Blog

  • حکومت کا  جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ کا اعلان

    حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ کا اعلان

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی حکومت پمز کے نرسری میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نومولود کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کردیا۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے اور مالی معاوضے قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتے ہیں۔
    بیان میں کہا گیا کہ جاں بحق ہونے والے بچے واپس نہیں لائے جا سکتے تاہم حکومت کی جانب سے یہ معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کے دکھ میں کچھ مداوا کرنے کی ایک کوشش ہے۔وفاقی حکومت نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں گزشتہ روز آتشزدگی کے واقعے میں 14 نومولود دم توڑ گئے تھے اور لواحقین اور عینی شاہدین کی جانب سے انتظامیہ سمیت حکومت کو لاپرواہی اور غیرذمہ داری کا مرتکب قرار دیا تھا۔
    وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اسی طرح پمز اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے بھی الگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، دونوں کمیٹیاں 48 گھنٹوں کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائیں گی، جس میں واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پمز واقعے پر سیاست کرنے والے ڈرامے بازی بند کریں، وفا قی  وزیر صحت مصطفیٰ کمال

    پمز واقعے پر سیاست کرنے والے ڈرامے بازی بند کریں، وفا قی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سانحہ پمز کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ بھیجنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور واضح کیا ہے کہ اسپتال چلانا وزارت صحت کی ذمہ داری نہیں ہے، پمز واقعے پر سیاست کرنے والے ڈرامے بازی بند کردیں۔
    نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران وزیر صحت نے کہا کہ اسلام آباد میں چار سے پانچ بڑے اسپتال ہیں جہاں شہریوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے مگر واضح کردوں کہ اسپتال چلانا وزارت صحت کا کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال چلانا انتظامیہ کا کام ہے مگر پمز واقعے کے بعد سیاست کی جارہی ہے، مجھے بتایا جائے کہ کیا گزشتہ 35 ، چالیس سالوں سے مصطفیٰ کمال کی حکومت ہے؟۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیاست کرنے والوں کو کہتا ہوں کہ ڈرامے بازی بند کرو، مجھے سیاسی وابستگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ اکثر تنقید کرنے والوں کی عقل پر دنگ رہ جاتا ہوں۔ وزیرصحت مصطفی کمال نے کہا کہ پمزاسپتال میں 275سےزائدآسامیاں خالی ہیں، یہاں نیا ٹراما سینٹر بنایا گیا جس کیلئے نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے بعد اسپتال سے 80 کے قریب لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ واقعے کے بعد پمزاسپتال میں علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ تاہم جب میزبان نے اُن سے وزیراعظم کو استعفیٰ ارسال کرنے سے متعلق سوال کیا تو وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ انتظامیحکومتی امور کے بارے میں جاننا

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا

    پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا

    لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ میں تیز رفتار فاسٹ بولرز کی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے جھنگ سے ایک باصلاحیت نوجوان سامنے آگیا ہے۔
    قیوم خان نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ پی سی بی نے نوجوان فاسٹ بولر کو خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ہے۔جھنگ سے تعلق رکھنے والے قیوم خان نے حال ہی میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی رفتار اور بولنگ صلاحیتوں سے متاثر کیا۔نوجوان بولر نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد ملک بھر سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے۔قیوم کی غیر معمولی رفتار نے انہیں پاکستان کے اگلے ایکسپریس فاسٹ بولر کے طور پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • رمشا خان شادی کے بعد کیوں چھپنے لگیں؟ اداکارہ نے خود وجہ بتا دی

    رمشا خان شادی کے بعد کیوں چھپنے لگیں؟ اداکارہ نے خود وجہ بتا دی

    کراچی (ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے اپنی بہن علیشا خان کی شادی میں چہرہ چھپا کر شرکت کرنے اور شادی کے بعد کیمرے سے دور رہنے سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت کر دی۔صحافی حسن چوہدری سے گفتگو میں رمشا خان نے واضح کیا کہ ان کے شوہر یا سسرال کی جانب سے ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ کیمرے سے دور رہنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ اب کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور نہ ہی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنانا چاہتی ہیں۔ وہ اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہیں اور اب ایک عام شہری کی طرح نجی زندگی گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس شانہ بشانہ،عوام کا بھرپور اعتماد

    دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس شانہ بشانہ،عوام کا بھرپور اعتماد

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس شانہ بشانہ نبرد آزما ہیں جب کہ عوام سیکیورٹی فورسز پربھرپوراعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج اور پولیس سیسہ پلائی دیوار بن گئے، جس پر عوام کی طرف سے فوج اورپولیس کی بھرپورستائش کی جا رہی ہے۔کور کمانڈر پشاورنے ضلع دیر کادورہ کرکے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران اور سول حکام بھی موجود تھے۔ کور کمانڈر پشاور نے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں اور اہم کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔دوسری جانب پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے لکی مروت بازارکا دورہ کیا، جہاں مقامی افراد کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن اورڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
    لکی مروت کے دورے کے دوران جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بچوں سے بھرپورشفقت کااظہارکیا جب کہ لکی مروت کی مقامی آبادی کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔پاک فوج کی عوامی سرگرمیاں اور عوام کا پرجوش ردعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اور پاک فوج ہر حال میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پمز سانحہ؛ کیا، کیوں اور کیسے ہوا؟ انکوائری کمیٹی نے جواب مانگ لیا

    پمز سانحہ؛ کیا، کیوں اور کیسے ہوا؟ انکوائری کمیٹی نے جواب مانگ لیا

    اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کا واقعہ کیسے پیش آیا، اس حوالے سے انکوائری نے 4 اعلیٰ افسران سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔چیئرمین انکوائری کمیٹی نے پمز کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 4 افسران سے وضاحت طلب کی ہے۔افسران کو مکمل تفصیلات بتانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں بتانا ہوگا کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی؟ 4 اعلیٰ افسران کو تحریری بیان جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی۔انکوائری کمیٹی کی جانب سے افسران سے واقعے کی وجوہات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔پمز انتظامیہ کے افسران کو آج صبح 8 بجے تک بیان جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔دوسری جانب، نئے وفاقی سیکریٹری ہیلتھ کیپٹن محمود رائے نے رات گئے پمز اسپتال کے باہر ٹینٹ نصب کروا دیا۔پمز اسپتال کے باہر ٹینٹ میں لائٹنگ اور پنکھوں کا انتظام کر دیا گیا، ٹینٹ میں کرسیاں لگا کر شہریوں کے بیٹھنے اور شکایات سننے کا بھی انتظام کیا گیا۔وفاقی سیکریٹری ہیلتھ محمود رائے روزانہ کیمپ میں بیٹھ کر پمز کا جائزہ لینے سمیت اسپتال میں انتظامی امور اور سہولیات کا روزانہ جائزہ لیں گے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات بھی سنیں گے۔واضح رہے کہ 27 اگست (12 ربیع الاؤل) کی صبح 6 بجے کے قریب پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

    پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی(ویب ڈیسک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ کارروائیوں کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں جنوبی وزیرستان اور بنوں جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
    بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے بارودی مواد سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا۔
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 5 خوارج جہنم واصل ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگایا اور انہیں گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔
    بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ساسول میں بھی فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کو کوارڈ کاپٹر کی مدد سے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ برقرار رہے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک عزم استحکام ویژن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • اسلام آباد  کے پمز اسپتال  کی نرسری  میں خوفناک آگ،15 نومولود  بچے جاں بحق

    اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ،15 نومولود بچے جاں بحق

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک )پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے سے 15 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے، اسپتال حکام نے تصدیق کردی۔
    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت نرسری میں 16 بچے موجود تھے، تاہم ایک لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچانے میں کامیاب ہوئیں جبکہ 15 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ ایم سی ایچ وارڈ کی تیسری منزل پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا، جبکہ بیشتر بچے شدید جھلسنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔

    بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، تاہم تحقیقات کے بعد اصل وجوہات سامنے آئیں گی، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
    ترجمان پمز اسپتال کے مطابق تمام بچوں کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دیں گئی ہیں۔

    وزیر اعظم اور صدر مملکت کی حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایت
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے اندوہناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکا نوٹس لے لیا اور حکام کو فوری تحقیقات کی ہدایات دی ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال ناقابلِ تلافی ہے۔ واقعہ کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمہ دران کا تعین کیا جاۓ اور سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
    شہباز شریف نے معصوم بچوں کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کیا۔ انہون نے کہا کہ اس اندوہ ناک واقعے پر دل رنجیدہ ہے
    والدین کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز اسپتال اسلام آباد میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ المناک اموات انتہائی دلخراش اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی شفاف تحقیقات پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
    صدرِ مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں مریضوں، خصوصاً نومولود بچوں کی حفاظت کے لیے مؤثر فائر سیفٹی سسٹم اور ہنگامی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
    یہ انتہائی دلخراش سانحہ ہے، وفاقی وزیر صحت

    وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پمز نرسری میں آتشزدگی سے نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اے سی بلاسٹ ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، وارڈ میں آکسیجن کی موجودگی کے باعث آگ نے شدت اختیار کی جس کے نتیجے میں 14 معصوم بچوں کی اموات ہوئیں ہیں۔
    وزیر صحت کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے اور حقائق سامنے لانے کے لیے متعلقہ انتظامیہ اور انفورسمنٹ ایجنسیز موقع پر پہنچ چکی ہیں، سیکرٹری صحت سمیت وزارتِ صحت کے افسران پمز میں موجود ہیں، معصوم نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی دلخراش سانحہ ہے، غم کی اس گھڑی میں حکومت اور وزارتِ صحت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، اس ناقابلِ تلافی نقصان پر متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
    گورنر خیبرپختونخوا، وفاقی وزیر داخلہ و دیگر کا اظہار افسوس
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مواصلات علیم خان نے بھی پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
    انہوں نے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی دلخراش اور ناقابل برداشت سانحہ ہے، غمزدہ والدین اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

  • عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

    عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی بہن کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی۔
    سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے توہین عدالت درخواست پر اعتراض عائد کردئیے، زرائع نے کہا کہ توہین عدالت کے الزام کا سامنا کرنے فریقین کیساتھ الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔
    بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا فیصلہ پر عمل درآمد نہیں ہوا، ہم نے توہین عدالت کی درخواست جلد سماعت کیلئے استدعا کی۔
    ان کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت سینٹر پر میری رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے بتایا ہماری درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے، ہمیں توہین عدالت کی درخواست کی فائل واپس کردی گئی ہے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اعتراض دور کرکے توہین عدالت کی درخواست دوبارہ دائر کریں گے، ہم چاہتے ہیں وہی بنچ آج ہی تشکیل دے دیا جائے تاکہ جمعرات کو سماعت ہو جائے۔
    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت ضروری ہے، برائے مہربانی بانی پی ٹی آئی کی فیملی ممبران سے ملاقات کرائیں، ہم اپنا وعدہ پورا کر چکے ہیں۔
    بعد ازاں پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات کو دور کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عائد اعتراض کو دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کردی گئی۔
    رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے توہین کے مرتکب افراد کوُالزامات کی فہرست نہ بھجنے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔
    ادھر پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رجسٹرار صاحب سے فیسیلٹیشن سینٹر میں ملاقات ہوئی،رجسٹرار صاحب نے مجھے کہا ہم نے اپنی درخواست پے ایک اعتراض لگایا ہے، میں درخواست کروں گا آج ہی انکو نمبر الاٹ کیا جاے اور ہمارا پراسس مکمل کیا جائے۔
    ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر ہر صورت میں ان پر عملدرآمد ہونا ہے، خان صاحب کی صحت کا ایشو ہیں انکے بنیادی حقوق میں یہ ہے،اس آرڈر کے مطابق خان صاحب کی فیملی نے ہر ہفتے ایک ملاقات کرنی ہے، نورین بی بی نے مجھے بھی پوری تفصیل نہیں بتائی لیکن وہ ملاقات سے خوش تھیں۔
    بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا
    درخواست میں عمران خان کو علاج کے لیے شفا اسپتال منتقل کرنے اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ بھی آئے تھے تاکہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کروایا جا سکے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاکستان کی سفارتی کوششیں، فیلڈ مارشل کا اہم دورہ ایران مکمل

    پاکستان کی سفارتی کوششیں، فیلڈ مارشل کا اہم دورہ ایران مکمل

    تہران (ویب ڈسک )جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھلنے کے معاملے پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک روزہ دورہ مکمل کر لیا
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈمارشل کا وزیر داخلہ کے ہمراہ کیا جانے والا یہ دورہ امریکہ، ایران تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ تھا۔
    اعلامیے کے مطابق دورے کا مقصد تعطل ختم کرنے، کشیدگی میں کمی اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار کرنا ہے۔
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں سپریم لیڈر کے نمائندے محسن رضائی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔
    ملاقاتوں میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے فوری خاتمے کے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جانب سے علاقائی امن اور تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کی راہوں پر بھی غور کیا گیا۔
    ایرانی قیادت نے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازع کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے استقبال کیا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے