Blog

  • کرپٹو ایکسچینج کمپنی  کی قیادت کا  دورہ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں

    کرپٹو ایکسچینج کمپنی کی قیادت کا دورہ، وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں

    اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی سینئر لیڈر شپ نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، جس دوران وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات سے متعلق قواعد و ضوابط کو مؤثر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔بائنانس کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کر رہے تھے۔ وفد کے ہمراہ ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب نے بھی شرکت کی، جنہوں نے وفد کو اپنے ادارے کی کارکردگی، ذمہ داریوں اور ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔بائنانس اس وقت دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں میں سے ایک ہے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

  • سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک

    سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک

    راولپنڈی (کنزیومرواچ نیوز)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ٹانک میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں7 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں 2خوارج ہلاک ہوئے۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، یہ آپریشن ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے تک جاری رہیں گے۔صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔تینوں شخصیات کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کو ہلاک کیا، خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے فورسز پرعزم ہیں۔

  • سرگودھا میں باپ نے تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

    سرگودھا میں باپ نے تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

    لاہور (کنزیومرواچ نیوز)سرگودھا میں ایک 35 سالہ شخص نے اپنی تین سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پھلروان کے علاقے میں پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی کلومیٹر تک تلاش کے بعد تین سالہ بچی کی لاش برآمد کی۔بچی کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    لاہور (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ عمران خان کو ریاست کے لیے خطرہ قرار دینا حقیقت کے برخلاف بیانیہ ہے، ریاستی بیانیے کو سیاسی تنازع بنانے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے جبکہ اختلافِ رائے کو دشمنی سمجھنا جمہوری اقدار کے منافی طرزِ عمل ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم دہشتگردی اور معاشی بحران کا سامنا کر رہی ہے ہمیں ترجیحات درست کرنا ہوں گی، ایک شخص کو ہدف بناکر ملک کی سیاسی حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی، بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے کہ فوج مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا

  • لودھراں کا 7 سالہ ریحان بھی کھُلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    لودھراں کا 7 سالہ ریحان بھی کھُلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

    لاہور (کنزیومر واچ نیوز)لودھراں میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں 7 سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ریاض آباد کالونی کا 7 سالہ ریحان والد کے ساتھ ناشتہ لینے سعید چوک آیا تھا۔ سیوریج لائن میں آٹھ سے دس فٹ گندہ پانی بھی چل رہا تھا۔ ریحان والد کے ساتھ چلتے ہوئے کُھلے مین ہول میں گرا۔ واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو اہلکاروں کو دی گئی۔ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو نکال کر فوری اسپتال منتل کیا تاہم بچہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔افسوناک واقعے پر اے ڈی سی جی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔

  • روضۂ رسول ﷺ کی زیارت  کیلئے نئے اوقات کا اعلان

    روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے نئے اوقات کا اعلان

    مدینہ (کنزیومرواچ نیوز)مسجدِ نبوی میں روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا۔ادارۂ امورِ حرمین شریفین کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت رات 2 بجے سے فجر تک جبکہ دن میں 11 بجے سے نمازِ عشاء تک مقرر کیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ خواتین فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک زیارت کرسکیں گی۔ادارہ کے مطابق جمعہ کے روز مرد زائرین نمازِ جمعہ کے فوراً بعد سے عشاء تک روضۂ رسول ﷺ کی زیارت کرسکیں گے، جبکہ خواتین کے لیے جمعہ کو فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

  • میجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت، ملک بھر میں دعائیں

    میجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت، ملک بھر میں دعائیں

    اسلام آباد (کنزیو مر واچ نیوز)1965 اور 1971 کی جنگوں میں اپنی جانفشانی ،بے لوث محبت اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے میجر شبیر شریف شہید(نشانِ حیدر)کا54واں یومِ شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
    جرأت وبہادری کا استعارہ بننے والے میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو ضلع گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں پیدا ہوئے۔ میجر شبیر شریف نے اپریل 1964 میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ کی قابلیت اور قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں آپ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سب سے بڑے فوجی تربیتی اعزاز ”اعزازی شمشیر” سے نوازا گیا۔
    میجر شبیر شریف واحد فوجی جوان ہیں جنہیں بالترتیب دو سب سے بڑے فوجی اعزاز ات یعنی نشانِ حیدر اور ستارہ جرات سے نوازا گیا ہے۔
    شبیر شریف پاک فوج میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا سفر طے کرتے ہوئے اپریل 1970ء میں میجر کے رینک پر فائز ہوئے
    3دسمبر1971 کومیجر شبیر شریف کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے بالمقابل دشمن کی حدود میں واقع ایک بلند ٹیلے پر قبضہ کرنے کا حکم ملا۔ آپ اپنے ساتھیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے دُشمن کی بارودی سرنگوں کو عبور کر کے مسلسل آگ برساتی آرٹلری اور مشین گنوں کے فائر کے درمیان سبونہ نہر کے پار جا پہنچے۔
    اِس دلیرانہ حملے کے دوران آپ نے دُشمن کو اس کی مضبوط خندقوں سے نکل بھاگنے پر مجبور کر دیا ۔ اس دوان آپ کی جرات و شجاعت کے نتیجے میں 43 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ38جنگی قیدی اور4 ٹینک تباہ ہوئے۔
    5اور6دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیر شریف نے4جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نارائن سنگھ کو دست بدست لڑائی میں ہلاک کیا ۔ 6دسمبر کو میجر شبیر شریف نے دشمن کا ایک اور جوابی حملہ پسپا کیا اور بذاتِ خود ایک ریکائل لیس رائفل کے فائر سے کئی ٹینک تباہ کر دیے۔
    اپنے مطلوبہ ہدف کے حصول اور پے در پے جوابی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے بالآخر میجر شبیر شریف ایک بھارتی ٹینک کے گولے کا نشانہ بن کر شہادت کے اعلیٰ ترین مقام پر فائز ہوئے ۔
    میجر شبیر شریف شہیدکی اس بے مثال جرات اور بہادری کے صلے میں حکومت پاکستان نے آپ کو نشان حیدرکےاعزاز سے نوازا ۔ میجرشبیرشریف شہید کے یادگار الفاظ ہمیشہ ہر پیر و جوان کے لیے مشعل راہ رہیں گے کہ ’’انسان کی زندگی باعزت اور موت باوقار ہونی چاہیے۔
    ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعائیں
    میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر)کا 54واں یومِ شہادت آج ملک بھر میں عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔ ملک بھرکی مساجد میں دن کا آغاز قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ جہاں علما کرام نے شہیدکے درجات کی سربلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔علما کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔ شہدا کو بھولنے والی قوموں کا تاریخ میں نام لیوا کوئی نہیں ہوتا۔ میجر شبیر شریف شہید دھرتی کے بہادر فرزند تھے جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ و جاوید رہیں گے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا

    راولپنڈی(کنزیومر واچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ کا احترام کرتے ہیں مگر فوج کو اپنی سیاست سے دور رکھیں، کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی افواج اور عوام کے بیچ دراڑیں ڈالے، آپ کو اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو افواج کے خلاف بھڑکائیں،فوج اور عوام کے درمیان خلا ڈالنے کی اجازت ہم آپ کو نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس شخص سےجب کوئی ملےتو یہ ریاست پاکستان اور فوج کے خلاف بیانیہ دیتا ہے، یہ شخص آئین و قانون اور رولز کو بالائے طاق رکھ کر یہ بیانیہ دیتا ہے۔پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے عمران خان کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ تم ہو کون ، کس کی زبان بول رہے ہو ، تم سمجھتے کیا ہو اپنے آپ کو؟ ذہنی مرض کی بیماری کی علامات آپ نے پہلے بھی دیکھی تھیں ، اس نے پہلے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کرایا؟ یہ سمجھتا ہے پاک فوج میں جو بندہ ہے وہ غدار ہے، وہ سمجھتا ہے کہ اس کو سارا علم ہے اور باقی سب غلط ہیں ۔
    ان کا کہنا تھا کہ ذہنی مریض کی منطق کے مطابق جب بھارت نے حملہ کیا، یہ ہوتا تو کشکول لے کر چل پڑتا کہ آؤ بات کرتے ہیں، یہ تو کہتا تھا کہ خارجیوں کا پشاور میں دفتر کھول دیں، لوگوں کو ابھارتا ہے کہ ہنگامے کرو، اس بات چیت کا بخار تو ان کو پہلے سے تھا، لوگوں کو آپریشن کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے اکساتا ہے، ہمیں کلیئر ہے کہ اس کی سیاست یا اس کی ذات ریاست سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی ، یہ ایک ذہنی مریض ہے، یہ ایک ٹیرر کرائم نیکسس ہے، یہ منشیات ، این سی پی ، اغوا برائے تاوان اور بے تحاشا چیزوں میں ہے ۔

  • بچی   کھلے مین ہول میں گرگئی،شہری  نے بچا لیا

    بچی کھلے مین ہول میں گرگئی،شہری نے بچا لیا

    کراچی:(کنزیومرواچ نیوز)شہر قائد میں کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر2 میں نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی، جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کربچالیا۔ بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی۔کھلا مین ہول 4 سے 5 فٹ گہرا تھا تاہم کھلے مین ہول میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم تھا، ذرائع کے مطابق بچی چھٹی کے بعد دیگر بچیوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ انجی اسکول کے باہر ہی کھلے مین ہول میں گر گئی۔واقعے کے فوری بعد بچی کے والدین نجی اسکول پہنچ گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ منگھوپیر میں متعدد گٹروں کے ڈھکن کھلے پڑے ہیں، اسکول کی بچی جسے ہی کھلے مین ہول میں سلپ ہوئی موقع پر موجود شہری نے اسے بچایا۔واقعے کے بعد ٹاؤن چیئرمین نواز بروہی کو بھی موقع پرطلب کیا گیا، ٹاؤن چیئرمین کا کہنا ہے انہوں نے گٹرکے ڈھکن یوسی چیئرمین کو دے دیئے تھے، انہوں نے لگائے کیوں نہیں معلوم کیا جا رہا ہے۔

  • برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا

    برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا

    لندن (کنزیومرواچ نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ایوارڈ کی یہ تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جہاں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے مسلسل محنت کو سراہا۔مقررین کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز احسن خان کی طویل جدوجہد، محنت اور عزم کا اعتراف ہے جبکہ اس طرح کے اعزازات نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال قائم کرتے ہیں۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری اور سماجی خدمت کے کام کو مزید جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔