Blog

  • سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کو کھری کھری سُنادی

    سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کو کھری کھری سُنادی

    ممبئی (ویب ڈیسک )سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کولائیو شو میں کھری کھری سُنادی۔سابق امریکی سفارتکار نے ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں پاکستان سے متعلق سوالات پر بھارتی اینکر کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر کی پاکستان میں سکیورٹی پر اٹھائے گئے خدشات بے بنیاد ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور بھارتی میڈیا کا طرز عمل اسکول کے بچوں جیسا ہے۔
    سابق امریکی سفارتکار نے کہا کہ یہ معاملہ زندگیوں، روزگار اور مہنگے پٹرول جیسے اہم مسائل سے جڑا ہوا ہے، جسے غیر ضروری طور پر بھارت پاکستان تنازع میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نازک معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رویہ مناسب نہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کو بے کار بحث میں الجھنے کے بجائے جنگ بندی جیسے مثبت اقدام کو سراہنا چاہیے۔ ان کے مطابق خطے میں امن کے لیے سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات جیسے حساس معاملے کو متنازع بنانے سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، جبکہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے کی کوششیں سفارتی ماحول کو متاثر کرتی ہیں۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • سفارتی فتح کے نتیجے میں پاکستان کے پاسپورٹ کی ساکھ میں نمایاں بہتری

    سفارتی فتح کے نتیجے میں پاکستان کے پاسپورٹ کی ساکھ میں نمایاں بہتری

    کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان دنیا میں امن کی پہچان اور روشن مثال بن گیا، پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے ایک سو ایک بہترین پاسپورٹ میں شامل ہوگیا۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں ایک سو ایک بہترین پاسپورٹس میں شامل ہوگیا ، عالمی میڈیا آؤٹ لیٹس نے اسے پاکستان کی سفارتکاری کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
    پاکستان نے گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں ملکوں کے درمیان پیغام رسانی کا ذریعہ بن کر تناؤ کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، سفارتی فتح کے نتیجے میں پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ  ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے پرامید

    ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے پرامید

    واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ جلد ہو سکتا ہے اور پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے جبکہ اسرائیل بھی اپنے حملے کم کر دے گا۔
    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ قریب ہو سکتا ہے اور پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے۔
    امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی۔
    ان کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی متوقع ہے اور اسرائیل بھی اپنے حملے کم کرے گا۔
    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت مذاکرات میں معقول رویہ اختیار کیے ہوئے ہے تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال بہت تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔
    انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بینجمن نیتن یاہو نے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں لبنان پر حملوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
    صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے اور دونوں جانب سنجیدگی دکھائی جا رہی ہے، جو ممکنہ امن معاہدے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • اسرائیلی حملے،بیروت کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    اسرائیلی حملے،بیروت کے اسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    بیروت:(ویب ڈیسک ) لبنان کے دارالحکومت میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد اسپتال زخمیوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں، جبکہ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ طبی سہولیات اور ضروری سامان تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات کو چند منٹوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد سینکڑوں زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بیروت اسپتال میں ایک گھنٹے کے اندر 70 سے زائد زخمی لائے گئے، جن میں سے کئی جانبر نہ ہو سکے۔
    لبنانی وزارت صحت کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں 300 سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات عمارتیں گرنے اور دھماکوں کے باعث ہونے والی شدید چوٹوں کی وجہ سے ہوئیں۔
    عملے کے مطابق اسپتالوں میں آنے والے شدید زخمیوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں، جن میں چند ماہ کے شیر خوار بچے بھی انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔
    امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ کئی خاندان اپنے لاپتہ عزیزوں کو تلاش کرتے ہوئے اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں، جس سے صورتحال مزید دلخراش ہو گئی ہے۔
    لبنانی ریڈ کراس کے حکام نے اس صورتحال کو “خواب ناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال پہلے ہی محدود وسائل کے ساتھ کام کر رہے تھے، اور اب یہ حملے نظامِ صحت پر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں۔ کئی اسپتالوں میں ادویات اور طبی آلات کی قلت پیدا ہو رہی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ چند دنوں میں اہم طبی کٹس ختم ہو سکتی ہیں۔
    ماہرین کے مطابق لبنان پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ہے، اور جنگی حالات کے باعث درآمدات و برآمدات متاثر ہونے سے ادویات کی فراہمی مزید مشکل ہو گئی ہے۔ بجلی کی کمی کے باعث اسپتال جنریٹرز پر چل رہے ہیں، جس سے اخراجات اور مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
    دوسری جانب شہریوں نے مشکل وقت میں یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون کے عطیات دینا شروع کر دیے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بحران کا اصل حل جنگ کا خاتمہ ہے۔

  • اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو مشکل میں پھنس گئے،سیاسی مستقبل تاریک

    اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو مشکل میں پھنس گئے،سیاسی مستقبل تاریک

    تل ابیب(ویب ڈیسک ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگ بندی کے معاملے پر اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر شدید دباؤ کا سامنا ہے، جس نے ان کی سیاسی پوزیشن کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔اسرائیلی میڈیا میں جاری حالیہ سروے رپورٹس کے مطابق تقریباً 58 فیصد اسرائیلی عوام ایران کے ساتھ جنگ کے نتائج اور موجودہ جنگ بندی پر شکوک و شبہات رکھتے ہیں۔ دوسری جانب 79 فیصد افراد لبنان میں حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔
    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ متضاد رائے وزیراعظم نیتن یاہو کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، کیونکہ ایک طرف عوام کی بڑی تعداد جنگ جاری رکھنے کی حامی ہے جبکہ دوسری جانب جنگ بندی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
    بین الاقوامی سطح پر بھی اسرائیل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر امریکا کے ساتھ ساتھ کینیڈا، جرمنی اور دیگر ممالک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اور کشیدگی کو مزید نہ بڑھائے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کے تناظر میں نیتن یاہو کے لیے یہ صورتحال نہایت حساس ہے۔ اگر اسرائیلی عوام کی اکثریت جنگ بندی کے خلاف رہی تو انہیں سیاسی طور پر نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، جبکہ عالمی دباؤ کو نظرانداز کرنا بھی آسان نہیں ہوگا۔
    تجزیہ کاروں کے مطابق آنے والے دنوں میں نیتن یاہو کو ایک مشکل فیصلہ کرنا ہوگا، جس کا اثر نہ صرف اسرائیل کی داخلی سیاست بلکہ پورے خطے کی صورتحال پر بھی پڑ سکتا ہے۔
    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • سونا کی قیمت میں پھر اضافہ،چاندی بھی مہنگی ہوگئی

    سونا کی قیمت میں پھر اضافہ،چاندی بھی مہنگی ہوگئی

    کراچی:(ویب ڈیسک )سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت ایک دن کمی کے بعد آج پھر بڑھ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 30ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 753ڈالر کی سطح پر آگئی عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 97ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 572روپے بڑھ کر 4لاکھ 26ہزار 664روپے ہوگئی۔اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 130 روپے کے اضافے سے 8ہزار 014 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 111روپے کے اضافے سے 6ہزار 870روپے کی سطح پر آگئی۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • سندھ؛ اضلاع میں رات  8 بجے اورڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں رات 9 بجے  دکانیں بند ہوں گی

    سندھ؛ اضلاع میں رات 8 بجے اورڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں رات 9 بجے دکانیں بند ہوں گی

    کراچی:(ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبے میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ حکومتِ سندھ نے ایندھن کی بچت اور حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبے بھر میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ دیگر اضلاع میں ہفتے کے ساتوں دن شام 8 بجے تک بند کر دیے جائیں گے، جبکہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں یہی کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔حکومت نے نوٹی فکیشن میں واضح کیا ہے کہ تندور، دودھ و ڈیری شاپس، بیکریز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، اسپتال اور پیٹرول پمپس ان پابندیوں سے مستثنا ہوں گے۔اسی طرح ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 7 بجے سے 11 بج کر 30 منٹ تک کھولنے کی اجازت ہوگی، تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں شادی ہالز اور بینکوئٹس کے اوقات بھی مقرر کر دیے گئے ہیں، جن کے مطابق یہ رات 8 بجے سے 12 بجے (نصف شب) تک کھلے رہ سکیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سندھ پولیس کی مدد سے اپنے اپنے علاقوں میں ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات؛ اہم شاہراہیں بند، امتحانات جزوی طور پر ملتوی

    اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات؛ اہم شاہراہیں بند، امتحانات جزوی طور پر ملتوی

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن مذاکرات کے سلسلے میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت متعدد اہم شاہراہوں کو مختلف اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 9 اور 10 اپریل کو شہر کے مختلف راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی تاہم شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے مسافر ٹیکسلا موٹر وے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات کا راستہ اختیار کریں جبکہ لاہور سے پشاور جانے والی ٹریفک کو بھی انہی متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔اسی طرح مارگلہ روڈ کے سیکٹرز ایف 6، جی 5، جی 6 اور جی 7 سے راولپنڈی جانے والوں کو نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو بھی نائنتھ ایونیو کی جانب موڑا جائے گا۔بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری رنگ روڈ، بنی گالہ اور ترلائی روڈ استعمال کریں، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو صدر مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق زیرو پوائنٹ سے فیصل ایونیو تا کورال چوک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی جبکہ کرنل شیر خان روڈ سے فیض آباد آنے والوں کو نائنتھ ایونیو سگنل کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔
    مزید برآں، پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کو ٹیکسلا موٹر وے اور ترنول پھاٹک کے راستے فتح جنگ موٹر وے کی طرف موڑا جائے گا، جبکہ لاہور سے اسلام آباد اور راولپنڈی آنے والی بھاری ٹریفک کو چک بیلی روڈ کے ذریعے چکری موٹر وے کی طرف منتقل کیا جائے گا۔
    اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعرات اور جمعہ کو تعطیل کا اعلان
    ترجمان کے مطابق 9 اور 10 اپریل تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا، جبکہ ریڈ زون میں عام شہریوں کی آمد و رفت پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور جاری کردہ متبادل راستوں کا استعمال کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔
    امتحانات جزوی طور پر ملتوی
    کنٹرولر امتحانات کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تین امتحانی مراکز میں پیپرز نہیں ہوں گے، جی 6/4 اور پرائم منسٹر اسٹاف کالونی جی 5 کے امتحانی مراکز پر امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔فیڈرل بورڈ کے مطابق ان امتحانی مراکز کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ نے باقی تمام امتحانی مراکز پر امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • امریکا کو طے کرنا ہوگا کہ وہ واقعی جنگ بندی چاہتا ہے.ایرانی وزیر خارجہ

    امریکا کو طے کرنا ہوگا کہ وہ واقعی جنگ بندی چاہتا ہے.ایرانی وزیر خارجہ

    تہران (ویب ڈیسک )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی جاری ’قتلِ عام‘ کو دیکھ رہی ہے۔ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری نہ صرف لبنان کی موجودہ صورتحال کا مشاہدہ کر رہی ہے بلکہ یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ آیا امریکا اپنے وعدوں اور اعلانات پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد ایسے حملے اس کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز کے جنگ بندی سے متعلق بیان کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے شدہ جنگ بندی کی شرائط واضح اور دو ٹوک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے، گیند اب امریکا کے کورٹ میں ہے، اسے یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ واقعی جنگ بندی چاہتا ہے یا اسرائیل کے ذریعے جنگ کو جاری رکھنا چاہتا ہے، کیونکہ دونوں چیزیں ایک ساتھ ممکن نہیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان بھی رابطہ ہوا، جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے انہیں اسرائیل کی جانب سے مبینہ جنگ بندی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس بیان کے بعد خطے میں سفارتی دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے، جبکہ جنگ بندی کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔

  • پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارتی اینکر کی لائیو شو میں توڑ پھوڑ

    پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارتی اینکر کی لائیو شو میں توڑ پھوڑ

    ممبی (ویب ڈیسک )خطے میں بڑھتی کشیدگی اور امریکا ایران جنگ کو کامیابی سے روکنے پر پاکستان کی سفارتی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہوگئی ہے لیکن پاکستان کی تعریف بھارتی میڈیا سے برداشت نہیں پارہی۔
    بھارت کے مشہور اینکر ارنب گوسوامی مستقل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں لیکن ان کے انداز اور الفاظ کے چناؤ نے انھیں خود مذاق کا نشانہ بنادیا۔ارنب گوسوامی کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہے، جس میں ایک بھارتی اینکر پاکستان کی کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتا ہے اور غصے میں نیوز روم کا سیٹ توڑ دیتا ہے۔ویڈیو میں اینکر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’’دوستو یہ جو نیوز آئی ہے، سن لیجئے۔ پاکستان نے امریکا اور ایران کے بیچ چھڑنے والا یودھ روک دیا ہے، دنیا کو ہلا دینے والا قدم، پر کیا یہ ہمارے لیے جیت ہے؟ نہیں! ہمیں سوچنا ہوگا، ہمیں پوچھنا ہوگا، کیوں ہمیں ہمیشہ کنارے پر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ یہ برداشت نہیں ہوتا‘‘۔وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کروایا جارہا ہے اور صارفین اس ویڈیو کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔ کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے میں پڑھنے میں آرہے ہیں۔ لیکن یہ ویڈیو حقیقی نہیں ہے۔بھارتی اینکر کی یہ ویڈیو اے آئی ٹول سے بنائی گئی ہے۔ اگر غور کیا جائے تو ویڈیو کی کوالٹی دھندلی ہے اور نیوز اسٹوڈیو میں بیک گراؤنڈ اسکرین پر چلنے والی عبارت میں اسپیلنگ کی غلطیاں ہیں، جو کہ کسی بھی میڈیا ہاؤس میں نہیں ہوتی۔اے آئی سے بنائی گئی یہ فیک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور خوب وائرل ہوئی، لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

    Disclaimer:
    خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔اے آئی
    یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے۔