کراچی (کنزیومر واچ نیوز)مالی سال 25-2024 کے دوران کراچی نے شاندار مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیکس وصولیوں میں 29 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کرایا۔ مالی سال 25-2024 میں شاندار مالی کارکردگی کے ساتھ کراچی نے محصولات جمع کرنے کے میدان میں سبقت حاصل کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی ٹیکس وصولیوں میں غیر معمولی اضافہ درج کیا ہے، حالانکہ معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔کراچی میں وفاقی ٹیکس وصولی میں سال بہ سال 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کی جانب سے خدمات پر سیلز ٹیکس میں 29.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، کراچی نے قومی اور صوبائی محصولات میں سب سے بڑا حصہ دار ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔ایس آر بی، خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) جمع کرتا ہے، جب کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پانچ دفاتر، آر ٹی او 1، آر ٹی او 2، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس (ایم ٹی او)، کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) اور لارج ٹیکس پیئرز آفس (ایل ٹی او) کراچی میں آمدنی ٹیکس، اشیا پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی وصولی کا انتظام سنبھالتے ہیں۔تخمینے کے مطابق، ایس آر بی کے جی ایس ٹی کی 80 فیصد وصولی کراچی سے ہوتی ہے، جب کہ باقی 20 فیصد اندرونِ سندھ سے حاصل کی جاتی ہے، تاہم اگر کسی ادارے کی سرگرمیاں کراچی سے باہر بھی ہوں، تب بھی کراچی میں قائم کمپنی کے ہیڈ آفس کے ذریعے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔
Blog
-

بھارتی نیوز شو میں ہانیہ عامر کا نام بگاڑ دیا گیا
ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت کو برداشت نہ کرسکا۔ فلم ’سردار جی 3‘ کی کامیابی کے بعد ایک بھارتی نیوز شو میں مہمان نے طنزیہ انداز میں ہانیہ کو ’ہانیہ پنیر‘ کہہ کر پکارا، جس پر اینکر بھی ہنسی نہ روک سکا۔ہانیہ عامر کو بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ میں اداکاری کی وجہ سے بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔27 جون کو ہانیہ عامر کی بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ ریلیز ہوئی، جسے بھارت کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔فلم کو بھارتی فلم سازوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور فلم کے پروڈیوسرز اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے آئندہ تمام پروجیکٹس کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود فلم دنیا بھر میں ریلیز ہوئی اور یہ اب تک باکس آفس پر 18 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔خاص طور پر پاکستان میں فلم کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی، جہاں اس نے ریلیز کے پہلے ہی 3 کروڑ 50 لاکھ روپے (تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر) کا بزنس کیا، جو پاکستان میں کسی بھی بھارتی فلم کی پہلے دن کی سب سے بڑی کمائی ہے۔تاہم، فلم بھارت میں خاصی زیر بحث ہے، جس کی ایک بڑی وجہ اس کی بین الاقوامی ریلیز ہے۔’سردار جی تھری‘ پر بھارت کے نیوز چینلز پر باقاعدہ بحث و مباحثے بھی جاری ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارتی نیوز چینل ’نیوز 18‘ کی ایک کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں پروگرام کے دوران ایک مہمان نے عجیب انداز میں ہانیہ عامر کو نہ پہچاننے کا ڈراما کیا، حالانکہ ہانیہ عامر بھارت میں خاصی مقبول ہیں۔مہمان نے مذاق اڑاتے ہوئے ہانیہ کو ’ہانیہ پنیر‘ کہہ کر پکارا، جس پر اینکر اپنی ہنسی نہ روک سکا، کیونکہ یہ بات مذاق سے زیادہ بے وقوفی لگ رہی تھی۔مہمان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ ہانیہ پنیر یا میر کون ہے؟ میں تو پہلی بار اس کا نام سن رہا ہوں!
-

باجوڑ میں بم دھماکا ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید اور 11 زخمی
پشاور(کنزیومر واچ نیوز)باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکاپھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب ہوا ، حملے میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسمعیل، تحصیلدار ناواگئی اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کردیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
-

مودی کا ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ کا جھوٹا نعرہ
ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کا بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ جھوٹا ثابت ہو رہا ہے اور کولکتہ لا کالج ریپ کیس ریاستی ناکامی کی زندہ مثال بن گیا ہے۔مودی راج میں خاتون ہونا جرم بن چکا ہے اور بھارت میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتیوں کے واقعات مستقل طور پر بڑھ رہے ہیں۔ مودی سرکار میں خواتین کی جان، عزت اور آزادی غیر محفوظ جب کہ تعلیمی ادارے جنسی درندگی کے مراکز بن چکے ہیں۔بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ صرف سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور حقیقت میں مودی حکومت خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔این ڈی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کولکتہ لا کالج میں 24 سالہ طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ ملزمان میں 2 سینئر طالبعلم اور ایک سابق طالبعلم شامل ہیں، جنہوں نے طالبہ کو زبردستی گارڈ روم میں بند کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں ملزمان طالبہ کو بلیک میل بھی کرتے رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زیادتی کا مرکزی ملزم منوجیت مشرا، سابق طالبعلم اور استاد، کالج میں بااثر سیاسی رابطوں کی بدولت آزاد ہیں۔ ملزم منوجیت مشرا ’’ترنمول کانگریس طلبہ تنظیم‘‘ سے وابستہ ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق واقعے کی اطلاع کالج انتظامیہ کو پولیس یا طلبہ کے بجائے میڈیا کے ذریعے ملی، جس سے انتظامیہ کی بے خبری اور سکیورٹی کی سنگین ناکامی بے نقاب ہو گئی۔متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ 25 جون کی رات جنوبی کولکتہ لا کالج میں ملزمان نے گارڈ کو ڈرا کر گارڈ روم میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور گارڈز خاموش تماشائی بنے رہے۔ متاثرہ لڑکی نے ملزمان کی شناخت حروف J، M اور P کے ذریعے کی جب کہ این ڈی ٹی وی کے مطابق سی سی ٹی وی اور میڈیکل رپورٹ نے دعوے کی تصدیق کر دی ہے۔بھارت کے تعلیمی ادارے اندرونی سکیورٹی کے بحران کا شکار ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق وائس پرنسپل کی سنگین غفلت نے کالج کے سکیورٹی نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔وائس پرنسپل نے لڑکی کی جان کو خطرے میں ڈال کر ذمے داری سے فرار اختیار کر لیا ہے۔ بھارت خواتین کے لیے ایک جیل بن چکا ہے، جہاں قومی جرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق ہر سال 30,000 سے زائد ریپ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ بھارت میں ہر گھنٹے تقریباً 43 خواتین جنسی استحصال کا شکار ہوتی ہیں۔ حال ہی میں امریکا کی جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری نے بھی مودی سرکار کی ناکامی پر مہر ثبت کر دی ہے۔
-

آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں، سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تحت “دنیا کے لئے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ” کے عنوان سے ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نےکہا کہ طالبان حکومت کی وعدہ خلافیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں لہٰذا افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے۔ان کا کہنا تھا کہ سرنڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کو شکست دیں گے۔اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہو اور دیرپا امن کے لیے کام کرے۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پانی کی بطور ہتھیار استعمال کا خاتمہ ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ملک نے اس جنگ میں انسانی جانوں اور معاشی نقصانات دونوں کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تجربات اور کامیابیوں سے سیکھے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی قومیت، مذہب، ذات یا عقیدہ نہیں ہے اور یہ خطرہ کسی قانون کا احترام نہیں کرتا۔انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی عالمی کوششوں پر زور دیا۔
-

پاکستان میں شدید ترین تباہ کن موسمی صورتحال کا امکان.
موسمی ماڈل کے مطابق مون سون سیزن معمول سے 4–5 دن قبل شروع ہوگیا ہے—26–27 جون کو”—جس سے یکم جولائی سے 15 جولائی کے دوران ملک کے تقریباً 80٪ علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے
این ڈی ایم اے/این ای او سی نے 29 جون سے 5 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش، فلڈ الرٹ اور لینڈ سلائیڈنگ و شہری قلیل سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے
2. حالیہ صورتِ حال
جون کے آخر میں شمالی خیبر پختونخوا (خاص طور پر سوات)، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں موسلادھار بارشوں نے 46 سے زائد افراد کی جان لے لی ہے – 22 خیبرپختونخوا، 13 پنجاب، 7 سندھ، 4 بلوچستان میں ۔
32 افراد بشمول 16 بچے سوات و دیگر شمالی علاقوں میں Flash Floods میں جاں بحق ہوئے
مزید 8 افراد گزشتہ دنوں سوات سمیت شمال مغربی اضلاع میں پیش آنے والے Flash Floods میں ہلاک ہوئے ۔
3. شمالی سیاحت اور انفراسٹرکچر کا خطرہ
80٪ علاقوں میں باقاعدہ بارشیں ہونے کی صورت میں صوبائی علاقوں خصوصاً شمال (گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، شمالی خیبرپختونخوا) میں شدید سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور Glacier Lake Outburst Floods (GLOFs) کا خطرہ بڑھے گا
سڑکیں، پل، رابطہ اور بجلی کی سہولیات بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔
شمالی علاقوں کی سیاحت 1–15 جولائی کے دوران تقریباً معطل رہنے کا امکان ہے۔
عوام و حکومت کو فوری اقدامات کی ہدایت: سیاحوں کو ان تاریخوں میں شمال کا سفر نہ کرنے، ضلعی انتظامیہ کو ایمرجنسی اقدامات لینے کا مشورہ پیش کیا گیا ہے۔سفارشات:
حکومت/NDMA/PDMA: تمام علاقوں میں فوری الرٹس جاری کریں، سیاحتی راستوں کو بند کریں، اور انسداد سیلابی نظام کو فعال کریں۔
عوام: شمالی علاقوں کا سفر 15 جولائی تک مؤخر کریں، دریا ندی نالوں سے دور رہیں، اور فلڈ بریگز/ایمرجنسی کٹس کی تیاریاں کریں۔
متعلقہ ادارے: پلوں، سڑکوں، لیڈرز اور ندی نالوں کے حفاظتی انتظامات پر توجہ دیں۔
نتیجہ:
اگر یکم تا 15 جولائی کے دوران موسمی ماڈل کے مطابق بارشیں آئیں تو 2022 کے سیلاب جیسی تباہی کا ممکنہ خطرہ ہے۔ شمالی علاقوں کی سیاحت بری طرح متاثر ہوگی، انفراسٹرکچر شدید نقصان میں آسکتا ہے، اور عوام کو زندگی و جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وقت ابھی ہے۔ خطرہ کی شدت سے آگاہ رہیں و احتیاط کریں۔ -

نئےمالی سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق منگل کو مالی سال کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 11 بجکر 55 منٹ پر بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس 2522 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 149 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ پیر کو کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 248 پوائنٹس یا ایک فیصد اضافے سے ایک لاکھ 25 ہزار 627 پر بند ہوا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہف، جو گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 24 ہزار 379 کی سطح پر تھا۔
-

مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں کہ برطانیہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ ایک میوزک ویڈیو پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جس میں بچوں کو ہتھیاروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔’جٹ محکمۂ‘ کے عنوان سے جاری کی گئی اس میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر نومبر سے اب تک 4 کروڑ ویوز مل چکے ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ اس میں دکھائے گئے مناظر پر برطانوی سیاستدانوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔وائرل ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہوش حیات اور ہنی سنگھ کی اس میوزک ویڈیو پر برطانوی رکن پارلیمنٹ، مینویلا پرٹیگیلا نے اس معاملے پر ہوم آفس سے باضابطہ شکایت کی ہے۔ویڈیو کے کچھ مناظر کو متنازع قرار دیا جارہا ہے جیسے کہ ویڈیو کے اختتام پر چار کم عمر لڑکوں کو مہوش حیات کے کردار کے ساتھ نقلی آٹومیٹک ہتھیاروں اور شاٹ گنز سے فائرنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ برطانوی ہوم آفس مہوش حیات اور یو یو ہنی سنگھ پر ملک میں داخلے پر پابندی لگانے پر غور کر رہا ہے، تاہم اس بارے میں کوئی قانونی کارروائی یا عوامی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔دوسری جانب مہوش حیات نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور میڈیا کو حقائق کی تصدیق کے بعد ہی خبریں دینی چاہئیں۔
-

اینٹی ایجنگ انجیکشن سخت نقصان دہ ہیں،اداکارہ اسما عباس
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھاپے کو قبول کر لینا چاہیے۔اسما عباس نے یوٹیوب اکاؤنٹ پر شیفالی کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیفالی کی 42 سال کی عمر میں اچانک موت ہوئی ہے، اس کی موت پر دل دکھا، کوئی کہیں بھی ہوں اس طرح کی ناگہانی موت اور اتنی جوان موت بہت تکلیف دے ہے، اس کے شوہر اور ماں کی حالت دیکھ کر بھی دکھ ہورہا ہے ان لوگوں پرکیا بیت رہی ہوگی۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ وہ اینٹی ایجنگ انجیکشن لگواتی تھی، بڑھاپے کو قبول کرلیں اس سے کچھ نہیں ہوتا، عمر کو کم کرنے کا کیا جنون ہے اس سے پہلے بھارت کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی بھی موت ہوئی، انہوں نے بھی بہت سی چیزیں کروائی ہوئی تھیں، کچھ بھی ہو یہ ایک غیر قدرتی چیزیں ہیں جو آپ کی صحت متاثر اور دل کو کمزور کرتی ہیں، پتا نہیں زندگی بھر جوان رہنے کا کیا شوق ہے، کیسے انسان زندگی بھر جوان رہ سکتا ہے۔
-

بلدیہ نے شہر کی 32 سڑکوں اور مقامات پر پارکنگ مفت کردی
کراچی(کنزیومر واچ نیوز) بلدیہ عظمیٰ نے شہر کی 32 سڑکوں اور مقامات پر پارکنگ مفت کردی۔بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ کی سہولیات ضلع جنوبی کے 3، ضلع کیماڑی کے 2، ضلع وسطی کے 5، ملیر اور کورنگی کے 7 اور ضلع شرقی کے 15 مقامات پر بالکل مفت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ صدر میں پارکنگ فری ہوگی، اس کے علاوہ ناز پلازہ سے آمنہ ٹاور ایم اے جناح روڈ، کوثر میڈیکو سے ایم ڈبلیو ٹاور ایم اے جناح روڈ اور شارجہ مال سے کوہِ نور ہال حب ریور روڈپر پارکنگ فری ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی ٹی گیٹ نمبر 1 سے شیل پمپ ایم اے جناح روڈ، ضلع وسطی میں ہارون شاپنگ مال، سرینا مارکیٹ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد نمبر 10 ایس ایم توفیق روڈ، چیز سپر اسٹور شاہراہِ پاکستان، سینٹرم شاپنگ مال راشد منہاس روڈ اور کفایہ اور اومیگا مال نارتھ کراچی پر پارکنگ فری ہوگی۔اس کے علاوہ ضلع جنوبی، وسطی اور شرقی کی 11 وال باؤنڈری پارکنگ پر مقررہ فیس رہے گی۔
