Blog

  • ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دیدیا، بھارتی تلملا اٹھے

    ٹرمپ نے بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دیدیا، بھارتی تلملا اٹھے

    وا شنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریت سے متعلق پوسٹ میں بھارت کو جہنم کا گڑھا اور بھارتیوں کو لیپ ٹاپ گینگسٹر قرار دے دیا جس پر بھارتی تلملا اٹھے۔انتہا پسند بی جے پی حکومت کی جانب سے منمناتا سار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ رپورٹس دیکھی ہیں اور بس وہ اتنا ہی کہیں گے ۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ توقع نہیں نریندر مودی ٹرمپ کو جواب دینے کی جرات کریں گے، مودی ایک کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں ، خمیازہ پورا بھارت بھگت رہا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور من چلوں نے ٹرمپ کے ریمارکس کو زبوں حالی پر درست تبصرہ کہنا شروع کردیا ۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال

    ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی قیادت سے رابطہ، جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کر کے خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
    ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔
    ایرانی خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
    خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

  • پاکستان نے امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کردیے

    پاکستان نے امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کردیے

    کراچی:(ویب ڈیسک )پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کردیے گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے یو اے ای کی جانب سے فراہم کردہ تمام مالیاتی ڈپازٹس واپس کر دیے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق تازہ ترین ادائیگی کے طور پر ایک ارب ڈالر گزشتہ روز منتقل کیے گئے، جس کے بعد مجموعی بقایا رقم مکمل ادا ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل (گزشتہ ہفتے کے دوران) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر کی رقم واپس کی تھی اور یوں مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام واجبات طے شدہ طریقہ کار کے تحت ادا کیے گئے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی گئی ہے، جسے ملکی مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • آبنائے ہرمز میں تناؤ، دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    آبنائے ہرمز میں تناؤ، دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

    لندن (ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ اس اضافے کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی بتائی جا رہی ہے۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان تجارتی جہازوں کی پکڑ دھکڑ اور جوابی اقدامات کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 5 فیصد اضافے کے ساتھ 106.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو گزشتہ دو ہفتوں میں پہلی بار 100 ڈالر سے اوپر گئی ہے۔ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو امریکی بحریہ کی اجازت درکار ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی کشتیاں بارودی سرنگیں بچھاتی ہوئیں پائی گئیں تو انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے بھی دو غیر ملکی تجارتی جہازوں کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی تیل اور گیس کی تقریباً پانچواں حصہ ترسیل کرنے والا اہم راستہ ہے، اور یہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی تعداد میں بھی واضح کمی آئی ہے، جو عالمی سپلائی چین کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔اسی دوران امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھنے میں آئی، جہاں انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ توانائی کی بڑھتی قیمتیں اور غیر یقینی صورتحال بتائی جا رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے عالمی مہنگائی میں اضافہ اور اقتصادی دباؤ میں مزید شدت آ سکتی ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:(ویب ڈیسک )ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 21 اپریل 2026 کو خیبر ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز کی مہارت سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے گرفتاری کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ترجمان پاک فوج نے بیان میں مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے بھارتی اسپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد عناصر علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
    سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • امریکی صدر کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

    امریکی صدر کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کو 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دیا گیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کا منتظر ہوں، اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کی جو بہت اچھی رہی ۔امریکی صدر نے کہا کہ وہ لبنان کےساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ وہ خود کوحزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم ہیں: فنانشل ٹائمز

    فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم ہیں: فنانشل ٹائمز

    کراچی:(ویب ڈیسک ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا ایران مذاکرات کو مکمل طور پر ٹوٹنے سے بچانے اور رابطہ کاری کی کوشش کر رہے ہیں۔
    برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں سفارتی ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس عمل میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک غیر روایتی مگر مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی، پابندیوں اور فوجی کشیدگی کے باعث امن مذاکرات مشکل صورتحال کا شکار ہیں تاہم پاکستان خطے میں رابطہ کاری اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق ٹرمپ کے دعوےکو جھوٹا قرار دیدیا

    ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق ٹرمپ کے دعوےکو جھوٹا قرار دیدیا

    تہران (ویب ڈیسک )ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق ٹرمپ کے دعوےکو جھوٹا قرار دیدیاایرانی میڈیا نے ایرانی عدلیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میدان میں ٹرمپ کے خالی ہاتھوں نے انہیں جھوٹی خبروں سے کامیابیاں گھڑنے پر مجبور کیا، جن خواتین کی بات ٹرمپ کررہے ہیں ان کو کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی۔امریکی صدر نے ان 8 خواتین سے متعلق گزشتہ روز بھی جھوٹا بیان دیا تھا، آج ٹرمپ نے کہاکہ ان کے مطالبے پرایران میں ان خواتین کو پھانسی کی سزا منسوخ کی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ امن مذاکرات سے پہلے ایران ان خواتین کو رہا کرے، گزشتہ روز جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود امریکی صدر نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • لبنان میں اسرائیلی جارحیت، تازہ حملوں میں صحافی سمیت 5 افراد شہید

    لبنان میں اسرائیلی جارحیت، تازہ حملوں میں صحافی سمیت 5 افراد شہید

    بیروت (ویب ڈیسک )صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جنوبی لبنان پر حملہ کرکے صحافی سمیت 5 افراد کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے وادی بقاع میں ڈرون حملہ کرکے حزب اللہ کے 2 ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں لبنانی صحافی امل خلیل بھی جان کی بازی ہار گئیں، امل خلیل کی لاش تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ملی۔جنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بمباری کی گئی، توپ خانے کا استعمال کیا گیا، رہائشی عمارتوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کردیا، مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل ضلع طائر سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کو تباہ کررہا ہے۔ادھر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں اسرائیلی فوجی گاڑی پرڈرون حملہ کردیا۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ایرانی فوجی طاقت امریکی دعوؤں سے زیادہ برقرار ہے: امریکی خفیہ حکام کا انکشاف

    ایرانی فوجی طاقت امریکی دعوؤں سے زیادہ برقرار ہے: امریکی خفیہ حکام کا انکشاف

    نیویارک (ویب ڈیسک )امریکی خفیہ حکام نے انکشاف کیا ہےکہ ایران کی فوجی طاقت امریکی دعوؤں سے زیادہ برقرار ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس سے واقف کئی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل، فضائیہ اور بحری قوت کا بڑا حصہ محفوظ ہے۔ایرانی صدر کے دفتر نے ملک کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات کی خبریں مسترد کردیںامریکی خفیہ حکام کے مطابق ایران کی فوجی صلاحیتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے عوامی بیانات سے کہیں زیادہ برقرار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائل ذخیرے اور لانچنگ نظام کا تقریباً نصف حصہ محفوظ تھاجب کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحری قوت کا لگ بھگ 60 فیصد اب بھی موجود ہے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔