Blog

  • ہتھنی نے دو خاتون سیاحو ں کو کچل دیا

    ہتھنی نے دو خاتون سیاحو ں کو کچل دیا

    لوانڈا(کنزیومر واچ نیوز)زیمبیا کے معروف ساؤتھ لوانگوا نیشنل پارک میں ایک مادہ ہاتھی کے حملے میں دو غیر ملکی سیاح خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر شامل ہیں۔
    پولیس چیف رابرٹسن مویمبا نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں جب ایک مادہ ہاتھی جو اپنے بچے کے ہمراہ تھی، نے ان کو پیچھے سے آکر کچل دیا۔
    قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کر کے ہتھنی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔ ہتھنی نے دونوں خواتین کو روند ڈالا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
    نیشنل پارک کی انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ جنگلی حیات کا مشاہدہ کرتے وقت انتہائی احتیاط برتیں اور بالخصوص ایسی مادہ ہاتھیوں کے قریب بالکل نہ جائیں جن کے ساتھ ان کے بچے ہوں۔

    حکام نے سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ جانوروں کو خوراک نہ دیں اور ہمیشہ گائیڈز کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ایسے جان لیوا واقعات سے بچا جا سکے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی زیمبیا میں دو امریکی سیاح الگ الگ واقعات میں ہاتھیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ دونوں ضعیف العمر سیاح سفاری گاڑی میں موجود تھے

  • شہادت کی جنگ کے لئے  تیار ہیں،حماس کمانڈر

    شہادت کی جنگ کے لئے تیار ہیں،حماس کمانڈر

    نیویارک (کنزیومرواچ نیوز)حماس نے امریکی صدر کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی تجویز پر اپنا جواب ثالثوں کو جمع کرادیا ہے جس کے بعد کمانڈر عزالدین کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کے غزہ بریگیڈ کے کمانڈر عزالدین الحداد نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ اگر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی “باعزت معاہدہ” نہ کیا گیا تو وہ “آزادی کی جنگ یا شہادت‘‘ کی جنگ کے لیے تیار رہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اب اسرائیل کو فوری جنگ بندی معاہدے پر حماس کی تجاویز کو قبول کرلینا چاہیے ورنہ ہم ایک نئی جنگ کے لیے تیار ہیں جو حتمی اور فیصلہ کن ہوگی۔

  • آسٹریلیا  میں یہودی  عبادت گاہ اور اسرائیلی  ریسٹورنٹ  پر حملہ

    آسٹریلیا میں یہودی عبادت گاہ اور اسرائیلی ریسٹورنٹ پر حملہ

    میلبورن( کنزیومر واچ نیوز)آسٹریلوی شہر میلبورن میں صرف ایک منٹ کے دوران ایک یہودی عبادت گاہ اور ایک اسرائیلی ریستوران پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیاعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میلبورن میں ایک تاریخی یہودی عبادت گاہ پر اُس وقت آتش گیر مادہ پھینکا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ عبادت کے لیے موجود تھے۔
    آتش گیر مادہ پھینکنے سے یہودی عبادت گاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی اور عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہودی عبادت گاہ کے قریب ہی واقع ایک اسرائیلی ریسٹورینٹ پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور توڑ پھوڑ کی۔ ریسٹورینٹ کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی گئی۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال دونوں واقعات میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تاہم وہ سفید فام اور 30 سال کی عمر کے ہیں۔یلبورن پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملے کی ویڈیو سیکیورٹی کیمروں میں محفوظ ہو گئی جس کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    دوسری جانب عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے ریسٹورینٹ پر حملہ کرنے والوں میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے۔یلبورن کی یہودی آبادی خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئی اور ان حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریسٹورینٹ پر حملہ صرف اس لیے کیا گیا کیونکہ اس کا شریک مالک غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے ترجمان رہ چکے ہیں۔
    یاد رہے کہ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن نامی ادارہ ہی امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے غزہ میں خوراک اور امداد تقسیم کر رہا ہے لیکن ان کے مراکز میں آنے والوں فلسطینیوں کو خوراک سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں کی گولیاں کھانا پڑتی ہیں۔
    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے مطابق مئی سے اب تک غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن کے مراکز پر سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے امداد لینے والے 600 سے زائد فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
    آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے عبادت گاہ پر حملے کو بزدلانہ اور یہود دشمنی پر مبنی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پُرتشدد واقعہ آسٹریلوی اقدار کے خلاف ہے اور اس کا معاشرے میں کوئی مقام نہیں۔
    خیال رہے کہ آسٹریلیا میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد یہودی آباد ہیں اور اسرائیل کے اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسلسل بمباری کے ردعمل میں آسٹریلیا کے یہودی اسکولوں، گھروں اور عبادت گاہوں پر حملے ہوئے ہیں

  • آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے: ٹرمپ

    آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے: ٹرمپ

    واشنگٹن(کنزیومر واچ نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتے غزہ معاہدے سے متعلق امید ظاہر کی ہےواشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے حماس کے مذاکرات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا۔
    ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے، غزہ سے متعلق بہت کچھ کرنا ہے اور غزہ میں بہت سی امداد بھیج رہے ہیں۔
    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ایران سے متعلق بات کروں گا، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کردیا لیکن ایران اسے دوبارہ شروع کرسکتاہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف معاملے پر 12 ممالک کو خطوط پر دستخط کردیے ہیں، روسی صدر سے پابندیوں سے متعلق بات کی تھی، روسی صدرپیوٹن پابندیوں سے پریشان ہے۔
    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں چین کا دورہ کر سکتا ہوں یا چینی صدر امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں، ٹک ٹاک ڈیل کے بہت قریب ہی
    دوسری جانب حماس نے کہا ہےکہ غزہ جنگ بندی کے لیےفوری طورپر مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
    حماس نے قطر اور امریکاکی طرف سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے نئے مجوزہ معاہدے پر ثالثوں کو مثبت جواب دیا ہے۔غییر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم نے اپنا مثبت جواب ثالثوں(قطر اور مصر) کو پہنچا دیا ہے۔حماس نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس جنگ بندی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مذاکرات کے ایک نئے دور میں فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

  • پہلی دفعہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے،وزیرداخلہ

    پہلی دفعہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے،وزیرداخلہ

    سکھر(کنزیومر واچ نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹانے سے متعلق سوال پر کہا کہ پہلی دفعہ سیاستدان، حکومت اورملٹری اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پربالکل یقین نہ کریں۔
    سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ آج پورے ملک میں 2700 جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھرمیں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جارہا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کو ہینڈل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خیریت سے شام تک سارے جلوس ختم ہوجائیں گے۔
    صحافی نے سوال کیا کہ افواہیں کہ آصف زرداری کوبطور صدر ہٹایا جارہا ہے اورنئی ترمیم لائی جارہی ہے؟ اس پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ میری درخواست ہے کہ دو دن سیاست نہ کریں توبہت اچھی بات ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پربالکل یقین نہ کریں، بعض لوگوں کو تکلیف ہے کہ ہم سب اکٹھے کیوں ہیں۔

  • سانحہ لیاری میں  جاں بحق افراد کی تعداد21 ہوگئی

    سانحہ لیاری میں جاں بحق افراد کی تعداد21 ہوگئی

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) لیاری میں عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 21ہوگئی ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر آپریشن جاری ہے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے، ملبے تلے اب بھی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہےریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ آج اب تک ملبے سے 3 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 21ہوگئی دوسری جانب ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں مزید 8سے 10 گھنٹے لگیں گے، احتیاط کے ساتھ ریسکیو آپریشن کو اگلے مرحلے میں داخل کیا گیا، ملبے میں اب بھی 10سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

  • آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

    آنجہانی بھارتی اداکارہ شیفالی نے کتنی دولت چھوڑی ہے؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

    نیو دہلی:ٰ(کنزیومرواچ نیو)بالی ووڈ کی کانٹا لگا گانے سے شہرت پانے والی اداکارہ شیفالی کی موت سے جہاں فلمی دنیا اور ان کے مداح غم زدہ ہیں وہی زندگی کے غیریقینی کی باتیں کی جا رہی ہیں اور ان کی موت سے ان کے مداحوں میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے اور اب میڈیا ان کی دولت کے اعداد وشمار سامنے لے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 جون کو اپنے گھر میں اچانک انتقال کرجانے والی اداکارہ کو شہرت 2000 کی دہائی میں سپر ہٹ گانا کانٹا لگا سے ملی اور اس کے بعد انہوں نے مجھ سے شادی کروگی اور دیگر مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے چند مشہور فلموں کے بعد اداکاری کی دنیا سے خود کو بڑی حد تک دور کیا تھا اور مخصوص پروجیکٹس پر کام کرتی ہیں اور فلموں میں محدود کام کے باوجود شیفالی کی دولت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شیفالی کی اس وقت دولت کا حجم 10 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھی جو بھارت کی کرنسی کے مطابق 8.54 کروڑ روپے بنتی ہے، جو فلمی صنعت سے دوری کے باوجود بطور اداکارہ ان کو حاصل شہرت سے برانڈ ویلیو برقرار تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنجہانی شیفالی مختلف شوز میں شرکت کرتی تھیں اور اس شرکت سے وہ 10 لاکھ سے 25 لاکھ بھارتی روپے وصول کرتی تھیں اور یہ رقم صرف 35 سے 45 منٹ کی اداکاری یا اسکرین میں آنے کی مد میں حاصل کرتی تھیں۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شیفالی کو یوں تو شہر کانٹا لگا سے ملی تھی لیکن انہیں اس مشہور گانے کے عوض صرف 7 ہزار روپے ملے تھے لیکن اس گانے کے بعد جیسے ہی ہٹ ہوگئیں تو ان کی فیس لاکھوں روپے ہوگئی تھی۔شیفالی نے شہرت کے بعد جہاں کامیاب فلموں میں کردار ادا کیے وہی انہوں نے رئیلٹی شوز نچ بلیے اور بگ باس 13 میں بھی شرکت کی اور مشہور سیریز بے بی کوما نا میں بھی اداکاری کی تھی۔

    facebook

  • پانچ جنگیں رکوائیں، نوبل امن انعام کے لیے بہترین امیدوار ہوں،ٹرمپ

    پانچ جنگیں رکوائیں، نوبل امن انعام کے لیے بہترین امیدوار ہوں،ٹرمپ

    نیو یارک (کنزیومر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں ایک بھرپور عوامی اجتماع سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے داخلی اور خارجی پالیسیوں پر اہم اعلانات کیے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پانچ بین الاقوامی جنگیں رکوا کر دنیا میں امن قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اور اسی بنیاد پر انہوں نے کہا کہ میں نوبل امن انعام کے لیے بہترین امیدوار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم کو میں نے رکوایا ہے، کانگو اور روانڈا کے درمیان گزشتہ 30 سال سے خانہ جنگی جاری تھی جس میں 60 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہم نے اسے ختم کرایا جبکہ کوسووو اور سربیا کے مابین جاری کشیدگی کو بھی رکوایا۔ان کا کہنا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک اسکول کے پروفیسر کو امن کا نوبل انعام کیوں دیا جاتا ہے جسے کوئی جانتا بھی نہیں ہے۔خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے امریکی کسانوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کسانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو اپنے فارموں پر موسمی مائیگرنٹ مزدوروں پر انحصار کرتے ہیں۔انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر کسان ان مزدوروں کی ضمانت دیں، تو انہیں ملک میں رہنے دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت نے امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کیا ہے، جس کے تحت لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن کو تلاش کر کے ملک بدر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز نہ بھیجتا، تو وہاں سب کچھ راکھ کا ڈھیر بن جاتا۔

    انہوں نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن دور میں لاکھوں افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے، لیکن ان کی انتظامیہ اب اس رحجان کو روکنے کے لیے متحرک ہے۔

    صدر ٹرمپ نے عالمی سطح پر اپنی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پانچ عالمی تنازعات کو میں نے روکا اور ہم نے دنیا کو تباہی سے بچایا ہے، اور دنیا کو یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم امن کے علمبردار ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے جاری معاشی منصوبے بگ بیوٹی فل ایکٹ کو ملک کی ترقی کا ضامن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعے تنخواہوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی میں واضح کمی آ رہی ہے اور غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روکی جائے گی۔

    صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکی فوج کی طاقت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج، جدید ترین طیارے اور وہ اسلحہ ہے جس کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، ہمارے طیاروں نے 37 گھنٹوں تک مسلسل پرواز کر کے نیا ریکارڈ بنایا، جو کسی اور کے بس کی بات نہیں ہے۔

    صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ میرے پچھلے دور میں معیشت بہتر تھی اور اب مزید بہتر ہو گی جبکہ وہ مزید چار سال کے لیے امریکہ کی صدارت جاری رکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم نے ملک کو درست سمت پر ڈالا ہے، اور ہم اسے وہ عظمت لوٹائیں گے جس کا یہ مستحق ہے۔

  • گرفتاری کے بعد معروف ٹک ٹاکر نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی، ویڈیو وائرل

    گرفتاری کے بعد معروف ٹک ٹاکر نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی، ویڈیو وائرل

    لاہور(کنزیومر واچ نیوز)ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سرِعام ہتھیاروں اور ڈالا کلچر کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اسلحے سے لیس گارڈز کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔کاشف ضمیر نے اپنے بیان میں اس عمل کو “بےوقوفی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس حرکت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ نہ تو کسی قسم کی اسلحہ نمائش کریں گے اور نہ ہی ڈالے کلچر کو فروغ دیں گے۔ ٹک ٹاکر نے اس حرکت پر تہہ دل سے معذرت کی اور عوام سے معافی طلب کی۔یاد رہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کاشف ضمیر کو ایک روز قبل اسلحے کی نمائش اور ڈالے پر سوار ہو کر گارڈز کے ہمراہ ویڈیوز شیئر کرنے پر حراست میں لیا تھا۔ ان پر اسلحہ کی نمائش سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ کاشف ضمیر کو اس سے قبل اپریل میں بھی پولیس کی وردی کا مذاق اڑانے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

  • بھارت کی سبکی،پاکستان کی ہاکی ٹیم کو کلئیرنس دینا پڑی

    بھارت کی سبکی،پاکستان کی ہاکی ٹیم کو کلئیرنس دینا پڑی

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں شرکت سے روکنا اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی ہوگی۔بھارتی وزارتِ کھیل کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا تقاضا ہے کہ ہم ان میچز سے پیچھے نہ ہٹیں۔وزارت کھیل کے ذرائع نے کہا کہ چاہے سیاسی حالات کچھ بھی ہوں۔ روس اور یوکرین جنگ کے باوجود ایونٹس میں شرکت کرتے ہیں، یہی اصول یہاں بھی لاگو ہوتا ہے، وزارت نے واضح کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔دوسری جانب ہاکی انڈیا نے حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارا مؤقف شروع سے یہی رہا ہے کہ ہم حکومت کے فیصلے کے پابند رہیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ قومی ٹیم صرف حکومتِ پاکستان کی اجازت سے ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔یاد رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمبر تک بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں منعقد ہوگا۔ہاکی ایشیا کپ کے بعد بھارت نومبر میں ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کرے گا جو 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنئی اور مدورائی میں کھیلا جائے گا۔