Blog

  • خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا اعلیٰ شخصیت کا بیٹا گرفتار نہ ہوسکا

    خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا اعلیٰ شخصیت کا بیٹا گرفتار نہ ہوسکا

    اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)اسلام آباد کی سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا اعلیٰ شخصیت کا بیٹا تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے، متاثرہ شہری کی درخواست پر اب تک مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔ایف ایٹ کی حدود میں کم عمر ڈرائیور نے سڑکوں پر سرعام خطرناک ڈرائیونگ کی۔عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ گاڑی وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر زاہد چن زیب کا کم عمر بیٹا چلاتا ہے، زاہد چن زیب کے کم عمر بیٹے نے چند روز قبل خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک گاڑی کو پیچھے سے ہٹ کیا تھا۔وفاقی پولیس سیف سٹی کیمروں کے باوجود تاحال ملزم کو گرفتار نا کر سکی۔

  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا ،عمران خان

    اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا ،عمران خان

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کے ساتھ بات چیت میں عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطے کی یہ کوشش ان کے قانونی مقدمات سے متعلق نہیں بلکہ یہ صرف اور صرف پاکستان کی خاطر تھیں۔باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کیلئے آنے والوں کو بتایا کہ انہوں نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کا دروازہ بند نہیں کیا تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی نے موجودہ حکومت کے ساتھ بات چیت ختم کر دی ہے کیونکہ اس کے پاس اصل اختیارات نہیں۔

  • پی ٹی آئی میں تین پریشر گروپ ہیں،شیرافضل مروت

    پی ٹی آئی میں تین پریشر گروپ ہیں،شیرافضل مروت

    پشاور(کنزیومر واچ نیوز) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں 3 پریشر گروپس ہیں جن میں اہم کردار پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا ہے جو اپنا بیانیہ پیش کرتا ہے۔نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں اس وقت 3 پریشر گروپس ہیں جس میں ایک میڈیا ہے، پی ٹی آئی کا میڈیا خصوصاً یوٹیوبرز ڈالرز بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے لیے جو بیانیہ بناتے ہیں، اس کی قیمت پاکستان میں پی ٹی آئی اور خان صاحب کو چکانا پڑتی ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات اور انتشار پیدا کرنے میں اس میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے

    پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے

    کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیئر سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئےاہلخانہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ 9 اپریل کو بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائےگی۔تاج حیدر 83 برس کے تھے، وہ 8 مارچ 1942 کو کوٹہ راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول رنچھوڑ لائن کراچی سے حاصل کی۔تاج حیدر فنونِ لطیفہ کے میدان میں آئے اور ٹیلی وژن کے لیے بھی لکھا، تاج حیدر نے اپنے ڈرامہ سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔ تاج حیدر نے مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھے۔تاج حیدر نے 1967 کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی،1967 میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تاج حیدر کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا تھا۔تاج حیدر کو 2012 میں ستارہ امتیاز برائے سائنسی خدمات دیا گیا۔ 2006 میں انہیں تیرھواں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈرامہ سیریل بھی دیا گیا

  • عمران خان سےملااقات کی اجازت نہ ملنے پر  اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

    عمران خان سےملااقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج

    راولپنڈی (کنزیومر واچ نیوز)راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ کیا گیا، پولیس نے گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر کو تحویل میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دن عمران خان کی بہنیں، بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران مہرالنسا، مبشرہ شیخ، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، ظہیر عباس اڈیالہ پہنچ گئے۔پی ٹی آئی وکلاء بیرسٹر علی ظفر،علی عمران شہزاد،حسنین سنبل ،راجہ متین اور خان عاقل خان بھی اڈیالہ پہنچے۔عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل سے پہلے روک لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اورقاسم خان نیازی کو نجی فارماسیوٹیکل کمپنی کے قریب روکا گیا۔گورکھپور ناکے پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا ملاقات نہ کروانے پر احتجاج کیا، پولیس کی جانب سے دو بہنوں اور کزن قاسم نیازی کی بانی سے ملاقات کرانے کی آفر کی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں، باقی تینوں فیملی ممبران کی ملاقات کروا دیتے ہیں۔احتجاج کرنے پر گورکھپور ناکہ کے قریب گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت متعدد خواتین کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔اسی طرح تحویل میں لیے گئے افراد میں پی ٹی آئی ایم این اے شفقت اعوان، صاحبزادہ حامد رضا بھی شامل ہیں۔

  • مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں،آرمی چیف

    مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں،آرمی چیف

    اسلام آباد( کنزیومر واچ نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام کے پیروں کے نیچے وسیع معدنی ذخائر، ہاتھوں میں مہارت اور شفاف معدنی پالیسی کے ہوتے ہوئے مایوسی اور بے عملی کی کوئی گنجائش نہیں، مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں۔آرمی چیف نے کہا کہ عالمی ادارے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں شراکت داری کریں، پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئرز، جیالوجسٹ، آپریٹرز اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبہ کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیجا جارہا ہے، اس وقت بلوچستان کے 27 طلبہ زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

  • اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے میں پیشی کےلئے نوٹس جاری

    اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے میں پیشی کےلئے نوٹس جاری

    کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے میں پیشی کےلئےکال اپ نوٹس جاری کردیا۔ اکاونٹ میں شوہرکی جانب سے کروڑوں روپے منتقل ہونے پر نوٹس جاری کیا گیاْ نوٹس میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے نادیہ حسین کو 14اپریل پیش ہونے کو کہا ہے، نادیہ حیسن کو جاری نوٹس میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے اور دیگرتفصیلات سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔یاد ہے کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں کی مبینہ کرپشن کے الزام میں تحقیقات جاری ہے۔ تحقیقات میں نادیہ حیسن کے 2 سیلون کے اکاونٹس میں 2 کروڑ روپے سے زائد رقم کی منتقلی کے شواہد ملے تھے۔اداکارہ کو بینک اکاونٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل ہونے پر نوٹس جاری کیا گیا، نادیہ حسین کو اپنے دفاع کےلئے موجود شواہد بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔ پیش نہ ہونے پر نادیہ حسین کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

    Ad powered by advergic.com

  • متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)متحدہ عرب امارات کے سفیر حمادعبید کا کہنا ہے کہ ویزے کے مسائل حل ہوگئے ہیں، یو اے ای کا 5 سال کاویزہ لے سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے گورنرہاؤس میں گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سےملاقات کی ۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی موجودتھے۔ یو اے ای سفیر نے گورنرسندھ کو کراچی میں قائم ویزہ سینٹر آنے کی دعوت بھی دی، حماد عبید نے کہا گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے لائق تحسین ہیں۔گورنر سندھ نے کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی کا شکریہ ادا کیا۔ یو اے ای سفیر نے گورنر ہاؤس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور پرچم کشائی بھی کی۔

  • اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پربدترین  تشدد

    اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پربدترین تشدد

    لندن (کنزیومر واچ نیوز)اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور جیل حکام نے دورانِ قید ان پر بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کیا۔بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کئی قیدیوں نے بتایا کہ انھیں کیمیکل سے جلایا گیا، برہنہ کر کے مارا گیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور کتوں سے ڈرایا گیا۔36 سالہ مکینک محمد ابو طویلہ کا کہنا تھا کہ اُن کے جسم پر کیمیکل پھینک کر آگ لگا دی گئی اور وہ جانوروں کی طرح تڑپتے رہے۔ بی بی سی نے ایسے پانچ قیدیوں سے انٹرویو کیے جنھیں حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد بغیر مقدمہ گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ملائکہ اروڑا کے دوبارہ قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

    ملائکہ اروڑا کے دوبارہ قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

    ممبئی (کنزیومر واچ نیوز) ممبئی کی ایک عدالت نے بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے خلاف دوبارہ قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ کے خلاف یہ وارنٹ سیف علی خان کے خلاف ایک کیس میں گواہی دینے کے لیے عدالت میں پیش نہ پر جاری کیا گیا ہے۔ یہ کیس 2012 میں ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک این آر آئی بزنس مین اقبال شرما پر مبینہ حملے سے متعلق ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 22 فروری 2012 کو اس وقت پیش آیا جب سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور، ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا، امرتا اروڑا اور کچھ دیگر دوستوں کے ہمراہ ہوٹل میں ڈنر کیلئے موجود تھے۔ پولیس کے مطابق اقبال شرما نے فناکاروں کی جانب سے کیے گئے شور و غل پر اعتراض کیا تو سیف نے مبینہ طور پر بزنس مین کو دھمکایا اور ان کی ناک پر مکا مارا جس سے انہیں ناک کا فریکچر ہوا۔ اس بزنس مین نے یہ بھی الزام لگایا کہ سیف اور ان کے ساتھیوں نے ان کے سسر رمن پٹیل پر بھی حملہ کیا۔