Blog

  • علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

    علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

    راولپنڈی (کنزیومرواچ نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر تیسری مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے 22 اکتوبر کو پیش کریں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈی سی راولپنڈی کو ہدایات جاری کر دیں۔

  • گرین لائن  منصوبہ جامع کلاتھ کے قریب ختم ہوگا: ترجمان وفاقی حکومت

    گرین لائن منصوبہ جامع کلاتھ کے قریب ختم ہوگا: ترجمان وفاقی حکومت

    کراچی(کنزیومرواچ نیوز)ترجمان وفاقی حکومت برائے سندھ راجہ خلیق انصاری نے کہا ہے کہ عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ گرین لائن کا کام جلد شروع ہونے والا ہے۔ راجہ خلیق انصاری نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں میٹنگ میں گرین لائن سے متعلق تمام چیزوں پر بات ہوئی ہے اور بلدیاتی حکومت نے جن ادھورے کاموں کی نشاندہی کی ہے وہ مکمل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ گرین لائن کا کام جلد شروع ہونے والا ہے، ایک ماہ کی تاخیر ہونے کی وجہ سے منصوبہ اب ستمبر 2026 تک مکمل ہوگا، منصوبے میں کیپری سنیما، پلازہ اور جامع کلاتھ کے قریب ایک اسٹیشن بنے گا جب کہ گرین لائن منصوبہ جامع کلاتھ کے قریب ہی ختم ہوگا۔ ترجمان وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ میئر صاحب کا خیال تھا این او سی نہیں لیا گیا، این او سی 2017 کی تھی، اس وقت میئر نہیں تھے، این او سی پرکوئی تاریخ مقرر نہیں تھی اس لیے ہم سمجھتے تھے کہ این او سی یہی چلے گا۔ راجہ خلیق الزماں نے مزید کہا کہ 31 اکتوبر کو کراچی کینٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیشن کا افتتاح کیا جارہا ہے، کینٹ اسٹیشن آکر ایسا محسوس ہوگا جیسے ائیرپورٹ آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے زیرتعمیر منصوبوں میں مدد کے لیے تیار ہیں، لیاری ایکسپریس وے پر صرف مینٹی نننس کا کام ہورہا ہے اور لیاری ایکسپریس وے جیسے چل رہا ہے ویسے ہی چلے گا۔

  • پاکستان کے اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

    پاکستان کے اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

    وینکوور (کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش کے فائنل میں کامیابی حاصل کر کے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا۔پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان نے وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کے خلاف تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی۔پاکستانی پلیئر نے 43 منٹ جاری میچ 11۔9، 11۔1 اور 11۔5 سے کامیابی حاصل کی۔وینکوور اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 31,250 ڈالرز ہے۔

  • پاکستان نے پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم کی میزبانی جیت لی

    پاکستان نے پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم کی میزبانی جیت لی

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز) پاکستان نے ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم 2026 کی میزبانی جیت لی۔رپورٹ کے مطابق چین کے شہر شوجو میں ہونے والے ورلڈ شیفس فورم 2025 میں پاکستان نے ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم 2026 کی میزبانی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کسی عالمی شیف فورم کی میزبانی کا موقع ملا ہے اور پاکستان اکتوبر 2026 میں پہلی بار ورلڈ شیفس ایشیا فورم کی میزبانی کرے گا جس کی تقریب اسلام آباد اور لاہور میں ہوگی۔ پاکستان کی نمائندگی شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے فاؤنڈر صدر احمد شفیق نے کی جہاں پاکستان اور ملائیشیا کےدرمیان میزبانی کےلیےمقابلہ پاکستان نے21 میں سے13ووٹ حاصل کرکےجیت لیا۔ صدر شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان احمد شفیق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑی کامیابی ہے، 21 ایشیائی ممالک، دنیا کے شیفس اور ایسوسی ایشن کے صدور پاکستان آئیں گے، ایونٹ پاکستانی شیفس کی بیرونی دنیا میں ملازمتوں کا ذریعہ بنے گا۔احمد شفیق نے مزید کہا کہ ورلڈ شیفس ایشیا پریذیڈنٹس فورم کے رکن ممالک میں چین، پاکستان، بھارت، سری لنکا، جمہوریہ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جاپان، مکاؤ، ملائیشیا، سنگاپور، مالدیپ،فلپائن، سری لنکا، نیپال سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

  • کسی ملک نےحملہ کیا تو ادھار بھی نہیں رکھیں گے،رانا ثنا

    کسی ملک نےحملہ کیا تو ادھار بھی نہیں رکھیں گے،رانا ثنا

    اسلام آباد (کنزیومرواچ نیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک پر حملہ آور نہیں ہوگا لیکن اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار بھی نہیں رکھیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب مسلم لیگ (ن) کے فاؤنڈر ممبرز میں سے تھے، نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے، میرے ساتھ بڑے بھائیوں جیسا تعلق تھا، مراد سواتی اپنی ذمہ دارایاں نبھا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک کے ساتھ ہے کہ ہم کسی پر حملہ آور نہیں ہوں گے، اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا اس کا ادھار نہیں رکھیں گے، اب شاید اسکور زیرو سکس نہ ہو، اس سے زیادہ ہو۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان کا ہم نے ہمیشہ ساتھ دیا، ہمیں انتہائی افسوس ہے اس طرف سے ہمیشہ تکلیف ملتی رہی ہے، ہم مزید اپنے پیاروں کے، افسروں کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، ہم نے واضح کہہ دیا ہے کہ اب دہشت گردوں اور لوگوں میں فرق واضح ہونا چاہیے۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ (ن) لیگ کی پالیسی نہیں رہی کہ کسی بھی جماعت کے اوپر سیاسی ہو یا مذہبی ہو پابندی لگائے، بدقسمتی سے تین واقعات ہوئے اس جماعت نے جب بھی احتجاجی پروگرام دیا تو تشدد اتنا زیادہ ہوا، ہلاکتوں پر جاکر بات رکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وفاق کو بھیج دیا ہے وفاقی حکومت نے اس پر فیصلہ کرنا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی بڑی واضح ہے کہ پاکستان کسی ہمسایہ ملک پر حملہ آور نہیں ہوگا لیکن اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار بھی نہیں رکھیں گے، ہم ان سے کہیں گے کہ بیٹھ کر معاملات کو حل کریں، معاملات ٹیبل پر حل ہوتے ہیں۔
    رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہوں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس کی مکمل تیاری کرلی ہے، وہ چاہتی ہیں کہ گلی محلے تک یہ نظام پہنچے اور عوام اپنا کردار ادا کریں۔

  • چار کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں حصہ لیا،

    چار کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں حصہ لیا،

    اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بتایا گیا کہ چار کمپنیوں عارف حبیب لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی)، ایئر بلو اور لکی گروپ نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں حصہ لیا ہے جس کے آئندہ ماہ کے آغاز میں حتمی مرحلے تک پہنچنے کی توقع ہے۔جمعہ کو سینیٹر محمد طلحہ محمود کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس منعقد ہوا۔بریفنگ کے دوران سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو بتایا کہ تمام شریک کمپنیوں نے حکومت کی جانب سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کی ہے۔تاہم حکومت نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور طیاروں سے قومی پرچم نہیں ہٹایا جائے گا۔ ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی اور کسی غیر ملکی فرد یا ادارے کو بطور اکثریتی شیئر ہولڈر نیلامی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کمیٹی کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی برطانیہ اور یورپ کے لیے پروازوں کی بندش کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ سال 2018 میں پی آئی اے نے ان روٹس پر مجموعی طور پر 1,420 پروازیں چلائیں، جن سے 36 ارب روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اخراجات 39 ارب روپے رہے۔سال 2019 میں ایئرلائن نے برطانیہ اور یورپ کے لیے 478 پروازیں چلائیں، جن سے 15 ارب روپے کی آمدن ہوئی جبکہ اخراجات 13 ارب روپے رہے۔ کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ پی آئی اے نے 2022 تک یورپ کے لیے اپنی پروازوں کا شیڈول کامیابی سے برقرار رکھا۔سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ برطانیہ اور یورپ کے لیے پروازوں کی معطلی سے نہ صرف 13 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا بلکہ اس سے بین الاقوامی سطح پر پی آئی اے کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔کمیٹی کے چیئرمین نے پی آئی اے کی خدمات کے ناجائز استعمال کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی سفارش کی اور مفت سفری سہولتوں کے فوری خاتمے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پی آئی اے میں کسی بھی غیر قانونی یونین سرگرمی کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے۔کمیٹی کو ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے کام اور نظامِ کار کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ 14 فعال ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر 16 غیر فعال ایئرپورٹس پر بھی فورس تعینات ہے، جو اے ایس ایف پر اضافی بوجھ ہے۔ موجودہ عملے میں 10 فیصد خواتین اور 90 فیصد مرد اہلکار شامل ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ایئرپورٹس پر مسافروں اور سامان کی اسکریننگ کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کی سفارش کی جبکہ چیئرمین نے جدید ٹیکنالوجی اپنانے پر زور دیتے ہوئے مشتبہ مسافروں کے بورڈنگ پاسز پر نشاندہی کا نظام متعارف کرانے کی ہدایت دی۔چیئرمین نے چھوٹے ایئرپورٹس، خصوصاً پشاور اور بلوچستان میں سیکیورٹی کے کمزور انتظامات کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے فوری بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔کمیٹی نے چترال ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پروازوں کی عدم دستیابی کے مسئلے پر بھی غور کیا۔ چیئرمین نے کہا کہ چترال ایک اسٹریٹجک اہمیت کا حامل علاقہ ہے جو پاکستان کو حساس سرحدی علاقوں سے جوڑتا ہے اور اگر تاجکستان کے ذریعے ایک رابطہ سرنگ تعمیر کی جائے تو وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

  • بےقابو ٹرکوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق

    بےقابو ٹرکوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق

    کراچی:(کنزیومرواچ نیوز)لیاقت آباد اور ملیر ماڈل کالونی میں دو الگ الگ واقعات میں ٹرکوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔لیاقت آباد زینت اسکوائر پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 37 سالہ صابر کے نام سے کی گئی۔متوفی صابر لیاقت آباد زینت اسکوائر ایف سی ایریا کا رہائشی تھا جو گھر کے قریب ہی کام کے لیے جار ہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگیا اور متوفی 2 بچیوں کا باپ تھا۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے توڑ ے اور نذر آتش کر دیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی شریف آباد سمیت دیگر تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورت حال پر قابو پاتے ہوئے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا۔احتجاج کے باعث ناظم آباد سے لیاقت آباد جانے والی شارع پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس کے نتیجے میں ٹریلرز، ٹرک اور دیگر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ایس ایچ او شریف آباد تنویر مراد نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے جبکہ پولیس ٹرک کو نذر آتش کیے جانے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ملیر ماڈل کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ٹرک کے شیشے اور لائٹیں توڑ دیں، اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کی وجہ سے ملیر کینٹ سے ماڈل کالونی جانے والے راستے سمیت ملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔مشتعل عوام نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ چھیپا کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمی ہونے والے 45 سالہ معشوق علی اور 19 سالہ مستقیم کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ایس ایچ او ماڈل کالونی شوکت اعوان نے بتایا کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ٹرک کو نذرآتش ہونے سے بچالیا اور ٹرک کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ڈرائیور کی شناخت ثروت کے نام سے کی گئی اور اس حوالے سے پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • معروف ٹک ٹاکر رومیسا سعید ٹریفک حادثے کے بعد انتقال کرگئیں

    معروف ٹک ٹاکر رومیسا سعید ٹریفک حادثے کے بعد انتقال کرگئیں

    فیصل آباد (کنزیمرواچ نیوز)پاکستانی فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ماڈل اور معروف ٹک ٹاکر رومیسا سعید ایک روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دورانِ علاج انتقال کرگئیں۔رومیسا سعید کا شمار ان ماڈلز میں ہوتا تھا جو فیشن اور سوشل میڈیا دونوں میدانوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی تھیں۔ وہ نہ صرف فیشن شوز میں اپنی دلکش شخصیت کے باعث نمایاں رہیں بلکہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر بھی ہزاروں مداحوں کی توجہ کا مرکز تھیں۔رپورٹس کے مطابق رومیسا چند روز قبل فیصل آباد کے قریب ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئیں۔ حادثے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کئی دن تک زیرِ علاج رہیں۔ تاہم 17 اکتوبر کو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔شوبز اور فیشن سے وابستہ شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ متعدد صارفین نے دعائیہ پیغامات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’رومیسا ایک باصلاحیت اور خوش مزاج لڑکی تھیں، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔‘‘مرحومہ کی نمازِ جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی، جس کے بعد تدفین ننکانہ صاحب کے مقامی قبرستان میں عمل میں آئی۔رومیسا سعید کی اچانک موت نے فیشن انڈسٹری اور سوشل میڈیا کمیونٹی دونوں کو غمزدہ کر دیا ہے، جہاں لوگ اب بھی ان کے مسکراتے لمحوں اور مثبت توانائی کو یاد کر رہے ہیں۔

  • پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن (کنزیومرواچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرنا ان کے لیے بہت آسان ہے۔امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسندہے، حالیہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی سے آگاہ ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کو روکنا میرے لیے بہت آسان ہے۔امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھرپاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کردیا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔یاد رہےکہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد افغان طالبان کی درخواست پر شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائرکا فیصلہ کیا گیا تھا۔پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین ابتدائی طور پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی گئی تاہم آج فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہوا ہے۔

  • اسرائیل نے امن معاہدےکی دھجیاں اڑا دیں، غزہ پر  حملہ، 11 شہید

    اسرائیل نے امن معاہدےکی دھجیاں اڑا دیں، غزہ پر حملہ، 11 شہید

    غزہ (کنزیومرواچ نیوز)اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں، قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں طیارے سے گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے۔ شہدا میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار افراد غزہ شہر کے علاقے الزیتون لوٹ رہے تھے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔حماس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہےکہ اسرائیل دانستہ طور پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔حماس نے صیہونی فوج کی جارحیت کو مصر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا۔