Blog

  • ’پورا دن فلیٹ میں بے ہوش رہی‘،  اداکا رہ عمارہ چوہدری

    ’پورا دن فلیٹ میں بے ہوش رہی‘، اداکا رہ عمارہ چوہدری

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستانی اداکارہ عمارہ چوہدری نے اکیلے رہنے کے حوالے سے ذاتی اور خوفناک تجربہ مداحوں سے شیئر کردیا۔عمارہ چوہدری حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں تنہا رہنے والے لوگوں کے حوالے سے بات کی۔اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں لڑکے لڑکیاں تنہا رہتے ہیں جس کی کئی وجوہات ہیں۔عمارہ چوہدری نے کہا کہ کئی لوگ کراچی میں کام کی غرض سے تو کئی پڑھائی کے سلسلے میں مقیم ہیں لیکن تنہا رہنا آسان نہیں کیوں کہ کئی مواقع ایسے ہوتے ہیں جب انسان کو اپنوں کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میری فیملی لاہور میں رہتی ہے لیکن میں کام کی وجہ سے کراچی میں مقیم ہوں، شوٹ سے واپسی پر تنہائی کا احساس غالب رہتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ بیمار پڑجائیں تو تنہائی اور اپنوں سے دوری اور زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے۔ کراچی میں تنہا رہنے کے حوالے سے خوفناک تجربہ شیئر کرتے ہوئے عمارہ نے بتایا کہ 2 سال قبل میں کورونا کا شکار ہوئی تھی، اس وقت شوٹس کے سلسلے میں کراچی میں ہی موجود تھی لیکن کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد مجھے اہل خانہ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کا شکار ہونے کے اگلے روز ہی میں پورا دن کیلئے بے ہوش ہوگئی لیکن کسی کو پتہ نہ چلا، مجھ سے رابطہ نہ ہونے پر گھروالوں نے مالک مکان سے رابطہ کرکے میرے حوالے سے بتایا، اس کے بعد مالک مکان نے کسی کو میرے فلیٹ بھیج کر میری خیریت دریافت کرنا چاہی، اسی دوران دروازہ کھٹکھٹانے پر میں ہوش میں آئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پورا دن بے ہوش رہنے کے بعد جب میری آنکھ کھلی تو میرے موبائل پر گھر سے ڈھیروں کالز آئی ہوئی تھیں حتیٰ کہ میرے اہل خانہ کراچی آنے کیلئے ٹکٹس بک کرواچکے تھے جب کہ مکان مالک نے بتایا کہ’ میرا دروازہ اب بھی میرے گھر والوں کے کہنے پر کھٹکھٹایا گیا‘، اس سے قبل تو مکان مالک بھی یہی سمجھتا رہا کہ میں لاہور چلی گئی ہوں ۔

  • میٹرک بورڈ ملتان: رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا

    میٹرک بورڈ ملتان: رکشہ ڈرائیور کا بیٹا سب پر بازی لے گیا

    ملتان (کنزیو مر واچ نیوز)محنت اور لگن ہو تو کم وسائل میں بھی بہترین نتائج دیے جا سکتے ہیں، کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا تعلیمی بورڈ ملتان کے نتائج میں جس میں رکشہ ڈرائیور کے بیٹے محمد احمد نے آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔محمد احمد کا تعلق بورے والا کے ایک گاؤں سے ہے، انہوں نے مدرسہ جامعہ حنفیہ سے میٹرک کا امتحان دیا اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آرٹس گروپ میں 1161 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔محمد احمد کے والد رکشہ چلاتے ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ تو نہیں پڑھے لیکن ان کا بیٹا ان کا نام روشن کرے۔آرٹس گروپ میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے محمد احمد کا کہنا ہے میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور میرے والد رکشہ چلاتے ہیں لیکن انہوں نے ناصرف معاشی طور پر سپورٹ کیا بلکہ بہت زیادہ حوصلہ افزائی بھی کی۔محمد احمد کے والد محمد افضل کا کہنا ہے میں رکشہ چلاتا ہوں اور ان پڑھ ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ بچہ میرا پڑھ جائے، آج میں بڑا خوش ہوں کہ بچہ میرا پڑھ گیا۔

  • قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اورباپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے، عمران خان

    قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اورباپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے، عمران خان

    اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے ایک بار پھر بیانات دہرا کر انہیں بانی پی ٹی آئی سے منسوب کرنے کا دعویٰ کیا۔اڈیالہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، ہمیں گزشتہ رات 12 بجے سماعت کی اطلاع دی گئی اور آج صرف دو وکلاء کو اندر جانے لہ اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ فیملی، وکلاء اور میڈیا کو آج اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا، ہم ساڑھے چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔علیمہ خان کے مطابق ’بانی نے کہا ہے انہیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جارہا ہے، اُن کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی تک بند کردیا گیا ہے جبکہ انہوں نے وکیل کو بتایا کہ انہیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے۔علیمہ خان کے مطابق بانی نے اپنے وکیل کو بتایا ہے باہر جاکر بتائیں انکے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے، ملک میں قانون یا مارشل لا نہیں بلکہ ایک شخص کی ایماں پر سب کچھ ہورہا ہے۔بہن کے مطابق بانی نے کہا ہے پاکستان میں ڈاکو ڈفر الائنس بن چکا ہے، عدلیہ کی آزادی ختم کردی گئی ہے، عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے اور پاکستان میں انصاف کا نظام دفن ہوچکا ہے۔علیمہ خان نے مطالبہ کیا کہ ہمیں بتایا جائے بانی کے ساتھ کس بات پر غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔علیمہ خان کے مطابق بانی نے علی امین گنڈا پور، بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی ہے کہ بھرپور تحریک چلائیں۔

  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ شروع، افواج کے ایک دوسرے پر حملے

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ شروع، افواج کے ایک دوسرے پر حملے

    بینکاک(کنزیومر واچ نیوز) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ شروع ہوگئی جبکہ دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے پر حملہ کرنے میں پہل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں کم از کم دو شہری ہلاک اور دو فوجی مشترکہ سرحد کے متنازع علاقے میں کمبوڈیا کی فوج سے جھرپوں میں شدید زخمی ہوگئے۔تھائی لینڈ کی فوج نے بتایا کہ کمبوڈیا کی فوج نے اس سے قبل متنازع تا کراہ تھام مندر کے قریب علاقے میں فائرنگ کی جہاں شدید لڑائی جاری ہے۔ٹا کراہ تھام مندر شمال مغربی کمبوڈیا کے اوڈار مینیچی صوبے کے ایک سرحدی علاقے میں واقع ہے۔تھائی لینڈ کی فوج کے مطابق کمبوڈیا نے متنازع علاقے میں فوج تعینات کرنے سے قبل جاسوس ڈرون تعینات کیا اور پھر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی جس میں توپ خانہ اور طویل فاصلے تک بی ایم 21 راکٹ بھی شامل ہیں۔رائل تھائی آرمی کی ترجمان ریچا سوکسوانون نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں کم از کم دو تھائی فوجی شدید زخمی ہیں۔تھائی لینڈ کے صوبہ سرین کے ضلعی سربراہ ستھیروٹ چارونتھاناسک نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ جمعرات کی صبح کمبوڈیا فوج کی گولہ باری سے دو شہری ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے، سرحد کے ساتھ 86 دیہاتوں سے 40،000 شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب کمبوڈیا کی وزارت نیشنل ڈیفنس نے اپنے بیان میں تھائی لینڈ پر پہلے حملہ کرنے کا الزام لگایا کہ کمبوڈین فوجیوں نے تھائی لینڈ کی فوج سے حملہ آور ہونے کے بعد جوابی کارروائی کی اور صرف اپنے دفاع میں کام کیا تھا۔سابق وزیر اعظم ہن سین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تھائی لینڈ کی فوج نے تھائی لینڈ اوڈار مینیچے اور پریہ ویہر سے متصل دو کمبوڈیا کے صوبوں کو گولہ باری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمبوڈین فوج کے پاس لڑنے اور جوابی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔تھائی لینڈ کی فوج نے بتایا کہ اس نے سرحد کے ساتھ کمبوڈین افواج کے خلاف جنگی کارروائی کیلیے ایف 16 جیٹ لڑاکا طیارہ تعینات کیا ہے۔

  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان  کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے،ڈ  ی جی آئی ایس پی آر

    مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے،ڈ ی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد:(کنزیومر واچ نیوز)ڈ ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے پرتپاک استقبال کیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہء حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹر ایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

  • چین کا جدیدترین طیارہ  امریکا کے لئے چیلنج بن گیا

    چین کا جدیدترین طیارہ امریکا کے لئے چیلنج بن گیا

    بیجنگ(کنزیومر واچ نیوز) امریکا طویل عرصے سے اپنی بحری افواج کے ذریعے دنیا میں جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے رکھنے والا واحد ملک تھا، لیکن اب چین نے بھی پہلا اسٹیلتھ فائٹر جیٹ J-35 اپنی بحریہ میں شامل کر لیا ہے جو امریکی بحری طاقت کو براہِ راست چیلنج کرتا ہے۔چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی (PLAN) نے J-35 فائٹر جیٹس کے دو یونٹ حاصل کر لیے ہیں، جو طیارہ بردار جہازوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں طیارے پرواز کرتے دکھائی دیے، جن کے نمبر 0011 اور 0012 ہیں۔یہ طیارے چینی نیوی کے موجودہ طیارے J-15B کے ساتھ پرواز کر رہے تھے، اور ان پر بھی ’شارک مارکنگز‘ موجود تھیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ اب چینی نیوی کا حصہ بن چکے ہیں۔چین نے شمالی ضلع شینبی میں ایک 2 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر کا بڑا پلانٹ بنایا ہے، جہاں ہر سال 100 J-35 طیارے تیار کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ چین کے اس ارادے کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ امریکی نیوی کو جلد ٹکر دینے کے لیے تیار ہو رہا ہے۔فی الحال امریکا کے پاس 11 نیوکلیئر پاورڈ ایئرکرافٹ کیریئرز ہیں، جب کہ چین کے پاس دو – لیاؤننگ اور شینڈونگ – فعال ہیں، جبکہ تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز “فوجیان” سمندری تجربات سے گزر رہا ہے۔ چوتھا کیریئر “ٹائپ 004” جوہری توانائی سے چلنے والا ہوگا۔جون 2025 میں، چین کے دو کیریئرز لیاؤننگ اور شینڈونگ نے پہلی بار بحرالکاہل میں مشترکہ جنگی مشقیں کیں، جسے ماہرین امریکہ کے لیے ایک “سخت پیغام” قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب امریکا کا F-35C لڑاکا طیارہ پہلے ہی کئی طیارہ بردار بحری جہازوں پر تعینات ہے، جن میں یو ایس ایس ابراہم لنکن بھی شامل ہے۔ اس نے نومبر 2024 میں یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اپنی پہلی جنگی کارروائی انجام دی تھی۔

  • ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی

    ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی

    چلاس(کنزیومر واچ نیوز) بابوسر ٹاپ پر سیلاب میں جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے سیلاب میں لاپتا ہونے والے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔ ےنجی ٹی وی مطابق ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی لاش کو کل شام 7 بجے مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر 3 سال کے عبد الہادی کی لاش کو نالے سے نکال کر چلاس کے اسپتال منتقل کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔سیلابی ریلے میں بہہ کر ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کا دیور فہد اسلام جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ریلے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ کا 3 سالہ بیٹا عبدالہادی بھی بہہ گیا تھا۔دوسری جانب ڈائریکٹر ایڈمن شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کا بتانا ہے کہ چلاس میں جاں بحق ڈاکٹر مشعال اور فہد اسلام کی میتیں 2 بجے تک لودھراں پہنچادی جائیں گی۔ڈائریکٹر ایڈمن کے مطابق مرحومین کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے ادا کی جائے گی جب کہ مرحومین کو آدم واہن قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔اس حوالے سے ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ شاہراہ بابوسر پر سرچ آپریشن جاری ہے جہاں سے ڈاکٹرسعد کے3سال کے بیٹے کی لاش مل گئی ہے جو تھوڑی دیر تک آبائی شہر بھجوادی جائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ اب تک 6 لاشیں نکالی گئی ہیں، لاپتا دیگر افراد کی تلاش جاری، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کا دورہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کرکے سرچ آپریشن کی مانیٹرنگ بھی کی۔ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ بابو سر روڈپر پھنسےسیاحوں کو گزشتہ روز چلاس منتقل کردیا ہے، اس وقت گلگت بلتستان میں کوئی بھی سیاح پھنسا ہوا نہیں، شاہراہ ناران اور بابو سر بند ہیں، شاہراہ ریشم خنجراب سے لیکر راولپنڈی تک کھلی ہے۔

  • 4 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

    4 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

    لاہور(کنزیومر واچ نیوز)پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سےمتعلق اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 143 شہری جاں بحق اور 488 افراد زخمی ہوئے جب کہ 121 مویشی ہلاک ہوئے اور 200 گھر متاثرہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے جب کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اورگوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ منگلا ڈیم میں 53 ، تربیلا میں 79 فیصد پانی موجود ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، تربیلا اورتونسہ کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم چناب ، راوی ، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

  • سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ مل گیا

    سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ مل گیا

    اسلام آباد(کنزیو مر واچ نیوز)اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہنے والی گاڑی کا بونٹ اور دروازہ مل گیا جبکہ لاپتہ باپ اور بیٹی کی تلاش تیسرے روز بھی جاری ہے۔وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے۔گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانیوالے باپ بیٹی کےحوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئی گزشتہ دو روز سے گاڑی سمیت لاپتہ ہونے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری ہے اور گزشتہ روز نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا تھا جس کے بعد اب دریائے سواں کے داخلی و خارجی راستوں پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ریسکیو ٹیموں کو گزشتہ روز گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر ملے تھے تاہم گاڑی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔ریسکیو حکام کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بارش رکنے کے بعد پانی کی سطح کم ہونے کے باعث آج دریائے سواں میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔اب ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پل کے نیچے سے مل گیا ہے جبکہ باپ اور بیٹی کی تلاش کا کام جاری ہے۔

  • مدرسے میں تشدد سے معصوم بچہ جاں بحق، استاد گرفتار

    مدرسے میں تشدد سے معصوم بچہ جاں بحق، استاد گرفتار

    پشاور(کنزیومر واچ نیوز)سوات کے مدرسے میں استاد کے تشدد سے معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق سوات کے علاقے خوازہ خیلہ چالیار کے مدرسے میں استاد کے تشدد سے بچہ جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ایک استاد کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ دیگر 2 اساتذہ کی تلاش جاری ہے۔ ڈی پی او سوات کے مطابق مدرسے میں مزید بچوں پر تشدد کے انکشافات سامنے آنے پر مزید 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او سوات کا کہناہے کہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مدرسے سے بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ڈی پی او سوات کے مطابق خوازہ خیلہ چالیار مدرسے میں بچوں پر کئی مہینوں سے تشدد کیا جا رہا تھا، پولیس نے مدرسے میں زیر تعلیم بچوں کو والدین کے حوالے کر کے ادارے کو سیل کر دیا ہے۔