کراچی(کنزیومر واچ نیوز) بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری این ڈی ایم اے نے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے، سندھ کے کئی شہروں میں بھی شدید بارشوں کا امکان جبکہ خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلابی صورتحال کا خطر ہے جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔
Blog
-

کراچی ؛ کئی علاقوں میں ہلکی و تیز بارش شروع، موسم خوشگوار
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)شہر قائد پر آج بھی بادلوں کا راج ہے اور مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش شروع ہوتے ہی موسم ایک بار پھر خوشگوار ہوگیا۔ہفتے کے روز کراچی میں علی الصبح مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی شروع ہوئی، جو بعد ازاں تیز بارش میں بدل گئی۔ آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، ملیر، شاہراہ فیصل، صفورہ گوٹھ، قیوم آباد، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بادل برستے رہے۔جمعرات کی شب ہونے والی بارش سے کراچی کا موسم بدلتے ہی گزشتہ دن (جمعہ کو) بھر شہر کا موسم خوشگوار رہا، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی کا مطلع ابر آلود رہے گا، شہر پر بادل چھائے رہیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 29 جون تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔آج وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم گرمی کی شدت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
-

نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی
کراچی (کنز یومر واچ نیوز)پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نیوی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123 ویں مڈشپ مین، 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے پوزیشن ہولڈرز کیڈٹس کو انعامات دیے۔پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمن نے سورڈ آف آنر کا اعزاز حاصل کیا۔تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے جب کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں فارغ التحصیل کیڈٹس سے ذمے داریوں کا حلف لیا گیا۔
-

سانحہ سوات: جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی
پشاور (کنزیومر واچ نیوز)چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے دورہ سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسنے افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر انتظامیہ کی افسران اور ریسکیو کے ضلعی آفیسر کو معطل کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی واقعے کا جائزہ لیکر غفلت برتنے والوں کو سزا دی جائے، موسم کی خرابی اور وقت کی کمی ہے باعث ہیلی کاپٹر نہ پہنچ سکا، دریائے سوات میں ہر قسم کی کھدائی پر پابندی لگانے جارہے ہیں، تجاوزات کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ سیاحوں کے لئے ہر قسم کی ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں، 11 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ مزید سرچ آپریشن جاری ہے، افسوسناک واقعے پر خیبر پختونخوا حکومت غم۔زدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔
facebook
-

دبئی مال میں ولی عہد نے تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا
دبئی (کنزیومر واچ نیوز)دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے مال ‘ دبئی مال ‘ اور اس کے مہنگے ترین ریسٹورینٹ میں آپ کھانا کھائیں اور آپ کا بل دبئی اور ابوظبی کے حکمران ادا کر دیں تو یقیناً آپ حیران ہو جائیں گے۔دبئی میں چند دن پہلے بہت سے افراد کے ساتھ ایسا ہی ہوا جب ان کے کھانے کا بل دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے تمام موجود مہمانوں کا کھانے کا بل اپنی جانب سے ادا کر دیا۔دونوں شاہی شخصیات بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں اپنا کھانا کھایا البتہ بل ریسٹورنٹ میں موجود تمام مہمانوں کا ادا کر دیا۔
-

‘غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی’: ٹرمپ
واشنگٹن(کنزیومر واچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےغزہ میں جنگ بندی اگلے ہفتے تک ممکن ہونے کی امید کا اظہار کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں، میرا خیال ہے آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائےگی۔ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بہت خراب ہے۔ امریکا رقم اور غذا فراہم کررہا ہے جس میں کوئی اور ملک امریکا کی مدد نہیں کر رہا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر مستقبل میں انٹیلی جنس رپورٹس میں ایران کی جانب سے یورینئیم کی افزودگی سے متعلق تشویش ناک نتائج آئے تو کیا وہ ایران پر بمباری کرنے پر غور کریں گے؟
صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملےسے بالکل گریز نہیں کروں گا، اگر ایران نے اس سطح پر یورینئم افزودہ کی جس پر امریکا کو تشویش ہوئی تو وہ بمباری پر بالکل غورکریں گے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار یا کسی دیگر قابل احترام ادارے کے اہلکار ایران کی ان نیوکلیئر تنصیبات کا معائنہ کریں جن پر پچھلے ہفتے امریکا نے بمباری کی تھی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اس بیان پر جلد ردعمل دیں گے جس میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوج کے اڈے پر حملہ کرکے ایران نے امریکا کے چہرے پر تھپڑ مارا ہے ۔
وائٹ ہاؤس میں اسی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا بھی ایک بار پھر کریڈٹ لیا اور جنگ بندی پر دونوں ملکوں کی قیادت کی تعریف کی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے بھارت اور پاکستان کا معاملہ حل کرنے پر بہت خوشی ہے، پاکستان اور بھارت کے پاس اعلیٰ سطح کے ایٹمی ہتھیار ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت کا معاملہ تجارت کے ذریعے حل کیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ صدارت انتہائی خطرناک عہدہ ہے، پنسلوینیا میں کان پر گولی لگنے کی بعض اوقات یاددہانی ہوتی ہے، لگتا ہےدل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ منہ زوربیل پر سواری اور کار ریس کے ڈرائیورز کے مرنے کا خطرہ ایک فیصد ہوتا ہے، لیکن آپ صدر ہوں تو مرنے کا خطرہ پانچ فیصد ہوتا ہے، اگر کسی نے یہ مجھے پہلے بتایا ہوتا تو شاید صدارت کی دوڑ میں حصہ نہ لیتا۔اس کے علاوہ صدرٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ وہ شمالی کوریاکے لیڈرکم جانگ اُن سے تنازعہ بھی جلد ختم کرلیں گے۔ امریکی صدر نے کینیڈا سے تجارتی مذاکرات فوری ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کینیڈا سے ڈیل کرنا مشکل کام ہے۔ -

تہران :اعلیٰ عسکری کمانڈرز سمیت 60 شہدا کی نماز جنازہ ادا
تہران(کنزیومر واچ نیوز) اسرائیل سے جنگ کے دوران شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتے کے روز اعلیٰ عسکری کمانڈرز سمیت 60 شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔اس کے علاوہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی بھی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق شہدا کی میتوں کو ایرانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا اور شہدا کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ نماز جنازہ میں حکومتی اہلکار، عسکری قیادت اور قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قانی بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ اسرائیل سے ہونے والے 12 روزہ جنگ میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت اور 17 جوہری سائنسدانوں سمیت 600 سے زائد شہری شہید ہوئے۔
-

پنجاب میں موسلا دھار بارش،13 جاں بحق،کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 13 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئےجبکہ کراچی میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش، رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارش نے گرمی کی لہر سے کچھ راحت تو فراہم کی، تاہم شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی بُری طرح متاثر ہوئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 افراد کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں جن میں سے 39 کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 7 جانبر نہ ہو سکے۔ سب سے زیادہ حادثات اوکاڑہ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 8 تھی، جبکہ ملتان میں 4، فیصل آباد، منڈی بہاالدین، جھنگ اور چنیوٹ میں 2، 2 اور لاہور، قصور، جہلم، ساہیوال، مری، مظفرگڑھ، بہاولنگر اور خانیوال میں ایک، ایک واقعہ پیش آیا۔جہلم اور مظفرگڑھ میں 2،2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اوکاڑہ، بہاولنگر اور خانیوال میں ایک ایک شخص جان سے گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و درمیانی بارش شروع ہوگئی جس سے موسم خوش گوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کر رکھا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کورنگی، سرجانی، گلشن اقبال، ڈیفنس 8، صدر اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز گلشن حدید میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ -

ایران سے جنگ،اسرائیل دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا
تل ابیب (کنزیومر واچ نیوز)ایران کے خلاف حالیہ 12 روزہ جنگ میں اسرائیل کو بھاری معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایرانی میڈیا اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق، اس جنگ میں اسرائیل کو براہِ راست 12 ارب ڈالر اور مجموعی طور پر 20 ارب ڈالر تک کا معاشی نقصان پہنچا ہے۔یہ نقصان فوجی اخراجات، انفراسٹرکچر کی تباہی، میزائل حملوں، متاثرین کو معاوضے، اور کاروباری نقصانات پر مشتمل ہے۔ اسرائیلی معیشت پر دباؤ اتنا شدید ہے کہ ملک کا مالیاتی خسارہ 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اسرائیلی اخبارات کے مطابق، جنگ کے دوران صرف فوجی اخراجات 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے، جبکہ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ان متاثرین کے لیے حکومت کو ہوٹل اخراجات اور دوبارہ تعمیر کے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔اسرائیلی وزارت خزانہ اب امریکا سے مالی امداد یا قرض کی ضمانت حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ فوجی بجٹ کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ جنگ کے بعد اب تک 41 ہزار سے زائد معاوضے کے دعوے حکومتی فنڈ میں جمع ہو چکے ہیں۔ایران کے جوابی میزائل حملوں میں اسرائیلی حکومت کے مطابق 29 افراد ہلاک اور 3200 سے زائد زخمی ہوئے، لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ حقیقی اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔ بعض رپورٹس میں ان حملوں کو “قیامت خیز تباہی” قرار دیا جا رہا ہے۔
facebook
-

پاکستان نے بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کی،فیلڈ مارشل عاصم منیر
راولپنڈی(کنزیومر واچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیرفیلڈ نے کہا ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست ہندوستان ہے اور ہم ہندوستان کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان نے نہ پہلے اس کی اجارہ داری قبول کی اور نہ کبھی کرے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے اہم خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق نا گزیر ہےفیلڈمارشل عاصم منیرنے کہا ہے کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےزیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کےکردارپرگفتگو کی جب کہ آرمی چیف نے ریاستی نظم ونسق کے ڈھانچےمیں باصلاحیت سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردارکو بھی اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں اور قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کامن ٹریننگ پروگرام کے شرکا نے سینئر عسکری قیادت سے براہ راست ملاقات اور فوج کےاسٹریٹیجک وژن، آپریشنل تیاری، قومی ترقی میں کردار کو سمجھنے کےاس موقع کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات سوال و جواب کے بامقصد سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔