Blog

  • سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کے سربراہ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان نے رپورٹ جمع کروائی، رپورٹ پر انکوائری کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط ہیں۔ذرائع نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں کمیٹی نے سانحہ پمز کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین بھی کردیا، مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کےلئے سفارشات بھی دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رپورٹ پر انکوائری کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط ہیں، کمیٹی نے سانحہ پمز کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین بھی کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں درپیش مسائل کا بھی ذکر موجود ہے، پمز کا جو متعلقہ عملہ غیر حاضر تھا ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، مستقبل میں ایسے حادثات سے بچنے کے لیے سفارشات بھی دی گئی ہیں، پمز کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے انٹرویوز بھی رپورٹ کا حصہ ہیں جبکہ فائر بریگیڈ ریسکیو ٹیموں کے بیانات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں پمز اسپتال میں علاج اور ناکافی سہولیات کا بھی ذکر موجود ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ کوئی بھی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں، رپورٹ میں ذمہ داروں کے خلاف وزیراعظم کو کارروائی کرنے کی فوری سفارش کی گئی ہے۔دوسری جانب وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر وفاق کے زیر انتظام تمام سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ فائر سیفٹی آڈٹ مجاز اور ماہر فائر سیفٹی کمپنی کے ذریعے جامع طور پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آڈٹ کے دوران فائر الارم، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹ اور ہنگامی صورتحال میں انخلا کے راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔مزید یہ کہ اسپتالوں میں بجلی اور دیگر ممکنہ فائر ہیزرڈز کی بھی جانچ کی جائے گی۔ ایمرجنسی رسپانس کے انتظامات اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتال کے عملے کی تیاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ فائر سیفٹی آڈٹ کے دوران سامنے آنے والی ایسی خامیاں، جو جان و مال کو فوری خطرے میں ڈال سکتی ہیں، ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں۔ تمام اسپتالوں کو آڈٹ کے آغاز، متعلقہ فائر سیفٹی کمپنی کے نام اور آڈٹ مکمل ہونے کی متوقع تاریخ سے وزارت صحت کو فوری آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو سرکاری اور نجی صحت اداروں میں فائر سیفٹی آڈٹ شروع اور اس کی تصدیق کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آڈٹ کی تعمیل سے متعلق جامع رپورٹ وزارت صحت کو پیش کی جائے گی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق رپورٹ میں ان تمام صحت اداروں کی نشاندہی کی جائے گی جہاں فائر سیفٹی آڈٹ شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ان اداروں کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی جہاں آڈٹ کا عمل ابھی زیر التوا ہوگا۔سانحہ پمز کے بعد اعلیٰ سطح کی انسپکشن ٹیم کا آج اسپتال کا دورہ متوقع ہے، پمز کے کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔29 اگست کو تمام شعبوں کے سربراہان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، پمز انتظامیہ نے مختلف سربراہان کو عملے کی بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انسپکشن کے لیے تمام متعلقہ ریکارڈ اور معلومات دستیاب رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ہائی لیول انسپکشن ٹیم کلینیکل اور نان کلینیکل شعبوں کا معائنہ کرے گی، ٹیم مختلف شعبوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ بریفنگ بھی لے گی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی جانب سے باضابطہ احکامات جاری کردیئے گئے۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • فیلڈ مارشل عاصم منیرکا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، جدید اسلحہ کے ٹرائلز کا مشاہدہ

    فیلڈ مارشل عاصم منیرکا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، جدید اسلحہ کے ٹرائلز کا مشاہدہ

    راولپنڈی(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید اسلحہ کے ٹیسٹ و ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے میں پی او ایف کی پیداواری صلاحیت، برآمدات کے امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد میں ادارے کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔
    اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ادارے کے مختلف شعبوں، آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔
    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے گئے اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ اور ٹرائلز کا بھی مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہیں ادارے میں جاری جدت، خود انحصاری اور دفاعی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈی آئی پی آر اے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پی او ایف کی کارپوریٹائزیشن کے عمل میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران مقامی پیداوار اور صنعتی صلاحیت میں اضافے کے لیے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بالخصوص 2 نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران پاکستان کے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ جغرافیائینقشے دیکھنا
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے تو کشمیر بھی پاکستان کے بغیر ادھورا ہے: نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر

    پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے تو کشمیر بھی پاکستان کے بغیر ادھورا ہے: نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد(ویب ڈیسک ) نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کہا ہے پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے تو کشمیر  بھی پاکستان کے بغیر  ادھورا ہے۔وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اپنے پہلے خطاب میں بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر زمین کے ٹکڑے کا مسئلہ نہيں، یہ اقوام متحدہ کی  قرارداوں کے تحت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے۔
    نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہيں، قانون سازی سے کشمیر کو بھارت کا حصہ نہيں بنایا جا سکتا۔
    بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہيں، پاک فوج کی وجہ سے کشمیری سکون کی نیند سوتے ہيں۔
    وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ وزير اعظم شہباز شریف، نواز شریف اور مریم نواز کا بھی شکریہ، کشمیر میں اسی طرح تبدیلی لائيں گے جیسے مریم نواز  پنجاب میں تبدیلی لائیں۔
    انہوں نے کہا کہ ریکروٹمنٹ کے لیے این ٹی ایس کی طرح تھرڈ پارٹی سسٹم لائيں گے، آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ نہيں لیکن چیزيں بہتری کی طرف جائيں گی، ڈيجیٹل اکانومی کی طرف جائيں گے اور اسکلڈ بیسڈ ایجوکیشن پر کام کریں گے۔
    بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات لائيں گے اور عوامی شکایت کے لیے ڈيجٹل سیٹزن پورٹل لانچ کریں گے۔
    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے  بیرسٹر افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔
    نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔
    افتخار گیلانی پہلی بار 2011میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکےہیں۔
    افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
    مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کیا تھا
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر فواد چوہدری کا پی سی بی کو دلچسپ مشورہ

    لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر فواد چوہدری کا پی سی بی کو دلچسپ مشورہ

    لاہور(ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے جو حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کے دو راستے ہیں۔ ایک یہ کہ پی سی بی صاف کہہ دے کہ ’’ہم اسکائی اسپورٹس سے رس گئے ہیں، جاؤ ہم نہیں کھیلتے‘‘۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسرا راستہ یہ ہو سکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم اعلان کریں کہ ہمارے سابق کپتان عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اور اسکائی اسپورٹس کے انٹرویو کے بعد دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، اور کھیلنے سے انکار کردے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسکائی اسپورٹس کی جانب سے قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر باضابطہ شکایت بھی درج کرا دی ہے۔واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔ دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے، انگلینڈ اپنی دوسری اننگز 180 رنز کی برتری سے شروع کرے گی۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ؛  اربن فلڈنگ کا خدشہ

    پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ؛ اربن فلڈنگ کا خدشہ

    لاہور(ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
    اتھارٹی کے مطابق آج سے 5 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال اور گجرات میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔لاہور، منڈی بہاالدین، گجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور نورپورتھل میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارش متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔سیف انور جپہ نے مزید کہا کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے۔ اس دوران برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ شہریوں سے خراب موسم کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شہری بوسیدہ اور کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں۔ مون سون سیزن میں کچے اور بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اسی طرح آندھی اور طوفان کی صورتحال میں شہری محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مزید یہ کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے بھی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ بچوں کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیا جائے۔ عوام بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • پمز واقعے پر سیاست کرنے والے ڈرامے بازی بند کریں، وفا قی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

    پمز واقعے پر سیاست کرنے والے ڈرامے بازی بند کریں، وفا قی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

    سلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سانحہ پمز کے بعد وزیراعظم کو استعفیٰ بھیجنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور واضح کیا ہے کہ اسپتال چلانا وزارت صحت کی ذمہ داری نہیں ہے، پمز واقعے پر سیاست کرنے والے ڈرامے بازی بند کردیں۔
    نجی ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران وزیر صحت نے کہا کہ اسلام آباد میں چار سے پانچ بڑے اسپتال ہیں جہاں شہریوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے مگر واضح کردوں کہ اسپتال چلانا وزارت صحت کا کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال چلانا انتظامیہ کا کام ہے مگر پمز واقعے کے بعد سیاست کی جارہی ہے، مجھے بتایا جائے کہ کیا گزشتہ 35 ، چالیس سالوں سے مصطفیٰ کمال کی حکومت ہے؟۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیاست کرنے والوں کو کہتا ہوں کہ ڈرامے بازی بند کرو، مجھے سیاسی وابستگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا البتہ اکثر تنقید کرنے والوں کی عقل پر دنگ رہ جاتا ہوں۔ وزیرصحت مصطفی کمال نے کہا کہ پمزاسپتال میں 275سےزائدآسامیاں خالی ہیں، یہاں نیا ٹراما سینٹر بنایا گیا جس کیلئے نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔
    انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی کے بعد اسپتال سے 80 کے قریب لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ واقعے کے بعد پمزاسپتال میں علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ تاہم جب میزبان نے اُن سے وزیراعظم کو استعفیٰ ارسال کرنے سے متعلق سوال کیا تو وفاقی وزیرصحت مصطفی کمال نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ انتظامیحکومتی امور کے بارے میں جاننا


    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • (ن) لیگ کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

    (ن) لیگ کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

    مظفرآباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے افتخار گیلانی آزادکشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔
    نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے 30 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے 14ووٹ حاصل کیے۔
    افتخار گیلانی پہلی بار 2011میں منتخب ہوکر آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پہنچے تھے، افتخار گیلانی آزادکشمیر کے وزیرتعلیم بھی رہ چکےہیں۔
    خیال رہے کہ افتخار گیلانی حالیہ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
    مسلم لیگ نون نے آزادکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں بیرسٹر افتخار گیلانی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے فائنل کیا تھا۔ اجلاس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر اور نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور بیرسٹر افتخارگیلانی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 32 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے 14 اراکین ہیں۔ 7 نشستوں پر انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثر دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ اہم ہے، فیلڈ مارشل

    سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثر دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ اہم ہے، فیلڈ مارشل

    راولپنڈی (ویب ڈیسک )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کا وفد مختلف ممالک کے طلبہ پر مشتمل تھا، ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کی اہمیت اجاگر کی، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پر توجہ دینی چاہئے۔
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بڑھتی ہوئی غیر یقینی دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثر ہونے والی موجودہ دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ اہم ہے۔
    ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے میں اپنے شاندار تجربات کا اظہار کیا، طلبہ نے پاکستانی عوام کی کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہا اور پاکستان میں موجود وسیع امکانات اور مواقع کو بھی سراہا
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • صارفین پر بجلی گرنے کو تیار؛ 36 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

    صارفین پر بجلی گرنے کو تیار؛ 36 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )حکومت صارفین پر بجلی گرانے کے لیے تیار ہے، جس کے نتیجے میں 36 ارب روپے سے زائد کا اضافہ بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
    پہلے سے مہنگائی کے ہاتھوں ستائے بجلی صارفین پر ستمبر میں ایک اور بڑا مالی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس کے تحت ستمبر کے بجلی بلوں میں 36 ارب 54 کروڑ روپے اضافی وصول کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تجویز پر پاور ریگولیٹر نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جس کی منظوری کی صورت میں اس اضافے کا براہِ راست اثر ستمبر میں آنے والے بجلی کے بلوں پر پڑے گا۔یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی میں بجلی کی پیداوار پر آنے والے اخراجات کی بنیاد پر فی یونٹ 2 روپے 52 پیسے اضافے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جولائی کے دوران بجلی پیدا کرنے کے لیے مختلف مہنگے ایندھن استعمال کیے گئے، جس کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔اس درخواست پر سماعت کے موقع پر سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی طور پر جی ایس ٹی سمیت صارفین پر تقریباً 41 ارب روپے کے اضافی بوجھ کا تخمینہ لگایا گیا تھا، تاہم ریگولیٹری جائزے کے بعد موجودہ حساب کے مطابق اضافی فیول اخراجات کا حجم 36.54 ارب روپے بنتا ہے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ جولائی میں درآمدی ایل این جی سے 10.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 47 روپے 37 پیسے رہی۔ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار پر مجموعی طور پر تقریباً 77 ارب 19 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔مہنگی بجلی پیدا کرنے والے دیگر ذرائع میں فرنس آئل بھی شامل رہا۔ جولائی میں فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی اور اس کی فی یونٹ لاگت 50 روپے 7 پیسے ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس مد میں تقریباً 10 ارب 77 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ڈیزل سے بھی تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 54 روپے 47 پیسے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب بجلی کی مجموعی پیداوار میں پانی کا حصہ 39.81 فیصد، مقامی کوئلے کا 10.91 فیصد اور درآمدی کوئلے کا 14.38 فیصد رہا، جبکہ نیوکلیئر ذرائع سے 10.10 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جس کی فی یونٹ لاگت صرف 3 روپے 2 پیسے ریکارڈ کی گئی۔درخواست پر سماعت کے بعد اب فیصلہ پاور ریگولیٹر کے پاس ہے۔ اگر 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی تو ستمبر میں صارفین کو بجلی کے بلوں کی صورت میں مزید رقم ادا کرنا ہوگی، جس سے پہلے ہی مہنگائی اور بھاری بجلی بلوں کا سامنا کرنے والے عوام پر 36 ارب 54 کروڑ روپے کا نیا بوجھ منتقل ہو سکتا ہے۔

    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے

  • عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر اسکائی اسپورٹس سے باضابطہ شکایت

    عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کرنے پر اسکائی اسپورٹس سے باضابطہ شکایت

    کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کی کوریج کے دوران لنچ بریک میں عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر اسکائی اسپورٹس کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرادی۔
    دی گارڈین کے مطابق یہ انٹرویو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے نشر کیا گیا، جن کے بارے میں ان کے بیٹوں نے حکومت کے مبینہ ناروا سلوک اور ان کی قید پر تشویش کا اظہار کیا۔ عمران خان گزشتہ تین سال سے قید میں ہیں اور انہیں مبینہ طور پر تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرناقاسم خان نے انٹرویو میں کہا کہ یہ واضح نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ عرصے تک قید میں رکھ کر ان کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق عمران خان کے وکلا ان کی جیل کی صورتحال کو خطرناک قرار دے چکے ہیں جبکہ ان کی بہن نے بھی دورانِ قید تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 73 سالہ عمران خان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔دی گارڈین کے مطابق پی سی بی کی شکایت کی مکمل نوعیت واضح نہیں، تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ اعتراض اسکائی اسپورٹس کی جانب سے ایسے افراد کو پلیٹ فارم دینے سے متعلق ہے جو حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ اسکائی اسپورٹس نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے مگر اس پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ انٹرویو نشر کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کی تھی۔ لارڈز میں بارش کی وجہ سے کھانے کا وقفہ پہلے ہی تاخیر کا شکار تھا۔ انٹرویو نشر ہونے کے بعد پی سی بی کے حکام نے پاکستانی کھلاڑیوں کو دوبارہ میدان میں بھیجنے سے روکنے کی دھمکی دی۔ جغرافیائینقشے اور معلومات حاصل کرناتاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے حکام نے گفت و شنید کے ذریعے معاملہ حل کر لیا اور کھیل دوبارہ شروع ہوگیا۔ ’دی گارڈیئن‘ نے بتایا کہ اس معاملے پر پاکستانی حکام کی ناراضی اب بھی برقرار ہے اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ مسئلہ برطانوی حکومت کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے سامنے بھی اُٹھایا ہے۔پی سی بی کی جانب سے ای سی بی حکام کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستانی ٹیم لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل میں بھی حصہ لے گی۔
    Disclaimer
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
    متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے