کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز پیش آنے والی شدید مندی کے بعد آج مثبت آغاز ہوا اور انڈیکس کی ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 1446 پوائنٹس کے اضافے سے 116355 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی بھی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی تھی اور کاروبار میں شدید مندی ریکارڈ ہوئی تھی۔
Blog
-

چاغی بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت
اسلام آباد( کنزیومرواچ نیوز)نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) نے چاغی بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔این آر ایل کے چیئرمین اور لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں اپنے خطاب کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔
ابتدائی ڈرلنگ کے نتیجے میں حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق ڈرل ہولز میں تانبا 0.23 فیصد سے 0.48 فیصد، سونا 0.09 گرام فی ٹن سے 0.14 گرام فی ٹن اور چاندی 1.30 گرام فی ٹن سے 6.21 گرام فی ٹن تک ہے جو کہ مشترکہ طور پر تانبے کے 0.28 فیصد سے 0.56 فیصد کے ذخائر کے برابر ہے۔ -

تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا گیا
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)سندھ رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔پیر کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔گزشتہ سال جولائی میں حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو فتنہ الخوارج قرار دیا تھا اور تمام اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ پاکستان پر دہشت گردانہ حملوں کے مرتکب افراد کے لیے’ خارجی’ (اسلام سے خارج) کی اصطلاح استعمال کریں۔سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ایک بیان میں آج کہا گیا ہے کہ انہوں نے کورنگی سے انعام اللہ عرف لالا، نعیم اللہ عرف عمر زالی اور محمد طیب عرف محمد کو گرفتار کیا ہے۔سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، تینوں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
-

فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا
پشاور(کنزیومر واچ نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈیرہ اسمٰعیل میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں سرکردہ لیڈر شیریں بھی شامل ہے۔سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ شام بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، 4 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے تھے۔



