Blog

  • آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر

    آسٹریلیا کیخلاف ویسٹ انڈیز صرف 27 رنز پر ڈھیر

    ملبورن (کنزیومر واچ نیوز)آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 176 رنز سے ہرادیا۔ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی جو 70 سال کی تاریخ میں مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کم ترین ٹیسٹ اننگز کے 70 سالہ پرانے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئی تھی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 1955 میں آکلینڈ میں انگلینڈ کے خلاف 26 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔اس کے علاوہ جنوبی افریقی ٹیم 2 مرتبہ 30، 30 رنز پر آؤٹ ہو چکی ہے۔ویسٹ انڈیز کے ریکارڈ 7 کھلاڑی ایک اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور 4 بیٹرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے ہیٹ ٹرک کی اور مچل اسٹارک نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹیں مکمل کیں۔اسٹارک نے اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کی اور انہوں نے 9 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 225 اور دوسری اننگز میں 121 جب کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 143 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

  • پہیہ جام ہڑتال ؛ وزیر خزانہ نے تاجروں کو مذاکرات کی دعوت دے دی

    پہیہ جام ہڑتال ؛ وزیر خزانہ نے تاجروں کو مذاکرات کی دعوت دے دی

    کراچی( کنزیومر واچ نیوز)ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تاجروں کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تاجر اسلام آباد آئیں مل کر بات کریں گے، معاملات کے حوالے سے تاجروں کو سمجھانے کی کوشش بھی کریں گے۔محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ ایف بی آر کے اختیارات کا انکم ٹیکس سے کوئی تعلق نہیں، ایف بی آر کے اضافی اختیارات پر چیمبرز کے صدور سے اہم ملاقات کل ہوگی، اور انہیں بھی سمجھائیں گے۔ ایف بی آر کے اضافی اختیارات 5کروڑ روپے سے زائد سیلز ٹیکس غبن کرنے والے فرد پر لاگو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایف بی آر کے اضافی اختیارات کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی مشاورت سے اسمبلی سے منظور کروایا گیا اور اضافی اختیارات سیلز ٹیکس فراڈ کو روکنے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے صدور سے ملاقات ہوئی، پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے بینکوں کے کردار پر اجلاس ہوا۔ جتنی مالیاتی اسپیس تھی اتنا ریلیف تنخواہ داروں کو دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مالیاتی منظرنامہ بہتر ہوا جس کے باعث بینکوں کی لیکویڈیٹی بڑھی ہے، بینکوں کی جانب سے اب نجی شعبے کو قرضوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔ زرعی شعبے کے ساتھ ایس ایم ایز فنانسنگ میں بہتری آئی ہے۔

  • 19 جولائی کو گڈز ٹرانسپورٹ بند رہے گی،کراچی چیمبرز کی حمایت کا اعلان

    19 جولائی کو گڈز ٹرانسپورٹ بند رہے گی،کراچی چیمبرز کی حمایت کا اعلان

    کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)ملک کی تمام گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک شیر خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ برادری تاجروں کے ساتھ ہے، 19 جولائی کو ملک میں کہیں بھی کوئی سپلائی یا کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔ اگر تاجر ہڑتال طویل کرنا کا کہیں تو بھی ہم تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز 19 جولائی کو کراچی چیمبر آف کامرس کی ہڑتال میں شریک ہوں گے، جب تک کراچی چیمبر کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے پہیہ جام ہڑتال ہوگی اور ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔کراچی چیمبر آف کامرس میں ملک بھر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے صدور نے چیمبر کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ فنانس بل میں سیلز ایکٹ کی شقوں 37 اے اور بی کے خلاف ہڑتال سے متعلق ٹرانسپورٹرز نے کراچی چیمبر کی حمایت کی۔صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ وزیر خزانہ فوری طور پر ہمارے پانچ مطالبات کو عارضی طور پر معطل کریں تو ہڑتال واپس لیں گے، وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے مذاکرات کے لیے بار بار فون آ رہے ہیں لیکن وزیر خزانہ کراچی آکر بھی ہم سے ملاقات نہیں کر رہے۔جاوید بلوانی نے کہا کہ آج ہم نے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم حکومت سے مذاکرات کریں گے لیکن ہماری شرط یہ ہے کہ ہمارے مطالبات کو فوری طور پر تعطل میں ڈالا جائے اور ہڑتال اسی صورت واپس ہوگی۔صدر کراچی چیمبر نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز نے کہا ہڑتال آگے بڑھے گی تب بھی وہ ساتھ کھڑے ہوں گے۔

  • ہانیہ عامر کی فلم “سردار جی3نے نئی تاریخ رقم کر دی

    ہانیہ عامر کی فلم “سردار جی3نے نئی تاریخ رقم کر دی

    ممبیء (کنزیومر واچ نیوز)بھارت میں تنازع کا شکار ہوکر ریلیز نہ ہونے کے باوجود بھارتی پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم “سردار جی 3 نے اوورسیز میں نئی تاریخ رقم کر دی۔دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی مشترکہ فلم سردار جی 3 نے بین الاقوامی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ بھارت میں ریلیز پر پابندی کے باوجود یہ فلم صرف 15 دنوں میں 50 کروڑ روپے کی اوورسیز کمائی کا ہدف عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔اس سپر ہٹ فلم نے جمعہ کے روز 1.75 لاکھ امریکی ڈالر کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی بین الاقوامی آمدن 60 لاکھ ڈالر (تقریباً 51 کروڑ روپے) تک پہنچ گئی۔ اس طرح سردار جی 3 پنجابی سنیما کی تاریخ میں صرف دوسری فلم بن گئی ہے جس نے بیرونِ ملک 50 کروڑ سے زائد کمائی کی ہے۔دلجیت دوسانجھ کی ہی فلم جٹ اینڈ جولیئٹ 3 اس سنگِ میل کو عبور کرنے والی پہلی پنجابی فلم تھی۔ اب سردار جی 3 نے کیری آن جٹّا 3 (46 کروڑ) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور قابلِ ذکر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

  • 2 سال کی عمر میں اغوا کیے جانے والے لڑکے کی 32 سال بعد والدین سے  ملاقات

    2 سال کی عمر میں اغوا کیے جانے والے لڑکے کی 32 سال بعد والدین سے ملاقات

    کراچی (ویب ڈیسک )نجی ٹی وی کے پروگرام’میں 2 سال کی عمر میں اغوا کیے جانے والے لڑکے کی 32 سال بعد والدین سے ملاقات ہوئی جس کے جذباتی مناظر نے دیکھنے والوں کے دل پگھلا دیے۔ پروگرام کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے 2 سال کی عمر میں اغوا کیے جانے والے محمد آصف نے بتایا کہ اس کے دل میں ایک ہی خواہش تھی کہ کب وہ دن آئے گا جب اپنے ماں باپ کو دیکھوں گا۔ بیٹے کو والدین سے ملانے والے سماجی کارکن ولی اللہ معروف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسےکیسز میں متاثرین سے رابطے کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو بناکر ڈالتے ہیں جس کے نتیجے میں کامیابی نصیب ہوتی ہے۔جیو کے پروگرام ’کے آغاز میںمیزبان نے کہا کہ آج کا جرگہ میرے لیے خوشی کا لمحہ ہے کیونکہ ایک اغوا شدہ بیٹے کی تقریباً 32 سال بعد اپنے والدین سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محمد آصف کو 1992 میں اغوا کیا گیا تھا اور والدین مسلسل اس کی تلاش میں رہے، ہمارے دفتر میں یہ ملاقات ہوئی جو ایک اعزاز ہے۔ مغوی محمد آصف کے والدین نے کہا کہ ہم نے اپنے بچے کا نام محمد صدیق رکھا تھا جب کہ اغوا کاروں نے نام بدل کر محمد آصف کردیا، یہ بری امام سے اغوا ہوا تھا، ایک دن ایسا نہیں گزرا جب ہم نے اپنے بچے کو یاد نہ کیا ہو، ہم اللہ سے صبر مانگتے رہے۔محمد آصف نے بتایا کہ ’اغوا کے وقت میری عمر 2 سال تھی، مجھے ایک عورت نے اغوا کیا تھا جس کے 3 بھائی اور ایک ماں تھی، وہاں ایک اور بچہ تھا جسے 2,3 سال پہلے اغوا کیا گیا تھا، وہ میرے بڑے بھائی کی طرح تھا، اس نے مجھے بتایا کہ مجھے اغوا کیا گیا ہے‘۔محمد آصف نے کہا کہ’وہ عورت مجھے سرگودھا کے قریب جھانوریا گاؤں میں اپنے بھائیوں کے پاس چھوڑ کر پنڈی چلی گئی، جھانوریا میں سب لوگ کہنے لگے کہ یہ 2 بچے اغوا شدہ ہیں، ان کی شکلیں آپ لوگوں سے نہیں ملتیں جس کے بعد انہوں نے وہ گاؤں چھوڑ دیا‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہمیں نہیں پتا تھا کہ ہم اغوا کیے گئے ہیں، بس دل میں خیال آتا تھا کہ یہ لوگ ہم سے پیار نہیں کرتے اور مارتے پیٹتے ہیں، لوگوں سے بھی سنا تھا کہ ہمیں اغوا کیا گیا ہے، پھر ہم تحصیل بھلوال چلے گئے جہاں سے میں بھاگ کے جھانوریا چلا گیا، اس وقت میری عمر 9 سے 10 سال تھی، میں ایک وکیل کے گھر چلا گیا وہ مجھ سے بہت پیار کرتے تھے، انہوں نے ہی میری پرورش کی اور اسکول بھیجا لیکن مجھے پڑھنے کا شوق نہیں تھا، میں نے الیکٹریشن کا کام سیکھا اور 2017 میں شادی کرلی اور اپنے پیسوں سے گھر خریدا‘۔محمد آصف کے مطابق ’ایک دن میں ایک سنارے کی دکان پر بیٹھا تھا تو وہاں ایک بندے سے ملاقات ہوئی جس کے سامنے ذکر ہوا کہ میں اپنے والدین کی تلاش میں ہوں، پھر ان کے ذریعے سماجی کارکن ولی اللہ معروف سے ملا جنہوں نے میری نشانیاں پوچھیں اور پھر بلآخر میرے والدین سے ملوایا‘۔

  • حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات جاری ،ڈی آئی جی ساوتھ نے کیا بتایا

    حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات جاری ،ڈی آئی جی ساوتھ نے کیا بتایا

    کراچی: (کنزیو مر واچ نیوز)ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی حمیرا اصغر کی موت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا نے بتایا کہ لاش خراب ہونے کی بو 5 سے 40 دن تک ہوتی ہے اور اس مدت کے دوران حمیرا کے ہمسائے بھی اپنے فلیٹ میں نہیں تھے۔اسد رضا نے کہا کہ حمیرا اصغر کے پڑوس والا فلیٹ بھی کافی عرصے سے خالی تھا اور جہاں اداکارہ کی لاش تھی وہاں ساتھ والے کمرے میں واش روم کی کھڑکی کھلی تھی، ہوسکتا ہے کہ کھڑکی کے ذریعے لاش کی ب±و باہر نکلتی رہی ہو۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلیٹ کی مینجمنٹ کمیٹی، چوکیدار اور ہمسائے کو بھی شامل تفتیش کریں گے، حمیرا اصغر کراچی سے لاہور سفر کرتی رہتی تھیں، ہوسکتا ہے کہ لوگوں نے سمجھا ہو وہ لاہور گئی ہوئی ہیں۔ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں 7 اکتوبر 2024 کو یہ واقعہ پیش آیا جس کے 3 دن بعد ایک بار چوکیدار نے حمیرا کو فون بھی کیا جس کا جواب نہیں آیا،7 اکتوبر کے بعد حمیرا اصغر کے ایک دوست نے بھی ایک بار فون کیا۔خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔

  • تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، مولانافضل الرحمن

    تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، مولانافضل الرحمن

    پشاور(کنزیو مر واچ نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری تجویز ہو گی صوبے میں تبدیلی آئے اور تبدیلی آئے تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر سے ہی آئے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہناتھاکہ ہمارا صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ صوبے سے متعلق پارٹی مشاورت سے فیصلہ کرے گی، میری تجویز ہو گی صوبے میں تبدیلی آئے اور تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے۔ان کا کہنا تھاکہ سینیٹ سے متعلق کیا ایڈجسمنٹ ہوتی ہے ابھی تبصرہ نہیں کرسکتا ہے۔فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ فاٹا انضمام غلط فیصلہ تھا جس کو سب پارٹیوں کو تسلیم کرنا چاہیے ، کل قبائل کا گرینڈ جرگہ دوبارہ بیٹھے گا، ان سے مشاورت کریں گے، ہم نے پہلے بھی فاٹا کے عمائدین کے مشورے سے فیصلے کرنا چاہے، انضمام مقصد نہیں تھا، بات قبائل کے سیاسی مستقبل کی تھی، انضمام کی تجویز آئی تھی ہم نے کہا نہیں، قبائل کو اختیار دو، فاٹا سے متعلق قبائلی مشران کی مشاورت ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں کتنے پشتون ہیں اور کتنے صوبے سے ممبر ہیں ؟ کمیٹی نے جے یو آئی سے نام مانگا ہے اور ہمیں فریق تسلیم کیا ہے، ہمارے صوبہ کا پیسا صرف اس لیے ہے کہ مراعات لی جائیں، کے پی اور بلوچستان میں جس بچے پر ظلم ہوتا ہے، میں ان کو اپنا بچہ سمجھتا ہوں، 8 سال ہو گئے ہیں فاٹا میں ایک پٹواری نہیں جاسکتا ہے ، جمعیت علمائے اسلام سے بڑھ کر کس نے ملین مارچ کیے، عوام کا مورال بلند کرنے کےلیے پشاور میں ملین مارچ کیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سیاستدان جیل جاتا ہے لیکن تحریک صرف رہائی کےلیے نہیں ہوتی، تحریکیں عظیم مقاصد کےلیے ہوتی ہیں، پی پی، مسلم لیگ ن اور اے این پی سے اختلاف ہیں پر دشمنی نہیں، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان دشمنی تو نہیں ہے، دونوں کے درمیان تلخ زمانہ گزرا ہے۔ پشاور: امن و امان سے متعلق اپوزیشن نے بات چیت کی تو بیٹھ کر بات کریں گے، تمام سیاسی پارٹیوں کو تسلیم کر لینا چاہیےکہ انکی کوئی سیاسی بصیرت نہیں، سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے،3صوبے بےامنی کی لپیٹ میں ہیں، حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں اور جیبیں بھر رہےہیں، غریب عوام دہشت گردی سے متاثر ہو رہی ہے۔

  • شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر والد انتقال کر گئے

    شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر والد انتقال کر گئے

    میاں چنوں (کنزیومر واچ نیوز)بلوچستا ن میں بس پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے انتقال کرگئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں شہید غلام سعید اور ان کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والے غلام سعید کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔شہید غلام سعید کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو ان کے والد غلام سرور نے اسی وقت دم توڑ دیا۔رپورٹ کے مطابق سپاہی غلام سعید اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے اپنے گھر آ رہے کہ حملہ آوروں نے انہیں شہید قتل کر دیا، ان کے بیمار والد یہ خبر برداشت نہ کر سکے اور اپنے بیٹے کی لاش گھر آنے پر صدمے سے چل بسے۔دونوں کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل میں اسکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • فلسطین و کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگ،مریم نواز

    فلسطین و کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگ،مریم نواز

    لاہور:(کنزیومر واچ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین و کشمیر پر آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔امید کے عالمی دن پر اپنے امید افزا پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمت وحوصلہ رکھیں توامید کی روشنی یقین کا تمتاتا سورج بن جاتی ہے۔ امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود، امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ امید ہے کہ ان شا اللہ فلسطین اور کشمیر کے عوام پر جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے۔ پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لےی ہم دن رات کوشش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ پنجاب کے عوام کو اب صحت کی سہولتیں ملے گی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پنجاب کے ہر بچے کو لیپ ٹاپ،ہونہار اسکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی۔ امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کواپنی چھت کا سکھ ملے گا۔ امید ہے کہ پنجاب کا ہرکسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش اورخوشحال ہوگا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہمیں مایوسی کے اندھیرے میں بھی روشنی کی کرن تلاش کرنے کی آس دلاتی ہے۔ عوام کو بھی یہی امید تھی کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئے گی تو ہی لیپ ٹاپ، اسکالر شپ،فری دوائیں ملیں گی۔

  • حیدرآباد:بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شوہر مارا گیا

    حیدرآباد:بیوی کو قتل کرنے والا سفاک شوہر مارا گیا

    حیدرآباد(کنزیومر واچ نیوز)صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں سفاک شوہر نے کدال کا وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے گاؤں خداڈنو پنھور میں پیش آیا جس کےدوران شوہر نے کدال کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اس کے شوہر کو بھی قتل کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس نے مرد اور خاتون کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی ہیں۔