غزہ (کنزیومر واچ نیوز)صہیونی فوج نے غزہ شہر میں نیا زمینی حملہ کرتے ہوئے کم از کم مزید 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا، خان یونس میں ایک ہی اسرائیلی حملے میں 25 فلسطینی شہید ہوئے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق غزہ کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ آج صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔جنوبی غزہ کے نصر ہسپتال کے طبی ذرائع نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ غزہ میں آج صبح سے جاری حملوں میں 30 فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں صرف ایک ہی حملے میں 25 افراد شہید ہوگئے۔دوسری جانب صہیونی فوج نے فلسطنی سرزمین میں قائم سیکیورٹی زون کو توسیع دینے کے لیے غزہ شہر میں نیا زمین حملہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
Blog
-

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عارضی ہےیا مستقل؟
اسلام آباد(کنزیومر واچ نیوز)پاورڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان عارضی نہیں مستقل ہوسکتا ہے تاہم فی الحال سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔ معاشی حالات بہتر رہے تو ریلیف چلتا رہے گا۔ جون سے کمی کو بنیادی ٹیرف کا حصہ بنایاجاسکتا ہے۔نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔ حکومت نے تین ماہ کے لیے بجلی بلز میں فی یونٹ ایک روپے 71 پیسے کی سبسڈی کی درخواست دی تھی۔پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی نرخوں میں کمی ملک کے معاشی حالات سے مشروط ہے۔ جب تک معاشی صورتحال بہتر رہی یہ ریلیف ملتا رہے گا۔
-

دنانیر مبین اور احد رضا میر کی شادی، اصل حقیقت کیا ہے
کراچی ( کنزیومر واچ نیوز)اداکارہ اور ٹک ٹاکر دنانیر مبین اور اداکار احد رضا میر کی شادی اصل حقیقت کیا ہے۔دانیر مبین اور احد رضا میر ان دنوں اپنے کامیاب ڈرامے ’میم سے محبت‘ کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں تاہم اس ڈرامے کے آتے ہی آن اسکرین جوڑی کو لوگوں نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے سے جوڑنا شروع کردیا ہے۔حال ہی میں دنانیر نے گریجویشن مکمل کیا جس پر احد رضا میر کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے انہیں میٹھائی کا ٹوکرا بطور تحفہ پیش کیا جبکہ احد نے انہیں ڈرامے کے سیٹ پر نوٹوں کا ہار پہنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین اسے ان کا رشتہ پکا ہونے کا جشن سمجھ بیٹھے۔
-

حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں کو زندہ جلا دیا
میرپور خاص ( کنزیومر واچ نیوز) میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
-

صدر زرداری سےمتعلق نازیبا سوشل میڈیاپوسٹ پر پولیس افسر کی گرفتاری و رہائی
کراچی:(کنزیومر واچ نیوز)صدر مملکت آ صف زرداری سے متعلق نازیبا سوشل میڈیا پوسٹ پر پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے حکم پر رہائی عمل میں آ ئی۔اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) ابراہیم حیدری ابرار شاہ کے خلاف سکھن تھانے میں اے ایس آئی یعقوب کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس افسر ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی تھی۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ابرار شاہ کی پوسٹ سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔
-

بجلی کے نرخوں میں کمی،ایف پی سی سی آئی کا خیرمقدم
اسلام آباد (کنزیومر واچ نیوز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے معاشی ریلیف اور صنعتی ترقی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔آج اسلام آباد میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران نے اس بڑے ریلیف پیکج پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں صنعت کاری کو تحریک ملے گی۔ایف پی سی سی آئی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہوتی رہے گی۔
-

کراچی صارفین کیلیے بجلی مزید 3 روپے دو پیسے سستی ہو گئی
کراچی ( کنزیومر واچ نیوز)کراچی صارفین کیلیے بجلی مزید 3 روپے دو پیسے سستی ہو گئی نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے بجلی 46 پیسے فی یونٹ کم کی گئی ہے۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کیے، جس کے مطابق صارفین کو کمی کا ریلیف اپریل کے بلوں سے ملنا شروع ہوگا۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کیلیے کے لیے بجلی جنوری 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے جبکہ باقی ملک کے لیے فروری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی۔
-

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 22فلسطینی شہید
غزہ ( کنزیو مر واچ نیوزز)اسرائیلی فوج نے غزہ میں وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کر دیا، جس میں 22 معصوم فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق بیت حنون اور بیت لاحیہ سے جبری بےدخل کیے گئے فلسطینی عارضی پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے جب اسرائیلی فضائی حملے نے انہیں نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں مجموعی طور پر 80 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔
-

پی ٹی آئی رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
لاہور(کنزیو مر واچ نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز، عالیہ حمزہ ، نیاز اللہ نیازی اور مبشر مقصود ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تاہم ان رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔بعدازاں، تمام رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
-

کپڑے تبدیل کر رہی تھی ڈائریکٹر اندر گھس آیا،بھارتی اداکارہ شالنی پانڈے کا انکشاف
ممبئی (کنزیومر واچ نیوز)جنوبی ہند کی معروف اداکارہ شالینی پانڈے نے فلمی دنیا کے تاریک پہلوؤں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک افسوسناک واقعہ شیئر کیا ہے۔2017 میں وجے دیوراکونڈا کے ساتھ فلم ’ارجن ریڈی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ایک ساؤتھ ہندی فلم کے ڈائریکٹر نے ان کی نجی زندگی میں دخل اندازی کی۔شالینی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا، ’’میں ابھی فلم انڈسٹری میں بالکل نئی تھی اور میرے پیچھے کوئی فلمی پس منظر نہیں تھا۔ ایک دن جب میں اپنے وینٹی وین میں کپڑے تبدیل کر رہی تھی تو ڈائریکٹر بغیر دستک دیے اندر گھس آیا۔‘‘اداکارہ نے اس واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید بتایا کہ ’’میں صرف 22 سال کی تھی اور میرے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا۔ لوگ ہمیشہ کہتے تھے کہ ’میٹھا بولو، کسی کو برا مت لگنے دو، ورنہ فلمیں نہیں ملیں گی‘۔ لیکن جب ڈائریکٹر نے ایسا کیا تو میرا ردعمل فطری تھا، میں چیخ پڑی۔‘‘اداکارہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد لوگوں نے انہیں ڈانٹا کہ انہیں چیخنا نہیں چاہیے تھا۔ لیکن شالینی کا کہنا تھا، ’’تمیز کا ہونا ضروری ہے۔ صرف اس لیے کہ میں نئی ہوں، آپ بغیر دستک دے اندر نہیں آ سکتے۔ بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں نے اپنی حفاظت کےلیے یہ رویہ اپنایا تھا، لیکن لوگ مجھے غصے والی سمجھنے لگے۔‘‘شالینی نے اعتراف کیا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی جنسی تعصب اور بدتمیزی کا شکار ہونے کے بعد، انہوں نے اپنی حدود متعین کرنا سیکھ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ ایسے حالات کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنا جانتی ہیں۔
