیوں کے مفاد میں جو بہتر ہوگا وہی فیصلہ کروں گا اس موقع پر بلاول کے ساتھ پیپلز پارٹی کے سہیل انور سیال، جمیل سومرو، آغا سراج درانی، اعجاز جکھرانی، سید حسن محمود امروٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ -

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں اونچے درجے کا سیلاب الرٹ
لاہور (کنزیومر واچ نیوز)بھارت نے دریائے ستلج میں ایک بار پھر پانی چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی اطلاع پر وزارتِ آبی وسائل نے سیلابی الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس وقت ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سلیمانکی کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 37 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 62 ہزار کیوسک، خانکی ہیڈ ورکس اور قادر آباد کے مقام پر 98 ہزار کیوسک جبکہ ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجند کے مقام پر صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 75 ہزار کیوسک تک جا پہنچا ہے۔ -

ملتان، مظفرگڑھ اور رحیم یار خان میں سیلابی خطرات، اگلے تین دن بڑے چیلنج قرار
لاہور (کنزیومر واچ نیوز)ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے جنوبی پنجاب میں سیلابی صورتحال کو سنگین قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جلالپور پیروالا تین دریاؤں راوی، چناب اور ستلج کے پانی سے شدید متاثر ہے۔ حالیہ شگاف کے باعث مزید پانچ چھ آبادیاں زیرِ آب آنے کے خدشات ہیں، جبکہ شہر کو بدستور سیلابی پانی کا خطرہ لاحق ہے اور ریلوے ٹریک بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج جلالپور پیروالا کا دورہ کریں گی۔ ریسکیو 1122 کی 175 سے زائد کشتیاں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم مقامی افراد کے انخلا سے گریز نے ریسکیو ٹیموں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ پاک فوج بھی ایک ہفتے سے ریلیف سرگرمیوں میں شریک ہے اور شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق اگلے تین دن جنوبی پنجاب کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوں گے۔ ملتان، مظفرگڑھ، لیاقت پور اور رحیم یار خان کی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بھارت سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑنے کا سلسلہ رک چکا ہے اور اب وہ صرف اپنی نہروں کے لیے پانی استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نارووال، شیخوپورہ، لاہور، ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد اور چنیوٹ میں پانی کے بہاؤ میں کمی آ رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے کے بعد لوگ ریلیف کیمپوں سے واپسی کر رہے ہیں۔
-

کراچی میں شدید موسلا دھار بارش کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ
کراچی (کنزیومر واچ نیوز): محکمہ موسمیات نے شہر میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خدشے سے خبردار کیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق 4 سے 6 اسپیل متوقع ہیں جن میں بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ موسمی نظام بھارت کی جانب سے ڈیپریشن کی صورت میں سندھ میں داخل ہورہا ہے جس کی شدت مختلف علاقوں میں متغیر رہ سکتی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کر دیے اور ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کردی ہے۔ گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں جبکہ آج دوپہر ایک بجے کے بعد صدر، ایم اے جناح روڈ اور لائٹ ہاؤس سمیت کئی علاقوں میں دوبارہ بارش شروع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں، ننگی تاروں اور گہرے پانی سے دور رہیں۔
-

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس بدستور دستیاب، بنڈل پیکج وجہ قرار
شارجہ (کنزیومر واچ نیوز): ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہونے کے باوجود 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کے ٹکٹ بدستور دستیاب ہیں۔ عام طور پر روایتی حریفوں کے میچز کے ٹکٹس فوری فروخت ہو جاتے ہیں تاہم اس بار منتظمین کے متعارف کردہ ’بنڈل پیکج‘ کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیکج کے تحت شائقین کو پاک بھارت میچ کے ساتھ دیگر میچز کے ٹکٹ بھی خریدنے لازمی ہیں تاکہ باقی میچز کی فروخت بڑھائی جا سکے۔ البتہ سپر فور اور فائنل اس پیکج میں شامل نہیں ہیں۔
-

عمران خان سیاست نہیں، فتنہ و انتشار چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ
لاہور (کنزیومر واچ نیوز): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے چند ساتھی ملک میں سیاست نہیں بلکہ فتنہ، فساد اور انتشار چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی ہے، یہ جماعت بطور پالیسی گالم گلوچ اور انتشار کا کلچر اپنائے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بارہا اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن پی ٹی آئی نے ہمیشہ راہ فرار اختیار کی۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ قوم کو طاقت کے ساتھ ایسے رویوں کو روکنا ہوگا، جبکہ علیمہ خان پر حملے کی بھی مذمت کی جاتی ہے۔
-

سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز): وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس، ایف سی سرچارج اور فکس چارجز ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے زرعی اراضی متاثر اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے زرعی ایمرجنسی کے نفاذ اور کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
