اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ثناء اور اس کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا جو ثناء سے دوستی کا خواشمند تھا، دونوں کے درمیان 29 مئی کو ملنے کا فیصلہ ہوا جس روز ثناء کی 17 ویں سالگرہ تھی عمر حیات 29 مئی کو فیصل آباد سے تحائف لے کر اسلام آباد پہنچا اور 6 گھنٹے تک مسلسل ثناء کو فون کرتا رہا اور ملنے کا تقاضہ کرتا رہا جس پر ثناء اسے ٹالتی رہی اور کہتی رہی آدھا گھنٹہ رک جاؤ، ایک گھنٹہ رکو۔آخر میں 29 تاریخ کو ثناء عمر سے ملاقات کرنے سے انکار کردیتی ہے جس کے بعد عمر تمام تحائف پھینک کر غصے میں فیصل آباد واپس روانہ ہوجاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کے بعد ان کی گفتگو دوبارہ شروع ہوتی ہے، ناراضگی کے بعد دوبارہ راضی نامہ ہوتا ہے جس کے بعد 2 جون کو دوبارہ ملنے پر دونوں راضی ہوتے ہیں، قتل کے روز دونوں کی ملاقات طے ہوئی۔ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قاتل کے فرار ہونےکی ویڈیو سامنے آگئی عمر حیات 2 جون کو فیصل آباد سے پبلک ٹرانسپورٹ میں صبح 5 بجے اسلام آباد 26 نمبر چنگی پہنچا اور وہاں اس نے آن لائن فورچیونر گاڑی بلوائی جس میں بیٹھ کر وہ ثناء کی رہائش گار کے قریب پہنچا، اور ڈرائیور سمیت وہ گاڑی کچھ دور پارک کرواکے مسلسل ثناء کو فون کرنے لگا۔ اس وقت چونکہ ثناء سورہی تھی تو اس نے فون نہیں دیکھا، جاگنے کے بعد ثناء سے عمر کا رابطہ ہوا جس پر ثناء نے اسے کچھ دیر میں ملنے کا کہا اور یہی سلسلہ 12 گھنٹے تقریباً شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا، 4:30 پر ثناء نے والدین کا گھر میں بتاکر عمر سے ملنے سے انکار کردیا۔ثناء اپنے والدین کے ہمراہ گھر کی پہلی منزل پر رہتی تھی، گراؤنڈ فلور پر دیگر کرائے دار رہائش پذیر تھے اور یہ بات عمر کو معلوم تھی، غصے میں عمر حیات اس کے گھر پہنچا اور اندر جانے کا راشتہ تلاش کرنے لگا۔گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر خاتون کسی کام سے باہر نکلیں اور دروازہ بھیڑ کر چلی گئیں، ہوا سے دروازہ کھلا تو عمر جو پہلے ہی موقع کی تلاش میں تھا وہ فوراً اندر گیا اور سیڑھیوں سے اوپر ثناء کے کمرے میں چلا گیا، اس وقت گھر میں ثناء اور اس کی پھوپھو ہی تھیں۔ٹک ٹاکر عمر کو اپنے کمرے میں دیکھ کر وہ پریشان ہوجاتی ہے اور فوراً کہتی ہے کہ ‘یہاں کیوں آئے ہو؟ یہاں تو کیمرے لگے ہیں، میرے گھر والے آجائیں گے، برائے مہربانی یہاں سے جاؤ’۔اسی دوران عمر نے ثناء کی بات نظر انداز کرکے پستول نکالی اور اس کے سینے میں دو گولیاں ماریں جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئی اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔
Blog
-

بھارت نے ایسی مارکھائی کہ دنیا نے تماشا دیکھا،مصدق ملک
اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ پوری دنیا نے تماشا دیکھا۔ اقوام متحدہ کے دورے پر گئے پاکستانی وفد میں شامل وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں بھارتی رافیل ایسے گر رہے تھے جیسے چڑیا گرتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ دنیا نے تماشا دیکھا، بھارت نے پاکستان پرحملہ کرکے دنیا میں اپنی سبکی کرائی، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کہا جس پر بھارت نے کہا جنگ کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہمارے پائلٹس اور ہماری ٹیکنالوجی نے مارا ہے، بھارت نے ڈھونگ رچارکھا تھا کہ روایتی جنگ میں ہماراکوئی ثانی نہیں، بھارت ہم سے 7 گنا زیادہ اسلحہ دنیا سے خریدتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جب سے جنگ بندی ہوئی ہے امریکی صدر 9 بار کشمیر کا ذکر کرچکے ہیں۔
-

اے اللہ فلسطینیوں کو امن عطا کر ، خطبہ حج میں خصوصی دعا
مکہ مکرمہ (کنزیومر واچ نیوز)مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے مسجدالحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے کہا اللہ تعالیٰ نے فرمایا شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا۔ امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے، حیا ایمان کی شاخ ہے، والدین سے ہمیشہ صلہ رحمی سے پیش آؤ اور کثرت سے گناہوں کی معافی مانگو، اللہ نے جنب کی طلب کرو اور جہنم سے نجات طلب کرو۔رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اے ایمان والو اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا، دشمن کو معاف کرنا بھی نیکی ہے، نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، نماز قائم کرو، یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرو، اللہ تعالی نے فساد فی الارض سے سختی سے منع فرمایا ہے۔ان کا کہنا تھا انسان کو باطنی امراض سے بچنا چاہیے کیونکہ باطنی امراض کی وجہ سے انسان اللہ کا تقرب حاصل نہیں کر پاتا، رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پچھلی امتوں پر فرض کیے گئے، روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔خطبہ حج میں کہا گیا کہ دین اسلام کے 3 درجات ہیں جس کا اعلیٰ درجہ احسان ہے، دوسرا درجہ ایمان کا ہے جو زبان سے اقرار، دل سے یقین اور اعضا سے عمل کرنا ہے، ایمان کی شاخیں 70 سے زائد ہیں، لاالہ الااللہ کہنا اعلیٰ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کرنا سب سے نچلا ہے۔ شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے کہا کہ اے ایمان والو عہد اور وعدے کو پورا کرو، جب بھی بات کرو اچھی بات کرو، اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، اللہ کا شکر گزار بندوں سے وعدہ ہے کہ جتنا شکر کریں گے انہیں زیادہ تعمتوں سے نواز دیگا۔
امام کعبہ نے خطبہ حج میں فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا اےاللہ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کا خیال رکھ، ہمارے فلسطینی بھائیوں کی بھوک، مصائب اور تکالیف کا خاتمہ فرما، اے اللہ، فلسطین کے چبےگھروں کو آسرا دے، انہیں امن عطاکر، دشمنوں کے شر سے نجات دے، اے اللہ ، فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔ اے اللہ، مسلمانوں کے حکمرانوں کو بھالائی کی توفیق دے، انہیں ہدایت اور تقویٰ عطا فرما۔ -

وزیراعظم شہباز شریف کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحیٰ سعودی عرب میں کریں گے اور بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پروزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کے لیے گزشتہ ماہ کے اختتامی ہفتے میں ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا تھا۔
-

عازمین حج کی منیٰ روانگی، وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا
جد ہ (کنزیو مر واچ نیوز)مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آغاز ہونے جارہا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج کی منیٰ روانگی کا آغاز ہوگیا ہے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔عازمین حج آج اپنی رہائشیوں میں 2 رکعت نفل کی ادائیگی کے بعد احرام باندھ کر منیٰ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، عازمین کو ظہر سے قبل منیٰ پہنچنا ہے جہاں ظہر اور عصر، مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔رات منیٰ میں قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد کل 9 ذی الحج کو حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عازمین میدان عرفات روانہ ہوں گے، جہاں وہ حج کا خطبہ سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے اور سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے اور مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشا کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے اور شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔حجاج کرام کل مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے اور دس ذوالحج کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کے لیے روانہ ہوں گے، بڑے شیطان کو 7 کنکریاں ماریں گے اور قربانی کریں گے، حجاج کرام حلق کرانے کے بعد احرام کھول دیں گے۔11 ذوالحج کو حجاج کرام چھوٹے، درمیانے اور بڑے شیطان کو 7،7 کنکریاں ماریں گے۔ رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کے لیے خانہ کعبہ روانہ ہوں گے، طواف زیارت کے بعد حجاج کرام صفا مروہ کی سعی کریں گے۔12 ذوالحج کو زوال آفتاب کے بعد تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی، 13 ذوالحج کو حجاج کرام رمی جمرات کے بعد منی سے اپنی رہائش گاہ روانہ ہوجائیں گے۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 89 ہزار پاکستانی سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ 23 ہزار 620 سے زائد پاکستانی نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کر رہے ہیں۔پاکستان کے حج مشن نے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی ’منیٰ‘ میں عازمین حج کی منتقلی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
-

اداکار ہمایوں سعید نے جوان اور فٹ رہنے کا راز بتا دیا
کراچی (کنزیومر واچ نیوز)پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے اپنے جوان اور فٹ رہنے کا دلچسپ راز بتادیا۔ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم ‘لو گرو’ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ان کی یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم کی پروموشن کے لیے دونوں سپر اسٹارز مختلف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جب کہ دونوں کی جانب سے انٹرویوز دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اداکار ہمایوں سعید ویسے تو 57 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن اپنی فٹنس کی وجہ سے وہ اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں۔فلم کی پروموشن کی ایک تقریب کے دوران اداکار سے ان کے فٹ اور جوان رہنے کا راز پوچھا گیا جس کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ کیا میں آپ کو ابھی بابا نظر آرہا ہوں، جس پر شرکا ہنس پڑے۔اداکار نے کہا کہ ورزش کیا کریں، فٹنس کا خیال رکھیں اور لوگوں سے کڑنا، دوسروں سے جلنا چھوڑ دیں، اپنے کام پر توجہ دیں اس سے آپ تندرست رہیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ لوگوں سے جلنا اور حسد انسان کو ختم کردیتا ہے، آپ حسد کرنا چھوڑ دیں اور ٹینشن لینا چھوڑ دیں، ہمیشہ جوان رہیں گے۔
-

رواں ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کا خدشہ
اسلام آباد(کنزیومرواچ نیوز)نجی ادارے ’ ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر‘ نے اسی ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سینٹر کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات کے دوران زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں تاہم چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کرتے ہیں۔محمد شہباز لغاری نے کہا کہ ہم پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم ہم پیشگی اطلاع کے ذریعے حکومت اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں، اپنے ملک میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جب کہ بیرون ممالک سے حوصلہ افزائی اور مل کر کام کرنے کی آفرز آ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ریسرچ سینٹر ہے جس کے ثبوت کا ریکارڈ ان کے یو ٹیوب چینل ای کیو کیو این پر موجود ہے۔2 روز قبل گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلے کے جھٹکے نہیں آئے ہیں، کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے اور یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں، کیرتھر کے قریب بھی مین باؤنڈری لائن ہے، یہاں معتدل شدت کی زلزلے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، اس فالٹ لائن پر آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ -

آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنیوالے 14 خوارج ہلاک
پشاور(کنزیو مر واچ نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرکیاگیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والےخوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، علاقے سے مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
-

‘ونڈر ویمن ایسوسی ایشن آف پاکستا ن ـ” کے زیر اہتمام لکی ون میں شاندار ایونٹ
#I am with HER کے سلوگن کو سراہا گیا،بڑی تعداد میں حاضرین کی شرکت نے پروگرام کو مزید دلکش بنادیا، پینل ڈسکشن میں زبردست دلچسپی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ راشد عالم کی ز یر نگرانی ایسوسی ایشن کی وائس چئیرپرسن راحیلہ بقائی ، صدر شگفتہ راشد،جنرل سکریٹری ضوفشاں عاصم،علینہ مزمل،رمیز رضا ، وقار نعیم ودیگر نے متحرک کردار ادا کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمیعہ عاصم نے خوبصورت کمپئیرنگ کی،نجا راشد،گرزین راشد،رفا ء عاصم،ضحی عاصم نے نوجوانوں کی نمائندگی کی،پینل ڈسکشن میں اہم شخصیات کی شرکت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسمبلیوں میں موجود خواتین اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کے لیے کام کریں،مہمان خصوصی شہلار ضا کا تقریب سے خطاب
رپورٹ :نشید آفاقی
فوٹوگرافی:کامران
ہیش ٹیگ آئی ایم ود ہر (#I am with HER)کے سلوگن کے تحت ‘ــــــــــ’ونڈر ویمن ایسوسی ایشن آف پاکستانـ” نے لکی ون شاپنگ مال میں ایک خوبصورت محفل سجائی ،بڑی تعداد میں حاضرین کی شرکت نے پروگرام کو مزید دلکش بنادیا،لوگوں نے پینل ڈسکشن میں زبردست دلچسپی لی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حاضرین کو اپنے اپنے تجربات کے حوالے سے مفید معلومات دیںجس کو حاضرین نے دلچسپی سے سنا اور ماہرین سے سوالات بھی پوچھے،اس موقع پر گیمز کااہتمام بھی کیا گیا جس میں خواتین ،مردوں اور بچوں نے خوشی خوشی حصہ لیا کامیاب ہونے والوں میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کئے گئے سمیعہ عاصم نے خوبصورت انداز میں پروگرام کی کمپئیرنگ کی جس کو بہت پسند کیا گیا، ‘ــــــــــ’ونڈر ویمن ایسوسی ایشن آف پاکستانـ’ـ کے بانی اور روح رواں شیخ راشد عالم کی ز یر نگرانی ایسوسی ایشن کی وائس چئیرپرسن راحیلہ بقائی، صدر شگفتہ راشد،جنرل سکریٹری ضوفشاں عاصم،علینہ مزمل،رمیز رضا ، وقار نعیم ودیگر نے متحرک کردار ادا کیا پروگرام کی مہمان خصوصی سابق ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزیر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک عمومی خیال ہے کہ جو عورت پریکٹیکل فیلڈ میں آتی ہے وہ مرد کی عزت نہیں کرتی یہ غلط تاثر ہے ایسا بالکل نہیں ہے انھوں نے کہا کہ مردوں کو چاہیے کہ وہ ورکنگ وومنز کی عزت کریں اور ان کو دوسرے آفس کولیگ کی طرح سمجھیں انہوں نے کہا کہ میری شادی کو 34 سال ہو چکے ہیں میں اور میرے شوہر بہترین انڈراسٹینڈنگ کے ساتھ خوبصورت زندگی گزار رہے ہیں اسمبلیوں میں موجود خواتین اراکین کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کے حقوق، ان کو مضبوط بنانے اور ویمن امپا ورمنٹ کے لیے کام کریں ایسی خواتین کے پاس کھلا میدان ہوتا ہے سیاست کے شعبے میں رہتے ہوئے ان معاملات پر بہتر انداز میں کام کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں ڈپٹی ا سپیکر سندھ اسمبلی رہی یہ عہدہ ایک خاتون کے لیے انتہائی چیلنجنگ ہے ایوان جس میں تجربے کار اراکین اسمبلی موجود ہوتے ہیں ان کو کنٹرول کرنا کوئی آسان کام نہیں ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت سے مجھے متعدد بار ایوان چلانے کا موقع ملا میں نے اس عہدے کے تقاضوں کے مطابق بہترین انداز میں ایوان کو چلایا میں ایوان کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کراتی تھی جس پر بعض اوقات اراکین اسمبلی ناراض بھی ہو جاتے تھے میری شہرت پڑوسی ملک تک پہنچی اور ان کی ایک نیوز ویب سائٹ پر ایوان کو بہتر انداز میں چلانے کے حوالے سے میرے اقدامات کو سراہا گیا جو میرے لیے فخر کی بات ہے،قبل ازیںجنرل سکریٹری ضوفشاں عاصم نے کنزیومر واچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ہیش ٹیگ آئی ایم ود ہر(#I am with HER) دراصل مردوں کے لیے ہے کہ وہ خواتین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ان کی حوصلہ افزائی کریں اور خواتین کو معاشرے کا کارآمد ستون بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اس وقت ملک میں خواتین کی اکثریت ہے اور وہ صلاحیتوں میں بھی مردوں سے کسی بھی طرح کم نہیں لہذا ان کو اداروں میں کلیدی عہدوں پر فائز کیا جانا چاہیے اور ان کی تنخواہ اور دیگر مراعات بھی مردوں کے برابر ہونی چاہیے انھوں نے کہا کہ خواتین کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے مردوں کو چاہیے کہ وہ خواتین کی صحت کا خیال رکھیں خواتین کو سیاست کے میدان میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے وہ صرف ریزرو سیٹ پر نہ آئیں بلکہ عام نشستوں پر
انتخابات میں حصہ لیں بھرپور انداز میں اپنی انتخابی مہم چلائیں اور کامیاب ہو کر اسمبلیوں میں جائیں انھوں نے کہا کہ خواتین کو ان کی خواہش کے مطابق تعلیم ملنی چاہیے اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے انھوں نے کہا کہ سوک لیڈرشپ میں بھی خواتین کا کردار ہونا چاہیے بورڈ ممبرز ہوں والنٹیئر سروس ہو فنڈ ریزنگ ہو ،چاہے ڈونر کے پاس جانا ہو وہاں خواتین کا کردار قائدانہ ہونا چاہیے انھوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں دونوں ماں باپ کو مل کر بچوں کی تربیت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ وہ اچھے شہری بن سکیں،انھوں نے شیخ راشد عالم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کی کامیابی میں ہمارے قائد کا نمایاں کردار ہے۔اور انہی کا وژن آج آپ سب کے سامنے ہے۔پروگرام کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والے پینل ڈسکشن میںراحیلہ بقائی،شمین خان،ڈاکٹر سائرہ بانو،یسرا سیف،جواد علی،سمیعہ عاصم،ضوفشاں عاصم۔محبوب رضوی ،احسن رضوی، نجا راشد،گرزین راشد،رفا ء عاصم، ضحی عاصم،شہناز رمزی،سمعیہ لاری،شیریں خان،کاشف رفیع،حنا انیس نے حصہ لیا۔

