ممبٸ (کنزیو مر واچ نیوز)بھارتی اداکارہ شریا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں کردار کیلئے ہدایت کار نے نامناسب ڈیمانڈ کی تھی۔اداکارہ شریا کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور وہ کئی فلموں اور سیریز میں کام کرچکی ہیں۔ اداکارہ تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت، سوریا اور سلمان خان
کے ساتھ فلم سکندر میں بھی نظر آچکی ہیں۔
شریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایاکہ چنئی میں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہوئی ہوں، 2014 میں ایک فلم کے آڈیشن کیلئے نامور ڈائریکٹر کے دفتر گئی اور ساتھ والدہ بھی تھیں، جب ڈائریکٹر کے کیبن میں گئی تو انہوں نے کہا کہ میری گود میں بیٹھو اور سین دکھاؤ۔ان کا کہنا تھاکہ میں بالکل نوجوان تھی اور ڈر گئی تھی، میں نے بہانہ کیا اور کہا کہ میں سین تیار کروں گی اور کل واپس آؤں گی لیکن اس کے بعد میں کبھی نہیں گئی، اسی طرح کے واقعات کے باعث انڈسٹری سے تھوڑا دور ہوگئی تھی اور میرے ممبئی منتقل ہونے کی ایک وجہ بھی یہی ہے۔انٹرویو میں اداکارہ نے ڈائریکٹر کا نام نہیں بتایا۔
Blog
-

فلم ڈاٸریکٹر اکثر نا جا ٸز ڈیمانڈ کر تے ہیں،شریا گپتا
-

عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔
یہ روابط پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی عمران خان کیلئے کچھ ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بیک چینل کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ اگرچہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں لیکن تاحال کسی کوشش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جو ماضی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں، بیک چینل مذاکرات کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ مسلسل اس بات پر اصرار کرتی رہی ہے کہ وہ سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرے گی اور یہ سیاسی جماعتوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں سیاست اور اس سے جڑے امُور پر بات چیت کریں تاہم پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے بیک چینل مذاکرات کے حوالے سے بات کی ہے۔
-

دراندازی کی کوشش ناکام،8خارجی دہشت گرد ہلاک
پشاور(کنزیومر واچ نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے گروپ نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجہ دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ -

پاکستان کرکٹ ٹیم کی پے درپے شکستوں پر شائقین برہم
کرائس چرچ (کنزیومرواچ نیوز)ماونٹ مانگانائی میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں انتہائی دردناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث گراونڈ میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ برہم دکھائی دیئے اور اس موقع پر ایک ناخوشگوار واقع بھی پیش آگیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے انتہائی خراب کارکردگی پر تین کرکٹ فینز کافی ناراض دکھائی دیئے اور انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بر بھلا کہنا شروع کر دیا ۔ کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب خوش دل شاہ نے آگے بڑھ کر روکنا چاہا اور فینز کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی ۔ سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوشدل شاہ کافی غصے میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ایک اہلکار انہیں روکنے کی مسلسل کوشش کر رہاہے ۔
