Blog

  • 21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط

    21 سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کا عمران کے علاج کیلئے وزیراعظم کو دوبارہ خط

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )دنیا کے 21 عالمی شہرت یافتہ کرکٹ کپتانوں نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ایک اور خط لکھا ہے۔خط میں انہوں نے سابق کپتان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی علاج کے لیے اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ پیش رفت سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق نہیں ہے۔اس خط پر دستخط کرنے والے 21 افراد میں مائیکل ایتھرٹن، ایلکس بلیک ویل، ایلن بارڈر، مائیکل بریرلی، گریگ چیپل، ای ین چیپل، بیلنڈا کلارک، ایلسٹر کک، مائیک گیٹنگ، سنیل گواسکر، لی جرمین، ایڈم گلکرسٹ، ڈیوڈ گاور، کم ہیوز، ناصر حسین، کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ارجنا راناٹنگا، اینڈریو اسٹراس، دلیپ وینگسارکرکر، اسٹیو وا اور جان رائٹ شامل ہیں۔خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے تاکہ ایک طبی بورڈ ان کا معائنہ کر سکے، اس بورڈ میں ان کے ذاتی معالجین اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان کو بھی شامل کیا جانا تھا۔ عدالت نے خاندان کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کا سلسلہ بھی بحال کیا تھا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • بانی نے کوئی ڈیل نہیں کی، وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتا سکتا، بیرسٹر گوہر

    بانی نے کوئی ڈیل نہیں کی، وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتا سکتا، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے کوئی ڈیل نہیں کی۔ صحافی کےسوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ سے ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتا سکتا۔
    سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سے متعلق آمد کیے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی واضح خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ہم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی کوشش کی، وہ مصروف تھے، ملاقات نہیں ہوسکی۔
    انہوں نے بتایا کہ ہم نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہےا ور استدعا کی ہے کہ کیس کل یا پرسوں لگائیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 15 مرتبہ سپریم کورٹ 25 مرتبہ ہائیکورٹ گئے ہیں۔ سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ 18 اگست حکم پر عملدرآمد کروایا جائے۔
    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ میں عدالتیں رات کو بھی بیٹھی ہیں، اتوار کو بھی بیٹھی ہیں۔ رجسٹرار نے آج ہی کیس کی فائل چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کا کہا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ کیا سپریم کورٹ اپنے حکم پر عمل کروائے گی؟۔
    انہوں نے کہا کہ بانی نے کوئی ڈیل نہیں کی۔ کیا پہلے لوگ ضیا الدین اسپتال نہیں گئے ؟، کیا سپریم کورٹ کسی کو اسپتال بھیجنے کا حکم نہیں دے سکتی؟۔
    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کیس میں ہمارے لوگ شہید اور زخمی ہوئے تھے ۔ ہم چاہتے تھے جج صاحب اس کیس میں نوٹس کرتے۔ 26 نومبر کے کیس میں ہم سے زیادہ کس کو دلچسپی ہو سکتی ہے ۔
    بیرسٹر گوہر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم سے پہلے محسن نقوی سے آپ کی ملاقات ہوئی، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری گاہے بگاہے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ ملاقاتوں کی تفصیل نہیں بتا سکتا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاکستانی آرمی چیف کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  پر توجہ مرکوز رکھے گا، ایران

    پاکستانی آرمی چیف کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر توجہ مرکوز رکھے گا، ایران

    تہران(ویب ڈیسک ) ایران نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو موجودہ دور کے بہترین مراحل میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان کے آرمی چیف کا طے شدہ دورہ ایران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مشترکہ امور پر توجہ مرکوز رکھے گا۔
    اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس وقت ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات ’’بہترین مراحل میں سے ایک‘‘ سے گزر رہے ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ممالک باہمی تعاون اور علاقائی معاملات پر رابطے میں ہیں۔
    ایرانی ترجمان نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے کہا کہ تہران نے جنگ شروع نہیں کی بلکہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے مخالفین کی شرائط قبول نہیں کرے گا۔
    اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کسی جارح فریق کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ وہ جنگ کے خاتمے کی شرائط خود طے کرے۔ ان کے مطابق ایران کے ریاستی ادارے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور کسی جارحیت کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جنگ شروع کرنے والے فریق کو اپنے اقدامات کے لیے جواب دہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم پر قائم ہے۔
    دوسری جانب اسماعیل بقائی نے بلغاریہ کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی کارروائی میں تعاون سے گریز کرے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق بقائی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملے میں تعاون جارحیت کے زمرے میں آئے گا۔
    انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی ملک ایران کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی میں تعاون کرتا ہے تو ایران کو اس جارحیت کے ذریعے یا اس کے منبع کو نشانہ بنانے کا حق حاصل ہے۔ جارحانہکارروائی
    ایرانی ترجمان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ اور کشیدگی جاری ہے، جبکہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس صورتحال کے اثرات سے متاثر ہورہے ہیں۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • ڈاکٹر دلہن نے اپنی شادی چھوڑ کر مریضوں کی جان بچائی

    ڈاکٹر دلہن نے اپنی شادی چھوڑ کر مریضوں کی جان بچائی

    ممبی (ویب ڈیسک )ڈاکٹر دلہن نے اپنی شادی کے دوران بھی فرض کی ادائیگی کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
    رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر شیریں سبیر اپنی شادی کی تقریب میں دلہن بنی اسٹیج پر تھیں کہ اسی دوران کیٹرنگ ٹیم کی دو خواتین کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ ایک خاتون کو ناک سے خون بہنے لگا جبکہ دوسری کو چکر آئے اور وہ نڈھال محسوس کرنے لگی۔
    اس موقع پر ڈاکٹر شیریں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی شادی کی رسومات کو وقتی طور پر روک دیا اور دلہن کے لباس میں ہی مریض خواتین کے پاس پہنچ گئیں۔ انہوں نے فوری طور پر دونوں کا معائنہ کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
    ناک سے خون آنے والی خاتون کو انہوں نے ہدایت دی کہ وہ آگے کی طرف جھک کر ناک کے نرم حصے کو 10 سے 15 منٹ تک دبائے رکھیں اور منہ سے سانس لیں۔ جبکہ چکر آنے والی خاتون کو لٹا کر اس کی ٹانگیں اوپر کرنے کا کہا گیا تاکہ خون کی روانی بہتر ہو سکے۔
    ڈاکٹر شیریں اس وقت مقامی اسپتال میں ایمرجنسی میڈیسن میں ایم ڈی کر رہی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ تربیت نے انہیں اس صورتحال میں پُرسکون رہنے اور فوری مدد فراہم کرنے میں مدد دی۔
    یہ لمحہ ویڈیو میں محفوظ ہوگیا جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جہاں صارفین نے ڈاکٹر دلہن کے جذبۂ انسانیت اور فرض شناسی کو خوب سراہا۔
    ڈاکٹر شیریں کا کہنا تھا کہ شادی میں موجود لوگوں کو معلوم تھا کہ وہ ڈاکٹر ہیں، اسی لیے انہوں نے مدد کے لیے انہیں بلایا اور انہوں نے بطور ڈاکٹر اپنا فرض ادا کیا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

    وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

    راولپنڈی (ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں فوج تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دی گئی، افواج پاکستان کی 3 کمپنیاں 6 ماہ کے لیے راولپنڈی میں تعینات رہیں گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔اعلامیے کے مطابق فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھے گی، حساس مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کو مؤثر بنایا جائے گا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • عمران خان کی اسپتال منتقلی کے حکم کی خلاف ورزی، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست

    عمران خان کی اسپتال منتقلی کے حکم کی خلاف ورزی، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست

    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
    درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ جواب دہندگان اور توہین عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں۔ مزید یہ کہ عدالت انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کرے۔پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب دہندگان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
    علاوہ ازیں عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ درخواست میں عمران خان کا شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ کرانے کی استدعا بھی کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر تعینات کرنے یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔توہین عدالت کی یہ درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے اس معاملے سے متعلق کیس کی سماعت پہلے ہی 16 ستمبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔

  • نظام مفلوج ہوچکا ہے، انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

    نظام مفلوج ہوچکا ہے، انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورا نظام مفلوج ہوچکا ہے، ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے۔کراچی ایئرپورٹ پر واقع گورنمنٹ ڈسپنسری کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اٹھارہ سال میں وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو 42 ہزار ارب روپے دیے گئے تاہم اس کے باوجود کراچی سمیت پورے سندھ میں سنگین مسائل موجود ہیں۔ ملک کی 26 کروڑ آبادی کے لیے صرف چار صوبے ناکافی ہیں۔
    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی سمیت پورا صوبہ انتظامی اور گورننس کے مسائل کا شکار ہے۔ ان کے مطابق انتظامی یونٹس ملک کو بچانے کے لیے ضروری ہیں، تاہم وہ سندھ کی تقسیم کی بات نہیں کرتے بلکہ بہتر حکمرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔
    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں کراچی کو تین سو ارب روپے سے ایک مثالی شہر بنایا گیا تھا، مگر موجودہ نظام ناکام ہوچکا ہے۔
    مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ہمارے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ملازمتوں پر قبضہ کیا جاتا ہے، کسی ایک نوجوان کو سرکاری ملازمت نہیں دی گئی، آئین میں صوبے بنانے کا طریقہ موجود ہے اور اس پر بات کرنا کوئی کفر نہیں۔
    انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین میں متعدد ترامیم ہوچکی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ نظام میں اصلاح کی گنجائش موجود ہے۔ جو بات میں کررہاہوں اس میں کشمور کا بھی بھلا ہے، سندھ میں میرے ماں باپ دفن ہیں اور میں نے بھی یہاں دفن ہونا ہے، ہمیں اس دھرتی کا احساس ہے، بہت جلد لوگ خوش حالی دیکھیں گے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی(ویب ڈیسک ) شہر قائد میں آج چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چپ تعزیہ کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔ اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی متبادل انتظامات کیے ہیں۔جلوس کا مرکزی روٹ نشتر پارک، ایم اے جناح روڈ، تبت چوک، پریڈی اسٹریٹ، صدر دواخانہ، بولٹن مارکیٹ اور بمبئی بازار سے گزرے گا۔ جلوس بمبئی بازار سے نواب محبت خان روڈ کے ذریعے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس، رینجرز کے جوان تعینات کرکے سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہیں۔ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ناظم آباد سے آنے والے افراد لیاقت چوک سے نشتر روڈ، گارڈن کی جانب جا سکتے ہیں۔ لیاقت آباد سے آنے والے افراد لیاقت چوک سے سوسائٹی چوک اور پھر سینٹرل جیل، مارٹن روڈ کی جانب جا سکتے ہیں۔ حسن اسکوائر سے ٹی پی چوک جانے والے افراد کشمیر روڈ، سوسائٹی روڈ، شاہراہ قائدین استعمال کر سکتے ہیں۔شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین، نورانی کباب کی جانب آنے والے افراد سوسائٹی روڈ سے رائٹ لے کر کشمیر روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔ سینٹرل جیل گیٹ، جمشید روڈ سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد گارڈن روڈ سے بہادر یار جنگ روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔گارڈن چورنگی سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ اور پھر کوسٹ گارڈ چوک کے راستے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے چپ تعزیہ کے جلوس کے دوران متبادل راستے اختیار کرنے کی اپیل ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ، عالمی قانونی فورمز پر رجوع کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ، عالمی قانونی فورمز پر رجوع کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ملکی آبی سلامتی کو خطرات کے پیش نظر عالمی قانونی فورمز پر رجوع کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ سے متعلق قانونی جنگ کے لیے چناب بیاس لنک ٹنل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
    عدالت سے انڈس واٹرز ٹریٹی پر فوری عملدرآمد کے لیے عالمی قانونی فورمز سے رجوع کی درخواست کی گئی ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر 16 ستمبر کو جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی اس درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس 16 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے پر وفاقی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انڈس واٹرز ٹریٹی پر فوری عملدرآمد کے لیے حکومت عالمی قانونی فورمز سے فوری رجوع کرے۔
    درخواست میں پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے عدالتی مداخلت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارت کا چناب کا پانی موڑنے کا منصوبہ پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی آبی سلامتی خطرے میں ہے۔ درخواست میں حکومت کی خاموشی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر عدالتی مداخلت کی استدعا کی گئی ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • عمران خان طبی معائنہ؛ عظمیٰ خان کی موجودگی میں ڈاکٹروں نے صحتمند قرار دیا،جیل منتقل کردیا گیا عطا تارڑ

    عمران خان طبی معائنہ؛ عظمیٰ خان کی موجودگی میں ڈاکٹروں نے صحتمند قرار دیا،جیل منتقل کردیا گیا عطا تارڑ

    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا طبی معائنہ ان کی بہن کی موجودگی میں کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں نے انہیں صحتمند قرار دیا۔
    سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت اسپتال لے جایا گیا، جہاں ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنے کے بعد عمران خان کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔ ان کی ہمشیرہ محترمہ عظمیٰ خان طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔
    انہوں نے کہا کہ تمام طبی مراحل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو 21 اگست 2026 کی صبح تقریباً 5 بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کردیا گیا۔
    بعد ازاں ایک دوسرے ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کچھ مزید تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ ‏ طبی معائنہ پمز اسپتال میں کرایا گیا جس میں الشفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
    پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے جو سیکیورٹی کی صورتحال الشفا اسپتال کے راستے میں اور باہر پیدا کی گئی اس کے پیش نظر ان کو پمز اسپتال لے جایا گیا اور طبی معائنے کے مطابق وہ صحت مند پائے گئے
    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پہلے بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور اب بھی جب ان کو ضرورت پڑے گی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے