اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کردی۔ ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوگئے تو صدر ٹرمپ نائب صدر جے ڈی وینس کو دستخط نہیں کرنے دیں گے اور وہ خود دستخط کرنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی پاکستان آئیں گے۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ نتیجہ خیز ہوگا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات کے لیے پاکستان کو ترجیحی مقام قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے رپورٹر سے گفتگو میں ٹرمپ نے کا کہ آپ وہیں رہیں کیونکہ آئندہ دو دن میں کچھ ہو سکتا ہے اور ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب زیادہ ممکن ہے کیونکہ ’فیلڈ مارشل بہترین کام کر رہے ہیں‘۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔
Blog
-

مذاکرات کامیاب ہوگئے تو صدر ٹرمپ خود دستخط کرنےاسلام آباد آئیں گے؟
-

وزیراعظم شہباز شریف اہم دورے پر سعودی عرب روانہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گئے۔وزیراعظم شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ کریں گے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اورمعاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔وزیراعظم سعودی عرب اور قطر کے دوروں کے دوران دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیے کا بھی دورہ کریں گے، جہاں شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

غزہ: اسرائیلی حملےمیں 2 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید
غزہ: (ویب ڈیسک )حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے کے نتیجےمیں 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی سول ڈیفنس اتھارٹی اور خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی غزہ میں ہونے والے حملوں میں 3 اور 14 سال کے دو بچے شہید ہوگئے۔غزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق غزہ سٹی میں ایک پولیس گاڑی کو نشانہ بنانے والے حملے میں 4 افراد شہید ہوئے جن میں ایک 3 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔غزہ کی وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہر کے مرکز میں پولیس گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے جب کہ پولیس اہلکار کے بھی شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اس کے علاوہ شمالی علاقے بیت لاہیا میں اسرائیلی فورس کی فائرنگ سے ایک اور شہری شہید ہوا، بعد ازاں شام کے وقت غزہ سٹی کے شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے۔غزہ کے الشفاء اسپتال کے مطابق شاطی کیمپ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 5لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔واضح رہے کہ غزہ میں اکتوبر 2025 سے جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں، اور اب تک تقریباً 760 فلسطینی اس دوران شہید ہوچکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں مجموعی طور پر 72 ہزار 336 فلسطینی شہید اور 2 ہزار 111 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
-

ٹریفک حادثے میں 2 بہنوں کی ہلاکت ، انتظامیہ نے راتوں رات گڑھا بند کرکے سڑک تعمیر کردی
کراچی:(ویب ڈیسک ) ناظم آباد نمبر 1 میں گزشتہ رات ٹریفک حادثے میں 2 بہنوں کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے راتوں رات گڑھا بند کرکے سڑک بھی تعمیر کردی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے کے گھروں میں گیس نہیں آرہی تھی اور کھانا نہ پکنے کی وجہ سے بہن بھائی کھانا کھانے باہر گئے تھے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ناظم آباد سے سائٹ جانے والے روڈ پر سیوریج کی وجہ سے سڑک پر گڑھا پڑگیا تھا ، واپس آتے ہوئے رات کو اندھیرے کی وجہ سے بچوں کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گڑھے میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور اس پر سوار نوجوان اُلٹے ہاتھ پر جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دونوں بہنیں سیدھے ہاتھ پر گریں اور ہیوی وہیکل کے پچھلے پہیوں کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ لوگوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد انتظامیہ کے لوگ آئے جنہوں نے پہلے گڑھا بند کیا اس کے بعد راتوں رات سڑک بھی بنا دی تاہم سیوریج کا پانی ہونے کی وجہ سے نئی بنی سڑک پھر خراب ہورہی تھی۔ علاقہ مکینوں نے مزید بتایا کہ پورے علاقے میں شاہراہوں، سروس روڈز اور گلیوں میں گڑھے پڑ چکے ہیں اور انتظامیہ غائب ہے جب کہ آئے دن اس طرح کے حادثات سامنے آرہے ہیں۔
Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
لندن(ویب ڈیسک )برطانوی اخبار فنانشنل ٹائمز کے مطابق ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
برطانوی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 کے اواخر میں یہ چینی سیٹلائٹ “TEE-01B” پاسداران انقلاب گارڈز کی ایرو اسپیس فورس نے حاصل کی تھی، سیٹلائٹ چین سے خلا میں بھیجے جانے کے بعد ایران کے حوالے کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی فوجی کمانڈرز نے اس سیٹلائٹ کو اہم امریکی فوجی تنصیبات کی نگرانی کے لیے استعمال کیا، سیٹلائٹ تصاویر مارچ میں ان مقامات پر ڈرون اور میزائل حملوں سے قبل اور بعد میں حاصل کی گئیں۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ نے سعودی عرب کے پرنس سلطان ائیر بیس کی 13، 14 اور 15 مارچ کو تصاویر لیں، 14 مارچ کو امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ اس اڈے پر امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ نے اردن کے موافق السالتی ائیر بیس، بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے قریب مقامات، عراق کے اربیل ائیرپورٹ، کویت کے کیمپ بیوہرنگ اور علی السالم ائیر بیس، جبوتی میں کیمپ لیمونئیر اور عمان کے دقم ائیرپورٹ سمیت کئی دیگر تنصیبات کی نگرانی کی۔
خلیجی ممالک کے سویلین انفرا اسٹرکچر جیسے متحدہ عرب امارات کی خورفکن بندرگاہ، قیدفہ پاور اور ڈی سیلینیشن پلانٹ اور بحرین کی البا ایلومینیم فیکٹری کو بھی مانیٹر کیا گیا۔
برطانوی جریدے کے مطابق سیٹلائٹ کی ہائی ریزولوشن تقریباً نصف میٹر صلاحیت ایران کو اہداف کی درست شناخت اور حملوں کی مؤثر منصوبہ بندی میں مدد دیتی ہے۔
ایران کا پہلے کا سیٹلائٹ نور-3تقریباً 5 میٹر ریزولوشن تک محدود تھا جو اتنی تفصیل فراہم نہیں کر سکتا تھا، ایران نے اس سیٹلائٹ سسٹم کے کنٹرول کے لیے 36.6 ملین ڈالر ادا کیے، معاہدے میں سیٹلائٹ، لانچنگ، تکنیکی معاونت اور ڈیٹا انفرا اسٹرکچر کی تفصیلات شامل ہیں۔
چینی کمپنیوں Earth Eye Co اور Emposat نے سیٹلائٹ اور گراؤنڈ نیٹ ورک فراہم کیا جس سے عالمی سطح پر کنٹرول ممکن ہوا۔
چین نے ایران کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے کی مخالفت کرتی ہے اور ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔Disclaimer:
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔ -

امریکا-ایران مذاکرات کی امید پر تیل کی قیمتوں میں کمی
لندن (ویب ڈیسک )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران کمی دیکھنے میں آئی جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی امید ہے جس سے رسد کے خدشات میں کمی آئی ہے۔برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.86 ڈالر (1.87 فیصد) کمی کے بعد یہ 97.50 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.25 ڈالر (2.27 فیصد) کمی کے ساتھ 96.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔یاد رہے کہ گزشتہ سیشن میں دونوں بینچ مارکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا جہاں برینٹ 4 فیصد سے زائد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 3 فیصد بڑھ گیا تھا اس اضافے کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی تھی۔امریکی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کو وسعت دے کر خلیج عمان اور بحیرہ عرب تک پھیلایا گیا ہے جبکہ شپ ٹریکنگ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ پابندی کے نفاذ کے بعد دو جہازوں نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔
دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو خلیجی ممالک کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے خاص طور پر اس وقت جب اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق اگرچہ پاکستان میں ہونے والی بات چیت ناکام رہی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ معاہدے کے اشاروں نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم کر دیا ہے اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کسی حد تک کم ہوئی ہے۔



