کراچی (کنزیومرواچ نیوز)سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف ائی اے آفیسر کے خلاف رشوت طلبی کا الزام عائد کرنے پر ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل تحویل میں لے لیا گیا اور ٹیکنیکل ٹیم موبائل کا فرانزک کروائے گی۔حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے پر فی الحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم اداکارہ اور ماڈل کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کو بتادیا گیا تھا کہ رشوت طلب کرنے والا ایف آئی اے کا کوئی آفیسر نہیں بلکہ جعل ساز ہے۔ اداکارہ کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ جعل ساز نے ڈی پی پر ایف آئی اے آفیسر کی تصویر لگا کر آپ کو کال کی اور رشوت مانگی۔حکام نے بتایا کہ اداکارہ نادیہ حسین کو ہدایت کی گئی تھی کہ جعل ساز کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں شکایت درج کروائیں تاہم انھوں نے ایسا کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر بیان دیا۔
Blog
-

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا
کرائس چرچ (کنزیومرواچ نیوز)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین معتصم خان اور شاہین محمد خان شامل ہیں۔
-

سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔
-

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سندھ میں امن امان سے متعلق اجلاس
کراچی (کنزیومرواچ نیوز)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر زراعت محمد بخش مہر، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف،سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن اور رکن اسمبلی جمیل سومرو اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ صوبے میں امن امان برقرار رکھنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو امن امان کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ نادرن سندھ کے کافی اضلاع سے اغوا برائے تاوان کے مسائل پر کنٹرول کرلیا ہے۔
-

صنعتی شعبے کی ویڈیو مانیٹرنگ کا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کردیاگیا
اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صنعتی شعبے کی ویڈیو مانیٹرنگ کا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کردیاایف بی آر صنعتی شعبے کی پیداوار کی نگرانی کرے گا، سینٹرل کنٹرول یونٹ ایف بی آرکو رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ایف بی آر کے مطابق پیداواری ریکارڈ کا تجزیہ کرکے قانونی کارروائی کی جا سکے گی۔ویڈیو مانیٹرنگ کے بغیر مال فیکٹری سےنہیں نکالاجاسکے گا۔ویڈیو نگرانی کا سازو سامان لائسنس یافتہ مجاز وینڈر کےذریعےنصب ہوگا۔
-

سلامتی کونسل کی ٹرین حملے کی مذمت؛ پاکستان کیساتھ تعاون کرنے کی اپیل
نیویارک (کنزیومرواچ نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رکن ممالک دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔سلامتی کونسل نے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر قابل مذمت حملے میں ملوث تما افراد، منتظمین، سہولت کار اور مالی معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کی حکومت کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔
-

جعفر ایکسپریس پر حملہ، بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا، ترجمان پاک فوج
کوئٹہ ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز دنیا کو دکھاتا رہا۔ڈان نیوز کے مطابق جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے منظم انداز میں کارروائی کی، جعفر ایکسپریس واقعہ انتہائی دشوار گزار علاقے میں پیش آیا، ٹرین سے پہلے دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،جہاں ایف سی کے 3 جوان شہید ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے آئی ای ڈی کی مدد سے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا اور مسافروں کو ٹرین سے اتار کر ٹولیوں میں تقسیم کیا،سوشل میڈیا پر ٹرین واقعے کی اے آئی سے جعلی ویڈیوز بنائی گئیں، بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا۔پریس کانفرنس کے آغاز میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک فوج کا یرغمالیوں کی رہائی کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بدامنی پھیلانے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی، علیحدگی پسندوں سے دہشت گردوں جیسا برتاؤ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرنے پر امریکا، چین، روس، برطانیہ، ایران، ترکی ،اردن، متحدہ عرب امارات، بحرین، یورپ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور یورپی سفیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا بلوچ روایات میں اس طرح واقعات کو اس نظر سے دیکھاجاتا ہے جس کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں، بلوچ روایتوں کے امین ہیں مگر دہشت گردوں نے ان تمام روایات کو پامال کردیا ہے، اس لیے میں کہتاں ہیں انہیں بلوچ نہ کہا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے خوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، اسی طرح بلوچیت کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لڑائی کا بلوچیت اور حقوق سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ خالصتاً شیطانی قوتیں اور دہشتگرد ہیں، جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرکے اسے توڑنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ واضح رہے کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے ایک بڑا آپریشن کیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اگلے روز بتایا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشت گرد ہلاک کردیے گیا، تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21 شہریوں کو شہید کیا۔ -

تمام وزارتیں چیمبرز کی مشاورت سے ایکشن پلان تیار کریں، وزیراعظم
اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ وزارتوں اور ان کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام چیمبرز آف کامرس کے تعاون اور ان کی سفارشات کے مطابق پالیسی اقدامات کے لئے لائحہ عمل تیار کریں۔وزیراعظم نے ملک کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام ترقی کا ابتدائی مرحلہ ہے کیونکہ ترقی کا سفر ابھی شروع ہوا ہے۔شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم کی کاوشوں کا اعتراف کرنے پر چیمبرز کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ معاشی استحکام کے حصول کے لئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے اور کاروباری برادری پر خصوصی توجہ دینی چاہئے جس نے ملک کی ترقی میں مسلسل رہنمائی کی ہے۔
-

نیٹ میٹرنگ صارفین، بائی بیک ریٹ 10 روپے فی یونٹ تک کم کر دیاگیا
اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)حکومت نے نیٹ میٹرنگ کیلئے بجلی کے بائی بیک ریٹ کو کم کرکے 10 روپے فی یونٹ کردیا ہے اور اس فیصلے کی وجہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہے جس سے گرڈ صارفین کو مالی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گرڈ صارفین پر بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے موجودہ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منظور شدہ تبدیلیوں کے حصے کے طور پر ای سی سی نے نیشنل ایوریج پاور پرچیز پرائس (این اے پی پی) سے بائی بیک ریٹ کو 10 روپے فی یونٹ کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطاق یہ فیصلہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافے اور اس کے نتیجے میں گرڈ صارفین پر مالی اثرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
-

انٹرنتائج کا کم تناسب، این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی تبدیل
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)اب داخلوں کے سلسلے میں میرٹ طے کرنے کے لیے ٹیسٹ کا ویٹج 60 فیصد اور انٹر سال اول کے مارکس کا ویٹج 40 فیصد ہوگا، اس سے قبل یہ ویٹج 50/50 فیصد سے مساوی ہوا کرتا تھا جسے اس سال سے تبدیل کیا جارہا ہے ۔اکیڈمک کونسل کے فیصلے کے مطابق داخلوں کے سلسلے میں اشتہار مارچ کے آخری ہفتے میں جاری ہوگا، 24 مئی کو پہلا رجحان ٹیسٹ جبکہ 12 جولائی کو دوسرا ٹیسٹ ہوگا، نئے سیشن کا آغاز 18 اگست سے کردیا جائے گا۔
