Blog

  • فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز گرا دیے گئے

    فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز گرا دیے گئے

    پشاور(پاکستان واچ نیوز)سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی گئی تھی۔عطا تارڑ نے نے کہا کہ پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو بروقت نشانہ بنا کر گرا دیا اور تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ان واقعات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اورپاکستان میں دہشتگردی کے براہ راست روابط بےنقاب کردیے۔دوسری جانب صوابی کے پابینی گاؤں میں گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری اسکول کے باہردھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک طالبہ زخمی ہوئی۔ اس حوالے سے صوابی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد گرا کر کیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ،پاک فضائیہ نے بھارتی مِگ 21 طیارہ گرا کر پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ،پاک فضائیہ نے بھارتی مِگ 21 طیارہ گرا کر پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا۔

    اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز)آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ افواجِ پاکستان کی بھارتی سپاہ پر پیشہ ورانہ برتری اور قوت کا یادگار دن ہے۔فروری 2019ء میں پلوامہ فالس فلیگ واقعے کے بعد علاقائی کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہوا، بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے بالاکوٹ کے قریب جارحانہ کارروائی کی۔27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت پاک فضائیہ نے اپنی خود مختاری کا دفاع کیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا مقصد جنگ کو ہوا دینا نہیں بلکہ اسٹریٹجک توازن بحال کرنا تھا۔پاک فضائیہ نے بھارتی مِگ 21 طیارہ گرا کر پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا۔

  • پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

    پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

    کابل (پاکستان واچ نیوز)پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں منہ توڑ جواب جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افواج نے جنوبی وزیرستان کے مقابل افغانستان کے پکتیا کے علاقے میں پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل میں ہیں۔پاک فوج نے مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈہ کا افغانی ٹرمینل بھی تباہ کر دیا۔پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور اور طاقتور جواب میں افغان طالبان فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت جوابی حملوں میں اب تک 133 افغان خارجی جہنم واصل ہو گئے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہیں۔پاک فوج نے 27 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں جبکہ 7 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے.موثر جوابی کارروائی میں 50 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیا گیا۔

  • پاک فوج  کی بھرپور  جوابی  کارروائی سے افغان طالبان کو  بڑا نقصان اٹھانا پڑا،سیکیورٹی ذرائع

    پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے افغان طالبان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا،سیکیورٹی ذرائع

    اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مؤثر اور فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات افغان طالبان کی مبینہ بلا اشتعال جارحیت کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں۔
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سرحدی علاقے میں افغان طالبان کی مانو جبہ پوسٹ کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فورسز سرحد پار سے فائرنگ میں ملوث ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
    مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کو نمایاں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تاہم سرکاری سطح پر تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
    سیکیورٹی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ پیش رفت سے نمٹنے کے لیے مستعد ہیں۔

  • آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ: مسلح افواج کی  قربانیوں کو خراجِ عقیدت

    آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ: مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت

    راولپنڈی:(پاکستان واچ نیوز) آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کےسات سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت نے وطن کے دفاع میں غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیاں دینے والے افسران و جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف و چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سید عاصم منیر،چیف آف دی نیول اسٹاف نوید اشرف،چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سندھونے مسلح افواج کی جانب سے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 فروری 2019 کو شروع کیا گیا آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں ایک فیصلہ کن اقدام تھا، جس نے پاکستان کے عزم کو واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سروسز چیفس نے کہا کہ اس آپریشن نے افواجِ پاکستان کی آپریشنل برتری، پیشہ ورانہ تیاری اور باہمی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کیا۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے نہ صرف کسی بھی مزید جارحیت کا سدباب کیا گیا بلکہ خطے میں اسٹریٹجک توازن بھی بحال کیا گیا۔اپنے مشترکہ پیغام میں عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کے تحفظ اور علاقائی امن کے قیام کے لیے ہر وقت تیار اور مستعد ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افواجِ پاکستان وطنِ عزیز کے دفاع کے ساتھ ساتھ عالمی امن و استحکام میں بھی مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔

  • دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم

    دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم

    اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا افواج جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، افواج کاعزم ہے ملک کے امن اور تحفظ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔وزیراعظم نے کہا فیلڈمارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج جذبے کے ساتھ فرائض انجام دے رہی ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر دفاعی حکمتِ عملی سے لیس ہیں، افواج کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنج سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزاعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو فروغ دیا، ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔

  • باجوڑ میں دراندازی کی کوشش ناکام، سرحد پار کرنے والے دہشتگرد کو زندہ پکڑلیا گیا

    باجوڑ میں دراندازی کی کوشش ناکام، سرحد پار کرنے والے دہشتگرد کو زندہ پکڑلیا گیا

    اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز)پاک افغان سرحد پر باجوڑ سیکٹر کے قریب دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحد پار کرنے والے دہشت گرد کو زندہ پکڑلیا، پکڑے جانے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نے اپنا نام عبداللہ بتایا ہے ۔واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر رکھا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہوگئے جبکہ 100 سے زائد طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نےنشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

  • طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی

    طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی

    کابل (پاکستان واچ نیوز)طالبان حکومت کے ترجمان نے کابل، پکتیا اور قندھارپربمباری کی تصدیق کردی۔افغان میڈیا کے مطابق رات تقریباً ایک بج کر 50 منٹ پر کابل میں طالبان کے ایک فوجی مرکز کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔افغان میڈیا نے بتایا کہ صوبے پکتیا میں طالبان منصوری کور پردو مرتبہ بمباری کی گئی۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ رات12بجےکے بعد قندھار میں پاکستانی طیارہ پرواز کرتا ہوا دیکھا گیا۔

  • انشا ء اللہ شکست دشمن کا مقدر ہے،وزیردفاع خواجہ آصف

    انشا ء اللہ شکست دشمن کا مقدر ہے،وزیردفاع خواجہ آصف

    اسلام آباد(پاکستان واچ نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری بہادر افواج اسوقت بھارت کی پراکسی طالبان و افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، انشا ء اللہ شکست دشمن کا مقدر ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی کہ افغانستان میں امن ہو گا اور طالبان افغان عوام کے مفادات اور علاقہ میں امن پہ توجہ مرکوز کریںُ گے مگر طالبان نے افغانستان کو بھارت کی کالونی بنا دیا۔خواجہ آصف نے کہا طالبان نے ساری دنیا کے دہشت گردوں کا افغانستان میں اکٹھا کر لیا اور دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا۔ اپنی عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا، خواتین کو جو حقوق اسلام دیتا ہے وہ چھین لیے۔وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعہ حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں، بھر پور سفارت کاری کی مگر طالبان بھارت کی پراکسی بن گئے، آج جب پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو ہماری افواج نے فیصلہ کن جواب دیا۔ خواجہ آصف نے کہا پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتےہیں۔ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہو گا۔

  • وزیرِ اعظم کی مانسہرہ میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر آمد

    وزیرِ اعظم کی مانسہرہ میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر آمد

    مانسہرہ (پاکستان واچ نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر مانسہرہ گئے۔وزیرِ اعظم نے شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سمیت لواحقین سے ملاقات کی اور شہید کے لیے دعا کی۔ وزیرِ اعظم نے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے وطنِ عزیز کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا اور ہمت و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے اور پاکستانی قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور پاک فوج شہید کے اہلِ خانہ کا مکمل خیال رکھیں گے۔وزیرِ اعظم نے مانسہرہ میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے نام سے دانش اسکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور شاہ جی گل آفریدی بھی موجود تھے۔