واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز ٹوسکا کو امریکی بحریہ نے تحویل میں لے لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ایک ایرانی مال بردار جہاز ٹوسکا جو لمبائی میں تقریباً 900 فٹ اور وزن میں تقریباً ایک طیارہ بردار جہاز کے برابر ہے، نے ہماری بحری ناکہ بندی عبور کرنے کی کوشش کی مگر یہ ان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔
ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس سپروانس نے خلیجِ عمان میں ٹوسکا کو روک لیا اور رکنے کے لیے باقاعدہ انتباہ جاری کیا لیکن ایرانی عملے نے ہدایات ماننے سے انکار کیا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ہماری بحریہ کے جہاز نے ان کے انجن روم میں سوراخ کر کے اس کو وہیں روک دیا اور اس وقت وہ جہاز امریکی میرینز کی تحویل میں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ٹوسکا ماضی میں غیر قانونی سرگرمیوں کے باعث امریکی محکمہ خزانہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے اور ہم نے جہاز کو مکمل طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس میں موجود سامان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔
Blog
-

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز تحویل میں لینے کا دعویٰ
-

بنوں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک
پشاور (ویب ڈیسک )بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں خارجی رنگ کا لیڈر وحید اللہ عرف مکتیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہے، جن سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا خارجی رنگ لیڈر حید اللہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں پر حملوں سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حید اللہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا بھی مرکزی سہولت کار تھا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس کامیاب کارروائی سے نہ صرف بڑے دہشتگرد نیٹ ورک کو نقصان پہنچا بلکہ بروقت ایک بڑی تباہی بھی ٹال دی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے خاتمے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا؟
واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکا نے ایران مذاکرات کے شیڈول کی تصدیق نہیں کی۔خیال رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا۔امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کی تھی جبکہ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل تھے۔ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسلام آباد مذاکرات کے بعد دونوں وفود نے چند معاملات پر اتفاق کرتے ہوئے ایک اور ملاقات پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

غزہ میں پینے کا پانی پہچانے والی گاڑیوں پر اسرائیلی حملہ، 2 افراد ہلاک
غزہ (ویب ڈیسک )یونیسیف نے ایک پریس ریلیز میں اطلاع دی کہ یونیسیف کے عملے کو لے جانے والی گاڑیوں پر اسرائیلی حملہ کیا گیا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گاڑیاں غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو پینے کا پانی پہنچانے کے لیے استعمال کی جارہی تھیں۔ حملے میں مزید دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یونیسیف نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔
یونیسیف کے مطابق، یہ گاڑیاں ایک واٹر اسٹیشن سے معمول کی ترسیل کا ذریعہ تھیں جس کا استعمال لاکھوں لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا تھا۔
یونیسیف نے تمام ذیلی کانٹریکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ اس علاقے میں فی الحال کام کو روک دیں جب تک کہ حفاظت کی ضمانت نہ مل جائے۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

ہمارے یہاں لوگوں کو پیار کرنا بھی نہیں آتا ، اداکارہ طوبیٰ انور
کراچی (ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہےکہ کسی کو پیار کرنے والی بات ختم ہوگئی اور لوگوں کو پیار کرنا بھی نہیں آتا۔حال ہی میں طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے محبت سے متعلق سوال کا جواب دیا۔اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی آپ کو توجہ یا پھر دیکھ بھال کرے تو اسی کو ہی محبت کہتے ہیں لیکن مجھے ایسا بھی لگتا ہے کہ ابھی کسی کو پیار ہو نہیں رہا اور لوگوں کو پیار کرنا بھی نہیں آتا۔انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کسی کو پیار کرنے والی بات ختم ہوگئی ہے، جو ہمارے ماں باپ میں پیار تھا رومانس تھا وہ اب ختم ہوگیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جن کے پاس محبت ہے اللہ سے دعا ہے وہ خوش رہیں لیکن لوگ اب ویسے خوش نہیں ہے، لوگ اب چیزوں میں مصروف ہوگئے ہیں، مسائل ہیں یا لوگوں کے پاس مختلف آپشنز ہیں۔طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے والی بات نہیں ہے، بالی وڈ سے جو سیکھا ہے اور شاہ رخ خان والی محبت نہیں ہورہی یا ہم بہت فلمی ہیں۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کوسراہتا ہوں،ائیر چیف
کاکول (ویب ڈیسک )ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے گزشتہ برس مئی میں آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا عالمی سطح پر امن کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خصوصی طور پرسراہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان پرامن ملک ہے اور تنازعات کا حل مذاکرات سے کرنے پریقین رکھتا ہے، معرکہ حق اور بنیان المرصوص میں پاک فوج کی حکمت عملی سب نے دیکھی، پاک فضائیہ نے ناصرف دشمن کے طیارے گرائے بلکہ تاریخ رقم کی۔
ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنرمندی دیکھ کر دنگ رہ گیا، پاکستان پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
قبل ازیں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ٹریننگ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

حج آپریشن شروع، کراچی سے پہلی پرواز 160عازمین کو لیکر روانہ
کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
کراچی سے نجی ائیرلائن کے ذریعے پہلی حج پرواز 160 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلی حکام نے عازمین حج کو رخصت کیا اور مبارکباد دی۔
اس سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ایرپورٹ پر ہی کریں گے۔
ادھر سعودی میڈیا کا بتانا ہے کہ مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل پاکستان سمیت ممالک کی تعداد 10 ہوگئی ہے، راوں برس 10 ممالک کے 17 اسٹیشنز سے مکہ روٹ انیشیٹیو پرعمل کیا جائے گا، مراکش، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، بنگلادیش، ترکیہ، جمہوریہ آئیوری کوسٹ اور مالدیپ مکہ روٹ انیشیٹیو میں شامل ہیں۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
کراچی(پاکستان واچ نیوز)ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو صحتِ عامہ کے فروغ اور فعال طرزِ زندگی کو عام کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
اسی سلسلے میں ہمدرد پاکستان نے پی ایس ایل 2026 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے، جو ہمدرد کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس رفاقت کی خوشی میں ہمدرد پاکستان کی جانب سے کراچی کنگز کی ٹیم کے ہمراہ ایک خصوصی ملاقات اور تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں اداروں کے مابین باضابطہ دستخطی معاہدہ طے پایا۔ یہ پروقار تقریب ایک مقامی ہوٹل کراچی میں مورخہ 17 اپریل 2026 کو منعقد ہوئی۔
ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان یہ شراکت داری کھیل اور صحت کے شعبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دے گی اور ایک صحت مند و مضبوط معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس تقریب میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں، ٹیم انتظامیہ، اراکین اور ہمدرد پاکستان کی سینئر قیادت سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ سعدیہ راشد، مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای او محترمہ فاطمہ منیر احمد، گروپ ڈائریکٹر ایچ آر جناب ابو طالب بھٹو، جبکہ کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی کے صدر و سی ای او جناب سلمان اقبال بھی موجود تھے۔
یہ شراکت داری ہمدرد پاکستان کے دیرینہ عزم کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت صحت، توانائی اور فلاح و بہبود کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔
ہمدرد پاکستان کراچی کنگز جیسی مقبول فرنچائز کے ساتھ اشتراک پر فخر محسوس کرتا ہے اور اس وابستگی کے ذریعے صحتِ عامہ کے پیغام کو مزید وسعت دینے اور صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہمدرد پاکستان کے سی ای او، جناب فیصل ندیم منگروریا نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بے پناہ مقبولیت کے پیش نظر یہ معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے۔
ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے مابین یہ شراکت داری قومی سطح پر ایک فعال اور متحرک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی کے پیغام کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جا سکے گا۔ -

اسٹیٹ بینک نے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی
کراچی(ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک نے پاکستانی بینکوں میں کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔کرپٹو اکاؤنٹس کھولنے سے متعلق اسٹیٹ بینک نے سرکولر جاری کردیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2018 میں جاری کیا گیا وہ نوٹیفکیشن جس کے تحت کرپٹو اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی عائد تھی، اب واپس لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق نئے اقدام کا مقصد مالیاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔مزید کہا گیا کہ ورچوئل ایسٹس ایکٹ 2026 کے تحت پاکستان میں ایک ریگولیٹری اتھارٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، جو کرپٹو کرنسی اور دیگر ورچوئل اثاثوں کی نگرانی کرے گی۔ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری اور جدت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
-

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت جلد ایران میں فتح ملنےکا دعویٰ کردیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت جلد ایران میں فتح ملنےکا دعویٰ کردیا۔امریکی صدر نے ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران بہت پیارا ملک ہے، ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن جوہری پروگرام کی وجہ سے یہ کرنا پڑی۔امریکی صدر نے کہا ایران جنگ بہت جلد ختم ہونی چاہیے اور یہ جنگ اچھے طریقے سے ختم ہونے جارہی ہے، ایران سے جنگ دو ماہ میں ختم ہونے جارہی ہے، انہوں نے دعویٰ کیاکہ ہمیں ایران میں بہت جلد فتح ملنے جارہی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہمارے ایک بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کئےگئے، ہماری فوج نے تمام 111راکٹوں کو تباہ کرکے حملہ ناکام بنایا، بہترین فوج کی وجہ سے ایران جنگ میں جو کچھ کرنا چاہا وہ کیا، امریکا کے پاس دنیاکی بہترین فوج ہے اور اسے مزید بہتر کر رہے ہیں، امریکی فوج کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے اور اسے مزید بہتر کریں گے۔امریکی صدر نے تسلیم کیاکہ معیشت میں رکاوٹ ایران کی وجہ سے آئی، بولے ویتنام اور افغانستان میں طویل عرصے تک جنگیں جاری رہیں، کہا جارہا تھاکہ خام تیل کی قیمتیں 300ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گے لیکن آج دیکھیں کیا قیمتیں ہیں۔امریکی صدر نے خطاب کے دوران ایران کو ذہین ملک اور وہاں کے لوگوں کو فائٹر قرار دیا۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا
۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔