کراچی (کنزیومر واچ نیوز)قومی احتساب بیورو ( نیب ) سندھ کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف تحقیقات مزید تیزکردی گئی ہیں اور نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا ہے۔ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری لیٹر میں بحریہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہزار کمرشل کمرشل پلاٹس کو فوری منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔نیب نے بحریہ ٹاؤن کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے شواہد بھی اکٹھے کرلئے ہیں۔نیب حکام کے مطابق انوسٹی گیشن کے دوران پتہ چلا کہ بحریہ ٹاؤن ، ملک ریاض ،احمد علی ریاض ، زین ملک، شاہد قریشی ، فیصل قریشی ، محمد اویس ، وسیم رفعت اور وقاص رفعت کرپشن میں ملوث ہیں ۔
Blog
-

جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، آئی ایم ایف کو منا لیا گیا
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف اب تک مطمئن ہے، جون کے آخر تک کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا جس پر آئی ایم ایف کو منا لیا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کا آج مذاکرات کا آخری دن ہوگا، ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات شیڈول ہے جبکہ وزیر خزانہ کی طرف سے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر پر بھی ملاقات ہوگی۔مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کرے گا جس کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
-

پی ٹی آئی والے کہتے ہیں خان نہیں تو پاکستان نہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف ساتھ بیٹھنے کے لیے پی ٹی آئی نے پخ لگادی ہے کہ پہلے ہمارے بانی کو پیرول پر رہاکرو۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا کہ حکومت کل جماعتی کانفرنس کے لیے اُن کے پاس جانے کو تیار ہے لیکن یہ قومی معاملہ ہے، اس میں غیرمشروط شرکت ہونی چاہیے، لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔خواجہ آصف نےکہا کہ ملک کے لیے اچھے عمل میں شمولیت کے لیے شرط لگائی جائے یہ پی ٹی آئی کا یقین ہے، ہماری قیادت جیل میں رہی، پارٹی تمام عمل میں شمولیت کرتی رہی، بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا شکار ہوئیں لیکن ان کی پارٹی نے کبھی قومی مسائل پر کسی جگہ شرط نہیں لگائی۔
-

جعفر ایکسپریس حملہ: وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بلوچستان
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف جعفر ایکسپریس حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج بلوچستان کا اہم دورہ کررہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم اعلیٰ سطح سکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال، بولان میں جعفر ایکسپر یس ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق بریفننگ دی جائےگی ۔ اجلاس میں بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
-

پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام نئی نسل کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مراد علی شاہ
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی نئی نسل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں سے مالامال کرنا ہے۔انڈر پروپون انیشیٹو پیپلزانفارمیشن پروگرام شروع کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اس سال 13428اسٹوڈنٹس کو ہم نے تین مختلف اسکالرشپس دی۔ ان گریجوٹس میں سے 2528نے ملازمت حاصل کرلی ہے۔ آخری بیج سال رواں میں فارغ التحصیل ہوگا۔ ہمارا ارادہ ہے کہ اگلے سال بھی ایک اور اسکوپ بڑھائیں (اس خبر کی مکمل تفصیلات کنزیومرواچ میگزین میں شائع ہوں گی)
-

اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کےحوالے سے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،نادراکوتمام اسلحہ لائسنسزکی آن لائن ویری فکیشن کیلئےکیوآرکوڈجاری کرنے کی ہدایت کردی۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیرِصدارت اسلحہ لائسنس ویری فیکیشن کےحوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل)عمران حسین رانجھا اور نادرا حکام نےشرکت کی۔سیکرٹری داخلہ نےاسلحہ لائسنسزکیساتھ کیوآرکوڈلگانےکیلئےنادراکوایک ہفتے کاوقت دیدیا،نادراکوتمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کےشناختی کارڈسےلنک کرنےکی ہدایت کردی،کیوآرکوڈکی مددسےقانون نافذکرنے والے ادارے ہراسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔
-

بلاول بھٹو سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی ملاقات
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی سربراہی میں وفد کی اہم ملاقات۔ وفد میں گروپ لیڈر مومن علی ملک،نائب صدر زکی اعجاز شیخ، کریم عزیز ملک،ملک سہیل حسین،طارق محمود،عمر سلیم شریک ہوئے۔بلاول بھٹو زرداری اور صنعتکاروں کے درمیان فیڈریشن اور چیمبر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاعاطف اکرام شیخ نے بلاول بھٹو کو ٹریڈ باڈیز انتخابات 2025 کے ترمیمی بلاور پاکستان بھر کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
-

شرح سود کم نہ کئے جانے پر تاجر برادری ناخوش
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)کاروباری برادری مانیٹری پالیسی میں انٹرسٹ ریٹ کے کم نہ کئے جانے پر ناخوش ہےصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی لانے اور کاروباری سرمائے تک رسائی کو آسان بنانے کے لئے بنیادی شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق بنیادی افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے
-

چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچائو کی ویکسین تیار
بیجنگ (کنزیومرواچ نیوز)چین میں سائنس دانوں نے ایک ویکسین بنائی ہے جو خون کی شریانوں میں مواد کو جمع ہونے سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شریانوں میں موجود یہ ذخیرہ خون کے لوتھڑے، فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے۔شریانوں میں چکنائی کا ذخیرہ ہونا(جس کو ایتھروسلوروسِز کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ ایک سوزشی بیماری ہے)دنیا بھر میں موت بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔سوزش کے سبب سخت ہونے والی شریانیں خون کے بہا میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور نتیجتا اسٹروک، انیوریزم یا ہارٹ اٹیک تک لے جاسکتی ہے۔عرصے سے سائنس دان یہ بات مانتے آئے ہیں کہ ویکسینیشن کے ذریعے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔اب جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ایک ویکسین کے متعلق بتایا گیا جو چوہوں میں ایتھرو سلیروسِز کو ختم کر سکتی ہے۔چین نینجِنگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سائنس دانوں نے مقالے میں لکھا کہ ان کا نینو ویکسین ڈیزائن اور پری کلینیکل ڈیٹا ایتھروسلیروسِز کے حفاظتی علاج کی صلاحیت کو پیش کرتا ہے۔
-

گوگل والیٹ اب پاکستان میں بھی دستیاب
نیویارک (کنزیومرواچ نیوز)صارفین اب موبائل ڈیوائسز کے ذریعے آن لائن، اِن ایپ اور کانٹیکٹ لیس ادائیگیاں کرسکیں گے۔گوگل کے مطابق بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، فیصل بینک نور، ایچ بی ایل، جاز کیش، میزان بینک اور یو بی ایل کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز کو گوگل والیٹ میں شامل کرکے اینڈرائیڈ فون یا ویئر او ایس ڈیوائسز کے ذریعے وہاں ادائیگی کر سکیں گے جہاں کانٹیکٹ لیس پیمنٹس قبول کی جاتی ہیں۔
