Blog

  • بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم

    بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم

    نیو دہلی (کنزیومر واچ نیوز)پینتیس سال سے زائد عرصے سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ساردا بائی کو اڑیسہ پولیس نے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا کہہ دیا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ ساردا بائی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے اور انہیں بلا تاخیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ملک بدری کے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساردا بائی کی شادی بولانگیر کے ایک ہندو خاندان میں ہوئی تھی، وہ کئی سال قبل مہیش ککریجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، ان کا بیٹا اور بیٹی بھارتی ہیں۔

  • پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ

    پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ

    لاہور(کنزیومر واچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا، منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔

  • فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائنز کو یومیہ 21کروڑ روپے کا جھٹکا

    فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائنز کو یومیہ 21کروڑ روپے کا جھٹکا

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو صرف ایندھن کی مد میں یومیہ لگ بھگ 21کروڑ روپے کا جھٹکا لگ رہا ہے جبکہ اگر یہ پابندی برقرار رہی تو ائیر لائنز کو مزید بھاری نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔دوسری طرف طویل دورانیے کی پروازوں سے بچنے کے لیے مسافر کم دورانیے کی غیر ملکی پروازوں پر سفر کو ترجیح دینے لگے ہیں جو پاکستانی حدود سے گزر کر بھارت جا سکتی ہیں۔ ان پروازوں کے سفری اخراجات بھی کم ہیں۔

  • پاک-بھارت کشیدگی: امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    پاک-بھارت کشیدگی: امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    واشنگٹن (کنزیومر واچ نیوز)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ “ذمہ دارانہ حل” کے لیے کام کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو لکھی گئی ایک ای میل میں کہا گیا کہ “یہ بدلتی صورتحال ہے اور ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم کئی سطح پر بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

  • معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام

    معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام

    ممبی(کنزیومر واچ نیوز)بھارتی ٹی وی اداکارہ نوینا بولے نے معروف ہدایتکار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ڈاکٹر مونی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نوینا بولے نے فلمساز ساجد خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ نوینا نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد خان نے ایک ملاقات کے دوران ان سے نامناسب مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کپڑے اتاریں اور صرف ٹو پیس میں بیٹھیں، تاکہ وہ ان کی ’کمفرٹ لیول‘ کا اندازہ لگا سکیں۔

  • مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

    مودی سرکار کی بوکھلاہٹ: شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

    نیو دہلی(کنزیومر واچ نیوز)بھارت نے آزادیٔ اظہار کا گلا گھونٹنے کی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا یوٹیوب چینل ملک بھر میں بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بھارتی حکام نے الزام عائد کیا کہ یہ چینل پہلگام واقعے کے بعد غلط معلومات اور جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہے تھے۔ ان چینلز کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 30 لاکھ ہے۔

  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟ وجہ سامنے آ گئی

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟ وجہ سامنے آ گئی

    ممبی (کنزیو مر واچ نیوز)ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارت کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟ وجہ سامنے آ گئی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی۔نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے حال ہی میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سپر اسٹار جوڑی کوہلی اور انوشکا نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو جائیں گے۔گزشتہ ایک سال سے ویرات اور انوشکا کے بھارت چھوڑنے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں اور اب ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کی ہیں
    ڈاکٹر نینے نے کہا کہ ہم نے انوشکا سے ملاقات کی تھی، انہوں نے بتایا کہ وہ اس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ بھارت میں وہ اپنی کامیابی کا سکون سے لطف نہیں اٹھا سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ویرات اور انوشکا دونوں نہایت شریف اور عام انسانوں کی طرح ہیں، لیکن ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے، کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران بھی سیلفی لینے کے لیے لوگ آ جاتے ہیں، اگرچہ یہ برا رویہ نہیں ہوتا مگر ایک حد کے بعد یہ مداخلت بن جاتی ہےڈاکٹر نینے نے مزید کہا کہ جوڑی چاہتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ایک عام اور پُر سکون ماحول میں پروان چڑھائیں، اس لیے انہوں نے لندن جیسے شہر کو منتخب کیا ہے

  • پہلگام فالس فلیگ، بھارت میں آوازیں اٹھنے لگیں

    پہلگام فالس فلیگ، بھارت میں آوازیں اٹھنے لگیں

    نیو دہلی(کنزیومر واچ نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں اور بھارت الزام ثابت نہیں کر سکا۔پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں آنے لگیں ہیں جہاں بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں

  • بدتمیزی کرنے والے ہیروز کو تھپڑ مارنے والی اداکارہ

    بدتمیزی کرنے والے ہیروز کو تھپڑ مارنے والی اداکارہ

    ممبی(کنزیومر واچ نیوز)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ موشومی چٹرجی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے سپر اسٹارز کو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کیے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کردار کھو دیے لیکن اپنی عزت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔موشومی چٹرجی نے بتایا کہ وہ ایسے اداکاروں کو برداشت نہیں کرتیں جو صنفی تعصب رکھتے ہیں اور ہیروئنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے اس رویے کے خلاف کھڑی ہوئیں اور انہیں سبق سکھایا

  • نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکيٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔پولیس نے کئی احتجاج مظاہرین کو حراست میں لیا اور 22 اپریل سے جاری احتجاج کے باعث کراچی سے ٹھٹھہ جانے اورآنے والی بند قومی شاہراہ پرٹریفک بحال کردی۔