Blog

  • دو اچھے لوگ ہمیشہ ساتھ نہیں رہ سکتے، کرن خان کا طلاق سے متعلق انکشاف

    دو اچھے لوگ ہمیشہ ساتھ نہیں رہ سکتے، کرن خان کا طلاق سے متعلق انکشاف

    کراچی (کنزیو مر واچ نیوز)معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے پہلی مرتبہ اپنی طلاق سے متعلق انکشاف کردیا۔ میزبانی کیلئے مشہور کرن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں پہلی بار اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے بلکہ طلاق کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کرن خان نے کہا کہ اُن کی پہلی شادی ختم ضرور ہوئی لیکن اس کی کوئی منفی وجہ نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے سابق شوہر کے بارے میں کوئی الزام تراشی یا منفی بات نہیں کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میرا سابق شوہر ایک اچھا انسان تھا، لیکن کبھی کبھی دو اچھے لوگ بھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔”انہوں نے مزید بتایا کہ اُن دونوں کی شخصیات مختلف تھیں، مگر علیحدگی کے عمل کو دونوں نے اچھی طرح سے سنبھالا۔ کرن خان نے اپنے سابق شوہر اور ان کے اہل خانہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو دونوں طرف سے محبت اور مثبت ماحول ملا، جس کی وجہ سے اُس کی پرورش پُرسکون طریقے سے ہوئی۔اداکارہ کرن خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اور ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے۔

  • امریکی کمپنی کا سی ای او اپنی ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا؛ ویڈیو وائرل

    امریکی کمپنی کا سی ای او اپنی ملازمہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا؛ ویڈیو وائرل

    نیو یارک (کنزیو مر واچ نیوز)امریکی کمپنی آسٹرونومر Astronomer کے سی ای او اینڈی بائرن کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر وہ ایچ آر کی سربراہ کے ساتھ معاشقہ لڑاتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔کنسرٹ کا یہ منظر انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہوگیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر میمز کی بھرمار کردی۔امریکی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کا کنسرٹ میں HR کی سربراہ کے ساتھ اسکرین پر آنے کا منظر وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے سابق ملازمین خوشیاں منانے لگے۔ سابق ملازمین کے مطابق اینڈی بائرن کے ’’زہریلے‘‘ اور ’’جارحانہ‘‘ رویے کے باعث ان کے اس طرح بے نقاب ہونے پر سب ہنس رہے ہیں اور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اینڈی بائرن کولڈ پلے کے کنسرٹ میں اپنی HR چیف کے ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھے گئے۔ یہ منظر دیکھ کر سابق ملازمین کے واٹس ایپ گروپس اور چیٹ چینلز پر قہقہوں کا طوفان آگیا۔ ایک سابق ملازم نے نیویارک پوسٹ کو بتایا کہ ’’سابق ملازمین کے میسج گروپس میں سب ہنس رہے ہیں اور اس بات کا خوب مزہ لے رہے ہیں کہ وہ بے نقاب ہوا۔‘‘
    اینڈی بائرن کون ہیں؟
    اینڈی بائرن امریکا کی Astronomer نامی ڈیٹا کمپنی کے سی ای او ہیں۔ یہ کمپنی ڈیٹا انجینئرنگ کے شعبے میں Apache Airflow جیسے اوپن سورس ٹولز کے استعمال کو آسان بنانے کےلیے مشہور ہے۔ اینڈی بائرن نے کمپنی کی توسیع اور سرمایہ کاری میں نمایاں کردار ادا کیا، لیکن اب ان کی ذاتی زندگی اور ان کے رویے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
    اینڈی کو ’زہریلا‘ کیوں کہا جارہا ہے؟
    نیویارک پوسٹ کے مطابق اینڈی بائرن پر کمپنی کے اندر ’’جارحانہ‘‘ اور ’’زہریلا‘‘ ماحول پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے رویے کے باعث کئی ملازمین نوکری چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور اب انہی سابق ملازمین کے گروپس میں اس وائرل ویڈیو پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔
    کنسرٹ میں کیا ہوا؟
    کولڈ پلے کے حالیہ کنسرٹ میں اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر اینڈی بائرن اپنی کمپنی کی HR چیف کے ساتھ نظر آئے، جس کے بعد اس ویڈیو نے کمپنی کے حلقوں میں ہنگامہ برپا کردیا۔ چونکہ اینڈی بائرن شادی شدہ ہیں، اس لیے ان کا ایچ آر کی سربراہ کے ساتھ کنسرٹ میں اس طرح دیکھے جانا کمپنی میں اور باہر دونوں جگہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
    اینڈی بائرن اور Astronomer کےلیے یہ اسکینڈل کیا معنی رکھتا ہے؟
    امریکا میں کارپوریٹ کلچر میں ایسے واقعات اکثر کمپنیوں کے ماحول اور ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔ Astronomer جیسے اسٹارٹ اپ کے لیے جہاں سرمایہ کاروں اور مارکیٹ میں اعتماد برقرار رکھنا ضروری ہے، وہاں سی ای او کا اس طرح کے اسکینڈل میں آنا کمپنی کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔
    فی الحال انٹرنیٹ پر ہر طرف اس وائرل ویڈیو کی دھوم ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کی میمز بنائی جارہی ہیں۔ اب تک اینڈی بائرن اور ان کی فیملی کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن اینڈی کی طرف سے ایک جعلی معذرت نامہ بھی وائرل ہوچکا ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا،انڈیکس کی نئی بلندی

    اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا،انڈیکس کی نئی بلندی

    کراچی:(کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے انڈیکس کی نئی بلندی کا ریکارڈ بنا لیا۔
    کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز 1773 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار 439 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر اعتماد کے نتیجے میں سودوں کی ریکارڈ خرید و فروخت ہوئی، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایکس میں حالیہ تیزی کی وجہ پالیسی استحکام، معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتا ہوا اعتماد ہے۔ مارکیٹ کی موجودہ رفتار دیکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انڈیکس مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
    رواں ہفتے کے آغاز پر بازار حصص میں ریکارڈ سازتیزی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرناکاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں، ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔

    facebook

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 18ستمبرکو پاکستان آنے کا امکان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 18ستمبرکو پاکستان آنے کا امکان

    اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 18ستمبر کو بھارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر دورہ پاکستان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے پیش نظر تیاریاں شروع کردی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا 18ستمبر کو بھارت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر چند گھنٹوں کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

  • موسلادھار بارش کےبعد ندی نالوں میں شدید طغیانی، نشیبی علاقےزیر آب

    موسلادھار بارش کےبعد ندی نالوں میں شدید طغیانی، نشیبی علاقےزیر آب

    راولپنڈی:(کنزیومر واچ نیوز)راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد نالہ لئی میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، مسلسل بارشوں کے باعث پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، جس پر گوالمنڈی نالہ لئی برج پر خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔واسا اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق، گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 20 فٹ کی حد عبور ہونے کی صورت میں قریبی آبادیاں خالی کرانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔اسی طرح کٹاریاں پل پر پانی کی سطح 13 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
    نالہ لئی میں آنے والے پانی نے فلش فلڈنگ کی صورت اختیار کر لی ہے اور اس کے ساتھ ملحقہ رابطہ نالوں میں بھی طغیانی کا آغاز ہو چکا ہے۔شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے سے سینکڑوں افراد محصور ہو گئے ہیں، جب کہ نقل مکانی فی الحال ممکن نہیں رہی۔
    متاثرہ علاقوں میں مہر کالونی، ڈھوک حسو، پیرودھائی، خیابان سر سید، فوجی کالونی اور ڈھوک مٹکیال شامل ہیں۔متذکرہ علاقوں کے کئی گھروں میں بارشی پانی داخل ہو چکا ہے، جبکہ بعض مقامات پر رابطہ پل مکمل طور پر زیر آب آ گئے ہیں۔شہریوں کو انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے اور بلند مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی جا رہی ہے۔چکری روڈ لادیاں گاؤں میں پھنسی فیملی کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، ہیلی کاپٹر چھت پر پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنے کے لئے بجھوایا گیا۔ فیملی کو ریسکیو کرنے کے لئے جانے والی ریسکیو ٹیم کو ناکامی پر ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن پر بجھوایا گیا۔راولپنڈی و گرد نواح میں شدید بارش کے بعد ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے جب کہ ابھی تک بارش سے متعلقہ 27 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں، 22 مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ایمرجنسی آپریشنز میں ریسکیو 1122 کے3 سو ریسکیوئرز ایمرجنسی ریلیف آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، 12 ایمبولینس ،4 ریسکیو وہیکلز 2 واٹر ریسکیو وہیکلز30 موٹر سائیکل ریسکیوئرز، 8 فائر وہیکلز بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، مجموعی طور 19 مریضوں کو اب تک ریسکیو کیا گیا اور ایک کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    راولپنڈی میں نیو چاکرا اور راولپنڈی ٹینچ بھاٹہ جان کالونی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے امدادی ٹیموں سے مدد کی اپیل کی۔موسمی حالات کے پیش نظر ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کردی گئی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام گھروں میں رہیں غیرضروری طور پر گھروں سے باہرنہ نکلیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
    راولپنڈی میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیف کمشنر راولپنڈی، ایم ڈی واسا سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • میرا نے برطانوی حکومت سے ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی

    میرا نے برطانوی حکومت سے ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی

    لندن (کنزیومر واچ نیوز)پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی۔اداکارہ میرا نے برطانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں برطانیہ کا ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ لندن میں زیرِ علاج اپنی بہن سے ملاقات کر سکی جو کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے میرا نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے درخواست کی کہ وہ ان کی ویزا درخواست پر غور کریں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہن اس وقت لندن میں ہے اور ان کا گھر اور خاندان بھی وہیں موجود ہے، لیکن ایک غلط فہمی کی بنا پر وہ کئی سالوں سے لندن نہیں جا سکیں کیونکہ ان کا ویزا مسترد ہوتا رہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی حالیہ ویزا درخواست کے ساتھ انہوں نے اپنی بہن کی طبی رپورٹس بھی جمع کروا دی ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں میرا کی والدہ شفقت زہرہ نے انکشاف کیا تھا کہ برطانوی امیگریشن حکام نے ماضی میں میرا کو انگلش زبان پر عبور نہ ہونے کی بنیاد پر برطانیہ میں داخلے سے روک دیا تھا اور ان پر 10 سالہ پابندی عائد کر دی گئی تھی، جو اب ختم ہو چکی ہے۔

  • 3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک، میجر شہید

    3 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک، میجر شہید

    راولپنڈی:(کنزیومر واچ نیوز)سیکیورٹی فورسز کے آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران تین بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے اس دوران فائرنگ سے میجر سید رب نواز شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 16 جولائی کو ضلع آواران میں دہشت گرد تنظیم “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران پاکستانی دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے نتیجے میں تین بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد واصلِ جہنم ہو گئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید ربنواز طارق دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید میجر اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے دہشتگرد کو ختم کیا جا سکے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
    وزیراعظم کا شہید میجر کو خراج عقیدت
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آواران میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
    وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سید رب نواز طارق کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔
    وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوان دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    وزیر داخلہ محسن نقوی
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سید رب نواز طارق کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت کیا اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میجر سید رب نواز طارق نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے قیمتی جان وطن پر نچھاور کی۔ انہوں نے جرات کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے شہید میجر سید رب نواز طارق کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے شہادت کا بلند ترین رتبہ پایا ہے اور اُن کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ شہداء وطن نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے اورپوری قوم کو شہداء کی عظیم قربانیوں پر ناز ہے۔

  • شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچی جاں بحق

    شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچی جاں بحق

    کراچی(کنزیومر واچ نیوز) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچی جاں بحق ہوگئی۔کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں شادی کی تقریب اچانک ماتم میں اس وقت بدلی جب ایک بچی فائرنگ کی زد میں آگئی۔شادی میں باراتیوں کی جانب سے فائرنگ کی جارہی تھی جس دوران گولی ایک بچی کو لگی جو شدید زخمی ہوئی، بچی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے دُلہا اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔

  • حمیرا اصغرسے آخری ایام میں کون کون رابطے میں رہا؟

    حمیرا اصغرسے آخری ایام میں کون کون رابطے میں رہا؟

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر کے فلیٹ کی چابیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں، فلیٹ کے مرکزی دروازے کی 3چابیاں فلیٹ کے اندر سے ملی ہیں جب کہ بلڈنگ انتظامیہ، چوکیدار اور اداکارہ کی سابقہ گھریلو ملازمہ شامل تفتیش ہیں۔تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ بلڈنگ انتظامیہ، چوکیدار اور گھریلو ملازمہ سے تفتیش کی گئی ہے، تمام لوگ اکتوبر2024 تک حمیرا اصغر سے رابطے میں تھے جب کہ حمیرا کی ملازمہ 2024 میں ملازمت چھوڑ کے جاچکی تھی۔تفتیشی حکام کے مطابق لگتا ہے حمیرا اصغر مالی طور پر پریشان تھیں، انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا اور وہ کام سے متعلق اکتوبر2024 میں لوگوں سے رابطے میں تھی۔

  • ملک گیرشٹرڈاون ہڑتال 19 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہی ہوگی، صدر کراچی چیمبر

    ملک گیرشٹرڈاون ہڑتال 19 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہی ہوگی، صدر کراچی چیمبر

    کراچی (کنزیومر واچ نیوز)صدر کراچی چیمبر،محمد جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ملک گیرشٹرڈاون ہڑتال 19 جولائی بروز ہفتہ اپنے شیڈول کے مطابق ہی ہوگی، نہ ملتوی ہوگی نہ منسوخ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہڑتال کے انعقاد کا منصوبہ برقرار ہے، پوری تیاری کے ساتھ عمل ہوگا، جاوید بلوانی نے کہ ہڑتال کے ملتوی یا منسوخی کی افواہیں پھیلانے والے عناصر کا ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں، صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ ہڑتال کا فیصلہ چاروں صوبوں کے بڑے چیمبرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا، اگر ہڑتال مؤخر یا منسوخ کرنی پڑی تو یہ فیصلہ بھی تمام چیمبرز سے مشاورت کے بعد ہی ہوگا، اس حوالے سے کسی بھی فیصلے کا باضابطہ اعلان تمام پارٹنر چیمبرز کی موجودگی میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا، افواہیں پھیلانے والے کاروباری برادری کے خیر خواہ نہیں، یہ گمراہ کن عناصر ہیں تاجر، دکاندار، صنعتکار، سب ہمارا ساتھ دیں، یہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کا معاملہ ہےعوام اور کاروباری برادری افواہوں پر کان نہ دھریں، ہڑتال کی خبریں درست اور حتمی ہیں، ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ متفقہ مشاورت کا نتیجہ ہے، اسے سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،