راولپنڈی(کنزیومر واچ نیوز) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ وہ کل کے احتجاج میں لوگوں کی عدم شرکت پر پارٹی میں اور عمران خان سے بات کریں گے۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، سائفرکیس میں بھی فیملی، میڈیا اور وکلا کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، ہائیکورٹ کی واضح ہدایات ہیں اگرمیڈیا، وکلااور فیملی کو داخلہ نہیں دیاجاتا تو یہ اوپن ٹرائل نہیں۔انہوں نے کہا کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کرونگا، میں سمجھتا ہوں کل کا دن بڑی حد تک کامیاب رہا، احتجاج اس سے بہتر ہوسکتا تھا اور آئندہ ہوگا، لوگ کیوں نہیں نکلے اس پر عمران خان سے مشاورت کرینگے۔ سلمان اکرم نے مزید کہا کہ میں اور محمود اچکزئی کل رات11 بجے تک عمران خان کی بہنوں کےساتھ چکری انٹرچینج پر رہے، عمران خان کی کال ہو تو کوئی ایم این اے بغیرمعقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونےکی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تواسکا جواب دینا پڑے گا۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کو کامیاب قرار دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں، یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا، کل عوام نے ثابت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
Blog
-

یومِ استحصال : مسلح افواج نے کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار
راولپنڈی(کنزیومر واچ نیوز)یومِ استحصال پر مسلح افواج نے کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف، ایئر چیف اور پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بہادر اور باہمت عوام سے اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیری عوام کے اُس جائز اور مسلسل جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت کرتی ہیں، جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ان کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر مسلسل غیر قانونی قبضہ، کرفیو نما محاصرہ، منظم انسانی حقوق کی پامالی، اور آبادی کے تناسب میں غیر قانونی تبدیلیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں جو خطے میں عدم استحکام اور انسانی المیے کو بڑھا رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت کا جابرانہ رویہ، جنگجویانہ بیانیہ اور اشتعال انگیز اقدامات جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے حصول میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ اور پرامن حل، کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق، خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرتی ہے۔
-

کیا آپ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے پوسٹ شیئر کرتے ہیں؟ امام کعبہ
مکہ مکرمہ(کنزیومر واچ نیوز)مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ یاسر الدوسری نے اپنے خطبہ جمعہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر شدید تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹے یا خریدے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی فتوے اور من گھڑت بیانات معاشرے میں فساد اور علما کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔شیخ الدوسری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شائع یا شیئر کی گئی ہر بات کا جواب روز قیامت اللہ کے حضور دینا ہوگا۔ انہوں نے ایسے اکاؤنٹس کو خطرناک قرار دیا جو دانستہ طور پر جھوٹ پھیلا کر معاشرتی انتشار پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فونز کا غلط استعمال اب لوگوں کو قریب لانے کے بجائے تنہائی، حسد اور ناشکری کو فروغ دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا جعلی زندگیوں اور بے جا تقابل کا ذریعہ بن چکا ہے، جو روحانی و معاشرتی بیماریوں کو جنم دے رہا ہے۔امام کعبہ نے جعلی فتوے اور علما کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو اسلام دشمن مہم کا حصہ قرار دیا اور مسلمانوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی۔
-

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا ’اپنے تھوک‘ سے کیل مہاسوں کا علاج کرنے کا انکشاف
ممبی (کنزیومر واچ نیوز)بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے انکشاف کیا ہےکہ وہ کیل مہاسوں کے علاج کے طور پر صبح سویرے اپنا ہی تھوک استعمال کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کےدوران تمنا بھاٹیہ نے اپنے فینز کو غیر روایتی بیوٹی ٹپ دیتے ہوئے حیران کردیا۔
ایکنی کے علاج کیلئے اداکارہ کا بیان
دوران انٹرویو میزبان کی جانب سے جب اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے skin break out کا سوال کیا گیا تو انہوں نے بے تکلفانہ اندازمیں جوابا کہا ’ تھوک‘، تھوک لگائیں۔
اپنے جواب کی وضاحت کرتے ہوئے تمنا بھاٹیہ کا کہنا تھا کہ ’ دانوں کے علاج کیلئے آپ کا صبح کا تھوک ( برش سے بھی پہلے منہ میں آنے والا لعاب ) کام کرتا ہے اور یہ بات سائنس بھی تسلیم کرتی ہے۔
تمنا بھاٹیا کا کوہلی اور عبدالرزاق کیساتھ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں ڈاکٹر نہیں ہوں لیکن یہ میرا ذاتی طور پر کیا گیا تجربہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے پیچھے کوئی سائنس ضرور ہے کیونکہ جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آپ کاجسم رات بھر کے دوران منہ میں کافی اینٹی بیکٹیریل عناصر پیدا کرچکا ہوتا ہے۔
تمنا نے مزید کہا کہ آپ کا جسم بیکٹیریا کے خلاف راتوں رات دفاع کرتا ہے، نتیجتاً صبح سویرے ہماری آنکھوں میں لیس دار سیال موجود ہوتا ہے، ہماری ناک بھری ہوئی ہوتی ہے، حتیٰ کہ ہمارے منہ میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، اگر آپ صبح کے وقت اس تھوک کو استعمال کرتے ہیں تو یہ فوری طور پر آپ کے پمپلوں کو خشک کر دے گا۔
اینٹی ایجنگ اسکن روٹین کیلئے اداکارہ کا مشورہ
دوسری جانب اداکارہ نے اپنی اینٹی ایجنگ اسکن روٹین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ25 سال کے بعد ہمیں اپنی روزمرہ کی روٹین میں اینٹی ایجنگ پراڈکٹس شامل کرنا چاہئیں، ہم چونکہ مسلسل کیمروں کے سامنے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے 24 یا 25 کی عمر میں اچھی اسکن کیئر کاانتخاب کیا، اگر آپ بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنا چاہتے ہیں تو جان لیں کہ آپ کی خوراک اہم ہے لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کی ڈائٹ کیلئے کیا اچھا ہے کیا نہیں ؟
دانوں کیلئے تھوک بطور علاج ، سائنس کیا کہتی ہے؟
دلچسپ امر یہ ہے کہ تمنا بھا کے اس دعوے کے پیچھے سائنسی حمایت بھی موجود ہے۔
جرنل آف کاسمیٹک ڈرماٹولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق انسانی لعاب میں جراثیم کش مرکبات موجود ہوتے ہیں جو مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ -

مکیش امبانی کا گھرانہ کتنا مہنگا دودھ استعمال کرتا ہے؟
ممبی (کنزیومر واچ نیوز)دودھ ہر گھر میں استعمال ہونیوالی شے ہے اور جب بات ہو بھارت کے ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے گھرانے کی تو پہلا تاثر یہی آتا ہے اس گھرانے کی دیگر ضروری اشیاءکی طرح ان کا استعمال کیا جانے والا دودھ بھی انتہائی مہنگا ہوگا۔ لیکن یقیناً آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی مکیش امبانی کا گھرانہ 152 روپے فی کلو کا دودھ پیتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی حتیٰ کہ ان کی اہلیہ نیتا امبانی، بیٹے آکاش امبانی، اننت امبانی، بہوئیں شلوکا اور رادھیکا مرچنٹ سب سے زیادہ دودھ دینے والی گائے کی نسل ہولسٹین فریزین سے حاصل کیا گیا دودھ استعمال کرتے ہیں جب کہ یہ دودھ بھارت کے شہر پونے سے منگوایا جاتا ہے۔
اتنی کم قیمت میں دودھ منگوایا کہاں سے جاتا ہے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کا پورا گھرانہ اسی گائے سے حاصل کیا گیا دودھ پیتا ہے، اس نسل کی گائے پونے میں پالی جاتی ہیں اس ڈیری میں 3000 سے زیادہ گائیں موجود ہیں اور جو بات حیران کن ہے وہ یہ کہ اس ڈیری میں ایک لیٹر دودھ کی قیمت تقریباً بھارتی 152 روپے فی کلو ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہولسٹین فریزین نسل کی گائیو ں کو ایک پرتعیش ماحول میں پالا جاتا ہے، ان گائیوں کی پر تعیش زندگی کی بات کریں تو انہیں ربڑ سے بنے خصوصی گدوں پر آرام کروایا جاتا ہے جب کہ انہیں پینے کیلئے آر او پانی دیا جاتا ہے۔رپورٹ میں اس نسل کی گائے کی خاصیت پر بات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیدائش کے وقت ایک صحت مند بچھڑے کا وزن 40 سے 50 کلو گرام یا پھر اس سے زائد ہوتا ہے جب کہ ایک ہولسٹین گائے کا وزن 680 سے 770 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اس نسل کی گائے میں روزانہ 25 سے 30 لیٹر دودھ دینے کی صلاحیت ہوتی ہے، سالانہ پیداوار 8,000 سے 12,000 لیٹر تک ہو سکتی ہے جبکہ کچھ بہترین دیکھ بھال میں یہ 15,000 لیٹر سے زیادہ بھی دودھ دے سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نسل کی گائے سے حاصل کیا گیا دودھ نہ صرف A1 اور A2 بیٹا کیسین (پروٹین) سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ پروٹین، میکرونیوٹرینٹس، مائیکرو نیوٹرینٹس، ضروری چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس جیسے غذائی اجزا سے بھی مالا مال ہوتا ہے۔ -

پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، طلال چوہدری
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کی رہائی سے متعلق کہا ہےکہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اور اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےخلاف کسی دشمن ملک نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے کی، کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کےاندرہے، احتجاج کریں ، سو بارکریں، ہم گرفتارنہیں کریں گے تاہم آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے یا 18 سال کا، یہ ایک جیسی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے، آپ آگاہ کریں تو ہم سکیورٹی دیں گے، ڈپٹی کمشنر کو ڈاک کے ذریعے تین روز قبل آج کے احتجاج کا خط ملا، اس خط پر لکھے نمبروں پر کسی سے رابطہ نہ ہوا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر میٹنگ کی، میٹنگ میں سب کوکہا کہ ان سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا، میڈیا سے رات 10 بجے خبر ملتی ہےکہ کے پی ہاؤس میں اکھٹے ہوں گے اور اڈیا لا جائیں گے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کہ مجمع اکٹھا ہو اور یہاں سے اڈیالا جیل یا کسی جگہ پر حملہ کرے، یہ اپنے پروگرام سے متعلق ہمیں اطلاع کیوں نہیں دیتے، انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے، یہ ہر اس دن اور موقع پر احتجاج کرتے ہیں جس دن سے پاکستان کا کوئی قومی مفاد وابستہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، مجھے آج کے دن تک عمران خان کے بچوں کے نائیکوپ یا ویزے کا ٹریکنگ نمبر نہیں دیا گیا۔
-

ٹیکن چیمپیئن ارسلان نے گیمنگ کی دنیا میں پاکستان کا پر چم سر بلند کردیا
لاس ویگاس (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کے ٹیکن چیمپیئن ارسلان ایش نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی، لاس ویگاس میں چھٹا ایوو ٹائٹل اپنے نام کرلیالاس ویگاس – پاکستان کے مایہ ناز ٹیکن پلیئر ارسلان ایش نے ایک بار پھر دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کرلیا، جب انہوں نے پیر کے روز ایوو (Evolution Championship Series) 2025 کا ٹائٹل بغیر کوئی میچ ہارے جیت کر اپنی برتری ثابت کردی۔یہ ارسلان ایش کا چھٹا ایوو ٹائٹل ہے، جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے کامیاب ترین فائٹنگ گیم پلیئرز میں شمار ہونے لگے ہیں۔ ان کی یہ جیت نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ گیمنگ کی عالمی دنیا میں بھی ایک نئی تاریخ رقم کر گئی ہے۔
ارسلان نے اپنے مخصوص انداز، بے مثال مہارت اور ٹھنڈے مزاج سے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ وہ فائٹنگ گیمز کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے عالمی سطح کے کھلاڑیوں کو پے در پے شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
پاکستان میں گیمنگ کمیونٹی نے ارسلان کی اس کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا اور سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ارسلان ایش نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ وہ یہ جیت اپنے ملک اور مداحوں کے نام کرتے ہیں۔یہ جیت نہ صرف پاکستان میں ای اسپورٹس کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ نوجوانوں کے لیے بھی ایک مثال ہے کہ محنت اور لگن سے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔Tools



