اسلام آباد(رپورٹ: بے نظیر مہدی رضوی)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کالعدم بی ایل اے سے منسلک غیر ملکی سرپرستی یافتہ نیٹ ورک کی جانب سے کیے گئے دہشت گرد حملے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں حملے کی کوشش کے دوران چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ نوشکی، دالبندین اور قلات میں ایف سی اور پولیس تنصیبات پر حملے مؤثر جوابی کارروائی سے پسپا کر دیے گئے۔پسنی، گوادر، مستونگ، خاران اور تمپ میں بھی سیکیورٹی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام رہی۔ مجموعی طور پر دو سے تین اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جبکہ کسی اسٹریٹجک تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Blog
-

بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام، صورتحال کنٹرول میں
-

حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ چلتی رہی تو ملک ترقی کرے گا: وزیراعظم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرےگا۔اسلام آباد میں ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے حکومت اور فوج کی شراکت داری کو ملک کے لیے بہترین قرار دیا۔انہوں نے کہا معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام بن چکا ہے، دنیا آپ کی بات مان رہی ہے، سرمایہ کاری کے لیے رابطے کررہی ہے۔
وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 اعشاریہ 4 روپے سستی کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدد نہ ہوتی تو کئی مسائل حل نہیں ہو سکتے تھے، حکومت اور فوج کی پارٹنرشپ اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دینا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرےگا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کرے گا تو بھارت کو بھی غشی کے دورے پڑیں گے کہ پاکستان اتنا تگڑا ملک کیسے بن گیا۔ -

پمز میں عمران خان کی آنکھ کی سرجری کی گئی، سلمان اکرم راجا کا دعویٰ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی انسانی حقوق نہیں دیے جا رہے، انہیں ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے 5 دن تک جھوٹ بولتے رہے، کل حکومت نے تسلیم کیا تو ہم اڈیالہ جیل گئے، کل ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خرم اڈیالہ جیل آئے۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی سرجری کی گئی، لیکن عمران خان کے خاندان کو نہیں بتایا گیا کہ ان کو کس وجہ سے اسپتال لے جایا گیا۔سلمان اکرم کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر 200 پارلیمنٹیرینز موجود ہیں، لطیف کھوسہ اور میں کچھ دیر پہلے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے گئے، چیف جسٹس پاکستان اپنے چیمبر میں موجود نہیں تھے ملاقات نہیں ہو سکی۔ان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر رجسٹرار سے ملاقات کی، رجسٹرار جو خود سیشن جج ہیں ان کے گوش گزار تمام صورتحال کی ہے، اٹارنی جنرل کو بھی تمام صورتحال بتائی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو 16 درخواستیں دے چکے ہیں کوئی ایکشن نہیں ہوا۔
-

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کراچی: (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر محمد شاہ کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیر محمد شاہ کو گل پلازہ سانحہ کے بعد ٹریفک کا انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد گل پلازہ اور اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی، ٹریفک کے باعث فائر بریگیڈ کو پہنچنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ چند روز قبل گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں 79 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
-

سونا سستا ہوگیا؛ قیمتوں میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ
کراچی:(کامرس ڈیسک )سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج تاریخ کی سب سے بڑی کمی کا شکار ہو گئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 355 ڈالر کی بڑی کمی سے 5 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ اس گراوٹ کو تاریخ کی سب سے بڑی کمی قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 35 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 30 ہزار 435 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کی سطح پر آ گئی۔اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 1106 روپے کی کمی سے 11 ہزار 069 روپے کی سطح پر آ گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 949 روپے کی کمی سے 9 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پونے 6 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔جمعرات کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 212 ڈالر کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 504 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی تھی جب کہ مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 21 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 175 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کی سطح پر آ گئی تھی۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی گزشتہ روز اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 264 روپے کے اضافے سے 12 ہزار 175 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 227 روپے کے اضافے سے 10 ہزار 438 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اس سے ایک روز قبل بدھ کے روز بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 211 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 293 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جب کہ ملکی تاریخ میں بھی پہلی بار ایک روزہ کاروبار کے دوران 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 100 روپے کے ریکارڈ اضافے سے 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی تھی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 18 ہزار 090 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی تھی۔
بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 36 سینٹس کے اضافے سے 114 ڈالر 27 سینٹس کی بلند ترین سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 271 روپے کے اضافے سے 11 ہزار 911 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی تھی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 232 روپے کے اضافے سے 10 ہزار 211 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں جمعرات کی شب سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی ہلچل دیکھنے میں آئی تھی، جس کے نتیجے میں قیمتیں بڑے اضافے کے بعد 5 فیصد تک گر گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ہزار 594 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد اچانک 5 فیصد کمی سے 5 ہزار 109 ڈالر کی سطح تک آ گئی تھی۔ -

بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جنوری 2026 کو بلوچستان میں 2 الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 41 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع ہرنائی کے نواحی علاقے میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔فورسز کی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع پنجگور میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ 15 دسمبر 2025 کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ دہشت گرد ماضی میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمت عملی ’’عزمِ استحکام‘‘کے وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا فورسز کو خراج تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 کارروائیوں اور بنوں میں بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان جیسے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عزمِ استحکام کے تحت جاری کارروائیاں پاکستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے تک جاری رہیں گی۔ ملک میں پراکسی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی قابلِ تعریف ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ضلع ہرنائی اور ضلع پنجگور میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف 2 مختلف کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 41 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بلوچستان کے علاقوں ہرنائی اور پنجگور میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے 41 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ آپریشنز میں حصہ لینے والے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فورسز نے 41 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ -

بھارت نپاہ وائرس کی وبا چھپا نے لگا،ٹی20 ورلڈ کپ سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ
بھارت ایک بار پھر نپاہ وائرس کی شدت کو جان بوجھ کر کم ظاہر کر کے نہ صرف اپنی عوام بلکہ بین الاقوامی کھیلوں اور عالمی صحت کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے۔
سرکاری طور پر بھارتی حکام دسمبر 2025 سے مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے صرف دو کیسز تسلیم کر رہے ہیں، تاہم آزاد اور غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے مختلف اسپتالوں سے منسلک کم از کم پانچ انفیکشنز سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں نوسوکومیئل کلسٹرز بھی شامل ہیں، جن کے نتیجے میں طبی عملے کے افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، جو وبا کے کنٹرول میں ناکامی کی واضح علامت ہے۔
نپاہ وائرس کی شرحِ اموات 40 سے 75 فیصد تک بتائی جاتی ہے، جو اسے انتہائی مہلک وباؤں میں شامل کرتی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ 2026 آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل صورتحال پر قابو پانے کا تاثر دینے کے لیے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، حالانکہ کولکتہ کا ایڈن گارڈنز بھی ورلڈ کپ کے میزبان مقامات میں شامل ہے۔
اس غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے باعث بین الاقوامی کھلاڑی، میچ آفیشلز اور شائقین غیر ضروری خطرات سے دوچار ہو رہے ہیں، خاص طور پر اس تناظر میں کہ بھارت میں عالمی اسپورٹس ایونٹس کے دوران ناقص صفائی اور غیر محفوظ انتظامات کی متعدد مثالیں موجود ہیں۔
2026 انڈیا اوپن سپر 750 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں نے گندے ٹریننگ ہالز، پرندوں کی بیٹ، آوارہ جانوروں کی موجودگی، شدید سردی اور زہریلی فضائی آلودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ بعض کھلاڑیوں نے صحت اور سلامتی کے خدشات کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبرداری بھی اختیار کی۔
یہ تمام حالات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت اس وقت کھلاڑیوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے عالمی معیار کے بڑے اسپورٹس ایونٹس کی میزبانی کے لیے تیار نہیں۔
وبا سے متاثرہ علاقوں کے قریب کرکٹ وینیوز، ناقص صفائی اور انتظامی ناکامیوں کے پیشِ نظر بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز کا انعقاد غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہوگا۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ تمام میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں، جہاں بہتر صحت نگرانی کا نظام اور محفوظ سہولیات کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہیں۔
بھارت میں ایونٹس جاری رکھنا نہ صرف انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالے گا بلکہ عالمی سطح پر یہ خطرناک مثال بھی قائم کرے گا کہ آمدن اور ظاہری تاثر کو عالمی سلامتی اور ذمہ داری پر ترجیح دی جا رہی ہے۔
India Accused of Concealing Nipah Virus Outbreak, Putting International Players at Risk; Calls Grow to Shift T20 World Cup to Sri Lanka
India is once again under serious scrutiny for allegedly downplaying the severity of the Nipah virus outbreak, a move critics say is endangering international sports and global public health.
Officially, Indian authorities have acknowledged only two Nipah virus cases in West Bengal since December 2025. However, independent reports suggest a far more alarming situation, with at least five infections linked to hospitals in Kolkata. These include suspected nosocomial clusters, where healthcare workers themselves have reportedly been infected—raising grave concerns about containment failures.
With a fatality rate ranging between 40 to 75 percent, Nipah virus is considered far deadlier than what Indian officials have publicly admitted. Observers argue that the true scale of the outbreak is being concealed to maintain an illusion of control ahead of the ICC Men’s T20 World Cup 2026. Notably, Kolkata’s Eden Gardens is among the scheduled host venues.
This approach places international players, match officials, and fans at unnecessary risk—especially given India’s documented history of poor hygiene and unsafe conditions during major international sporting events.
During the 2026 India Open Super 750 Badminton Tournament, several foreign players raised serious complaints regarding unhygienic training halls, bird droppings, the presence of stray animals, extreme cold, and toxic air quality. Some athletes even withdrew from the tournament, citing health and safety concerns.
These incidents collectively underscore India’s inability to meet global standards required to safely host major international sporting events while ensuring athlete welfare.
Given the proximity of cricket venues to outbreak-affected regions, inadequate sanitation, and repeated administrative lapses, hosting T20 World Cup matches in India would be an irresponsible decision.
There is growing demand for the ICC to relocate all matches to Sri Lanka, where stronger health surveillance systems and safer sporting facilities could better protect players and spectators alike.
Continuing events in India would not only endanger lives but also set a dangerous precedent—one where revenue and image management are prioritized over global safety, responsibility, and ethical governance. -

مسلح افواج دفاع کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل
بہاولپور(نمائندہ خصوصی)چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں اور جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی تربیتی جنگی مشقوں اسٹیڈ فاسٹ ریزولوو (Steadfast Resolve) کا بھی مشاہدہ کیا، جن میں ڈرونز، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرانک وارفیئر اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تیاری کو سراہا۔جوانوں سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کے لئے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ مسلح افواج مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں، دور حاضر میں جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے، مستقبل میں ٹیکنالوجیکل جنگی صلاحیت جسمانی تدابیر کی جگہ لیں گے، ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ذہنی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج تیزی سے جدید ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں، جس میں انوویشن اور انڈیجینائزیشن بنیادی ستون ہوں گے۔بعدازاں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب کا افتتاح کیا۔ روہی ای اسکلز لرننگ ہب جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ معیاری تعلیم اور کردار سازی کے لیے پاک فوج کا عزم برقرار ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی مینٹیننس، انڈیجینائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریژن آمد پر کمانڈر بہاولپور کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
-

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباءکے ساتھ خصوصی نشست
کراچی:(نمائندہ خصوصی )ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جہاں پہنچنے پر اساتذہ، طلباء اور فیکلٹی ممبران نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔خصوصی نشست کے دوران اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار اور غلط فہمیوں کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔طلباء نے بھی اس نشست میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنائیں گے۔طلباء کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہمات سے آگاہی کے حوالے سے گفتگو انتہائی سیر حاصل رہی۔نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ایسے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔
-

پاکستانی اخبار فروش نے فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز حاصل کرلیا
پیرس (فارن ڈیسک )فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ علی اکبر کو فرانس کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک گرانڈ آرڈر آف میرٹ کا نائٹ بنا دیا۔
علی اکبر گزشتہ پچاس برس سے پیرس کے تاریخی لاطینی کوارٹر میں کیفے ٹیرسز پر اخبارات فروخت کرتے آ رہے ہیں اور مقامی لوگوں میں بے حد مقبول ہیں۔
اعزاز دینے کی تقریب فرانسیسی صدارتی محل میں منعقد ہوئی، جہاں علی اکبر کی فرانس کے لیے طویل خدمات کو سراہا گیا۔ یہ اعزاز فرانس میں شہری یا فوجی سطح پر نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اکبر 1973 میں پاکستان سے فرانس آئے تھے۔ فرانس پہنچنے کے بعد انہوں نے اخبار فروشی کا پیشہ اختیار کیا اور ابتدا میں سوربون یونیورسٹی اور اس کے اطراف کے تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو اخبارات فروخت کیے۔
گزشتہ نصف صدی کے دوران علی اکبر نے پیرس میں اخبار فروشی کی روایت کو زندہ رکھا، جس کے باعث وہ نہ صرف مقامی افراد بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ان کی خدمات کے اعتراف میں فرانسیسی صدر کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔