Blog

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی معیشت کو مردہ قرار دیدیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی معیشت کو مردہ قرار دیدیا

    واشنگٹن(کنزیومر واچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو مردہ معیشت دے دیا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہاکہ مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (بھارت اور روس) اپنی مردہ معیشت کو ایک ساتھ نیچے لے جاسکتے ہیں اور مجھے اس کی فکر ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ بہت تھوڑا سا کاروبار کیا ہے مگر ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ مکمل ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکا پاکستان کے تیل ذخائر بڑھانے کے لیے اقدام کرے گا۔دوسری جانب اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا

    پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا

    واشنگٹن (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی۔ملاقات میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاک امریکا معاہدے کے نتیجے میں باہمی ٹیرف خاص طور پر امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان اہم اقتصادی شعبوں خاص طور پر توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز کا باعث بنے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے خصوصاً ان تعلقات کو امریکی ریاستوں تک بڑھانے کے حوالے سے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی منڈیوں تک بہتر رسائی میسر آئے گی اور پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تجارت اور سرمایہ کاری روابط کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کو برؤے کار لانے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔اس سے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اس ڈیل کا خیر مقدم کیا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہاتھا کہ امریکا سے تجارتی ڈیل طے پاگئی ہے۔الحمد اللہ۔

  • خاتون کو ہراساں  کرنےکا الزام ثابت، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    خاتون کو ہراساں کرنےکا الزام ثابت، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) محتسب اعلیٰ سندھ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔محتسب اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے مونس علوی پر25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔محتسب اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک پر خاتون کو ہراساں کرنےکا الزام ثابت ہوتا ہے، سی ای او کے الیکٹرک ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں۔جسٹس ریٹائرڈ شاہ نواز طارق نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی، مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔محتسب اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔

  • بھارت معرکۂ حق میں شکست کھا چکا  اب  ہائبرڈ وار کا سہارا لے رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    بھارت معرکۂ حق میں شکست کھا چکا اب ہائبرڈ وار کا سہارا لے رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    راولپنڈی (کنزیو مر واچ نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کھا چکا ہے اور اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند جیسے پروکسیز کے ذریعے ہائبرڈ وار کا سہارا لے رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات اور خطاب کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ‘‘بلوچستان کی ترقی، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔‘‘اس ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندے، سرکاری افسران، دانشور، صحافی اور نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ ’’یہ تمام فتنہ باز عناصر بھی ان شاء اللہ اسی انجام سے دوچار ہوں گے جو انہیں معرکۂ حق میں ملا تھا۔‘‘آرمی چیف نے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد گروہوں کی کھلی سرپرستی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے محبِ وطن عوام، خاص طور پر بلوچ عوام کی حب الوطنی کو کمزور کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب، فرقہ یا نسل نہیں ہوتی، اس لیے اس کے خلاف پوری قوم کو متحد ہو کر ایک آواز بننا ہوگا۔ فیلڈ مارشل، اجتماعی قومی عزم کے بغیر دہشتگردی جیسے خطرے سے نمٹنا ممکن نہیں۔فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے تعاون کو مزید بہتر بنانے اور صوبے کی ترقی کے لیے مشترکہ قومی حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔انہوں نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کو بھی دہرایا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ مادرِ وطن کو درپیش کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قومی وقار اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نشست کا اختتام آرمی چیف اور شرکاء کے درمیان آزادانہ اور بھرپور سوال و جواب کی نشست پر ہوا۔

  • نازیبا ویڈیوز:رجب بٹ پر ایک اور ’’شرمناک الزام‘‘ لگ گیا

    نازیبا ویڈیوز:رجب بٹ پر ایک اور ’’شرمناک الزام‘‘ لگ گیا

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)پاکستانی ٹک ٹاکر اور تنازعات کا شکار رہنے والے رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین خاتون ٹک ٹاکرز کے بعد اب مرد ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے پر ششدر ہیں۔ حال ہی میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔نازیبا لیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ ویسے یہ لوگ بڑے مذہبی بنتے ہیں تو پھر مکمل برہنہ ویڈیوز کیوں بنائی گئیں؟رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا موقف ہے کہ ہمارا ڈیٹا ہیک ہوا ہے، کسی نے ہمارے موبائل سے یہ ویڈیوز ہیک کرکے وائرل کی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ ان ٹک ٹاکرز نے آخر یہ ویڈیوز بنائی ہی کیوں؟ یہ قابل اعتراض ویڈیوز بنائی تو ان کے موبائل سے ہی گئی ہیں، جسے بعد میں ان کے ہی ساتھیوں یا کسی اور نے وائرل کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹس میں یہ تذکرہ بھی کیا جارہا ہے کہ رجب بٹ کے انتہائی قریبی ساتھی حیدر شاہ ویڈیو کال پر جسے اپنا جسم دکھا رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ خود رجب بٹ ہی ہیں۔دوسری جانب رجب بٹ کا ٹک ٹاکر زارا ملک کے ساتھ تعلقات کا معاملہ بھی زیر بحث ہے۔ یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ رجب بٹ دبئی میں زارا بٹ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔صارفین نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ رجب بٹ اپنی حاملہ بیوی ایمان کو دھوکا دے رہے ہیں۔ رجب دبئی میں زارا ملک کے ساتھ دیکھے بھی گئے ہیں اور ان کی کچھ ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس سے دونوں کے درمیان انتہائی قربت کا شک گہرا ہوجاتا ہے۔ قوالی نائٹ میں بھی دونوں ساتھ تھے۔ جب کہ دونوں کی ایک جیسی ڈریسنگ بھی زیر بحث ہے۔ رجب بٹ جس رنگ کی شرٹ پہنے ہوتے ہیں زارا بھی اسی کلر کی شرٹ میں نظر آتی ہیں۔

  • 50 کلو وزن کیسے کم کیا؟ ارجن کپور نے راز بتا دیا

    50 کلو وزن کیسے کم کیا؟ ارجن کپور نے راز بتا دیا

    ممبئی (کنز یو مر واچ نیوز)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کس طرح 50 کلو وزن کم کیا۔ارجن کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ان کا وزن 140 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا اور وہ نوعمری میں وہ ضرورت سے زیادہ موٹاپے کا شکار تھے اور انہیں لگتا تھا کہ صرف چہل قدمی ہی بہترین ورزش ہے۔اداکار کے مطابق وزن کم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ جسمانی طور پر متحرک رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان اگر کھانے کے فوراً بعد بیٹھا رہے تو پھر وزن بڑھنے کی شکایت کا حق نہیں رکھتا۔ارجن نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ کھانے کے شوقین رہے ہیں، تاہم وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے فاسٹ فوڈ، چینی اور کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز کیا جس سے ان کا وزن تیزی سے کم ہوا۔ ارجن کپور نے اپنے وزن میں اضافے کی ایک بڑی وجہ تھائیرائیڈ گلینڈ کی بیماری کو قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس بیماری کا شکار رہ چکے ہیں، جس کا اثر ان کی والدہ اور بہن پر بھی پڑا تھا اور اسی بیماری نے ان کے وزن میں نمایاں اضافہ کیا۔

  • وزیراعظم  شہباز شریف کا طاقتور شوگر مافیا سے ٹکرانے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا طاقتور شوگر مافیا سے ٹکرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی مافیا کیخلاف ٹیکس کے سخت نفاذ کے ذریعے پہلا بڑا وار کیا ہے، لیکن مافیا نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے ملکی مارکیٹس کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہ صورتحال نئی معاشی بے چینی کو جنم دے رہی ہے اور حکومت کے عزم کو کڑی آزمائش میں ڈال رہی ہے۔ وزیراعظم، جن کے اپنے خاندان کی چینی کی صنعت سے پرانی وابستگی رہی ہے، انہوں نے سیاسی اور مالی لحاظ سے مضبوط سمجھے جانے والے اس شعبے سے ٹکرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی مافیا کے خلاف وزیراعظم کا عوامی مؤقف حیران کن ہونے کے ساتھ باعث امید بھی معلوم ہوتا ہے۔ اگرچہ ایف بی آر نے شوگر ملز کی جانب سے چینی کی فروخت کو دستاویزی شکل دینے اور ان سے ٹیکس وصولی میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں، لیکن صارفین کی سطح پر اس کے اثرات برعکس ہیں۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جس سے ریونیو ریکوری مہم سے حاصل ہونے والا کوئی بھی سیاسی نیک نیتی کے اثرات زائل ہوگئے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ محض اتفاق نہیں۔ شہباز شریف کی سابق حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، جو اس وقت حکومت اور نون لیگ سے اختلاف رکھتے ہیں، نے اس بارے میں ایک دلچسپ بیان دیا ہے۔ اگرچہ وہ اِس وقت حکومت کی چینی پالیسی پر تنقید کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے شہباز شریف کے ساتھ کام کے دوران اپنے تجربے سے یہ انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے چینی مافیا کے دباؤ کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ بلکہ انہوں نے مفتاح سے نجی طور پر کہا تھا کہ چینی برآمد نہ ہونے دیں۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگا کہ وزیراعظم پیسے کے لالچی تھے، بلکہ انہوں نے مجھے کہا کہ چینی کی صنعت پر سپر ٹیکس لگا دوں، میں سپر ٹیکس کیخلاف تھا، لیکن ظاہر ہے وزیراعظم کا فیصلہ غالب رہا۔ چینی کے حوالے سے موجودہ صورتحال اور وزیراعظم یہ جنگ جیتیں گے یا ہاریں گے، اس حوالے سے اپنے تحریری بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب میں شہباز شریف کے دور حکومت میں وزیر خزانہ تھا، تب بھی چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا سوال آیا تھا۔ اور اس وقت ہمیں واقعی زرمبادلہ کی ضرورت تھی لیکن اگرچہ وزیراعظم نے ان تمام افراد سے ملاقات کی جو برآمدات کے خواہاں تھے، انہوں نے نجی طور پر مجھے کہا کہ برآمدات کی اجازت نہ دی جائے۔ پھر طارق بشیر چیمہ کو چینی برآمد کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا، اور انہوں نے بھی چینی انڈسٹری کے دیے گئے اعدادوشمار کو چیلنج کیا اور کمشنرز سے تصدیق کرانے کی بات کی۔ مختصراً، چیمہ صاحب کوئی کٹھ پتلی تھے اور نہ دباؤ میں آ کر برآمدات کی اجازت دینے والے۔ مجھے نہیں لگا کہ وزیراعظم پیسے کے لالچی تھے، بلکہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ چینی کی صنعت پر سپر ٹیکس عائد کروں۔ میں اس کیخلاف تھا، لیکن ظاہر ہے وزیراعظم کا فیصلہ غالب رہا۔ موجودہ صورتحال پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس مرتبہ مصدق ملک کی جگہ اسحاق ڈار کو چینی برآمد کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا۔ شاید ایک لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینا ٹھیک تھا، لیکن جب قیمتیں تیزی سے بڑھنا شروع ہوئیں تو برآمدات کی اجازت ختم ہونا چاہیے تھی۔ لیکن اس مرتبہ لگتا ہے کہ قیمتیں بڑھانے کا ارادہ تھا اور برآمدات کی اجازت قیمتیں بڑھنے کے باوجود دی جاتی رہی۔ دوسری طرف، رابطہ کرنے پر حکومت کی جانب سے دی نیوز کو بتایا گیا ہے کہ چینی اور دیگر صنعتوں کیخلاف حکومت کی ٹیکس نفاذ مہم نے غیرمعمولی نتائج دیے ہیں۔ جب ایف بی آر نے پیداواری مقامات پر فزیکل مانیٹرنگ ٹیمیں، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹمز اور ویڈیو نگرانی تعینات کی تو چینی کے شعبے میں دستاویزی فروخت (ڈاکومنٹڈ سیلز) ایک سال میں 107 ارب سے بڑھ کر 152 ارب روپے ہو گئی، یعنی 41 فیصد اضافہ ہوا۔ ان کوششوں کے ذریعے اندازاً 57 ارب روپے کا ٹیکس خلا ختم کیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق، اسی طرح کی کارروائیاں دیگر صنعتوں (سیمنٹ، تمباکو، مشروبات، اور ہیچری) میں بھی کی گئیں، جس سے ظاہر شدہ آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔تمباکو کے شعبے میں 103؍ فیصد اضافہ دیکھا گیا، سیمنٹ سے آمدنی دوگنا ہو گئی، اور مشروبات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ حتیٰ کہ پولٹری ہیچریز نے صرف ایک ماہ میں 50 فیصد اضافہ دکھایا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر، ان کامیابیوں نے پاکستان کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو صرف ایک مالی سال میں 8.8 فیصد سے بڑھا کر 10 اعشاریہ 3 فیصد کر دیا۔ ایف بی آر کے مطابق، رواں سال کے ٹیکس ریونیو میں 15؍ فیصد اضافہ صرف نفاذ کے ذریعے حاصل ہوا، جبکہ صرف 7 فیصد اضافہ حقیقی معاشی ترقی یا مہنگائی سے متعلق تھا۔ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کارٹیل کا قیمتوں میں ہیراپھیری سے کیا گیا ردعمل ایک گہری جنگ کو بے نقاب کرتا ہے جو صرف ٹیکس وصولی کی نہیں، بلکہ ریاستی عملداری اور مارکیٹ کی مضبوط قوتوں کے درمیان ہے۔ انفورسمنٹ کے نتیجے میں حاصل کامیابیوں کے باوجود، حکومت چینی کی قیمتوں کو قابو میں لانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، جو عام پاکستانیوں کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔ ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ ایک کلاسیکی جوابی وار ہے، [شوگر انڈسٹری کو] ٹیکس دینے پر مجبور کیا گیا، تو اب وہی رقم مارکیٹ کے ذریعے عوام سے واپس لے رہے ہیں۔ یہ سمجھا جا رہا ہے کہ وزیراعظم اس وقت ایک سیاسی اور معاشی مخمصے کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگر حکومت دباؤ میں آ کر پسپائی اختیار کرتی ہے تو پیغام واضح ہو گا: اعداد و شمار چاہے کچھ بھی ہوں، مارکیٹ پر کارٹیل کی گرفت برقرار ہے۔
    لیکن اگر ریاست اپنا دباؤ برقرار اور قیمتوں کو قابو میں لانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو طاقتور شوگر انڈسٹری کیخلاف یہ ایک نادر کامیابی ہو گی۔ ایک ذریعے کے مطابق، ملک میں سب سے بڑا شوگر پروڈیوسر جے کے ٹی (جہانگیر ترین) گروپ ہے، جس کا مارکیٹ شیئر تقریباً 15 فیصد ہے۔ اس کے بعد اومنی گروپ ہے، ملکی سطح پر مجموعی پیداوار میں اس گروپ کا حصہ 12 فیصد ہے۔ وزیر صنعت ہارون اختر ایک بڑی شوگر مل کے مالک ہیں، شہباز شریف کے خاندان کی دو ملیں ہیں، نواز شریف کے خاندان کی ایک مل ہے، اور تینوں بڑی جماعتوں کے بااثر افراد کی بھی شوگر ملیں ہیں۔ یہ پاکستان کی سب سے طاقتور لابی ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا شوگر انڈسٹری میں حصہ چھوٹا ہے۔ ایف بی آر کے ایک سینئر افسر نے دی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کے حوالے سے اس صورتحال کی نگرانی ہفتہ وار اجلاسوں کے ذریعے کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے ہی ان کا اصرار اس بات پر تھا کہ اس شعبے میں کسی طرح کی ٹیکس چوری برداشت نہیں کی جائے گی، پھر چاہے ان کے اپنے خاندان کا کوئی فرد ہی کیوں نہ ملوث ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ایف بی آر کی جانب سے چینی کے ذخائر، پیداوار اور فروخت کی نگرانی نہ صرف وزیراعظم نے خود مسلسل کی، بلکہ انہوں نے آئی بی، ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کو بھی چینی کے کاروبار اور ایف بی آر کے اہلکاروں کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی ہدایات دیں

  • لیجنڈز لیگ: بھارت کو سیمی فائنل میں پھر پاکستان کا سامنا

    لیجنڈز لیگ: بھارت کو سیمی فائنل میں پھر پاکستان کا سامنا

    لندن (کنزیومر واچ نیوز)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز کی ٹیم کا اب ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا ہوگا۔منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں بھارتی چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی لیجنڈز کو مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا۔اہم بات یہ تھی کہ بھارت کو یہ ہدف 14.1 اوورز کے اندر مکمل کرنا ضروری تھا تاکہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔تاہم بھارت نے اسٹورٹ بنی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہدف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی اور آخری ٹیم بن گئی۔اس سے قبل منگل کے روز ہی پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے تھے۔بھارت کی جیت کے بعد سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اب ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم پاکستان اور ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود بھارت 31 جولائی کو آمنے سامنے آئیں گے۔

  • وزیر صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ خان دھاریجو سے برانڈز فاونڈیشن کے سی ای او شیخ راشدعالم کی  ملاقات،تحقیقی اشاعت پیش کی

    وزیر صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ خان دھاریجو سے برانڈز فاونڈیشن کے سی ای او شیخ راشدعالم کی ملاقات،تحقیقی اشاعت پیش کی

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) وزیر صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ خان دھاریجو سے برانڈز فاونڈیشن کے سی ای او شیخ راشدعالم نے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی اس موقع پرملک بھر بلخصوص کراچی میں برانڈ کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ،برانڈز فاونڈیشن کے سی ای او شیخ راشدعالم نے “برانڈ آف دی ایئر ایوارڈز 2025” کی سالانہ تحقیقی اشاعت کی پریزنٹیشن کے دوران فاونڈیشن کی سرپرست ڈاکٹر ہما بخاری کے ہمراہ یہ اشاعت جام اکرام اللہ خان دھاریجو کو پیش کی۔وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ خان دھاریجو نے برانڈز فاونڈیشن کی پاکستان میں برانڈ ایکسیلنس اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو سراہا۔

  • بھارت:ے ہوش خاتون سے ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی

    بھارت:ے ہوش خاتون سے ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی

    ممبی (کنزیومر واچ نیوز)بھارت میں اسپتال جاتے ہوئے بےہوش خاتون کو ایمبولینس میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے گاؤں بودھ گیا میں پولیس میں بھرتی کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں ٹیسٹ کیلئے دوڑ میں شریک ہونے والی 26 سالہ خاتون امید وار بےہوش ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال جاتے ہوئے خاتون امیدوار کو ڈرائیور اور ٹیکنیشن نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ بھرتی کے لیے صرف خواتین امیدواروں کے آنے کے باوجود ایمبولینس میں کوئی خاتون عملہ نہیں تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا جب کہ خاتون کا بیان قلم بند کرنے کے بعد طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے۔