Blog

  • جشن میلادالنبی  مذہبی  جوش و خروش سے منایا گیا

    جشن میلادالنبی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)
    ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیارپورٹ کے مطابق جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔

    جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ملک بھر میں جلوس، میلاد کی محافل منعقد کی گئیں جبکہ فضا درود و سلام سے معطر رہی

  • اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا

    اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر دو انڈے پھینکے گئے جن میں سے ایک انڈہ انہیں لگ گیا۔ واقعے پر پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہوگئے اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔ علیمہ خان نے گفتگو میں کہا کہ عوام ظلم قبول نہیں کریں گے اور بانی پی ٹی آئی کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔

  • ایبٹ آباد میں ڈمپر کی ٹکر، 3 بچے جاں بحق، 5 زخمی

    ایبٹ آباد میں ڈمپر کی ٹکر، 3 بچے جاں بحق، 5 زخمی

    ایبٹ آباد(کنزیومر واچ نیوز) لیڈی گارڈن کے قریب ڈمپر نے سڑک پار کرتے کنٹونمنٹ بورڈ اسکول کے 8 بچوں کو کچل دیا، حادثے میں 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک بچی شامل ہے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور جاں بحق بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

  • سندھ میں سیلابی خطرات برقرار، ایمرجنسی الرٹ جاری

    سندھ میں سیلابی خطرات برقرار، ایمرجنسی الرٹ جاری

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی الرٹ جاری ہے۔ ان کے مطابق دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14,430 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ اب تک 109,320 افراد کو محفوظ بنایا جا چکا ہے، مزید 346,000 سے زائد مویشی بھی منتقل کیے گئے ہیں۔ متاثرین کے لیے 169 میڈیکل کیمپ قائم ہیں جہاں اب تک 27,800 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ تمام ادارے الرٹ ہیں اور حکومت سندھ، پنجاب حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔

  • وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات بڑھانے کی اپیل

    وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات بڑھانے کی اپیل

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ بلاامتیاز خدمت کے جذبے سے دوسروں کی مدد کرتی آئی ہے، اسی جذبے کے باعث پاکستان دنیا کے عطیات دینے والے نمایاں ممالک میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندان اشیائے خور و نوش، رہائش اور صحت کی سہولیات کے منتظر ہیں، اس لیے عوام، مخیر حضرات اور بیرون ملک پاکستانی اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

  • کراچی کے کئی مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

    کراچی کے کئی مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز) سندھ میں 7 سے 10ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہواکا کم دباؤ 6 ستمبر کو راجستھان اور سندھ کے ملحقہ علاقوں تک پہنچنے کا امکان ہے، 6 ستمبرکی شام یا رات سے 9 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافات میں 7 ستمبر کو کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے، 8 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی کے کئی مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کراچی میں کہیں کہیں شدید موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

  • پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

    لاہور(کنزیومر واچ نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے 10ویں اسپیل کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 سے 9 ستمبر کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ میں تیز بارشیں متوقع ہیں، جبکہ نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان نے خبردار کیا کہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔ دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ بڑے شہروں میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • سیلاب سے چاول کی فصل کو بڑا نقصان ہوا حکومت کسانوں کو سپورٹ فراہم کرے،رفیق سلیمان

    سیلاب سے چاول کی فصل کو بڑا نقصان ہوا حکومت کسانوں کو سپورٹ فراہم کرے،رفیق سلیمان

    نیروبی(کنزیومرواچ نیوز)رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے چاول کی فصل کو شدید نقصان ہوا،حکومت کسانوں کی بحالی کے لئے اقدامات کرے اور ان کو،بھرپور سپورٹ فراہم کرے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک انٹرویو میں کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کا باسمتی چاول دنیا بھر میں مقبول ہے سمجھانے کے لئے اس کی پیداوار کو،چار حصوں میں تقسیم کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پہلا سیکٹر قصور،بھاولنگر،بھاولپور اور دیپال پور سیکٹر کے حوالے سے ہمارے ذرائع کی رپورٹ ہے کہ اس سیکٹر میں2 سے 3 فیصد کا نقصان نظر آتا ہے۔ اس سے آگے نارووال کی پٹی آجاتی ہے۔ چس میں نارووال،حافظ آباد ودیگر علاقے شامل ہیں اس سیکٹر میں سب سے زیادہ 12 سے 15 فیصد ہے کسانوں کو دیگر فصلوں میں بھی ریٹ نہیں ملے اور اب اس صورتحال کا سامنا ہے۔اس سیکڑمیں بڑے زمیندار نہیں ہیں اس لئے ان کی بحالی ضروری ہے اور دیگر سیکٹرز میں بھی نقصان ہوا ہے

  • پارٹی  کو نقصان  ہورہا ہے،خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،امین گنڈا پور

    پارٹی کو نقصان ہورہا ہے،خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،امین گنڈا پور

    پشاور(کنزیومر واچ نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تنقید پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔پشاور میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرا کیا کام، سینٹ الیکشن میں ڈرامہ کیا گیا مجھ پر تنقید کی گئی جبکہ ہم خان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی اُن کی ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خان سے ملاقات کرانے نہیں دی جارہی تاکہ میرا خان سے رابطہ نہ ہو، ملاقات نہ ہونے کی وجہ سےپارٹی کو نقصان ہورہا ہے پا اور پارٹی تقسیم ہورہی ہے جبکہ بانی چیئرمین چاہتے ہیں کہ پارٹی تقیسم نہ ہوں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے والے ہمارے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں اور وہ کامیاب ہورہے ہیں کیونکہ پارٹی انتشار کا شکار ہوگئی ہے

  • بھارتی اداکار آشیش کپور زیادتی کے الزام میں گرفتار

    بھارتی اداکار آشیش کپور زیادتی کے الزام میں گرفتار

    نئی دہلی(کنزیومر واچ نیوز) بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انسٹاگرام پر دوستی کے بعد انہیں ایک پارٹی میں بلایا گیا جہاں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔خاتون نے ایف آئی آر میں آشیش کپور کے ساتھ ان کے دوست، دوست کی بیوی اور دو نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے جبکہ اداکار نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔