Blog

  • امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک برطرف کردیا گیا

    امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک برطرف کردیا گیا

    واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک عہدے سے برطرف کردیا گیا تاہم فوری استعفی طلب کیے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔صدر ٹرمپ نومبر 2024 میں نے جان سی فیلن کو وزیر نیوی نامزد کیا تھا، اُس وقت جان سی فیلن پر تنقید کی گئی تھی کہ انہیں بحریہ، فوج یا قومی سلامتی پالیسی اور ڈیفنس انڈسٹری سے متعلق تجربہ نہیں۔فیلن فروری 2025 میں سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور مارچ 2025 میں ان کی 30 کے مقابلے 62 ووٹوں سے اس عہدے پر توثیق کردی گئی تھی، اب انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ وزیر بحریہ کی جگہ قائم مقام کا عہدہ سنبھالیں گے۔یاد رہےکہ امریکی نیوی سیکرٹری نیوی کے انتظامی، مالی اور پالیسی معاملات دیکھتا ہے۔اس سے پہلے ایران جنگ کے دوران امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو فوری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • مسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پاکستان

    مسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پاکستان

    اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان نے مسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے ان قابلِ مذمت اقدامات کو بین الاقوامی قانون اور مقدس مقام کے تقدس وحرمت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ، ترجمان نےکہا اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
    ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، ترجمان نے غیر قانونی آبادکاروں کو حاصل استثنا ختم کرنےکا بھی مطالبہ کیا۔
    ترجمان کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام کیساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اعادہ اور فلسطینی عوام کے حقِ عبادت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • امریکی فوج کے میزائل ختم ہونے کے قریب؟ نئی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    امریکی فوج کے میزائل ختم ہونے کے قریب؟ نئی رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    نیویارک(ویب ڈیسک )امریکا کو ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران میزائلوں کے بڑے پیمانے پر استعمال کے بعد مستقبل میں اسلحہ کی قلت کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین اور پینٹاگون کے جائزوں سے واقف ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران امریکی فوج نے اپنے اہم میزائل ذخائر کا بڑا حصہ استعمال کر لیا ہے۔ اس صورتحال میں اگر آئندہ چند برسوں میں کوئی نئی جنگ چھڑتی ہے تو امریکا کو میزائلوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک حالیہ تجزیے کے مطابق تقریباً 7 ہفتوں کی جنگ کے دوران امریکی فوج نے اپنے میزائیلوں کے ذخیرے کا کم از کم 45 فیصد استعمال کیا۔اس کے علاوہ بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے استعمال ہونے والے تھاڈ میزائلوں کا کم از کم نصف حصہ استعمال ہو چکا ہے، جبکہ انٹرسیپٹر میزائلوں کا بھی تقریباً 50 فیصد خرچ ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے رواں سال کے آغاز میں میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف معاہدے کیے ہیں، تاہم ان ہتھیاروں کی تیاری اور فراہمی میں 3 سے 5 سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ جنگ بندی برقرار نہیں رہتی تو امریکا کے پاس ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے فوری طور پر کافی اسلحہ موجود ہو سکتا ہے، لیکن طویل المدتی سطح پر اس کے ذخائر کمزور ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر چین جیسے بڑے حریف کا مقابلہ کرنے کے لیے موجودہ ذخائر ناکافی ثابت ہو سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی اسلحہ ذخائر کو جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر طاقت کے توازن پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • بھارت نے مہم جوئی کی تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عطا تارڑ

    بھارت نے مہم جوئی کی تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عطا تارڑ

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال پورا ہو گیا لیکن بھارت آج تک آج تک اپنے موقف کے حق میں شواہد پیش نہیں کرسکا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا۔
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا آج پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال ہوگیا ہے، لیکن بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا، محض 10 منٹ کے اندر ایف آئی آر کا اندراج متن پہلے سے تیار ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا، بھارتی سول سوسائٹی، سیاستدان، تھنک ٹینکس نے بھی پہلگام واقعہ پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جبکہ بھارتی میڈیا کے پاس کوئی ٹھوس شواہد اور قابل اعتبار ثبوت نہیں تھے، بھارتی میڈیا محض من گھڑت بیانیے کو فروغ دیتا رہا، بھارتی میڈیا اپنے پروپیگنڈے کوسپورٹ کرنے میں کوئی مؤثر دلائل پیش نہیں کرسکا۔
    ان کا کہنا تھا پہلگام واقعہ ایک جھوٹا، خود ساختہ آپریشن تھا جس کے حق میں بھارت کوئی قابلِ اعتبار شواہد پیش نہیں کر سکا اور نہ ہی ٹھوس ثبوت فراہم کیے، بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا ٹول کے طور پر جنگی ماحول پیدا کیا اور جھوٹی و بے بنیاد خبریں نشر کیں، بھارتی میڈیا کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو گیا۔
    وفاقی وزیر کا کہنا تھا بھارت کی کھوکھلی مکاری کھل کر سامنے آچکی ہے، کشمیر تسلیم شدہ بین الاقوامی مسئلہ ہے لیکن بھارت اسے داخلی معاملہ قرار دیتا ہے، بھارت اندرونی معاملات کو بیرونی جبکہ بیرونی معاملات کو اندرونی رنگ دے رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت میں ہندوتوا نظریئے سے اقلیتوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، مختلف ممالک میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد بھارتی ریاست کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
    عطا تارڑ کا کہنا تھا بھارت دہشت گردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کرتا ہے، بھارت عالمی سطح پر دہشت گردی جیسے واقعات میں ملوث رہا ہے، فتنہ الہندوستان بی ایل اے اورفتنہ الخوارج ٹی ٹی پی کے ذریعے پاکستان میں بدامنی کو فروغ دیا جا رہا ہے، پاکستان کے پاس دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کےملوث ہونے کےناقابل تردید شواہد ہیں، جعفر ایکسپریس اور خضدار واقعے سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھارتی کردار کے ناقابل تردید شواہد ہیں، شواہد کا وقتاً فوقتاً بین الاقوامی برادری اور عالمی میڈیا کے ساتھ بھی تبادلہ کیا جاتا رہا ہے۔
    ان کا کہنا ہے بھارت کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں منہ کی کھانا پڑی، بھارت کو معرکہ حق کی طرح دہشت گردی کی پالیسی میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، یہی وجہ ہے کہ بھارتی حکومت آج تک اس معاملے پر مؤثر بیانیہ تشکیل دینے میں ناکام رہی ہے۔
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی ریاستی پالیسی دہشت گردی پر مبنی ہے، کلبھوشن یادیوکی گرفتاری کے بعد بھارت کی دہشت گردی پر مبنی پالیسی واضح بے نقاب ہوچکی، اس امر میں کوئی شک نہیں کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کے واقعات پاکستان دہشت گردی کے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے۔
    وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف نہ صرف پرعزم ہے بلکہ عملی طور پر اقدامات بھی جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان اپنی خودمختاری، وقار اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ضروری اقدام جاری رکھا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیوں اور قربانیوں کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، پوری قوم اس عزم پر متفق ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیاجائے گا، اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ، عالمی حصص بازار مندی کا شکار

    تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ، عالمی حصص بازار مندی کا شکار

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک )عالمی مالیاتی منڈیاں منگل کے روز اس وقت محتاط ہوگئیں جب تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد تک اضافہ ہوا، جس نے برینٹ کروڈ کو 100 ڈالر کی حد کے قریب پہنچا دیا، کیونکہ ایران تنازع میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگ بندی کے مذاکرات پر غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا۔
    برینٹ کروڈ 4.30 ڈالر (4.5فیصد ) اضافے کے ساتھ 99.78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.75 ڈالر (5.3 فیصد) اضافے سے 94.36 ڈالر پر پہنچ گیا، جو حالیہ ہفتوں میں ایک دن کے اندر ہونے والے سب سے بڑے اضافے میں سے ایک ہے۔
    قیمتوں میں یہ تیزی نئی فوجی کشیدگی اور سفارتی کوششوں کے تعطل کے بعد سپلائی میں خلل کے خدشات کی وجہ سے دیکھی گئی۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اشارے کے بعد کہ وہ ایران جنگ میں جلد ختم ہونے والی جنگ بندی میں توسیع نہیں کریں گے، مارکیٹ کے جذبات مزید کمزور ہو گئے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکی افواج ’’جانے کے لیے بے تاب‘‘ ہیں۔
    مارکیٹ نے اس غیر یقینی صورتحال پر بھی ردعمل دیا کہ آیا ایران آخری لمحات کے امن مذاکرات میں شرکت کرے گا یا نہیں، جس نے طویل تنازع کے خدشات کو مزید بڑھا دیا۔ امریکا میں، اتار چڑھاؤ کے درمیان حصص (ایکویٹیز) گراوٹ پر ختم ہوئے۔
    ایس اینڈ پی 500 میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ نصداق کمپوزٹ میں زیادہ تیزی سے گراوٹ آئی کیونکہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی اور شرح نمو کے بارے میں خدشات پیدا کر دیے۔
    ڈاؤ جونز انڈسٹری ایورج نسبتاً مستحکم رہا، جسے توانائی اور دفاعی شعبے کے حصص میں ہونے والے اضافے سے سہارا ملا۔ تجارت پر ’’سیکٹر روٹیشن‘‘ (شعبہ جاتی تبدیلی) حاوی رہی، جس میں تیل کی بڑی کمپنیوں کے حصص میں زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ ٹیکنالوجی، صارفین اور ایئر لائنز کے حصص ایندھن کی زیادہ لاگت اور طلب میں کمی کی توقعات کے باعث دباؤ کا شکار رہے۔
    یورپی حصص میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، اور اسٹاکس یورو 600 معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ توانائی اور دفاعی شعبے کے حصص آگے بڑھے، لیکن ٹرانسپورٹ، صنعتی شعبے اور ہوا بازی میں ہونے والے نقصانات نے مجموعی کارکردگی کو نیچے دھکیل دیا۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • اسٹیٹ بینک  نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی

    اسٹیٹ بینک نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی

    کراچی(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی۔ایک بیان میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستانی بینک اب لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کےلیے اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں جس سے ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں قانونی اور منظم سرگرمیوں کی راہ ہموار ہوگی۔بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ ایس بی پی نے کرپٹو بینکنگ پر 8 سال سے عائد پابندی ختم کردی ہے۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام اسلام آباد پہنچے گا،ذرائع

    ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام اسلام آباد پہنچے گا،ذرائع

    اسلام آباد (ویب ڈیسک): امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح وفد آج شام اسلام آباد پہنچے گا، وفد کی سربراہی اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد امریکا سے مذاکرات کے لیے منگل کی شام اسلام آباد پہنچے گا، اس سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے منگل کو واشنگٹن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔
    سی این این کے مطابق امریکا اور ایران کے مذاکرات اسلام آباد میں بدھ کو ہوں گے، پاکستان کی جانب سے “اسلام آباد معاہدہ” ممکن بنانے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
    ایرانی وفد اسلام آباد
    حکومت پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کا انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، محسن نقوی سے ملاقات میں امریکی اور ایرانی سفیروں نے پاکستان کے تعمیری کردار کی پذیرائی کی۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ممکنہ مذاکرات: اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

    ممکنہ مذاکرات: اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

    اسلام آباد (ویب ڈیسک )امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے ممکنہ دور کی تیاریوں کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
    راولپنڈی اور اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں، جگہ جگہ ناکوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے اور ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے مکمل بند کر دیے گئے ہیں۔
    کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے۔
    ٹریفک پولیس کا کہکنا ہے کہ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیوی، کمرشل اور پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہے، جی5،6،7، ایف 6،7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو کا راستہ استعمال کریں۔
    ٹریفک پولیس کے مطابق پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑ دی جائے گی، تاہم مصروف کاروباری مرکز بلیو ایریا جزوی طور پر کھلا ہے۔
    پولیس کا کہنا ہے ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون ہر قسم کی ٹریفک کیلیے مکمل بند رہے گا لیکن توسیعی ریڈزون کے باہر تمام دفاتر اور کاروباری مراکز کھلے ہیں۔
    جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس مکمل بند کردی گئی ہے اور آئندہ ہفتے تک جڑواں شہروں میں بیشتر تعلیمی اداروں میں کلاسز کو بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ایران جنگ اور مہنگائی نے ٹرمپ کو مشکل میں ڈال دیا، مقبولیت میں بڑی کمی

    ایران جنگ اور مہنگائی نے ٹرمپ کو مشکل میں ڈال دیا، مقبولیت میں بڑی کمی

    واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی عوام کی بڑی تعداد ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے نالاں ہے۔سروے کے مطابق 63 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے مخالف ہیں، جبکہ ان کی مجموعی مقبولیت کم ہو کر 37 فیصد رہ گئی ہے، جو ان کی دوسری مدت کے دوران سب سے کم سطح ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان طبقہ بھی ٹرمپ کی پالیسیوں سے خاصا نالاں ہے۔ 30 سال سے کم عمر 74 فیصد افراد ایران پر مزید امریکی حملوں کے خلاف ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگی پالیسیوں کو عوامی حمایت حاصل نہیں۔سروے کے مطابق 66 فیصد امریکی شہریوں نے ایران سے متعلق جنگی صورتحال اور ملکی معیشت، خاص طور پر مہنگائی پر قابو نہ پانے پر ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
    ملک کی مجموعی صورتحال پر رائے دیتے ہوئے صرف 33 فیصد افراد نے کہا کہ امریکا درست سمت میں جا رہا ہے، جبکہ 66 فیصد کا خیال ہے کہ ملک غلط سمت میں بڑھ رہا ہے۔
    مہنگائی کے مسئلے پر بھی عوام کی اکثریت غیر مطمئن نظر آئی۔ صرف 32 فیصد امریکی شہریوں نے ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کو درست قرار دیا، جبکہ 68 فیصد نے ان پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
    تاہم سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ ریپبلکن پارٹی کے ووٹرز میں ٹرمپ کی حمایت اب بھی خاصی مضبوط ہے، جہاں 83 فیصد افراد ان کے حامی ہیں، اگرچہ اس حمایت میں جنوری اور فروری کے مقابلے میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔ مجموعی طور پر ٹرمپ کی حمایت کرنے والوں کی شرح بھی کم ہو کر 58 فیصد سے 52 فیصد پر آ گئی ہے۔

  • ایران میں حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں

    ایران میں حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں

    تہران(ویب ڈیسک)جنگ بندی ختم ہونے کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی ایران میں حکومت کے حق میں مظاہروں میں تیزی آگئی، مظاہروں کے دوران اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں۔خرم آباد شہر کے مغربی علاقے میں ایرانی حکومت اور افواج کے حق میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئیں۔ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کو صدر ٹرمپ کی جانب سے نئی دھمکی سامنے آنے کے بعد ایران میں مظاہروں کے دوران اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں۔اصفحان میں کیے گئے مظاہرے میں ایسی برقعہ پوش خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جو خود کو کلاشنکوف اور راکٹ لانچروں سے لیس تھیں۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
    اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔