Blog

  • پاسداران انقلاب کا 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    پاسداران انقلاب کا 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    ریاض/ تہران/ تل ابیب:(پاکستان واچ نیوز)امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد تہران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی، ایرانی فوج کی جانب سے بحرین میں امریکی بحریہ کے ہیڈکوارڑ اور فوجی اڈوں پر حملوں کے نتیجے میں 160 امریکیوں کے ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعدادا 787 ہوگئی جب کہ ایران کے اسرائیل سمیت عرب ممالک میں قائم امریکی بیسز اور سفارت خاںوں پر حملے جارہی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق چار روز سے جاری اسرائیلی و امریکی حملوں میں اس کے 787 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں اور سیکڑوں زخمی ہیں۔ یہ اعداد و شمار ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پیش کیے ہیں۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک امریکی بیسڈ تنظیم کے مطابق حالیہ حملوں میں ایران میں 742 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 176 بچے ہیں۔

  • ایران میں آئندہ حکومت کس کی ہوگی؟ ٹرمپ کا حیران کن جواب

    ایران میں آئندہ حکومت کس کی ہوگی؟ ٹرمپ کا حیران کن جواب

    تہران (پاکستان واچ نیوز)ایران میں روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد وہاں نئی حکومت کے قیام کے بارے میں پہلی بار صدر ٹرمپ نے بھی کھل کر گفتگو کی۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے حوالے سے بدترین صورتحال یہ ہو سکتی ہے کہ موجودہ قیادت کے بعد بھی ایسا شخص اقتدار میں آ جائے جو پہلے والوں سے بھی زیادہ سخت گیر ہو۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ کارروائیوں کے بعد ایران میں کوئی ایسا رہنما آ گیا جو سابق قیادت جیسا ہی ہو تو یہ بدترین نتیجہ ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران میں ایسی قیادت سامنے آئے جو ملک کو عوام کے مفاد میں آگے لے جائے اور جہاں آزادی اظہار رائے ہو، آمریت و جبر نہ ہو۔امریکی صدر نے ایرانی عوام کو خبردار کیا کہ تاحال بمباری کا سلسلہ جاری ہے اس دوران سڑکوں پر احتجاج کے لیے نہ نکلیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں عوام کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور یہ وقت احتیاط کا ہے۔جب صدر ٹرمپ سے ایران کے سابق شاہ کے بیٹے رضا پہلوی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھے انسان معلوم ہوتے ہیں۔تاہم صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں قومی قیادت کے لیے ایران میں مقیم کوئی شخصیت ہی زیادہ موزوں ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ رضا پہلوی 1971 سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان دنوں امریکا و برطانیہ میں لابنگ میں بھی مصروف ہیں۔قبل ازیں وہ ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت بھی کرچکے ہیں اور ایران میں اقتدار ملنے کی صورت میں بادشاہت کے بجائے جمہوری طرز ہر ملک چلانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔رضا پہلوی کی والدہ اور سابق شاہِ ایران کی اہلیہ فرح پہلوی نے بھی آج میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کو جس جمہوری اور عدل پر مبنی نطام کی ضرورت ہے اس کے لیے ان کے بیٹے کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ نے ٹرمپ کے ایران پر حملوں کو رجیم چینج کا حربہ قرار دیتے ہوئے پہلے ہی اس آپریشن سے خود کو الگ کرلیا تھا اور دیگر یورپی ممالک کا بھی یہی موقف رہا ہے۔

  • ایران کا اسرائیل پر نیا وار، وعدہ صادق 4 کی 16 ویں لہر شروع

    ایران کا اسرائیل پر نیا وار، وعدہ صادق 4 کی 16 ویں لہر شروع

    تہران:(پاکستان واچ نیوز)ایران نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملہ کر دیا ہے جبکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 16ویں لہر شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔پاسداران انقلاب اسلامی کے مطابق اسرائیل کی جانب بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، جن کا ہدف مخصوص عسکری اور اسٹریٹیجک مقامات بتائے جا رہے ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میزائل حملوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ڈرونز بھی اسرائیل کی سمت روانہ کیے گئے ہیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہے، جبکہ اسرائیلی ذرائع نے متعدد شہروں میں سائرن بجنے اور فضائی دفاعی نظام کے متحرک ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔تاحال نقصانات یا جانی صورتحال سے متعلق کوئی مصدقہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں.

  • تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر

    تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر

    لندن (پاکستان واچ نیوز)برطانیہ کے سابق سینئر نیٹو کمانڈر سر رچرڈ شیریف کا کہنا ہے کہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے۔ رچرڈ شیریف SHIRREFF نے ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملے اور پھر ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔برطانوی اخبار کوانٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سابق فوجی کی حیثیت سے وہ یہ بات بنا سوچے سمجھے نہیں کہہ رہے، حقیقت میں انہیں یہ خدشہ ہے کہ اس وقت دنیا جنگ عظیم سوم دیکھ رہی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنگ شروع تو ایک مقام پر ہوتی ہے مگر اکثر یہ کسی دوسرے مقام پر ختم ہوتی ہے۔

  • آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب،اسرائیلی میڈیا

    آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب،اسرائیلی میڈیا

    تل ابیب (پاکستان واچ نیوز)اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈرمنتخب کرلیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب اسمبلی آف ایکسپرٹس کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم ایران کے سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔اس سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اٹھاسی رکنی مجلس خبرگان رھبری نئے سپریم لیڈرکا انتخاب آن لائن کررہی ہے اور یہ معاملہ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔مجلس خبرگان رھبری کی قم میں واقع عمارت کو امریکا اور اسرائیل نے حملے کرکے تباہ کردیا تھا تاہم عمارت پہلے ہی خالی کرالی گئی تھی، اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ ایران کے آئین کے مطابق سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر ‘مجلسِ خبرگان’ یعنی ‘اسمبلی آف ایکسپرٹس’ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔یہ مجلس 88 جید علمائے دین اور فقہا پر مشتمل ہوتی ہے، جن کا انتخاب ہر 8 سال بعد براہِ راست عوامی ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد مشہد میں ہوگی۔ تعزیتی اجتماع آج سے جمعے تک امام خمینی ہال تہران میں ہوں گے تاہم آیت اللہ خامنہ ای کی مشہد میں تدفین کےدن کا تعین نہیں کیا گیا۔

  • ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی ڈرون حملہ، تہران اور تل ابیب میں شدید بمباری

    ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی ڈرون حملہ، تہران اور تل ابیب میں شدید بمباری

    تہران / ریاض / تل ابیب: ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر دو ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں محدود آگ لگی اور معمولی نقصان ہوا۔ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔اسرائیلی افواج نے تہران اور بیروت پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایران اور لبنان میں مجموعی اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی مہم تقریباً چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے اور واشنگٹن تہران کے میزائل اور جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ایران نے خلیجی ممالک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ قطر کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی قطر انرجی نے اپنی دو تنصیبات پر حملوں کے بعد ایل این جی کی پیداوار عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر بھی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق مغربی یروشلم، تل ابیب اور ایلات کے اوپر میزائل روک لیے گئے، تاہم ہفتے سے اب تک اسرائیل میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔خطے میں بگڑتی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سفارتی کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
    امریکا کی ہنگامی ایڈوائزری، شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک فوراً چھوڑنے کا حکم
    امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل (بشمول مغربی کنارے اور غزہ)، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی شہری حفاظتی خدشات کے باعث فوری طور پر اپنے طور پر ان ممالک سے نکل جائیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خطرہ موجود ہے۔ شہریوں کو فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دوسری جانب کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو دبئی فوری چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ کینیڈین حکام نے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کیا جائے بلکہ زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان پہنچنے کی کوشش کی جائے۔عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی کے باعث مختلف ممالک اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر رہے ہیں۔
    امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کردی
    ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا، ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘ان کا بیان امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد لاریجانی نے عمانی ثالثوں کے ذریعے امریکا سے جوہری مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کی۔علی لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی ’خیالی تصورات‘ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے اور اب مزید امریکی ہلاکتوں سے خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ’امریکا فرسٹ‘ کے نعرے کو ’اسرائیل فرسٹ‘ میں بدل دیا اور امریکی فوجیوں کو اسرائیل کے مفادات کی خاطر قربان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو چکانا پڑے گی جبکہ ایران اپنے دفاع کا حق برقرار رکھے گا۔ادھر اردن نے میزائل حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ اردن کی جانب سے علاقائی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ایرانی فوج نے امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکروں کو میزائلوں سے ہدف بنایا گیا، جو اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔خبر ایجنسیوں کے مطابق بحرین میں بھی امریکی فوجی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

  • جنگ:امیروں کی محفوظ مقام پر منتقلی کیلئے مہنگی ترین پروازیں چلنے لگیں

    جنگ:امیروں کی محفوظ مقام پر منتقلی کیلئے مہنگی ترین پروازیں چلنے لگیں

    ابو ظہبی (پاکستان واچ نیوز)جہاں عام مسافر کمرشل ایئرلائنز کی بڑے پیمانے پر منسوخیوں کے باعث ایئرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں، وہیں انتہائی امیر افراد مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال سے نکلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ تازہ رپورٹس کے مطابق سپر رچ ایلیٹس اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز یورپ منتقل ہونے کے لیے نجی طیاروں پر انخلا کی مد میں 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک ادا کر رہے ہیں۔
    دبئی اور ابوظہبی کے ایئرپورٹس کو فضائی حدود کے شدید خطرات کا سامنا ہے، جس کے بعد پرائیویٹ سیکیورٹی فرمز نے لگژری ایس یو ویز کے پورے فلیٹس کرائے پر لے لیے ہیں۔ وی آئی پیز کو صحرائی راستے سے تقریباً 10 گھنٹے کے طویل اور کٹھن سفر کے ذریعے ریاض، سعودی عرب پہنچایا جا رہا ہے، جہاں نجی جیٹس پہلے سے ٹارمک پر تیار کھڑے ہیں۔

  • ٹرمپ نے پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس

    ٹرمپ نے پاگل پن ترک نہ کیا تو تیسری عالمی جنگ ہوگی: روس

    ماسکو (پاکستان واچ نیوز)روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے کہا ہےکہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا پاگل پن والا راستہ ترک نہ کیا تو یقینی طورپر تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔ایک انٹرویو میں دیمتری میدودیف نے کہا کہ ایران تو امریکا اور اسرائیل کے حملے جھیل لےگا، لیکن حملہ کرکے امریکا نے ایرانی قوم کو متحد کردیا ہے، ایران دگنی توانائی سے کوشش کرےگا کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ ایران جنگ سے امریکا اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو زیادہ خطرے سے دوچارکردیا ہے، یہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جنگ ہے تاکہ وہ عالمی طور پر غلبہ قائم رکھ سکیں۔سابق روسی صدر نے مزید کہا کہ اگر ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا پاگل پن والا راستہ ترک نہ کیا تو یقینی طورپر تیسری عالمی جنگ شروع ہوجائے گی اور کوئی بھی بات اس کا نکتہ آغاز بن سکتی ہے۔مزید براں میدودیف نے یورپی رہنماؤں کو انتہائی احمق قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکاجانتا ہے روس سے نیوکلیئر تنازع کی قیمت کیا ادا کرنا پڑےگی، نیوکلیئرتنازع ہوا تو ہیروشیما اور ناگاساکی پر نیوکلیئر بم حملے بچوں کاکھیل نظرآئیں گے۔

  • امریکا کا پاکستان میں تمام ویزہ سروسز 6 مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان

    امریکا کا پاکستان میں تمام ویزہ سروسز 6 مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد:(پاکستان واچ نیوز)اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ویزہ سروسز 6 مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں قائم سفارت خانے کے ساتھ ساتھ لاہور اور کراچی میں موجود امریکی قونصل خانوں پر بھی لاگو ہوگا۔ اس سے یہ سروسز 2 مارچ تک معطل کی گئی تھیں تاہم اب اس میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز کراچی میں امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں مظاہرین نے ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد قونصل خانوں کا گھیراؤ کیا تھا۔

  • ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا  امریکہ کا  مشن ہے،امریکی وزیر خارجہ

    ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا امریکہ کا مشن ہے،امریکی وزیر خارجہ

    واشنگٹن:(پاکستان واچ نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے انتہائی سخت اور سنسنی خیز بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا واضح مشن ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا ہے تاکہ وہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے خلیجی ممالک میں نہ صرف فوجی بلکہ غیر فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا، ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں پر حملے کیے اور 100 سے زائد میزائل فائر کیے۔ ان کے مطابق ایران کے ابتدائی حملے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ پیشگی حملہ نہ کرتا تو کہیں زیادہ جانی نقصان ہو سکتا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے کیونکہ اگر ایران کے پاس میزائلوں کے ساتھ ایٹمی طاقت بھی آ گئی تو وہ دنیا کو یرغمال بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے تحت کیے جا رہے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ کے مطابق کانگریس کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور “گینگ آف ایٹ” گروپ کو مسلسل بریفنگ دی جا رہی ہے۔ایک اور سخت بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ موجودہ ایرانی رجیم عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے اور امریکہ ایک ایسے ایران سے محبت کرتا ہے جس پر موجودہ حکومت مسلط نہ ہو۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام خود اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایرانی عوام کو امریکہ کی مدد درکار ہو تو واشنگٹن کے دروازے کھلے ہیں۔