Blog

  • کراچی؛ قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں فائرنگ، سینئر وکیل شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی

    کراچی؛ قرآن اکیڈمی ڈیفنس میں فائرنگ، سینئر وکیل شمس الاسلام جاں بحق، بیٹا زخمی

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق اور ان کا بیٹا دانیال زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ شمس الاسلام معروف تاجر مزمل پراچہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈیفنس کی مسجد قران اکیڈمی پہنچے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ ملزم نے شلوار قمیص پہن رکھی تھی اور چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔ حملہ آور موقع پر موجود تھا اور جیسے ہی خواجہ شمس الاسلام مسجد سے باہر نکلے، اس نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے وکیل شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کا بیٹا دانیال بھی فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ جائے وقوع سے شواہد بھی جمع کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام پر اس سے قبل بھی نومبر 2024 میں ڈیفنس میں حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے تھے۔

  • میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کونسا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کونسا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟

    نیویارک(کنزیومر واچ نیوز)میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں اور ان کے خیال میں مستقبل میں اسمارٹ فونز کی جگہ اسمارٹ گلاسز لے لیں گے۔اب ایسا ہوتا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہوگا۔مگرسوال یہ ہے کہ وہ کونسا اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ، کیا وہ ایپل کا کوئی آئی فون ہے یا انہیں کوئی اینڈرائیڈ فون پسند ہے؟ تو اس کا جواب کافی دلچسپ ہے اور بظاہر مارک زکربرگ اینڈرائیڈ فون کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ستمبر 2024 میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران مارک زکربرگ کے ہاتھ میں جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کا فون نظر آیا تھا۔

  • پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    راولپنڈی(کنزیومر واچ نیوز) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک چین شراکت داری مشترکہ اسٹرٹیجیک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات باہمی اعتماد کی عمدہ مثال ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کا کردار اہم ہے۔

  • ترجمان کے الیکٹرک نے سی ای او مونس علوی کے استعفے کی تردید کردی

    ترجمان کے الیکٹرک نے سی ای او مونس علوی کے استعفے کی تردید کردی

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز)ترجمان کے الیکٹرک نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے استعفے کی تردید کردی۔ترجمان کے الیکٹرک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سی ای او مونس علوی فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتی فورم میں جانے کا حق رکھتے ہیں اور وہ اس حوالے سے جلد کوئی فیصلہ کر لیں گے۔31 جولائی کو محتسب اعلیٰ سندھ نے خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جب کہ ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔محتسب اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک پر خاتون کو ہراساں کرنےکا الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی، مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔محتسب اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔

  • آئندہ 15 روز کے لئےپیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی

    آئندہ 15 روز کے لئےپیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول پر لیوی 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل پر بھی لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

  • ٹرمپ انتظامیہ بھارت سے سخت مایوس، امریکی وزیر خزانہ نے لب کشائی کردی

    ٹرمپ انتظامیہ بھارت سے سخت مایوس، امریکی وزیر خزانہ نے لب کشائی کردی

    واشنگٹن(کنزیومر واچ نیوز) روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ مودی سرکار سے سخت مایوس ہے۔امریکی وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت روس سے تیل خریدتا ہے اور پھر اسے ریفائنڈ تیل کے طور پر بیچتا ہے، بھارت نے خود کو عالمی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پیش نہیں کیا۔ایک سوال پر بیسینٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہماری پوری ٹیم بھارت سے مایوس ہے، انہیں نہیں پتا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں کیا ہوگا، اس کا انحصار بھارتی رویے پر ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی تھی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جب کہ روس کے سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔

  • برانڈز فاؤنڈیشن کے سی ای او شیخ راشد عالم کی  وزیرِ توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات،سالانہ تحقیقاتی ا شاعت پیش کی

    برانڈز فاؤنڈیشن کے سی ای او شیخ راشد عالم کی وزیرِ توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات،سالانہ تحقیقاتی ا شاعت پیش کی

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)سالانہ “برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز 2025” کی بعد از تقریب تحقیقاتی اشاعت کی رونمائی کے موقع پر، برانڈز فاؤنڈیشن کے سی ای او شیخ راشد عالم اور فاؤنڈیشن کی سرپرست ڈاکٹر ہما بخاری نے یہ کتاب حکومتِ سندھ کے وزیرِ توانائی، منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ کو پیش کی۔ وزیر موصوف نے پاکستان بھر میں برانڈ کی برتری کے فروغ اور دانشورانہ املاک کے حقوق کے تحفظ کے لیے برانڈز فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔

  • شاہد آفریدی شیر کی طرح ڈٹ گئے، بھارت سیمی فائنل سے پیچھے ہٹ گیا.

    شاہد آفریدی شیر کی طرح ڈٹ گئے، بھارت سیمی فائنل سے پیچھے ہٹ گیا.

    برمنگھم: شاہد خان آفریدی ایک دہاڑتے شیر کی مانند میدان میں کھڑے تھے جب بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے انکار کر کے میدان سے باہر جاتی دکھائی دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انڈیا چیمپئنز کے کئی اہم کھلاڑیوں نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے ایک بار پھر سیاسی تنازعے نے سر اٹھا لیا ہے اور شائقین کرکٹ کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔

    اس سے قبل بھی انڈیا چیمپئنز گروپ مرحلے میں پاکستان چیمپئنز کے خلاف ایک میچ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ تاہم، ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے خلاف ایک زبردست کامیابی کے بعد وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے، اور بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر انگلینڈ چیمپئنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    انڈیا چیمپئنز پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آئے، جس کا مطلب تھا کہ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا، جنہوں نے پانچ میچوں میں نو پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

    تاہم، جیسے ہی یہ مقابلہ طے ہوا، انڈیا چیمپئنز کے ممکنہ انکار کی خبریں ایک بار پھر اس بڑے ٹاکرے کو خطرے میں ڈالنے لگیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، ایک بھارتی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم کے کم از کم پانچ کھلاڑی، جن میں کپتان یوراج سنگھ، شیکھر دھون، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان شامل ہیں، سیاسی کشیدگی اور عوامی جذبات کے پیش نظر پاکستان کے خلاف کھیلنے کو تیار نہیں۔

    یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں شیکھر دھون نے ایک پریس کانفرنس میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ آسٹریلیا سے بھارت کی قریبی شکست کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر بھارت کا سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہو تو کیا وہ شرکت کریں گے، تو دھون برہم نظر آئے۔

    انہوں نے دوٹوک الفاظ میں جواب دیا:
    “یہ سوال پوچھنے کا وقت اور جگہ درست نہیں۔ میں پہلے بھی نہیں کھیلا، اور اب بھی نہیں کھیلوں گا۔”

  • بھارتی وزیر اعظم مودی پر جنگی جنون سوار ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    بھارتی وزیر اعظم مودی پر جنگی جنون سوار ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مودی پر جنگی جنون سوار ہے، بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کر سکتے ہیں۔جنوبی ایشیا میں قیام امن کے موضوع پر منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث تھا۔ پہلگام واقعے میں ہمارا مؤقف یہی تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے، کوئی ایسا ملک بتائیں جس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانیں گنوائی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے۔ پاکستان پر پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔ ہمارا مؤقف تھا کہ پاکستان تاحال دہشتگردی کا شکار رہا ہے وہ کیسے کسی اور ملک میں دہشتگردی کرسکتا ہے۔ بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کرسکتے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے کاکول میں خطاب میں پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیش کش بھی کی لیکن بھارت پر جنگی جنون سوار تھا۔ مودی اپنے ملک میں کبھی اتنا سیاسی طور پر کمزور نہیں تھا جتنا آج ہے۔ ہم نے پہلگام واقعے کے بعد صحافیوں کو وہ جگہیں دکھائیں جن کے بارے میں بھارت الزام لگاتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امن کے خواہاں ہونے کے ساتھ ہم نے یہ یقینی بنایا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا تھا ۔ ایک بین الاقوامی معاہدے کو ایک ملک یکطرفہ طور پر کیسے ختم کرسکتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی امن کے خواہاں ہیں، کشمیر سمیت تمام معاملات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ کشمیر ایک حل طلب تنازع ہے ۔ پاکستان نے دنیا میں یہ ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن ملک ہیں ۔ اللہ اس خطے میں امن کو قائم رکھے۔قبل ازیں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اور نجی یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ میں سابق سیکرٹری خارجہ جوہر سلیم نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ جموں کشمیر میں بھارتی افواج نے اگست 2019 سے جارحیت میں اضافہ کیا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی ڈائیلاگ اور مذاکرات پر مبنی ہے۔ بھارت خطے میں جارحیت اور کشیدگی پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے آپریشن سندور کے ذریعے خطے کو آگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی۔ پاکستان نے ذمہ دار ملک کی حیثیت سے ملکی سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔تقریب سے سابق ایڈوائزر نیشنل سکیورٹی ڈاکٹر معید یوسف نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ حالیہ دورمیں بھارت نے اپنی مس کیلکولیشن کے باعث، عسکری، سیاسی اور سفارتی محاذوں پر نقصان اٹھایاہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ وہ امریکی صدر ہیں جو امریکی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی نہیں کرتے۔ وہ جنگوں کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دور کا تیسرا سب سے بڑا فیکٹر چین ہے۔ موجودہ دورمیں 3 سہ فریقی اتحاد بنے ہیں۔ پاکستان، افغانستان چین، وسراپاکستان بنگلا دیش اور چین ہے جب کہ تیسرا سب سے اہم کام ترکمانستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین ریل نیٹ ورک پر معاہدہ ہونا ہے۔ جنوبی ایشیا ایک نئی طاقت بننے جارہا ہےانہوں نے کہا کہ بھارت صرف مودی اور آرایس ایس کا نام نہیں ایک ملک ہے۔ بھارت کو سفارتی، سیاسی اور میڈیا کے ذریعے اپنی طاقت کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ امریکی سسٹم بھارت کی حمایت میں ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو مزاحمت کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لیے ٹیرف ختم کرکے پاکستان کے ساتھ تجارت روابط مضبوط کیے۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ مودی اور آر ایس ایس کی پاکستان مخالف آئیڈیا لوجیکل خارجہ پالیسی ہے۔ پاکستان موجودہ حالات میں اسٹریٹیجک اسپیس فائدہ اٹھائے گا۔

  • پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا

    پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے ترجمان کے مطابق نیاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سینٹر سے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی،ماحولیاتی تجزیے کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا، سیٹلائٹ سی پیک،علاقائی منصوبہ بندی،قدرتی وسائل کے انتظام کے منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ نقل وحمل کے نیٹ ورکس اور جغرافیائی خطرات کی نشاندہی بھی کرےگا۔ترجمان سپارکو نے بتایا کہ یہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے، پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کے5سیٹلائٹ خلا میں موجود ہیں۔