Blog

  • ایرانی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا

    ایرانی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کی امن کیلئے کاوشوں کو سراہا

    بشکیک(ویب ڈیسک ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے۔بشکیک میں ہونے والے ایس سی او سربراہ اجلاس میں ایرانی صدر نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کاوشوں کوسراہا۔ایس سی او سربراہ اجلاس: پاکستان 27-2026 کیلئے صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم نے اعلامیے پر دستخط کردیےایرانی صدر نے کہا کہ برادر ملک پاکستان نے امن کےلیے اہم کردار اداکیا جب کہ مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مذاکرات کا بھی اپنی تقریر میں ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے لیے اسلام آباد مذاکرات کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف چین اور روس کے صدر کے درمیان والی نشست پر موجود ہیں۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • مارے گئے امریکی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے: ترجمان ایرانی افواج

    مارے گئے امریکی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے: ترجمان ایرانی افواج

    تہران(ویب ڈیسک)ایرانی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں ایک ہزار اسرائیلی اہلکار ہلاک، ہزاروں زخمی کیےگئے، جنگ میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہے۔ترجمان ایرانی افواج کے مطابق امریکا اور اسرائیل اپنے اہلکاروں کی ہلاکتوں کو چھپا رہے ہیں، افغانستان اور عراق جنگ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، امریکا نے افغانستان اور عراق جنگ میں اصل ہلاکتیں بعد میں ظاہر کی تھیں۔بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکا نے ہلاک فوجیوں کی باقیات بھی بعد میں لواحقین کے حوالے کی تھیں، امریکی فوج ہالی وڈ اور پروپیگنڈا فوج ہے جو مسلم ممالک کے وسائل کو لوٹ کا مال سمجھتی ہے۔ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے دنیا کو دکھا دیا کہ امریکی فوج اور صیہونی حکومت ہالی وڈکے دکھاوے سے زیادہ نہیں۔بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکی اڈوں کو اپنے ملک میں رکھنے والے ممالک کو بھی احساس ہوگیا کہ وہ ان کی حفاظت نہیں کرسکتا، جوامریکا اپنا تحفظ نہیں کرسکتا وہ ان کا تحفظ کیسے کرےگا۔انہوں نے واضح کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور میناب اسکول کے طلبہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم

    پانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم

    بیجنگ (ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پانی ہمارے خطے کی زندگی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عالمی امن و استحکام کے لیے ایس سی او ایک اہم پلیٹ فارم ہے، ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونا اہم سنگ میل ہے، پاکستان ایس سی او کا فعال اور ذمہ دار رکن ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منظرنامہ بڑھتی جغرافیائی کشیدگی سے دوچار ہے، ایس سی او مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے اجتماعی عزم کی علامت ہے، اور پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے۔ایس سی او سربراہ اجلاس: پاکستان 27-2026 کیلئے صدارت سنبھالے گا، وزیراعظم نے اعلامیے پر دستخط کردیےان کا کہنا تھا حالیہ بحران نے محفوظ توانائی راہداریوں کی اہمیت واضح کردی، پاکستان نے علاقائی بحران کے دوران امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا، پاکستان کی سفارتی کوششیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط تک پہنچیں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب اہم قدم ہے، پاکستان پائیدار علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی ایشیا پائیدار امن کے بغیر اپنی مکمل صلاحیت حاصل نہیں کرسکتا، پانی ہمارے خطے کی زندگی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، عالمی معاہدوں پر ان کی روح اور الفاظ کے مطابق مکمل عمل ہونا ضروری ہے۔
    فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی المیہ ناقابل تصور مصائب کا باعث ہے، عالمی برادری فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کا احترام کرے۔
    شہباز شریف کا کہنا تھا دہشت گردی خطے کودرپیش سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا، پاکستان پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، دہشت گردوں کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جاسکتی۔
    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سی پیک علاقائی معیشتوں کو بحیرہ عرب سے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ میں توانائی اور آئی ٹی کو ترجیح دی جائے گی، پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ میں صحت، ثقافت اور کھیل بھی ترجیحات میں شامل ہیں، پاکستان ایس سی او میں مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر اور گورننس فریم ورک کی تجویز دے گا۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کی چیئرمین شپ سنبھال رہا ہے، پاکستان کی ایس سی او چیئرمین شپ کا مقصد وژن کو عمل میں تبدیل کرنا ہے، پاکستان ایس سی او کو تصور سے عمل میں بدلنا چاہتا ہے، ہمارا مقصد رابطہ کاری، جدت اور مشترکہ خوشحالی ہوگا، ایس سی او ممالک مل کر بہتر مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں، ایس سی او نے تصادم کے بجائے تعاون اور خوف کے بجائے امید کا انتخاب کیا، رابطہ کاری عوام کو قریب، جدت نئے مواقع اور مشترکہ خوشحالی لائے گا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھنے کا حکم

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں مبینہ قید تنہائی میں رکھنے کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ ہدایات کیساتھ نمٹا دیا۔علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی جبکہ مبشرہ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کی قید تنہائی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔اسلام آ باد ہائیکورٹ کے فیصلے میں جیل حکام کو بشریٰ بی بی سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل یقینی بنائیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہ رکھا جائے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے ملاقات کروائی جائے، اور عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کروائی جائے۔عدالت کے فیصلے میں عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آڈیو ریکارڈ کرکے اس کا غلط استعمال ہو تو یہ سہولت واپس لے لی جائے، بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نصرت بھٹو کیس، بیگم شمیم آفریدی کے فیصلوں کے مطابق درخواستیں قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالتی ہدایات پر عمل یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ 15 دن میں عملدرآمد رپورٹ جمع کرائی جائے۔

  • پنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

    پنڈی اسلام آباد میں طوفانی بارش، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے آج تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش رات 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوئی جو صبح 8 بجے تھمی، شدید بارش کے باعث سڑکیں اور علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے اور کئی مقامات پر گھٹنوں گھٹنوں تک پانی جمع ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، پچھلے 3 سال میں سب سے زیادہ بارش آج ریکارڈ ہوئی، بارش کا سب سے بڑا اثر نالہ لئی پر پڑ رہا ہے، نالہ لئی میں گرنے والے نالے بیک فلو کر رہے ہیں جس کی وجہ سے پانی باہر آ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا امید کر رہے ہیں ایک گھنٹے میں صورتحال نارمل ہونا شروع ہو جائے گی، راولپنڈی نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملحقہ نالوں کا پانی آبادیوں میں داخل ہوا، نالہ لئی میں پانی کی سطح کم ہوگئی تونشیبی علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہوجائےگا، آبادیوں کے انخلاء کی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں روانہ کردی ہیں۔
    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس وقت کٹاریاں میں پانی کی سطح اپنے بلند ترین مقام پر ہے، اس کا اثر گوالمنڈی پر آرہا ہے، پاک فوج، ریسکیو 1122، پیرا اور تمام ادارے موجود ہیں، ابھی تک ہمیں 2 ایمرجنسی کالز موصول ہوئی ہیں، جن علاقوں میں پانی جمع ہوا وہاں معمول ہے، پانی اکھٹا ہو جاتا ہے، ٹرپل ون بریگیڈ ہمارے ساتھ رابطے میں ہے، پاک فوج کو نالہ لئی گوالمنڈی کے اطراف کے علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے، تمام ادارے ضلعی انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال نمنٹنے کیلئے تیار ہیں، ضلعی انتظامیہ کےساتھ مل کرنشیبی علاقوں سے نکاسی آب آپریشن جاری ہے۔ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک نشان سے تجاوز کر گئی ہے، نالہ لئی کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 29 فٹ تک بلند ہو چکی ہے جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کی سطح 24 فٹ بلند ہے، شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر نالہ لئی کےارد گرد آبادیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان سٹی کے علاقوں کے لیے کیا گیا ہے، عام شاہراہوں پر بھی پانی ہے، بچوں کو اسکول آنے جانے میں مسئلہ ہوسکتا تھا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاکستان، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے کا پہلا اجلاس آج ہوگا، فیلڈ مارشل و وزیر خارجہ استنبول پہنچ گئے

    پاکستان، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے کا پہلا اجلاس آج ہوگا، فیلڈ مارشل و وزیر خارجہ استنبول پہنچ گئے

    استنبول (ویب ڈیسک )پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، جس کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر استنبول پہنچ گئے۔
    ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق استنبول میں ہونے والے اجلاس میں دفاعی معاہدے کے خدوخال اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔
    بیان میں بتایا گیا کہ استنبول آمد پر ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے انتظامی امور بریگیڈیئر جنرل شنول وارول، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، ترک وزارت خارجہ کے سفیر جیہاد ایرگینے اور دیگر اعلیٰ ترک حکام نے ان کا استقبال کیا، استنبول پہنچنے کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
    اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی سلامتی، امن و خوش حالی کے لیے دعا کی جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھی خصوصی دعا کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیہ میں اپنے سرکاری دورے کے دوران اہم ملاقاتیں اور دیگر مصروفیات انجام دیں گے۔
    اسی ضمن میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ فیلڈ مارشل ترکیہ میں اپنے سرکاری دورے کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • لارڈز میں شکست: ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

    لارڈز میں شکست: ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

    لندن (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا سفر رکنے کا نام نہیں لے رہا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کوچ تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن جو ابتدائی طور پر شہزاد چارلس کے عشائیے کے لیے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کے ساتھ لندن پہنچے ہیں ،لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی 194 رنز کی شکست کے بعد اب انہیں ٹیسٹ ٹیم کے معاملات بھی سپرد کرنے کی خبریں ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے مائیک ہیسن سے نہ صرف ٹیسٹ ٹیم کے معاملات دیکھنے کو کہا ہے، بلکہ اب وہ برمنگھم کے ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر 9 ستمبر سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی ٹیم کے ساتھ نہ صرف مصروف ہوں گے، بلکہ ڈریسنگ روم میں بھی موجود ہوں گے۔اس کے نتیجے میں ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی مستقبل میں کوچنگ کو شدید خطرات کا سامنا ہے۔قوی امکان ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد مائیک ہیسن ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی سنبھالنے لگے ہیں اور سرفراز احمد کو انگلینڈ کے دورے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • امام الحق کی انجری کے بعد ماضی کی رپورٹ بھی کھل گئی، جعلی انجری کی کہانی سامنے آگئی

    امام الحق کی انجری کے بعد ماضی کی رپورٹ بھی کھل گئی، جعلی انجری کی کہانی سامنے آگئی

    لندن (ویب ڈیسک )انگلینڈ میں پاکستان کے بیٹر امام الحق کی انجری کے بعد ماضی کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آگئی۔ماضی کے واقعے کی وجہ سے امام الحق کی نئی انجری پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعے کے باعث پی سی بی ایک بار پھر امام الحق کی حالیہ انجری کی بھی تحقیقات کرے گا، پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران امام الحق کو جعلی انجری بتانے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔28 مارچ 2025 کو انڈور نیٹ سیشن میں امام الحق کے دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی، ایکسرے میں ان کے انگوٹھے میں فریکچر یا ہڈی کے اپنی جگہ سے ہٹنے کے شواہد نہیں ملے تھے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کی ہدایت کے باوجود امام الحق مبینہ طور پر افطار کے لیے تقریباً 500 میٹر پیدل گئے، انہوں نے بعد میں انگوٹھے میں شدید درد اور اس کے سیاہ پڑنے کی شکایت کی تھی۔ٹیم ڈاکٹر نے مخصوص کیمیکل والے پیپر سے انگوٹھا صاف کیا تو مبینہ سیاہ نشان صاف ہوگیا۔پی سی بی کی کمیٹی کے مطابق انگوٹھے سے صاف ہونے والا سیاہ مادہ قدرتی خون کا نشان نہیں بلکہ سیاہی یا مارکر تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق نے کمیٹی کے سامنے انگوٹھے پر سیاہی یا کسی مصنوعی مادے کے استعمال سے انکار کیا تھا، کمیٹی نے ان کی وضاحت کو طبی شواہد، ایکسرے اور انگوٹھے کی ظاہری حالت سے متصادم قرار دیا تھا۔
    ٹیم حکام کے مطابق امام الحق نگرانی میں لنگڑاتے جبکہ نظروں سے اوجھل ہونے پر معمول کے مطابق چلتے دکھائی دیے۔
    پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ امام الحق کو پہلے ون ڈے کے لیے اَن فٹ قرار دینے کی کوئی طبی بنیاد نہیں تھی۔امام الحق انجری کی علامات جعلی بنانے، انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور طبی عملے کو گمراہ کرنے کے ذمہ دار
    کمیٹی نے امام الحق کو انجری کی علامات جعلی بنانے، انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور طبی عملے کو گمراہ کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا تھا، کمیٹی کے مطابق امام الحق نے جان بوجھ کر خود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر رکھنے کی کوشش کی۔
    انکوائری کمیٹی نے امام الحق پر تمام فارمیٹس اور تمام سطح پر پاکستان کی نمائندگی سے پابندی کی سفارش کی تھی، کمیٹی نے اس حرکت کو دانستہ، پہلے سے طے شدہ اور دھوکا دہی پر مبنی قرار دیا تھا۔
    امام الحق کے تازہ انجری کے دعوے کے بعد 2025 کی انکوائری رپورٹ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، سابقہ تنازع میں یہ الزام بھی سامنے آیا تھا کہ امام الحق نیوزی لینڈ کی تیز اور مشکل پچز پر اوپننگ سے بچنا چاہتے تھے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • سانحہ پمز کے بعد چند گھنٹوں میں مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ دیا، وزیراعظم نے منظور نہیں کیا

    سانحہ پمز کے بعد چند گھنٹوں میں مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ دیا، وزیراعظم نے منظور نہیں کیا

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ہونے والی جان لیوا آتشزدگی کے چند ہی گھنٹوں میں وزیراعظم شہباز شریف کو تحریری طور پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا، تاہم وزیراعظم نے استعفیٰ قبول کرنے کے بجائے انہیں انکوائری مکمل ہونے تک عہدے پر برقرار رہنے کی ہدایت کی۔
    ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے 26 اگست کو پیش آنے والے سانحے (جس میں پمز کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے) کے فوراً بعد وزیراعظم آفس کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔
    ذرائع کے مطابق، استعفیٰ تحریری طور پر پیش کیا گیا اور واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر وزیراعظم کو اس سے آگاہ کر دیا گیا۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف نے اسے قبول نہیں کیا اور اس کے بجائے وزیر صحت کو ہدایت کی کہ وہ سانحے کی وجوہات معلوم ہونے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کریں۔
    ذرائع نے بتایا کہ وزیر صحت کو یہ بھی کہا گیا کہ انکوائری جاری رہنے کے دوران استعفے کو منظر عام پر نہ لایا جائے۔ یہ اطلاع اس لیے اہم ہے کہ حکومت نے سانحے کے فوراً بعد وفاقی سیکریٹری صحت محمد اسلم غوری کیخلاف کارروائی کی، جبکہ مصطفیٰ کمال بدستور اپنے عہدے پر فائز رہے اور بعد ازاں پارلیمنٹ اور میڈیا کے سامنے حکومت کے احتساب کے عزم کا دفاع بھی کیا۔
    رابطہ کرنے پر مصطفیٰ کمال نے اس سوال پر تبصرے کی درخواست کے پیغامات کا جواب نہیں دیا کہ آیا انہوں نے استعفیٰ پیش کیا تھا اور آیا وزیراعظم نے اسے قبول کرنے سے انکار کیا۔
    وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم سے وابستہ اعلیٰ حکام سے بھی ان کا مؤقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسے کسی استعفے کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔
    وزیر صحت اس کے بعد سے پمز سانحے کی انکوائری کی عوامی طور پر حمایت کرتے رہے ہیں اور بارہا کہتے رہے ہیں کہ ذمہ دار افراد کو نہیں بخشا جائے گا۔ سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو ایسا ’’چند روز کیلئے جاری رہنے والی قسط‘‘ بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور انہوں نے احتساب کے ساتھ صحت کے شعبے میں وسیع تر اصلاحات کا مطالبہ کیا۔
    یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وزیراعظم پہلے ہی عبوری انکوائری رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد پمز کے اعلیٰ حکام کیخلاف کارروائی کا حکم دے چکے ہیں۔ پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چلڈرن اسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کے اعلیٰ حکام سمیت 8؍ افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا گیا جبکہ ان کیخلاف فوجداری کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی۔
    عبوری رپورٹ میں اسپتال کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں نوزائیدہ بچوں کی نرسری کیلئے آگ لگنے اور انخلاء سے متعلق تفصیلی اور مناسب طور پر مشق شدہ طریقۂ کار کا نہ ہونا بھی شامل ہے۔
    رپورٹ میں آگ لگنے کے درست مقام اور وجہ کا تعین کرنے کیلئے مزید تکنیکی اور فرانزک تحقیقات کی بھی سفارش کی گئی۔ وزیر صحت کے مبینہ استعفے نے اس طرح سانحے سے نمٹنے کے حکومتی طریقۂ کار میں ایک اور پہلو کا اضافہ کر دیا ہے۔
    وفاقی وزیر سانحے میں ہلاکتوں کے فوراً بعد عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار تھے، تاہم وزیراعظم نے ذمہ داری کا تعین جاری انکوائری کے ذریعے ہونے تک انہیں عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم، سیکریٹری صحت کو مبینہ طور پر معلومات کے بغیر اور قبل از وقت ہٹا دیا گیا۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • کراچی: ڈیفنس میں تشدد کے شکار بہن بھائی کو دھمکیاں ملنے لگیں،

    کراچی: ڈیفنس میں تشدد کے شکار بہن بھائی کو دھمکیاں ملنے لگیں،

    کراچی(ویب ڈیسک ) ڈیفنس خیابان بخاری میں تشدد کے شکار بہن بھائی کو دھمکیاں ملنے لگیں اور فیملی کو صلح پر مجبور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔متاثرہ خاندان نے فلیٹ سے سامان دوسری جگہ منتقل کردیا جب کہ ڈی آئی جی ساؤتھ نے فریقین کو آج اپنے دفتر طلب کیا ہے۔اس کے علاوہ سامنے آنے والی ویڈیو کی فارنزک کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار بھی تھانے طلب کرلیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ تشدد کرنے والی خاتون ہاتھوں میں ڈمبل لیے باوردی پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیڑھیوں سے اتری اور فلیٹ کے باہر کھڑی خاتون پر ڈمبل مارتی رہی۔
    مزاحمت پر پولیس اہلکار تشدد کا نشانہ بننے والوں کو ہی روکتے رہے ، سادہ لباس میں موجود ایک شخص نے پولیس اہلکار سے سرکاری بندوق لے کر سی سی ٹی وی کیمرا بھی توڑ دیا۔ تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے الزام لگایا کہ وہ اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ رہتی ہیں، بااثر خاتون نے نا صرف مار پیٹ کی بلکہ دونوں بہن بھائیوں کو گرفتار کروا کے مقدمہ درج کرادیا تاہم دونوں بہن بھائیوں نے چند روز میں ضمانت حاصل کرلی تھی۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے