پشاور(کنزیومر واچ نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 دنوں میں 10 مقامات پر دہشتگردوں نے حملے کیے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے گزشتہ 3 دنوں میں پشاور، دیراپر، دیرلوئر، شانگلہ اور بنوں میں پولیس پر حملے کیے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ 14 اگست کی رات پشاور میں 3 مقامات پر حملے ہوئے، دہشتگردوں نے پولیس چوکیوں اور تھانہ حسن خیل پر حملہ کیا جب کہ 15 اگست کی صبح ناصر باغ روڈ پر پولیس وین پر دھماکا ہوا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملوں میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے۔
Blog
-

پختونخوا، سیلابی ریلوں سے تباہی،80 سے زائد افراد جاں بحق
پشاور(کنزیومر واچ نیوز)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی، مختلف حادثات میں اب تک80 سے زائدافراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جبراڑئی کے علاقے میں گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے اور رابطہ سڑکیں اور پل پانی میں بہہ گئے۔حکام کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 16 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تین زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ضلع مانسہرہ کے علاقے بٹل کے گاؤں ڈھیری حلیم میں رات گئےکلاؤڈ برسٹ سے متعدد افراد ریلے میں بہہ گئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ 9 افراد کی لاشیں پانی سے نکالی جا چکی ہیں جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں، جاں بحق افراد میں 6 مرد، 2 خواتین اور ایک بچی شامل جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق علاقے میں کئی مکانات تباہ اور بڑی تعداد میں مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ادھر آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔آزاد کشمیر حکومت نے شدید بارشوں کے باعث دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔
-

کراچی میں کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے لڑکی کو بلا کر زیادتی کرنے کا انکشاف
کراچی(کنزیومر واچ نیوز)بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہوں۔ ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔بیان میں بتایا گیا کہ 7 1 جولائی کو مہزور نامی شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ رات سوا 8 کے قریب نجی اسپتال پہنچی تو سامنے والی گلی میں مہزور نامی شخص ایک مکان پر لے گیا، مکان میں پہلے سے ایک مرد اور خاتون موجود تھی ۔مجھے جوس پلایا گیا، جس کے بعد وہ نیم بے ہوش ہو گئی۔لڑکی نے بتایا کہ دوسرے آدمی نے بیڈ پر باندھ دیا اورپہلا آدمی زیادتی کرتا رہا۔ ملزمان ایک گھنٹے تک زیادتی کرتے رہے اور ویڈیوز بناتے رہے۔ اس شخص نے کہا کہ دوبارہ ملنے آنا، ورنہ ویڈیو وائرل کر دوں گا اورمجھ سے کہا کہ میں تمہیں جان سے بھی مار دوں گا۔ مکان سے نکلنے کے بعد رکشے میں سیدھے جناح اسپتال پہنچی۔ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو کے مطابق متاثرہ لڑکی پولیس کو واقعے کی اطلاع دیے بغیراسپتال پہنچ گئی تھی جب کہ تھانہ بھی بہت قریب تھا۔ ایم ایل او کی اطلاع پر پولیس اسپتال پہنچی تھی اور پولیس نے اسپتال میں متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کیا۔ متاثر لڑکی نے بتایا کہ وہ کمیشن پرگاڑیاں لیز کراکردیتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
-

کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں کتنی اموات ہو چکیں؟ اعداد و شمار جاری
کراچی(کنزیومر واچ نیوز) رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 555 افراد جاں بحق ہو چکے۔پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 169 افراد جاں بحق ہوئے، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں میں 429 مرد، 53 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ مختلف حادثات میں ڈمپرکی ٹکر سے 34 اور ٹرالر کی ٹکر سے 63 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ واٹر ٹینکرکی ٹکرسے 37 اور بسوں کی ٹکر سے 35 افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس کے مطابق کراچی میں رواں برس اب تک مختلف حادثات میں 8 ہزار 338 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں مردوں کی تعداد 6 ہزار 528، خواتین کی تعداد 1267 اور بچوں کی تعداد 543 ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ چند روز قبل راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے تھے۔
-

سندھ حکومت نے کراچی والوں کو سستی بجلی دینے کا اعلان کردیا
کراچی(کنزیومر واچ نیوز) وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی والوں کو اب سستی بجلی ملے گی۔ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ اسمبلی سے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( سیپرا ) کوآئینی طور پرمنظور کروا لیا ہے،سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کرلیاگیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی رواں ماہ جاری ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے اور سستی بجلی کے نرخ کےالیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کےنرخوں سے تعلق نہیں ہوگا، بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، یہی وجہ ہے کہ ایس ٹی ڈی سی سےترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا۔ناصر شاہ نے مزید کہا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کےتحت سستی بجلی فراہم کی جائےگی، کوشش ہےکہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور گرڈ کو فراہم کی جائے۔
-

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے امکانات روشن
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے امکانات پس پردہ رابطوں کے نتیجے میں روشن ہوگئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی اکثریت، جن میں بعض حال ہی میں سزا یافتہ ارکان بھی شامل ہیں، باضابطہ مذاکرات کے آغاز کے حق میں ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں فریقین سے رابطے میں ہیں۔ نون لیگ کے رانا ثناء اللہ سمیت حکومت کے بعض رہنما بھی پی ٹی آئی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، باوجود اس کے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان اس وقت حکومتی نمائندوں سے بات کرنے کیلئے آمادہ نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف بھی کئی مرتبہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اب پی ٹی آئی کے زیادہ تر ارکان پارلیمنٹ مذاکرات پر زور دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو بامعنی بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ تاہم، خدشہ ہے کہ عمران خان ایک مرتبہ پھر اس عمل کو روک سکتے ہیں۔اس رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے پی ٹی آئی ارکان یہ سوچ رہے ہیں کہ جیل میں قید اپنے رہنما بانی چیئرمین عمران خان سے گروپ کی صورت میں ملاقاتیں کریں تاکہ انہیں اپنے مؤقف پر نظرثانی پر آمادہ کیا جا سکے۔پی ٹی آئی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ بعض غیر منتخب افراد، جنہیں عمران خان تک براہِ راست یا بالواسطہ رسائی حاصل ہے، انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔ اندیشہ ہے کہ یہ غیر منتخب افراد عمران خان کو قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کی پالیسی اپنانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ایک ذریعے نے کہا کہ ایسی صورتحال کو روکنا ہوگا۔ عمران خان کے اس فیصلے پر بھی پارٹی کے اندر اختلافات ہیں کہ وہ ان نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے جو پی ٹی آئی کے ارکان کی سزا یا نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہیں۔کچھ ارکان، جن کے خاندان کئی دہائیوں سے انتخابات لڑتے آئے ہیں، کہتے ہیں کہ بائیکاٹ کا مطلب اپنے حلقے سیاسی حریفوں کے حوالے کرنا ہوگا۔ مذاکرات کے حامی گروپ کو امید ہے کہ سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جو 9 مئی سے متعلق تین مقدمات میں بری ہو چکے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ میں دیگر مقدمات میں بھی انہیں ضمانت مل جائے گی۔انہیں ایک ایسے تجربہ کار سیاستدان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پارٹی کو بات چیت کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق کی تازہ پیشکش، دونوں فریقین کے درمیان کئی دن کے خاموش رابطوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی بڑھتی تعداد کا خیال ہے کہ محاذ آرائی اور احتجاج کی پالیسی نے ان کے سیاسی مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بڑھا دیے ہیں۔
-

شرح سود میں کمی اور بجلی سستی کی جائیگی: وزیر خزانہ
اسلام آ باد (کنزیومرواچ نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب شرح سود میں مزید کمی اور بجلی سستی ہونے کا اشارہ دیا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا اقتصادی میدان میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں، ایک تیسری عالمی ریٹنگ بھی پاکستان کی معاشی کامیابیوں کا اعلان کرے گی۔سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے اور اس میں مزید کمی کی گنجائش بھی ہے، شرح سود میں جلد مزید کمی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ان کہنا تھا مانتا ہوں ایس ایم ای سیکٹر کو جاری قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا، قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے لیکن جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہو گی یہ صورتحال بہتر ہوگی، ریاستی ملکی اداروں کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری رہے گا جبکہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار زرعی آمدنی کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، ٹیکس کے نظام کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے، جتنی مالیاتی اسپیس میسر تھی اس کے مطابق تنخواہ داروں کو ریلیف دے چکے، تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس نہیں ڈال سکتے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے انڈیکیٹرز واضح بہتری کے اشارے دے رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدوں کا ہدف معاشی ترقی ہے، اس سال کے آخر میں پانڈا بانڈ جاری کر رہے ہیں، چین سے بھی ہم معاہدے کر رہے ہیں، دو دن پہلے گیلپ کے سروے میں کاروباری برادری کا اعتماد بڑھ رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی امید ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کاروباری لوگوں کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہو، پرائیویٹ سیکٹر نے اس ملک کی معیشت کو لیڈ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام کاروباری طبقے کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک کے تمام چیمبرز سے ہم رابطے میں ہیں، ایس آئی ایف سی کھلے دل کے ساتھ سب کو اعتماد میں لینے کے عمل پر کاربند ہے، جہاں جہاں کاروبار میں جائز تشویش ہے اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا بجلی کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں مزید بہتری کی امید ہے۔
-

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
لاہور:(کنزیومر واچ نیوز)بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز کے دوران دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھاکڑا ڈیم ،61 پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔دوسری جانب، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب، ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاؤں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے اور دریائے ستلج کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہر گز مت نہائیں جبکہ سیلابی صورتحال میں دریاؤں کے اطراف پکنک اور غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں۔ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔لاہور میں ہونے والی بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی اگئی، شہر میں کم سے کم درجہ 28 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
-

پاکستان اور ٹرمپ کی بڑھتی قربت نے بھارت کو پریشان کردیا، فنانشل ٹائمز
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) عالمی شہرت یافتہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں غیر متوقع بہتری آئی ہے، جس نے بھارت کو سخت پریشان کر دیا ہے۔یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس سال موسم گرما میں دو بار امریکا کے اعلیٰ سطحی دورے کیے۔ سب سے حالیہ دورہ فلوریڈا کا تھا، جہاں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی۔ اس سے قبل جون میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کے ساتھ دو گھنٹے کا نجی دوپہر کا کھانا کھایا، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی دہائیوں میں سب سے خونریز جھڑپ کے صرف ایک ماہ بعد ہوا تھا۔یہ ملاقات اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر کھلے عام تنقید کی تھی۔ تاہم، اب منظرنامہ یکسر بدل چکا ہے۔ ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینیئر تجزیہ کار مائیکل کوگل مین نے فنانشل ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا: “امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں یہ پیشرفت حیران کن ہے۔ میں اسے ایک غیر متوقع دوبارہ آغاز بلکہ ایک نیا دور کہوں گا۔ پاکستان نے اس غیر روایتی صدر سے تعلقات بڑھانے کا فن خوب سمجھ لیا ہے۔”رپورٹ کے مطابق پاکستان نے یہ کامیابی ایک جامع حکمتِ عملی کے ذریعے حاصل کی ہے، جس میں دہشت گردی کے خلاف تعاون، صدر ٹرمپ کے بزنس نیٹ ورک میں موجود اہم شخصیات تک رسائی، توانائی، معدنی وسائل اور کرپٹو کرنسی سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاؤس کے لیے مثبت پیغام رسانی پر بھی زور دیا گیا۔فنانشل ٹائمز نے ایک بڑی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ میں پاکستان نے داعش-خراسان کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر کے امریکی حکام کے حوالے کیا، جو 2021 کے کابل ایئرپورٹ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس گرفتاری کو اپنے “اسٹیٹ آف دی یونین” خطاب میں پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے سراہا۔مزید برآں، اپریل میں ٹرمپ کی حمایت یافتہ کرپٹو کرنسی منصوبہ ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کے کرپٹو کونسل کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا۔ اس منصوبے کے بانیوں میں سے ایک نے پاکستان کے دورے کے دوران ملک کے وسیع معدنی وسائل کی تعریف کی۔رپورٹ کے مطابق بھارت اس تیزی سے بدلتے تعلقات پر سخت برہم ہے، خاص طور پر اس وقت جب امریکا نے بھارت پر درآمدی ٹیرف 50 فیصد کر دیا جبکہ پاکستان کے لیے یہ شرح صرف 19 فیصد رکھی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے اس بیان کی بھی تردید کی کہ امریکا نے مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر میں ثالثی کی تھی۔ بھارت کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی افواج نے براہ راست بات چیت کے ذریعے طے کیا۔
facebook
-

بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والاملزم پولیس مقابلے ہلاک
لاہور(کنزیومر واچ نیوز) غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلےمیں مارا گیا۔چند روز قبل لاہورکے علاقےغازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاگیا تھا کہ کہ سبز ٹوپی پہنےاور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص نے سبزی کی دکان پر بیٹھی بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچی تھیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت مقابلےمیں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اشتہاری کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جا رہی تھی، جہاں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی، اس دوران جوابی فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے جن میں کانوں سےبالیاں نوچنے والا ملزم بھی شامل ہے۔
